Bhimber Online NeWs

Bhimber Online NeWs تازہ ترین خبروں کے لئے ہمارا پیج لائیک اوردوستوں کے سات

20/09/2024

کشمیر پریس کلب کا اجلاس
زیر صدارت چوہدری جمیل شفیع منعقد ہوا
اجلاس میں جنرل سیکرٹری سجاد مرزا کو شاہد بشیر کی طرف سے حملہ آور ہونے قتل کی دھمکیاں اور گالیاں دینے کے واقعے کی پر زور مذمت کی گئی اور سجاد مرزا کا مکمل ساتھ دینے ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا اور داد رسی نہ ہونے کی صورت میں کل دن ساڑھے گیارہ بجے ایس پی افس کے باہر دھرنا دینے اور ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور مزمتی قرار داد منظور کی گئی جسے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔

30/08/2024
30/08/2024

خرم چکوال کو فیملی سمیت گرفتار کرنے کے بعد بھمبر کی طرف واپسی

15/08/2024

بہت بڑا سیلابی ریلا بھمبر سے گزر رہا ہے ، نالہ بھمبر کئی سالوں بعد دریا کا منظر پیش کر رہا ہے ، بارشوں کا سلسلہ جاری مزید طغیانی کا امکان ۔

بھمبر آزاد کشمیر(بیورو رپورٹ)پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی بھمبر آزادکشمیر میں بھی جوش جذبے سے منایا گیا اس موقع پر کشمیر ...
14/08/2024

بھمبر آزاد کشمیر(بیورو رپورٹ)پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی بھمبر آزادکشمیر میں بھی جوش جذبے سے منایا گیا اس موقع پر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے آفس میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس بھمبر کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی سائرن بجاۓ گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پروقار تقریب میں پرچم کشائی بھی کی گٸی ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال نے پاکستان کا پرچم لہرایا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گئے پاٸلٹ ھاٸی سکول کے بینڈ دستے نے ترانوں کی دھنیں پیش کیں تقریب میں قائم مقام ایس پی نصیر احمد، ڈی ایس پی سٹی خواجہ عبدالقیوم، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف، چیئرمین بلدیہ چوہدری الطاف حسین، تحصیلدار قیصر شمس سمیت صحافی برادری، سرکاری ملازمین ، سول سوسائٹی اور اسکول کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے پاکستان نے ہر مشکل وقت میں نہ صرف کشمیریوں کا ساتھ دیا بلکہ بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہڑپ کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مسلح افواج پاکستان ہمارے تحفظ کی ضامن ہے اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

بھمبر (بیورورپورٹ)14 اگست 2024 کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع بھمبر میں آزادی ریلی کے نام سے فقیدالمثال موٹر سائیکل...
08/08/2024

بھمبر (بیورورپورٹ)14 اگست 2024 کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع بھمبر میں آزادی ریلی کے نام سے فقیدالمثال موٹر سائیکل /کار ریلی کا انعقاد ہو گا جنڈی چونترہ کے مقام پر سہ پہر 4 بجے بڑے قافلے سماہنی چوکی و گردونواح سے جمع ہوں گے جو بھمبر کی جانب مارچ کرتے ہوئے پاکستان وکشمیر ی پرچم آویزاں/ لہرائیں گے قومی وکشمیری ترانے کے ساتھ ساتھ اتحاد اتفاق نظم وضبط پاکستان زندہ باد کا پیغام دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران و نمائندگان شریک ہوئے 14 اگست کو جہاں دیگر تقاریب،ریلیز،اجتماعات، جلسے،جلوس پرچم کشائی سٹالز ملٹی میڈیا سکرینزکا اہتمام،کھیلوں کا انعقاد،آتش بازی چراغاں ودیگر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا میڈیا کوریج کے ساتھ ساتھ پینا فلیکس، سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں آزادی ریلی کے موقع پر ہرعمر کے حصہ سے افراد شریک ہوں گے ڈپٹی کمشنر نے جملہ شرکاء کی تجاویز سننے کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اجلاس میں پولیس مجسٹریٹس، چیئرمین ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ ذوالقرنین،صدر پریس کلب جمیل شفیع،صدر سیٹزن فورم اقبال انقلابی،محمد اسامہ، ضلعی وتحصیل افسران ودیگر شریک ہوے آزادی ریلی کے بعد فیسٹول کا انعقاد ہو گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تقریبات کمیٹی محترک رہے گی،بلایاتی نمائندگان،بلدیہ بھمبر کے کونسلرز سماہنی کے بلدیاتی نمائندگان وتمام مکاتب سے افراد اس ریلی کو کامیاب بنائیں گے

