STV News HD

STV News HD Current affairs,News,Talk Shows,Programs It has a large audience and one main competitor in Geo News.
(1)

STV NEWS is a based STATE TV NEWS azad jummu and kashmir news channel launched in 20 jan 2008.A better news channel in Urdu,it is a part of the State TV NEWS Network, which is a subsidiary of STV NEWS Group. It was previously known as World until 2009 when it was re-branded a STV NEWS . Current News,Net Affair programs with prominent Pakistani and kashmiri journalists are the st

rength of STV News. Its program mix covers all the genres of news & infotainment, and most of its programs are presented by top international journalist such a Managing Director Raja Haroon ur Rasheed . STV News is one of the first dedicated international news in azad jummu and kashmir. It has exclusive correspondents in almost all major capitals around the globe,A network of reporters and correspondents in Pakistan, and Major International

05/12/2023
04/12/2023

بھمبر کو کسی مسیحاء کا انتظار.
سلطان سے سلطنت تک.
ادارے تباہ حال سائلین بے بس.
صدر سٹیزن فورم بھمبر راجہ اقبال انقلابی کی ایس ٹی وی پر خصوصی گفتگو.
STV NEWS HD




16/11/2023

کینیڈا ویزا دینے سے پہلے کیا چیزیں چیک کرتا ہے. جانئیے اس رپورٹ میں.

Cell # 03107414141





وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایت پرریاست آزادجموں و کشمیرکی طرح ضلع بھمبرمیں بھی یوم شہداءجموں بھرپور عقیدت و...
06/11/2023

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ہدایت پرریاست آزادجموں و کشمیرکی طرح ضلع بھمبرمیں بھی یوم شہداءجموں بھرپور عقیدت و احترام سے منایاگیا،بھمبر میں ہاتھی گیٹ تحصیل کچہری احاطہ میں دعائیہ تقریب ہوئی،بیزراٹھاکر ریلی اوربھارت مخالف نعرے بازی کی گئی،تحصیلدارقیصرمحمود شمس ،صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی،صدرانجمن تاجراں ماسٹراکرم پپو،ممبربورڈ آف گورنرزپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ،ایس ڈی او فاروق زبیر،صدرمعلم ذوالفقار علی،سیاسی شخصیت چوہدری محمدعلی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار،صحافیوں چوہدری محمدارشد، آفتاب حسین،سعد چوہدری ،آفتاب حسین،قیصرتائب،سمیت دیگرنے شرکت کی،صدرسٹیزن فورم
اقبال انقلابی نے کہاکہ76 سال قبل جموں و کشمیرکے لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا،بے گناہ معصوم بچو خواتین ،بزرگوں کو شہیدکیا گیا،تحصیلدار بھمبرقیصرمحمودشمس نے ظلم و بربریت کی شدیدمذمت کی،جموں و کشمیر کے شہدا،سول شہدا،مسلح افواج کے شہداء کو سلام پیش کیا،فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کی،شہداء کی درجات بلندی کے لیے بھمبربرنالہ سماہنی میں خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاگیا،شہداء کی درجات بلندی,مقبوضہ کشمیر کی آزادی ,پاکستان ,آزاد کشمیر,عالم اسلام کی سلامتی و استحکام کی دعا کی گئی ۔تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت ڈی آئی اوعدنان مختارجبکہ نظامت کے فرائض تحصیلدارقیصرمحمودشمس نے سرانجام دیئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوھدری انوارِ الحق نے کابینہ کے ممبران کو محکمہ، جات کے قلمدان سونپ دئے ۔۔آزاد کشمیر میں 29 رکنی کاب...
31/10/2023

وزیراعظم آزاد کشمیر چوھدری انوارِ الحق نے کابینہ کے ممبران کو محکمہ، جات کے قلمدان سونپ دئے ۔۔
آزاد کشمیر میں 29 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ھے ان وزرا میں خواتین ممبرز کو کوئی وزارت نہیں دی گئی.
آزاد کشمیر کی مخلوط حکومت میں پی ٹی آئی فارورڈ بلاک۔ پاکستان پیپلزپارٹی۔ اور مسلم لیگ ن شامل ھیں

اطلاع عام حکومتی پالیسی کے تحت ضلع ہذا میں مقیم غیر قانونی/ غیر رجسٹرڈ افغان و دیگر غیر ملکیوں کے رضاکارانہ انخلاء کے لی...
31/10/2023

