08/08/2023
سماہنی
دیار غیر سعودی عرب میں بسلسلہ روز مقیم پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز رہنما حاجی انور شاد ٹریفک کے المناک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گئے نوجوان کی حادثاتی موت پر حلقہ بھر میں غم کا سماں ہر آنکھ اشک بار گزشتہ روز سعودی عرب میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور پاکستان سماہنی میں آج بروز منگل دن 2 بجے سرسالہ سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی
یاد رہے کہ حاجی انور سیٹھ ، چوہدری ناصر سیٹھ مرحوم کے فرزند حاجی اختر حسین ، حاجی اکبر سیٹھ کے حقیقی بھائی ہیں
گزشتہ ہفتے مرحوم اپنے بھتیجے یوتھ کونسلر منانہ سرسالہ چوہدری وحید سیٹھ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد دوران سفر ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے تھے انکا جسد خاکی لاہور سے سماہنی منتقل کیا جا رہا ہے افسوسناک حادثہ میں جام شہادت پانے والے حاجی انور سیٹھ خوش اخلاق، مہمان نواز جواں سال شخصیت تھے انکی اچانک موت پر حلقہ احباب نے دعائے مغفرت کی ہے