30/07/2024

بھمبر
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کی ایکسٹینشن سروے ٹیم کی بغیر اجازت اہلیان علاقہ کی زمینوں پر پہنچ گئی جس پر زمین مالکان نے موقع پر پہنچ کر سروے رکوا دیا اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمینوں کو نہیں بیچنا چاہتے زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں اس معاملہ پر ہماری وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقات ہو چکی ہے اہلیان سیرلہ کی میڈیا سے گفتگو

بھمبر(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے حلقہ بھر سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود, بلدی...
30/07/2024

بھمبر(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے حلقہ بھر سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود, بلدیاتی نمائندگان، زعما، عمائدین و حلقہ بھر سے آئےمختلف معززین نے ملاقاتیں کی اور اپنے مسائل بیان کئے اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے فوری طور پر احکامات دئیے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو مختلف عوامی وفود نے بجلی کے وولٹیج ،مختلف محکمہ جات سے متعلق گذارشات پیش کیں،عوامی وفود نے حلقہ انتخاب میں دیگر مسائل بھی بتائے وزیراعظم نے وفود سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میرٹ پر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گاوہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ریاست بھر کی ترقی و خوشحالی و اجتماعی نوعیت کے کاموں میں وہ ایسی حکمت عملی سے کام کررہےہیں کہ عوام کو یکساں مواقع میسر آئیں جس سے ریاست ترقی کرے،بنیادی مسائل کے حل ،تعلیم صحت اداروں میں شفافیت ،فوڈ،آٹا ٹمبر مافیاز کے خلاف کاروائی کی گئی،ریاست بھر ایسے اقدامات کیے گیے جن سے مجموعی طورپر عوام مستفیدہوگی،انڈومنٹ فنڈمتعارف کروایا جس سے غرباء مساکین،بیواوں،معذوروں کی خدمت جاری رہے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام کے لیےدروازے کھلےہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔علاوہ ازیں کشمیر پریس کلب کے صدر چوہدری جمیل شفیع کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف مسائل سے اگاہ کیا جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحافیوں کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

برنالہ (بیورورپورٹ) موسٹ سینئر وزیر/داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور  نے میجر جنرل ضیاء الح...
28/07/2024

برنالہ (بیورورپورٹ) موسٹ سینئر وزیر/داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے میجر جنرل ضیاء الحق (مرحوم) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گرلز کالج میں میں ایڈیشنل بلاک کا افتتاح کر دیا انہوں نے گفتگو کے دوران کہاکہ آزادکشمیر کوتعلیمی میدان میں دنیا بھر میں منفرد کامیابیاں الگ پہچان دینے کے لئے اساتذہ کرام والدین و طلباء کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق محنت کرنی ہو گی۔وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی قیادت میں اتحادی حکومت شعبہ تعلیم کو بہتر سے بہترین کی طرف گامزن کیئے ہوئے ہے اداروں میں تعینات اساتذہ کرام اپنی حاضری محبت،ریسرچ ورک،تدریسی و تربیتی عمل پرگرفت حاصل کریں تاکہ طلباء کی بنیاد مضبوط ہو جو آئندہ ریاستی ترقی کا موجب بنے گی۔دوران افتتاح ایکسیئن عمارات مظہرحسین،پرنسپل ادراہ ہذا پروفیسر خالد محمود سٹاف ممبران ضلع کونسلز ممبران میونسپل کمیٹی معززین برنالہ انتظامیہ برنالہ متعلقہ محکمہ کے افسران اور معززین کثیر تعداد میں موجود تھے وزیر حکومت نے نو تعمیر شدہ عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا

برنالہ(بیورورپورٹ)موسٹ سینئر وزیر/وزیرداخلہ آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ وقاراحمد نور بے تحصیل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجرکاری...
28/07/2024