اطلاع عام
حکومتی پالیسی کے تحت ضلع ہذا میں مقیم غیر قانونی/ غیر رجسٹرڈ افغان و دیگر غیر ملکیوں کے رضاکارانہ انخلاء کے لیے مورخہ 31 اکتوبر 2023 آخری تاریخ مقرر ہے ۔
لہذا کسی بھی غیر قانونی فارنر/ افغان باشندے کو کوئی مکان یا دوکان کرایہ پر نہ دیں اور نہ ہی غیر قانونی طور پر مقیم فارنرز سے خریدوفروخت یا کاروبار کیا جائے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد اس حوالہ سے پورے ضلع میں سرچ آپریشن کیا جائے گا ۔ دوران پڑتال اگر کسی شخص کی جانب سے کسی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو مکان / دوکان برائے رہائش و کاروبار دی جانی تصدیق ہوئی یا کوئی شخص کسی غیر قانونی فارنرز سے کاروبار/ خرید و فروخت کرتا پایا گیا تو ایسے اشخاص کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
منجانب
راجہ محمد اکمل خان سنیر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر

بھمبر(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کےحلقہ انتخاب بھمبر سمیت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں یوم تاسیس آزادکشمی...
25/10/2023

بھمبر(پی آئی ڈی)
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کےحلقہ انتخاب بھمبر سمیت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں یوم تاسیس آزادکشمیر بھرپورجوش و جذبے ومنایاگیا، 76ویں یوم تاسیس پرڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال نے ایس ایس پی راجہ محمد اکمل،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف،چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ کے ہمراہ پرچم کشائی کی، ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پولیس کے چاک و چوبنددستےاورپائلٹ ہائی سکول کے طلباءبینڈ نے سلامی دی،سائرن بجا کر ایک منٹ کی ٹریفک روک دی گئی،تحصیل برنالہ،سماہنی میں بھی تقاریب کااہتمام کیاگیا،ضلع بھمبر میں مرکزی تقاریب میں پاکستانی،کشمیری ترانہ ،ملی نغمے پیش کئے گئے ،مساجد میں دعاوں سے دن کاآغاز کیاگیا۔مٹھائی تقسیم کی گئی،یوم تاسیس کی تقریب میں صدر کشمیرپریس کلب جمیل شفیع، سول سوسائٹی وکلاصحافیوں ،سیاسی سماجی شخصیات،بلدیاتی نمائندگان،ضلعی افسران سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیرتعدادمیں افراد نے شرکت کی داخلی خارجی رستوں سمیت مختلف مقامات پرکشمیری و پاکستانی پرچم آویزاں رہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی،آزادکشمیر کی خوشحالی،فلسطینوں مظلوموں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرنے سکاوٹس دستے کو نقد انعام دیا تحصیلدارقیصرمحمودشمس نے نظامت کےفرائض کے ساتھ دعاکروائی پولیس،ٹریفک پولیس سمیت تمام اداروں نے بھرپور فرائض سرانجام دیئے

05/09/2023

آزاد کشمیر بھر کی طرح بھمبر شہر میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال۔ بازار مکمل بند۔ گجرات روڈ مارکیٹ۔ کوٹھی موڑ۔ میرپور چوک۔ سماہنی چوک۔ میلاد چوک ۔لاری اڈا ۔ مسلم بازار۔ شرقی بازار۔ مین بازار۔سبزی چوک۔ تھانہ بازار مکمل بند۔ عوام نے پاکستان واپڈا کی پالیسیوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا۔۔۔
مہنگی بجلی ناجائز ٹیکسز کے خلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کرواتے نظر آتے ہیں.

23/08/2023

گڑھا خورد بھمبر کے بچوں نے کمال کر دیا.

بھمبر : مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری علی بابر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ہر ماہ پاکستان و...
23/08/2023

