Aaj Ka Talagang

Aaj Ka Talagang News,Stories and fun corner

20/09/2021
یہ افریقی بزرگ مسلمان ہیں۔بکریوں کے لیےویلوں والاجنگلا بنوایا ہے۔ اسی میں بکریاں لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لاتے ہیں...
07/09/2021

یہ افریقی بزرگ مسلمان ہیں۔بکریوں کے لیےویلوں والاجنگلا بنوایا ہے۔ اسی میں بکریاں لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لاتے ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور ابھرتا اور وہ خود ہی اس کا جواب سوچ لیتے۔

"شاید بکریوں کے بھاگنے سے بچاؤ کے لیے یا یہ کہ بکریاں کہیں سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں سےٹکرا نہ جائیں ، کوئی حادثہ نہ ہوجاۓ ، وغیرہ"

ایک روز کسی نوجوان نےبزرگ سے پوچھ لیا، بابا جی یہ جنگلا کس لیے ہے؟ کہا: "بیٹا، میں ڈرتا ہوں کہیں میری بکریاں کسی کے کھیت سے کچھ چَر نہ لیں، قیامت کے روز بکریوں کا مالک ہونے کی حیثیت سے اللہ کے ہاں جواب تو مجھے ہی دینا پڑے گا ، تب وہاں کیا عذر پیش کروں گا"

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں03005272515
01/02/2021

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں
03005272515

دنیا کی سب سے بڑی  #ایپل کمپنی کامالک  #سٹیوجابز جو کہ ایک ارب پتی تھا۔ 7 ارب ڈالر کا سرمایہ چھوڑ کر 56 سال کی عمر میں ل...
24/01/2021

دنیا کی سب سے بڑی #ایپل کمپنی کامالک #سٹیوجابز جو کہ ایک ارب پتی تھا۔ 7 ارب ڈالر کا سرمایہ چھوڑ کر 56 سال کی عمر میں لبلبے کے کینسرکے باعث مرا اور مرنے سے قبل بستر پر اس کے آخری الفاظ یہ تھے:
"اس لمحے مرگ الموت میں مبتلا بستر پر لیٹے ہوئے اپنی ساری زندگی کو دہراتے ہوئےمجھے احساس ہوا کہ میری ساری حیثیت اور مال و دولت جو میرے پاس ہے موت کے سامنے بے کار ہے۔ آپ کسی کو گاڑی چلانے کےلئے یا پیسہ کمانے کیلئے تو نوکری پر رکھ سکتے ہو لیکن آپ کسی کو اس لئے کرایہ پر نہیں رکھ سکتے کہ وہ آپکی بیماری کا بوجھ اٹھائے"ہم جیسے جیسے عمررسیدہ ہوتے ہیں عقلمند بھی ہوجاتے ہیں اور ہمیں آہستہ آہستہ احساس ہوتا ہےکہ چاہے گھڑی 30$ یا 300$ کی ہو دونوں ایک جیسا ہی وقت دکھاتی ہیں۔ چاہے آپ 150000$ کی گاڑی چلائیں یا 2000$ کی ، سڑک اور فاصلہ ایک ہی رہتا ہے اور ہم ایک ہی منزل پر پہنچتے ہیں۔
💔