برنالہ(بیورورپورٹ)موسٹ سینئر وزیر/وزیرداخلہ آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ وقاراحمد نور بے تحصیل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا،اس دوران بلدیاتی نمائندگان سیاسی سماجی شخیصات سمیت دیگر مکاتب فکر سے لوگ انکے ہمراہ تھے موسٹ سینئر وزیر نے پیغام دیا کہ آزادکشمیر بھر کو سر سبر و شاداب رکھنے کے لیے ہر شہری کردار ادا کرے،پودے لگائیں انکی حفاظت کریں،دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے اثرات مرتب ہوتے ہیں دن بدن درجہ حرارت بڑھ رہاہے جس سے انسانی زندگی متاثر ہونے کے ساتھ چرند پرند بھی متاثر ہوتے ہیں پودوں کی حفاظت کرکے تناور درخت بنائیں جو آئندہ نسلوں تک مستفید ہوں گے پودوں سے آکسیجن،سایہ ملے گا یہ ایسا صدقہ جاریہ ہے جو انسانیت کے لیئے منافع بخش ہے موسٹ سینئر وزیرکرنل ریٹارئرڈ وقار احمد نورنے کہاکہ حکومت آزادکشمیر پودے لگانے والوں کو ہرممکن تعاون دے گی

21/07/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

بھمبر (بیورورپورٹ)موسٹ سینئر وزیر/وزیرداخلہ حکومت آزادکشمیرکرنل(ر)وقار احمد نورکاکہناہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوا...
21/07/2024

بھمبر (بیورورپورٹ)موسٹ سینئر وزیر/وزیرداخلہ حکومت آزادکشمیرکرنل(ر)وقار احمد نورکاکہناہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی قیادت میں ریاست آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنا رہے ہیں،عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے ،جملہ سرکاری مشینیری محنت دیانتداری سے فرائض سرانجام دے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات مسیر آسکیں۔آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر حکومت کے سنیئر موسٹ وزیر و وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار نور نے محکمہ بندو بست مال کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ریکارڈ مال کو درست طریقہ سے مرتب کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جاری کام میں مزید تیزی لائے جائے تاکہ جلد ازجلد ریکارڈ مال مکمل ہو سکے۔ انہوں نے عملہ بندوبست پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی اور محنت سے اپنا کام سر انجام دیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر آ سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار موسٹ سئنیر وزیر کرنل وقار نور نے محکمہ بندو بست کی جانب سے دی جانے والی بریفننگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں کمشنر میر پور ڈویژن چوہدری شوکت علی بھی موجود تھے۔ مہتمم بندوبست منیر احمد قریشی نے چھمب ایریا برنالہ میں جاری ریکارڈ مال کو مرتب کرنے کے کام پر سئنیر موسٹ وزیر کو بریفننگ دی۔ انہوں نے بریفنگ کے دوران سئنیر موسٹ وزیر کو جاری کام کی پراگریس اور اس کام کی فوری تکمیل میں حائل مشکلات اور سٹاف کی کمی کے بارے میں بھی بریف کیا جس پر وزیر داخلہ نے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہائی کروائی ۔ سئنیر وزیر نےکہا کہ ہمارا کام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے جس کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعام باری ، آفیسر مال بھمبر انجنئیر محمد علی، تحصیلدار بندوبست حق نواز، تحصیلدار بھمبر قیصر محمود شمس، نائب تحصیلدار بندوبست محمد رفیق بھی موجود تھے۔

17/07/2024

تھانہ سٹی بھمبر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

جماعت اسلامی بھمبر شہر کے ایک رہنما مرزا خالد محمود کا بیٹا  حافظ شہزاد سلیم مبینہ طور پر لا پتہاسے اطلاع ملی کہ تمہارے ...
09/07/2024

جماعت اسلامی بھمبر شہر کے ایک رہنما مرزا خالد محمود کا بیٹا حافظ شہزاد سلیم مبینہ طور پر لا پتہ
اسے اطلاع ملی کہ تمہارے والد کا ایکسیڈینٹ ہو گیا ہے ہسپتال پہنچو
وہ اپنی دکان سے ہسپتال روانہ ہوا اسکے بعد سے نوجوان کے فون بند ہیں
اگر کسی کو اطلاع ملے تو اِس نمبر پر رابطہ کریں
03478589852