بھمبر : مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری علی بابر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ہر ماہ پاکستان واپڈا سے ساڑھے پانچ ارب روپے کی بجلی خرید کر تقریباً بیس ارب کی ریاستی عوام کو فروخت کرتی ہے واپڈا وفاق پاکستان سمیت تمام ملکی اکائیوں کو یکساں نرخ پر بجلی فراہم کرتا ہے ہمارے آزاد کشمیر کا بجٹ جو دو کھرب بتیس ارب پر مشتمل ہے جس میں صرف بیالیس ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ کے لگ بھگ سرکاری ملازمین ہیں جن کی تنخواہیں تخمینے کے مطابق تقریبا نوّے ارب روپے کے لگ بھگ ہیں ایک کھرب روپیہ ایسا ہے جو حکومت حکومتی وزراء بیوروکریسی کی عیاشیوں گاڑیوں کی خریداری اور دیگر مدات میں خرچ کیا جاتا ہے ریاستی عوام جسے کسی قسم کا کوئی حکومتی ریلیف و سہولیات حاصل نہیں موجودہ حکومت اس کو کسی قسم کا ریلیف دینے کی بجائے مزید بوجھ ڈالنے کے درپے ہے پہلے آٹا مہنگا کرنے کی کوشش کی گئی جسے عوام نے بری طرح مسترد کیا حکومت قائم ہوتے ہی ملازمین کے انتقامی تبادلے کئے گئے پھر اساتذہ کو منظور شدہ اور تسلیم شدہ حقوق مانگنے پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا بہت بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ملازمین تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی جو ان کا بنیادی جمہوری حق ہے اب IMF کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ریاستی عوام پر بجلی بم گرایا گیا ہے حالانکہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود بجلی بلات پر سبسڈی دی جا رہی ہے یہی صورت حال گلگت بلتستان میں ہے کہ وہاں بھی بجلی بلات پر سبسڈی دیتے ہوئے تین روپے فی یونٹ کے حساب سے بل دئیے جا رہے ہیں مگر موجود ریاستی حکومت نجانے عوام سے کیا بدلہ لینے کے درپے ہے کہ بجائے اس کے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور واپڈا سے تعمیر منگلا ڈیم کے وقت کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرائے ریاست کو مفت بجلی فراہم کرے یا کم از کم سبسڈی دیتے ہوئے عوام کو ریلیف دے مگر اس ظالم حکومت نے عوام کا کچومر نکالنے کے لئے ظالمانہ ٹیکس کا نفاذ کر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جس پر ریاست بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے اتفاق سے اس حکومت میں ریاستی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں اور حکومت تاریخ کی بہترین پوزیشن میں ہے کہ واپڈا اور وفاق پاکستان سے آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے دباؤ ڈال سکے اور عوام کو بجلی کی مد ریلیف دے سکے مگر حکومت خوشامدانہ اور معذرت خواہ خانہ طرزِ عمل اختیار کئے ہوئے ہے جو انتہائی افسوس ناک اور ریاست عوام کے حقوق سے پہلو تہی کے مترادف ہے عوام اب تنگ آمد بجنگ آمد احتجاج پر مجبور ہیں اور آٹا بحران کے بعد بجلی بحران کے لئے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں

حسن طاہر وکیل جو بچہ کلری سے گم ہوا تھا 2 گھنٹے کے اندر سب انسپکٹر تھانہ علی بیگ محمد عقیل ساغر کی کاوشوں سے سہلر سے مل ...
21/08/2023

حسن طاہر وکیل جو بچہ کلری سے گم ہوا تھا
2 گھنٹے کے اندر سب انسپکٹر تھانہ علی بیگ محمد عقیل ساغر کی کاوشوں سے سہلر سے مل گیا سب انسپکٹر عقیل ساغر صاحب کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ھے انہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر والدین کے دل کو تسکین پہنچائی۔

سابق قائمقام وزیراعظم  آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف  کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ پائلٹ ہائی سکول گ...
18/08/2023

