Ch Sharoon Zaman Official

Ch Sharoon Zaman Official Team Tariq Farooq Bhimber AJK

24/11/2024
کامیاب کیسے ہوں ؟؟؟ میرا مشورہ: گھڑیال کی ٹک ٹک کو معمولی نہ سمجھو!!!یہ زندگی کے درخت پر کلہاڑی کے وار ہیں!!!1. اپنی جنس...
22/11/2024

کامیاب کیسے ہوں ؟؟؟ میرا مشورہ:
گھڑیال کی ٹک ٹک کو معمولی نہ سمجھو!!!
یہ زندگی کے درخت پر کلہاڑی کے وار ہیں!!!

1. اپنی جنسی خواہشات پر قابو رکھیں، یہ آپ کی کامیابی یا ناکامی کا بڑا سبب بنے گا۔

2. فحاشی اور خود لذتی کامیابی کی سب سے بڑی قاتل ہیں۔ یہ آپ کے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

3. شراب سے پرہیز کریں، ورنہ آپ کی عقل ختم ہو جائے گی اور آپ احمقانہ حرکات کریں گے۔

4. اپنے معیار بلند رکھیں اور صرف دستیاب چیزوں پر سمجھوتہ نہ کریں۔

5. اگر آپ کو اپنے سے زیادہ ذہین شخص ملتا ہے، تو اس کے ساتھ مل کر کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔

6. آپ کی زندگی کی پوری ذمہ داری آپ پر ہے۔ کوئی اور آپ کے مسائل حل کرنے نہیں آئے گا۔

7. صرف ان لوگوں سے مشورہ لیں جو وہاں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔

8. پیسے کمانے کے نئے طریقے ڈھونڈیں۔ پیسہ کمائیں اور ان لوگوں کو نظر انداز کریں جو مذاق اڑاتے ہیں۔

10. منشیات اور نشہ سے پرہیز کریں۔

11. یوٹیوب پر ہنر سیکھیں، بجائے اس کے کہ نیٹ فلکس پر فضول مواد دیکھ کر وقت ضائع کریں۔

12. کسی کو آپ کی پرواہ نہیں، اس لیے شرم چھوڑیں، باہر نکلیں اور مواقع پیدا کریں۔

13. آرام سب سے بڑی لت ہے اور ڈپریشن کا سستا راستہ ہے۔

14. اپنے خاندان کو ترجیح دیں۔ ان کی عزت اور پردہ رکھیں۔

15. نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے لوگوں سے سیکھیں۔

16. کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں۔ خود پر یقین کریں۔

17. معجزے کا انتظار نہ کریں، انہیں حقیقت بنائیں۔ آپ ہمیشہ اکیلے سب کچھ نہیں کر سکتے لیکن لوگوں کی رائے نہ سنیں۔

18. محنت اور عزم سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ عاجزی آپ کو بلند مقام تک پہنچاتی ہے۔

19. اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو تخلیق کریں۔

20. دنیا آپ کے لیے رکنے والی نہیں۔

21. کوئی بھی آپ پر کچھ واجب نہیں رکھتا۔

22. زندگی ایک واحد کھلاڑی کا کھیل ہے۔ آپ تنہا پیدا ہوئے اور تنہا دنیا سے جائیں گے۔

23. آپ کا زندگی کا راستہ ایسے بنایا گیا ہے کہ آپ کو ضرورت مند، مایوس اور کمزور محسوس ہو، اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آپ خود اس سے نکلنے کا فیصلہ کریں۔

24. ہر کوئی آپ کی طرح مخلص اور سچا نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو آپ کو استعمال کریں گے اور پھر چھوڑ دیں گے۰




یہ کچھ سال پہلے کی بات ہے ایک دکان پر تازہ جلیبی بن رہی تھی وہ خریدی تو اخبار کا ساتھ آنے والا ٹکڑا پوری زندگی تبدیل کر...
20/11/2024