بھمبر,برنالہ(بیورورپورٹ)محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کا پولیس و مجسٹریٹس کے ہمر...
06/07/2024

بھمبر,برنالہ(بیورورپورٹ)محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کا پولیس و مجسٹریٹس کے ہمراہ گذشتہ روز امام بارگاہوں کا دورہ۔جملہ سیکورٹی معاملات،انتظامی امور،ایس او پیز پر عمل درآمدکے حوالے سے معائنہ کیا،امام بارگاہوں کے داخلی خارجی رستوں کا معائنہ کیا،رینٹ ایکٹ پر عمل کاحکم دیا،اس دوران امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے پولیس و ضلعی انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشد محمودجرال نےڈی ایس پی محمدنصیرخان، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انعام باری کے امام باگاہ ریحانہ کا دورہ کیا اور امن کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ھدایات دیں اور انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلائی انھوں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف ھدایات دیں اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دھانی کروائی۔ پیر سید جماعت علی شاہ مرحوم کے صاحبزادگان عزیز اقارب نے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی پر شکریہ ادا کیا،ایڈووکیٹ صغیر حیدرجرال ممبر بار کونسل آزادکشمیرنے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ڈپٹی کمشنر بھمبر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انعام باری نے دربار بی بی پاکدامن خیرووال امام بارگاہ کوئیل کا بھی دورہ کیا۔اس موقع تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر ایس ایس ایچ او برنالہ چوھدری مہربان راجہ نوید عاطف وقاص لطیف جرال انچارج آفیسر چوکی سینگری شہزاد احمد بھی بمعہ سٹاف انکے ھمراہ تھے۔پولیس مجسٹرٹیس نے اس عزم کا اظہارکیاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے گا

بھمبر(بیورورپورٹ)ترجمان پولیس بھمبر نے بتایاکہ  انسپکٹر جنرل پولیس پولیس آزاد جموں و کشمیر ،جناب چوہدری سجاد حسیںن ڈپٹی ...
02/07/2024