سابق قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ پائلٹ ہائی سکول گراونڈ میں ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا ،مرحومہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی حقیقی چچی،سابق سنئیر وزیر چوہدری صحبت علی (مرحوم) کی بھاوج ،سابق ایم ایل اے چوہدری اشرف کی زوجہ ،سابق سیکرٹری دفاع جنرل(ر) اکرام الحق کی چچی اور سابق
اور سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف کی والدہ محترمہ تھیں۔نماز جنازہ مولانا آفتاب احمد مدنی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سابق سیکرٹری دفاع پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ چوہدری اکرام الحق ،سابق صدر ریاست و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سینئر وزیر حکومت کرنل وقار سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور سردار جاوید ایوب سابق سینئر مشیر حکومت چوہدری ریاض احمد سید بازل علی نقوی چوہدری اظہر صادق سابق وزیر حکومت مرزا شفیق جرال سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی سابق امیدوار اسمبلی،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت ،معاون خصوصی ہمراہ سپیکراسمبلی سیدعزا دار حسین شاہ کاظمی، چوہدری محمد رزاق سابق مئیر میرپور چوہدری محمد اشرف ایس پی بھمبر ڈی سی بھمبر مرزا ارشد محمود جرال راجہ اکمل خان مرزا اجمل جرال چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف ممبر بار کونسل چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ صدر بار چوہدری جمیل کامران ایڈوکیٹ راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ طارق محمود بٹ سابق مشیر حکومت صاحبزادہ زوالفقار علی ، چوہدری اسفند یار طارق چوہدری أصف یوسف پیپلز پارٹی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر ذیشان جرال ممبران ضلع کونسل چوہدری ابرار الحق چیئرمین یونین کونسل دھندڑ ریحان اسلم چیئرمین یونین کونسل بڑھنگ چوہدری بشیر احمد چیف انجینئر برقیات طاہر رتیال ایکسین شاہرات طاہر محمودبٹ ایکسین بلڈنگ مظہر حسین ایکسین برقیات چوہدری احسان سابق چیئرمین ایم ڈی ایچ اے چوہدری ذوالفقار،ایڈووکیٹ مختار حسین، اعظم راجہ ظہیربیربل چوہدری ظفر کڈیالوی چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری شوکت علی سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں چوہدری مقبول حسین پونا ٹھیکدار امتیاز حسین ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار چوہدری سلیمان یونس سلیمان یونس آف درائیاں باوعدیل اشرف نقشی عامر اکرم ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ سینئر صحافی چوہدری جمیل شفیع سرپرست اعلی سماہنی پریس کلب سید مظہر حسین جعفری کونسلر راجہ نعیم نجمی چوہدری آفتاب حسین آف کوہل سہیل صادق بٹ قمر شریف بٹ آفتاب حسین مرزا راجہ حبیب الرحمن چوہدری ارشد کوکی سعد چوہدری ڈاکٹر سلیمان خلجی چوہدری محمد ایوب صدر معلم طفیل احمد خاکی صدر معلم چوہدری محمد اکرم،صدرمعلم ذوالفقار علی چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ سمیت وکلاصحافیوں تاجروں عوامی نمائندگان سول سوسائٹی اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ اے ایصال ثواب کے لیے دعا کی

لوگ گھروں میں فیملی کے ساتھ جشن آزادی مناتے رہے۔۔ہم وردی والے وردی میں خدمت کرتے رہے۔14 اگست 2023 ریسکیو 1122 بھمبر کے ن...
15/08/2023

لوگ گھروں میں فیملی کے ساتھ جشن آزادی مناتے رہے۔۔ہم وردی والے وردی میں خدمت کرتے رہے۔14 اگست 2023 ریسکیو 1122 بھمبر کے نوجوانوں نے جہاں جشن آزادی کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بھرپور شرکت کی۔۔وہی پر ریسکیو بھمبر کی ٹیم نے فائر آفیسر کی ہدایات کی روشنی میں سماہنی روڈ پر پاکستان کے مختلف اضلاع سے آنے والے سیاح حضرات کی مدد کے لیۓ دو مختلف جگہوں کپہ گالا اور جنڈی چونترہ کے مقام پر کیمپ لگاۓ۔۔راستوں سے انجان ہونے کی وجہ سے پاکستانی سیاح حادثات کا شکار ہوتے رہے تو ریسکیو ٹیم فرسٹ ایڈ کے ساتھ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر بھی منتقل کرتے رہے۔جبکہ لوکل ٹرانسپورٹ گاڑی کے انجن مں آگ بھی بھڑک اٹھی۔جس کو ریسکیو بھمبر کی ٹیم نے انتہائ محنت اور جانفشانی سے کنٹرول کرتے ہوے بڑے حادثے سے بچا لیا۔ریسکیو بھمبر و ریسکیو یونٹ سماہنی کی محنت کو سیاح حضرات نے انتہائ خوش آئند اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ترجمان Rescue 1122

15/08/2023

ضلع بھمبرمیں تیز بارش،ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقوں میں پانی داخل
ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود نے ریسکیو اداروں،پولیس سمیت جملہ ادارہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
ندی نالوں کے پاس جانے پر پابندی
پولیس عوام کو ندی نالوں کے پاس جانے سے روکے،دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔ڈی سی بھمبر
نالوں سے لکڑی پکڑنے پرپابندی ہے۔
بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔ڈی سی بھمبر
لائیوسٹاک،ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ عمارات کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت ۔ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال۔