30/10/2020

یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے
* دفعہ 307 * = قتل کی کوشش کی
* دفعہ 302 * = قتل کی سزا
* دفعہ 376 * = عصمت دری
* دفعہ 395 * = ڈکیتی
* دفعہ 377 * = غیر فطری حرکتیں
* دفعہ 396 * = ڈکیتی کے دوران قتل
* دفعہ 120 * = سازش
* سیکشن 365 * = اغوا
* دفعہ 201 * = ثبوت کا خاتمہ
* دفعہ 34 * = سامان کا ارادہ
* دفعہ 412 * = خوشی منانا
* دفعہ 378 * = چوری
* دفعہ 141 * = غیر قانونی جمع
* دفعہ 191 * = غلط ھدف بندی
* دفعہ 300 * = قتل
* دفعہ 309 * = خودکش کوشش
* دفعہ 310 * = دھوکہ دہی
* دفعہ 312 * = اسقاط حمل
* دفعہ 351 * = حملہ کرنا
* دفعہ 354 * = خواتین کی شرمندگی
* دفعہ 362 * = اغوا
*دفعہ 320* = بغیر لائسنس یا جعلی لائیسنس کے ساتھ ایکسڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا(ناقابلِ ضمانت)
,*دفعہ 322 = ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا (قابلِ ضمانت)
* دفعہ 415 * = چال
* دفعہ 445 * = گھریلو امتیاز
* دفعہ 494 * = شریک حیات کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا
* دفعہ 499 * = ہتک عزت
* دفعہ 511 * = جرم ثابت ہونے پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا۔
ہمارے ملک میں، قانون کے کچھ ایسے ہی حقائق موجود ہیں، جس کی وجہ سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق کا شکار رہتے ہیں۔
تو آئیے اس طرح کچھ کرتے ہیں
* پانچ دلچسپ حقائق * آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں،
جو زندگی میں کبھی بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔
* (1) شام کو خواتین کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا *
ضابطہ فوجداری کے تحت، دفعہ 46، شام 6 بجے کے بعد اور صبح 6 بجے سے قبل، پولیس کسی بھی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکتی، چاہے اس سے کتنا بھی سنگین جرم ہو۔ اگر پولیس ایسا کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو گرفتار پولیس افسر کے خلاف شکایت (مقدمہ) درج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے اس پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے۔
* (2.) سلنڈر پھٹنے سے جان و مال کے نقصان پر 40 لاکھ روپے تک کا انشورینس کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔
عوامی ذمہ داری کی پالیسی کے تحت، اگر کسی وجہ سے آپ کے گھر میں سلنڈر ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو جان و مال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو آپ فوری طور پر گیس کمپنی سے انشورنس کور کا دعوی کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گیس کمپنی سے 40 لاکھ روپے تک کی انشورنس دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔ اگر کمپنی آپ کے دعوے کو انکار کرتی ہے یا ملتوی کرتی ہے تو پھر اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ، گیس کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
* (3) کوئی بھی ہوٹل چاہے وہ 5 ستارے ہو… آپ مفت میں پانی پی سکتے ہیں اور واش روم استعمال کرسکتے ہیں * -
سیریز ایکٹ، 1887 کے مطابق، آپ ملک کے کسی بھی ہوٹل میں جاکر پانی مانگ سکتے ہیں اور اسے پی سکتے ہیں اور اس ہوٹل کے واش روم کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ اگر ہوٹل چھوٹا ہے یا 5 ستارے، وہ آپ کو روک نہیں سکتے ہیں۔ اگر ہوٹل کا مالک یا کوئی ملازم آپ کو پانی پینے یا واش روم کے استعمال سے روکتا ہے تو آپ ان پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ آپ کی شکایت کے سبب اس ہوٹل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔
* (4) حاملہ خواتین کو برطرف نہیں کیا جاسکتا *
زچگی بینیفٹ ایکٹ 1961 کے مطابق، حاملہ خواتین کو اچانک ملازمت سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ حمل کے دوران مالک کو تین ماہ کا نوٹس اور اخراجات کا کچھ حصہ دینا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سرکاری ملازمت تنظیم میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ یہ شکایت کمپنی بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے یا کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
*(5) پولیس افسر آپ کی شکایت لکھنے سے انکار نہیں کرسکتا*
پی پی سی کے سیکشن 166 اے کے مطابق، کوئی بھی پولیس افسر آپ کی شکایات درج کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سینئر پولیس آفس میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ اگر پولیس افسر قصوروار ثابت ہوتا ہے تو، اسے کم سے کم * (6) * ماہ سے 1 سال قید ہوسکتی ہے یا پھر اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔
یہ دلچسپ حقائق ہیں، جو ہمارے ملک کے قانون کے تحت آتے ہیں، لیکن ہم ان سے لاعلم ہیں۔
*یہ پیغام اپنے پاس رکھیں، یہ حقوق کسی بھی وقت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔* _
منقول

28/07/2020

کیا واقعی جہیز جوئے "میسر" کی قِسم ہے یہ تو مفتی حضرات بتا سکتے ہیں مگر پروفیسر صاحب کی بات میں وزن ہے ۔۔۔۔

22/06/2020

ایک بیکری کا اندرونی منظر پیزا، شکرپارے اور نمک پارے بنائے جا رہے ہیں ضروری وٹامن اور منرلز بھی ساتھ ساتھ ڈالے جا رہے ہیں وڈیو دیکھیں اور ان محنت کش کاریگروں کو داد دیں کہ گرمی میں اتنی ہمت سے کام کر رہے ہیں 😜
ذائقہ ایسے ہی تو نہیں آ جاتا 😎

21/06/2020

*_پنجاب حکومت کا تعلیمی_*
*_ادارے کھلولنے کا فیصلہ_* پنجاب حکومت کا ایس او پیز کے تحت تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو 16جولائی سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ
•پہلے مرحلے میں بورڈکی (5th. 10th.9th.8th) کلاسزکااجراء ہوگا
•دوسرے مرحلے میں باقی کلاسز کا اجراء کیا جائے گا
•تمام پیف اسکولوںکوایکٹ کے تحت ختم کیا جائے گا
•پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کو ایس او پیز کے تحت عمل درآمد کرنا ہوگا