بھمبر(بیورورپورٹ)ترجمان پولیس بھمبر نے بتایاکہ انسپکٹر جنرل پولیس پولیس آزاد جموں و کشمیر ،جناب چوہدری سجاد حسیںن ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن میرپورکی خصوصی ہدایات، محمد نصیر خان انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی زیر نگرانی راولاکوٹ جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں چوہدری محمد ارشد سب انسپکٹر تھانہ پولیس چوکی نے نفری کے ہمراہ جنڈی چونترہ دوران ناکہ بندی بھمبر کی جانب سے آنے والے ایک رکشہ جس میں دو مرد ، اورایک عورت سوار تھے روکا۔ دریافت کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے اپنا نام تنویر ولد محمد منیر را چپوت ساکن جاوید نگر تحصیل و ضلع گوجرانوالہ بتلایا جس کے ساتھہ مسماة نازیہ بی بی زوجہ سجاد قوم پٹھان ساکن کوٹ عبدالمالک تحصیل و ضلع شیخو پوره ۲ محمد سلطان ولد محمد رمضان قوم چوہان ساکن منڈی جزمان ضلع بہاولپور سوار تھے اسی اثناء میں بھمبر کی جانب سے دو موٹر سائیکل اورآ گئے جو بھی رکشہ سوار اشخاص کے ہمراہ تھے موٹر سائیکل سوار اشخاص نے اپنے اپنے نام امجد یسین ولد محمد شریف قوم بھٹی ساکن فیروز والا ضلع شیخوپوره ۲ - عارف ولد محمد بشیر قوم بھٹی ساکن چک نمبر 62/5 ایل ڈاکخانہ خاص تحصیل چنل ساہیوال ۳۔ غلام عادل ولد محمد اختر قوم آرائیں ساکن حسن پور ضلع شیخو پوره نسیم بی بی زوج شوکت علی ساکن شیرو ضلع قصور کی شعبہ کی بنا پر تلاشی لی تو محمد یسین سے ایک پستول 30 بور معہ 02 میگزین 25 دانه روند زندہ جبکہ غلام عادل سے پستول 30 بور معہ میگزین 16 دانه روند زنده جبکہ محمد سلطان جو رکشہ پر سوار تھا سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن جو اُس نے رکشہ کے خفیہ خانہ میں چھپا کر رکھی تھی تلاشی لینے پر ایک کلاشنکوف فولڈ نگ بٹ معہ 02 عدد میگزین 36 دانه روند زند برآمد ہوئے۔ ملزمان کو تحت ضابطہ زیر مواخذہ لایا گیا ملزمان نے بتلایا کہ اُن کا رابطہ ابرار ولد فقیر حسین قوم چوہان ساکن ستارہ چوک سرگودھا کے ساتھ ہے جو قبل از میں اپنے ساتھیوں محمد سجاد ولد محمد رمضان قوم چوہان ساکن رضا آبا د لا ہور ۲- جنت بی بی زوجہ فقیر حسین قوم چوہان ساکن ڈاکخانہ خاص چک نمبر 117 ایس بی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا کے ساتھ ہے جن کو نصیر ولد مسکین ساکن چوکی حال جابہ دھیرہ نے مکان کرایہ پر دیا ہوا ہے اور اُدھر رہ رہے ہیں ہم اس سے قبل پانی میر پر مختلف راستوں اور امریا کا وزٹ کر کے گئے ہیں ان علاقوں میں ڈکیتیوں کا پلان بنا کر آئے ہیں اور کرایہ کے مکان میں بھی اسلحہ ایمونیشن اور ڈکیتی کرنے کا ضروری سامان رکھا ہوا ہے جو پہلے جب آئے تھے تو رکھ کر گئے تھے ۔ ملزمان کو ہمراہ رکھ کر جا بہ دھیرہ ریڈ کیا گیا ملزمان جنت بی بی سجاد، ابرار کو بھی زیر مواخذ و لا کر حسب نشاند ہی ملزمان ایک عد در پیٹر بندوق 12 بور 119 دانہ کارتوس، گاتر ، چیل، سلنڈر دیگر ( آلات ڈکیتی برآمد ہوئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 88/24 مورخہ 24-07-01 جرائم APC402//399/401,15(2A تھا نہ پولیس چوکی درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان جو مردوزن پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ ہے جو بین الصوبائی ڈکیت گروہ ہے۔ جو پنجاب کے مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کا آپس میں کوئی خونی رشتہ نہ ہےاس ڈکیت گروہ کے پاس اسلحہ آتشیں بڑی تعداد میں تھا۔ انہوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کی ہوئی ہیں ملتان، لاہور، شیخو پورہ ، فیروز والا ڈکیتوں کے مقدمات میں جیلیں کاٹ چکے ہیں۔ یہ پہلے علاقہ میں رہائش رکھتے ہیں پھر پلانگ کے تحت ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتے ہیں ۔ محمد سجاد ولد محمد رمضان کا کہنا ہیکہ نازیہ بی بی مذکور کی زوجہ ہے مگر وہ اس سلسلہ میں کوئی ثبوت شہادت فراہم نہیں کر سکا اور غلام عادل کا کہنا ہیکہ نسیم بی بی اُس کی بیوی ہے دریافت پر پتہ چلا که نسیم بی بی زوجه شوکت علی ساکن شیر کا نہ ضلع قصور بھی اس کی بیوی نہ ہے یہ انتہائی خطرناک گروه بر وقت گرفتار ہو گیا ورنہ یہ اس علاقے میں مجرمانہ کارروائیاں کر سکتے تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھیمبر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش دینے سے قبل اس کے بارہ میں ویری فکیشن کر لیا کریں نیز مقامی تھانہ میں کرایہ داری فارم لازمی جمع کروائیں تاکہ پولیس ان اشخاص کی تصدیق سکونت و کرائم ریکارڈ حاصل کر کے جرائم پیشہ افراد کو اس علاقے سے واپس بھیج سکے۔ بھمبر ایک پرامن خطہ ہے جہاں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ پولیس عوام الناس کی جان و مال و املاک کے تحفظ اور بھمبر کے امن کے لئے پرعزم ہے۔

بھمبر(بیورورپورٹ)ترجمان ضلعی دفتر بہبود آبادی بھمبر کا کہنا ھے کہ ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفس بھمبر میں سوشل موبلائزر نے م...
02/07/2024