14/08/2023

ضلع بھمبر میں شاندار انداز میں جشن آزادی پاکستان منایاگیا. مساجد میں دعاوں سے دن کا آغاز مرکزی تقریب ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں انعقاد پذیر ہوئی. سائرن بجا پر ٹریفک روک دی گئی. پولیس کے چاک و چوبند دستےنے سلامی پیش کی. پاکستانی و کشمیری ترانہ پیش
تمام مکاتب فکر سے کثیر افرادکی شرکت۔
ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال ،ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف،صدر بار چوہدری جمیل کامران ،چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم،صدرانجمن تاجراں اکرم پپو،جنرل سیکرٹری بار محترمہ ثمرہ بٹ،سینیرصحافی جمیل شفیع،ناصرشریف بٹ اقبال انقلابی سول سوسائٹی وکلا،صحافیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے کثیر تعداد میں افراد کی شرکت. پاکستان زندہ باد کی فضا،پرچموں کی بہار،شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی

جماعت اسلامی حلقہ ایل اے 7 بھمبر کے اراکین نے چوہدری امجد یوسف کو امیر حلقہ منتخب کر لیا ہے انہوں نے آج اراکین جنرل کونس...
13/08/2023

جماعت اسلامی حلقہ ایل اے 7 بھمبر کے اراکین نے چوہدری امجد یوسف کو امیر حلقہ منتخب کر لیا ہے انہوں نے آج اراکین جنرل کونسل کے اجتماع میں امیر حلقہ کا حلف اٹھا لیا.

12/08/2023

بھمبر میں کمپیوٹرائزڈ لائیسنسنگ پرنٹنگ مشین کو انسٹال کر دیا گیا۔اب ڈرایئونگ لائسنس میرپور کی بجائے بھمبر سے جاری ھونگے۔

05/08/2023

بھمبر۔
مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے کرفیو غیرآئینی محاصرہ کے خلاف یوم استحصال کے موقع پروزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے آبائی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا ضلعی ہیڈکوارٹرمیں ڈپٹی کمشنرمرز اارشدمحمودجرال کی زیرقیادت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ایل او سی سماہنی،ایل او سی برنالہ میں ایس ڈی ایم صاحبان بے بڑی ریلیز کی قیادت کی سول سوسائٹی وکلا،بلدیاتی نمائندگان،میڈیا،اساتذہ کرام سمیت تمام مکاتب فکر سے ہزاروں افرادنے شرکت کی،مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے خصوصی دعاوں کے ساتھ دن کا آغاز ہوا،

بھمبر  : مرکزی امام بارگاہ بھمبر سے ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت سید سبط الحسن کاظمی سید مدثر حسین بخاری سید...
29/07/2023

بھمبر : مرکزی امام بارگاہ بھمبر سے ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت سید سبط الحسن کاظمی سید مدثر حسین بخاری سید مبصر حسین بخاری کر رہے ہیں سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ایس ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل خان ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ہمراہ جلوس ہیں

بھمبر  : نالہ بھمبر میں طغیانی کی وجہ سے نالہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر ریت بھرتے ہوئے موہڑا سدھا کا رہائشی محمد خلیل ولد محمد...
28/07/2023

بھمبر : نالہ بھمبر میں طغیانی کی وجہ سے نالہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر ریت بھرتے ہوئے موہڑا سدھا کا رہائشی محمد خلیل ولد محمد صادق پانی میں بہہ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان موقع پر پہنچ گے ٹرائی کا ڈرائیور تقریبا 3 کلومیٹر تک تیز پانی میں بہتا رہا اور آخر کار مقامی لوگوں نے پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان اور ڈی ایس پی سٹی خواجہ عبد القیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود رہے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی ہونے والے شخص کو ہر قسم کی طبعی امداد دینے کے احکامات صادر فرمائے

30/06/2023

STV TALK SHOW
Guest :Hassam Mirza
(MD Kashmir Adventure Tourism Club)
Host:Raja Haroon Ur Rasheed
Cell # 03137414141
03157414141

بھمبر وارڈ نمبر  2 محلہ اٸیر سٹریپ گھر میں فاٸرنگ۔ کا واقعہ محمد جاوید نامی شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر سٹی وارڈ نمب...
04/06/2023

بھمبر وارڈ نمبر 2 محلہ اٸیر سٹریپ گھر میں فاٸرنگ۔ کا واقعہ محمد جاوید نامی شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر سٹی وارڈ نمبر 2 محلہ اٸیر سٹریپ میں نامعلوم افراد نے محمد جاوید نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد جاوید ولد اورنگزیب۔ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔بھمبر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ھے۔۔۔

22/05/2023

اچانک پیدا ہونے والی صورتحال سے نپٹنا آسان نہیں ہوتا یہ کمال ایک استاد ہی کرسکتا ہے😂😂