*_نوٹ_*
یاد رہے پنجاب حکومت 15جولائی تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کر چکی ہے

18/06/2020

ایک تاریخی ڈرامہ ارطغرل دیکھنا چھوڑیئے تُرکی کے نہیں اپنے ڈرامے دیکھو اپنا کلچر دیکھو ۔
اے آر وائے لگایا "
جَلن" میں بہن اپنے بہنوئی پر فدا ،

"عشقیہ " میں بہنوئی سالی پر فدا ۔۔

جیو لگایا
" دیوانگی " میں باس اپنے ملازم کی بیوی پر فدا ،

ہم لگایا
" پیار کے صدقے " میں سسر اپنی بہو پر فدا ،

دلربا میں لڑکی کا ایک ساتھ پانچ افراد کے ساتھ عشق ،

کیا یہ سب ہمارا کلچر ہے۔؟

یا پھر یہ رائیٹرز ۔ پروڈیوسر ۔ ڈاٸریکٹرز
کے اپنے گھروں کا کلچر ھے یہ یا انکے خاندان کا
میری سمجھ سے بالاتر ھے ۔۔

پاکستان میں رہنے والا سفید پوش اور عزت دار بندہ
اپنی ماں بہن بیٹی بھو کے ساتھ ایسے ڈرامے نہیں دیکھ سکتا ۔۔

ہم سب کو ایسے ڈرامے پیش کرنے والے چینل کے خلاف آواز اٹھانی ھے ۔
ورنہ آنے والا کل ہر گھر کی یہی کہانی ہوگی ۔اور ہماری آنے والی نسلیں کفر سے بھی زیادہ بدتر کہلایں گیں۔
فحاشی عروج پر ہے تمام چینلز کا باٸیکاٹ کریں ۔

ہماری نوجوان نسل کو ان پرایویٹ چینلز نے تباہی کے داہانے پے لا کھڑا کر دیا ہے

ایسے چینلز اور پروگرام کے خلاف عدلیہ فوری ایکشن لے ۔

آج ہر آنکھ اشکبار ہے... ایک اور شاندار انسان ہمارے بیچ نہ رہا... بننا ہے تو ایسا بنو کہ آپ کے جانے کے بعد بھی آپ جا نہ س...
17/06/2020

آج ہر آنکھ اشکبار ہے... ایک اور شاندار انسان ہمارے بیچ نہ رہا...
بننا ہے تو ایسا بنو کہ آپ کے جانے کے بعد بھی آپ جا نہ سکو... ہمیشہ یادوں اور نیک خواہشات میں زندہ رہو...
خدا طارق عزیز صاحب کی منزلیں آسان کرے اور درجات بلند کرے آمین

17/06/2020

‏‎" میرے نبی ﷺ نے مکہ اور مدینہ میں کوئی پل اور سڑکیں نہیں بنائیں بلکہ ایک قوم بنائی۔ کیونکہ جب قوم بن جاتی ہے تو سڑکیں اور پل خود بن جاتے ہیں"- طارق عزیز کی فکر انگیز تقریر

16/06/2020

تلخ حقیقت

16/06/2020

دنیا کی معشیت تباہ ہونے کے بعد ڈبلیو ایچ او نے 360 ڈگری یوٹرن مار لیا۔
کرونا ایک مریض سے دوسرے انسان میں ٹرانسمٹ نہیں ہوسکتا ۔

15/06/2020

‏چینی حکومت کی کورونا سے متاثرہ شہباز شریف کو علاج کی پیشکش
شیخ رشید کی چینی سفیر کو مس کالیں
🤣🤣

15/06/2020

اچھے کام کو سراہنا چاہیے

09/06/2020

کیا بات ہے ۔۔۔😮

07/06/2020

کوئی حال نئیں ۔۔۔۔۔!😂

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎صبح بخیر..بسم الله الرحمن الرحيم..*اے اللہ پاک،* *اے خالق کائنات*، *ق...
07/06/2020

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر..

بسم الله الرحمن الرحيم..