بھمبر(بیورورپورٹ)ترجمان ضلعی دفتر بہبود آبادی بھمبر کا کہنا ھے کہ ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفس بھمبر میں سوشل موبلائزر نے ماہانہ تربیت حاصل کی۔ آر ایچ ایس سی-اے بھمبر کی انچارج ڈاکٹر نایاب ظفر نے شرکا ء کو ٹریننگ دی۔ یہ تربیت ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آفتاب حسین کے حکم پر ہوئی۔ یہ تربیت ضلع پاپولیشن ویلفیئر آفس بھمبر کے زیر اہتمام ہوئی اور اس کی نگرانی ضلع پاپولیشن ویلفیئر آفس بھمبر کے جذبه مند آفسر صارم علی نے کی۔تربیت کے دوران شرکاء کو مختلف موضوعات پر آگاہی دی گئی جن میں فیملی پلاننگ، صحت عامہ، اور آبادی کی اہمیت شامل تھیں۔ ڈاکٹر نایاب نے شرکاء کو جدید طبی سہولیات اور طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ان کی اہمیت پر زور دیا۔ صارم علی نے تربیت کے معیار کو یقینی بنایا اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیکھے گئے علم کو اپنے علاقوں میں بروئے کار لائیں۔اس موقع پر شرکاء نے تربیت کو سراہا اور مستقبل میں ایسی مزید تربیتی نشستوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

بھمبر(بیورورپورٹ)تحصیلداربھمبر قیصرمحمودشمس نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کے احکامات پرمفادعامہ کے جملہ معاملا...
02/07/2024

بھمبر(بیورورپورٹ)تحصیلداربھمبر قیصرمحمودشمس نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کے احکامات پرمفادعامہ کے جملہ معاملات میں بہتری کے لئے تحصیل انتظامیہ متحرک ہے ،موضع پوٹھی پیٹھ کے مقام پر شارع عام کو بھاری پتھر رکھ کر مسؤل محمد الیاس ولد محمد شفیع نے بند کر دیا تھا اہلیان دیہہ اسسٹنٹ کمشنر بھمبھر کو شارع عام فوری بحال کروانے کی استدعا کی اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار بھمبھر نے ہمراہ سٹاف پولیس نفری محکمہ شاہرات کی مشینری استعمال کرتے ہوئے شارع عام استعمال کے لیے واگزار کروا دی ایس ڈی او شاہرات بھی موقع پر موجود رہے۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ijazjut Ijazjut, Saim Nabeel
30/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ijazjut Ijazjut, Saim Nabeel

بمقام کوٹ چباں۔ نیچے والی مسجد انشاء اللہ 24 جون بروزسوموار دن 10 بجے اشفاق بھائی کے ایصال ثواب کے لیے ایک عظیم الشان مح...
14/06/2024

بمقام کوٹ چباں۔ نیچے والی مسجد
انشاء اللہ 24 جون بروزسوموار دن 10 بجے
اشفاق بھائی کے ایصال ثواب کے لیے ایک عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پوری دنیا میں شُہرت پانے والے قاری عزت مآب جناب فخر القراء قاری سیدصداقت علی شاہ صاحب کی خصوصی آمد اور تلاوت ہوگی جنکو ہم بچپن سے ٹی وی چینلز پے دیکھتے آہ رہے ہیں
تمام دوستوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تمام دوست زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
جزاک اللہ
رابطہ نمبر 03070832739

بھمبر(بیورورپورٹ)عوامی شکایات پر ڈسڑکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشدمحمودجرال نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت دے دی،ڈیوٹی مج...
07/06/2024

بھمبر(بیورورپورٹ)عوامی شکایات پر ڈسڑکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشدمحمودجرال نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت دے دی،ڈیوٹی مجسٹریٹ قیصرمحمودشمس نے پولیس نفری کے ہمراہ متعدد دکانداروں کو جرمانے اور کاروائی کی۔اس موقع پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے بتایاکہ جناب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وسب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبھر کے احکامات کی روشنی میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت بھمبھر بازار میں مختلف دوکانیں چیک کی گئیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے عائد کیے گئے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور گرانفروشی سے باز رہنے کا پابند کیا گیا۔

Address

Bhimber Azad Kashmir
Bhimber
10040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhimber Online NeWs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhimber Online NeWs:

Videos

Share