سماہنی آزاد کشمیرسدھیڑی واٹر فال کے قریب ڈوب کر تین سیاح جانبحق ڈیڈ باڈیز کو نکال کر سماہنی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا. ڈو...
21/05/2023

سماہنی آزاد کشمیر
سدھیڑی واٹر فال کے قریب ڈوب کر تین سیاح جانبحق ڈیڈ باڈیز کو نکال کر سماہنی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا.
ڈوبنے والوں کا نام۔
خنان ارشاد لاہور ۔
عبداللہ ستار ولد عبد الستار لاہور
مظہر جاوید ولد جاوید اقبال کوئل تحصیل برنالہ ۔

19/05/2023

Dr Tanveer Hussain Shah (Heart Specialist)

18/05/2023

Pak Army Zindabad Pakistan paindabad

06/05/2023

6مئی 2023
وزیراعظم آزادکشمیرکے احکامات پرڈپٹی کمشنربھمبر مرزاارشدمحمودجرال نے زیرتعمیر کالج آف ٹیکنالوجی کادورہ کیا،دورے کے دوران کام کے معیار ورفتار کا جائزہ لیا،ایکسئین بلڈنگ مظہرحسین اور ایس ڈی او چوہدری فاروق زبیر،کنٹریکٹرچوہدری عمران نے دوران بریفنگ بتایاکہ کالج کاتعمیراتی کام اختتامی مراحل میں داخل ہے،54 کروڑ لاگت سے 50 کنال رقبے پر محیط سٹیٹ آف دی آرٹ چار منزلہ عمارت مکمل ہونے سے خطہ آزادکشمیراور پاکستان بھر سے سینکڑوں طلبا فنی تعلیم سے مستفید ہوں گے۔طلباء کے لیے عملی ورکشاپ،ملٹی پرپز ہال،وسیع و عریض رقبے میں کشادہ کلاس رومز فیکلٹی رومز،ہالز سہولیات میسر ہوں گی جو کسی بھی بڑی جامعہ کے لیول پرعلم حاصل کرنے والے طلباء کو میسر ہوتی ہیں،ڈپٹی کمشنرنے دوران گفتگو کہاکہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اس حوالےسے گہری دلچسپی رکھتے ہیں کہ نوخوان نسل فنی تعلیم میں مہارت حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرے یہ میگاپروجیکٹ جلدمکمل ہوگا،جس سے شعبہ الیکٹریکل،مکینکل،آٹوموبائیلز،سول الیکڑونکس و دیگر شعبہ جات میں ماہراساتذہ کرام کی ٹیم طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے بلڈنگ کے تمام شعبہ جات میٹریل،کوالٹی ،سیکورٹی و انتظامی معاملات و دیگر پلان آف ایکشن پراستفسارکیا،ایس ڈی او فاروق زبیر نے تفصیلی بریفنگ دی،دورے کے دوران ڈی آئی اوعدنان مختارسمیت دیگرماہرین موجود تھے

ویلفیئر ٹرسٹ بھمبر کے سربراہ محمد شعیب ،محمد اسامہ ،اور لاثانی بھمبر کے اونر محمد تیمور کو ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد مح...
04/05/2023

ویلفیئر ٹرسٹ بھمبر کے سربراہ محمد شعیب ،محمد اسامہ ،اور لاثانی بھمبر کے اونر محمد تیمور کو ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں فری سحر اور افطار کا انتظامات کرنےپر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

بھمبرعیدالفطر کے موقع پر ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں،ایم ایس ڈی ایچ ک...
26/04/2023

بھمبر
عیدالفطر کے موقع پر ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرناصرمحمودچوہدری کی خصوصی نگرانی میں عید کے دنوں میں میڈیکل سٹاف الرٹ رہا،ان خیالات کا اظہار ڈی ایم ایس ڈاکٹرفیصل الرحمان نے
الخدمت فاونڈیشن ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور انکی ٹیم کے ہسپتال دورے کے دوران کیا،ٹیم نے ڈاکٹر فیصل رحمان کے ہمراہ ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ کیک کاٹا اور عید کے موقع پر ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کر نے میں مصروف سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر شعیب نذیر ریجنل کوآرڈینیر الخدمت آزاد کشمیر بھی موجود تھے۔

Address

Mirpur Chowk Bhimber Azad Kashmir
Bhimber
10040

Telephone

+923137414141

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when STV News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to STV News HD:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Bhimber

Show All