*اے اللہ پاک،* *اے خالق کائنات*، *قادر مطلق، غفور و الرحیم*
*مجھے دنیا کی محتاجی سے بچانا*
*اور میرا خاتمہ ایمان کی حالت میں فرمانا.*
*رب اللعالمین* سے دعا ہے کہ
ہم سب کی نیند کو قلب راحت،
جاگنے کو باعث برکت
اور دعاؤں کو درجہ قبولیت عطاء فرماۓ.
روحانی اور جسمانی صحت کے خزانوں کے ساتھہ تندرست و سلامت رکھے
اور اپنی خاص رحمت سے ہم اور ہمارے گھرانے پر ہمیشہ مہرباں رہے.

آمـــــيـن ثم آمیـــــــــــــــــن يارب العالمین.۔

اور جب قصائی کا بیٹا گارمنٹس کا بزنس شروع کردے ۔۔۔😜😂😂😁
06/06/2020

اور جب قصائی کا بیٹا گارمنٹس کا بزنس شروع کردے ۔۔۔
😜😂😂😁

05/06/2020

میرا کزن میٹرک کا اسٹوڈنٹ ہے۔ چھُٹیاں ہیں سوچا اسکو پڑھا دیا کروں گا ۔ کل اسکو انگلش کا ایک پیراگراف یاد کرنے کے لئے دیا اور میں خود موبائل پہ مصروف ھو گیا۔ وہ زور و شور سے ہل ہل کر پیراگراف یاد کرنے لگا اچانک ایک ورڈ پر وہ رک سا گیا اور پھر سے رٹے والے انداز میں بار بار repeat کرنے لگا۔
پھسائی چلو جی، پھسائی چلو جی، پھسائی چلو جی۔
میں نے حیران ھو کے سنا اور دیکھا کہ اس پورے پیراگرف میں ایسے کوئی لفظ نہیں اور یہ کیا کہہ رہا ھے کہ پھسائی چلو جی۔
موبائل سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھا اور کہا مجھے دکھاؤ اور جب دیکھا تو سمجھ نہیں آیا کہ اپنا سر پیٹوں یا اُسکا ۔

لفظ تھا .. psychology 😂😂😞😞😫😫😫

جمعہ مبارک
05/06/2020

جمعہ مبارک

لاوہ : موضع ڈھرنال تحصیل لاوہ میں (ر) کرنل طارق جمیل کرونا سے خالق حقیقی سے جا ملے_ پورے ایس او پی کے تحت دفن کر دیا گیا
04/06/2020

لاوہ : موضع ڈھرنال تحصیل لاوہ میں (ر) کرنل طارق جمیل کرونا سے خالق حقیقی سے جا ملے_ پورے ایس او پی کے تحت دفن کر دیا گیا

کیسے کیسے درندے ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں. بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے مہذب میاں بیوی نے طوطا اڑ جانے پر آٹھ سالہ ملاز...
03/06/2020

کیسے کیسے درندے ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں.
بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے مہذب میاں بیوی نے طوطا اڑ جانے پر آٹھ سالہ ملازمہ کو مارمار کر قتل کردیا😭

بحریہ فیز آٹھ میں ایک دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پنجرہ کا طوطا اڑ جانے پر گھر کے مالک اور اسکی بیوی نے آٹھ سالہ ملازمہ کو لاتیں ،مکے اور ٹھڈے مار کر قتل کر دیا ۔ معصوم ملازمہ کی چیخیں سن کر اہل محلہ نے مداخلت کی اور بچی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ اندرونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم حسن صدیقی اور اسکی اہلیہ تین ہزار ماہانہ تنخواہ پر آٹھ سالہ بچی کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے گاوں سے لائے تھے ۔ پیر کے روز پنجرے کے طوطوں کو دانہ ڈالتے ہوئے طوطا اڑ گیا جس پر حسن صدیقی نے بچی کو آٹھا کر زمین پر دے مارا ۔ بچی کو لاتیں اور مکے بھی مارے گئے ۔

آٹھ سالہ معصوم بچی یہ وحشانہ تشدد برداشت نہ کر سکی اور اہل محلہ کی مداخلت سے پہلے ہی تشدد کی تاب نہ لا کر بہیوش ہو گئی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ گھر کا مالک اور اسکی اہلیہ پولیس کو بچی کے والدین کا پتہ نہیں بتا رہے ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اس دردناک واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔

صورتحال
02/06/2020

صورتحال

ہمیں تو مانگنے کا سلیقہ بھی نہیں مالکآپ مشکل کشا ھیں ہماری ہر  مشکل  آسان فرما دیں 🌸♥️آمین 🌸
01/06/2020

ہمیں تو مانگنے کا سلیقہ بھی نہیں مالک
آپ مشکل کشا ھیں ہماری ہر مشکل آسان فرما دیں 🌸♥️
آمین 🌸

Address

Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj Ka Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aaj Ka Talagang:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chakwal

Show All