یہ کچھ سال پہلے کی بات ہے ایک دکان پر تازہ جلیبی بن رہی تھی وہ خریدی تو اخبار کا ساتھ آنے والا ٹکڑا پوری زندگی تبدیل کر گیا ۔۔۔ پڑھنے کا شروع سے شوق تھا
ہوا کچھ یوں کہ اُس ٹکڑے پر ایک کالم چھپا ہوا تھا۔ کالم نگار کا نام اب یاد نہیں ہے لیکن اس نے جو لکھا تھا وہ سب یاد ہے حرف بہ حرف تو نہیں، لیکن یاد ہے۔ آپ بھی پڑھیں۔
اُس نے لکھا کہ:
میں کل اپنے ایک کاروباری دوست کے پاس دفتر گیا چائے پی گپ شپ لگاتے ہوئے گھر جانے کا وقت ہو گیا۔ جب دفتر سے باہر نکل رہے تھے تو کلرک نے آ کر ایک شکایت لگائی کی جناب فلاں چپڑاسی سست ہے کام نہیں کرتا، ڈرائیور نے بھی اسکی ہاں میں ہاں ملائی۔
میرے اُس دوست نے کہا اگر کام نہیں کرتا تو کس لیے رکھا ہو ہے، فارغ کرو اسے۔ میں نے فورا مداخلت کی اور کہا، کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ایک دفعہ اس سے بات کر لو، کیا پتہ اسکے کچھ مسائل ہوں۔ پھر میں نے اپنے دوست کو ایک شیخ صاحب کا واقعہ سنایا۔
💥شیخ صاحب لاہور میں ایک معمولی سے دفتر میں ملازم تھے، دن کچھ ایسے پھرے کہ اسی دفتر کے صاحب کو پسند آ گئے اور یوں انکی فیملی میں ہی شیخ صاحب کی شادی ہو گئی۔
قدرت شیخ صاحب پر مہربان تھی، دن رات اور رات دن میں بدلتے گئے اور شیخ صاحب ایک دکان سے ایک مارکیٹ اور پھر ایک فیکٹری سے دو، چار، اور پھر نہ جانے کتنی فیکٹریوں کے مالک بنتے گئے۔
دھن برستا گیا، دو بچے ہو گئے۔ شیخ صاحب نے کرائے والے کمرے سے ایک اپارٹمنٹ اور پھر لاہور کے انتہائی پوش علاقے میں دو کنال کی ایک کوٹھی خرید لی۔ مالی کی ضرورت پیش آئی تو چکوال سے آئے ہوئے سلطان کو فیکٹری سے نکال کر پندرہ سو روپے ماہوار پر اپنی کوٹھی پر ملازم رکھ لیا۔
سلطان ایک انتہائی شریف اور اپنے کام سے کام رکھنے والا انسان تھا، نہ کسی سے کوئی جھگڑا، نہ کوئی عداوت، نہ کبھی کوئی شکایت۔ ایک بار شیخ صاحب دن کے دس بجے کسی کام سے گھر واپس آئے تو گاڑی دروازے پر ہی کھڑی کر دی
کہ ابھی واپس دفتر جانا تھا۔ دروازے سے گھر کے داخلی دروازے کے درمیان اللہ جانے کیا ہوا کہ پودوں کو پانی دیتے سلطان کے ہاتھ سے پائپ پھسلا اور شیخ صاحب کے کپڑوں پر پوری ایک تیز پھوار جا پڑی،
شیخ صاحب بھیگ گئے۔ سلطان پاؤں میں گر گیا، گڑگڑا کر معافی مانگنے لگا کہ صاحب غلطی ہو گئی۔ لیکن شیخ صاحب کا دماغ آسمان پر تھا۔ غصے میں نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ، وہیں کھڑے کھڑے سلطان کو نوکری سے نکال دیا۔کہا شام سے پہلے اس گھر سے نکل جاؤ۔
سلطان بیچارہ سامان کی پوٹلی باندھ کر گھر سے نکل کر دروازے کے پاس ہی بیٹھ گیا کہ شاید صاحب کا غصہ شام تک ٹھنڈا ہو جائے تو واپس بلا لیں۔ شام کو شیخ صاحب واپس آئے، دیکھا سلطان ابھی تک بیٹھا ہوا تھا، گارڈ کو کہا اسے دھکے دیکر نکال دو، یہ یہاں نظر نہ آئے، صبح ہوئی تو سلطان جا چکا تھا۔ رب جانے کہاں گیا تھا۔
وقت گزرتا گیا، شیخ صاحب کے تیزی سے ترقی پاتے کاروبار اور فیکٹریوں میں ایک ٹھہراؤ سا آنے لگا۔ کاروبار میں ترقی کی رفتار آہستہ آہستہ کم پڑتی گئی۔ لیکن شیخ صاحب زندگی سے بہت مطمئن تھے۔
پھر ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، پوری فیکٹری جل کر راکھ ہو گئی۔ کچھ مزدور بھی جل گئے۔ شیخ صاحب کو بیٹھے بٹھائے کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا۔ کاروبار میں نقصان ہونا شروع ہوا تو شیخ صاحب کے ماتھے پر بل پڑنا شروع ہو گئے۔ بڑا بیٹا یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ تھا،
دوستوں کے ساتھ سیر پر مری گیا واپسی پر حادثہ ہوا تو وہ جوان جہان دنیا سے رخصت ہو گیا۔ شیخ صاحب کی کمر ٹوٹ گئی۔
نقصان پر نقصان ہوتے گئے۔ دو کنال کی کوٹھی بیچ کر دس مرلے کے عوامی طرز کے محلے میں آ گئے۔ جب عقل سے کچھ پلے نہ پڑا تو پیروں فقیروں کے ہاں چلے گئے کہ شاید کوئی دعا ہاتھ لگ جائے اور بگڑی ہوئی زندگی پھر سے سنور جائے۔ باقی ماندہ کاروبار بیچ کر اور کچھ دیگر پراپرٹی کو رہن رکھ کر بنک سے قرضہ لیا اور چھوٹے بیٹے کو ایک نیا کاروبار کر کے دیا۔
اسکے پارٹنر دوست نے دغا کیا اور سارا پیسہ ڈوب گیا۔ شیخ صاحب ساٹھ سال کی عمر میں چارپائی سے لگ گئے۔
ایک دن ایک پرانا جاننے والا ملنے آیا، حالات دیکھے تو بہت افسوس کیا۔ کہا شیخ صاحب ایک بزرگ لاھور آئے ہوئے ہیں، بہت بڑے اللّہ والے ہیں، اگر ان کے پاس سے دعا کروا لیں تو اللہ کرم کرے گا۔
شیخ صاحب فورا تیار ہو گئے۔ ان کے پاس پہنچے، ملاقات کی، مسئلہ بیان کیا۔ انہوں نے آنکھیں بند کیں، کچھ دیر مراقبے کی کیفیت میں رہے، پھر آنکھیں کھولیں، شیخ کو دیکھا اور کہا "تم نے سلطان کو کیوں نکالا تھا؟"
شیخ کے سر کے اوپر گویا ایک قیامت ٹوٹ پڑی، آنکھوں سے آنسوؤں کی ایک نہ تھمنے والی لڑی جاری ہو گئی، شیخ بزرگ کے پاؤں میں گر گیا، معافیاں مانگنے لگا۔ بزرگ نے اسے کہا میری بات سنو۔ پروردگار رازق ہے، وہ رزق ضرور دے گا لیکن اسکا وسیلہ انسانوں کو ہی بنائے گا۔اوپر سے نیچے آتے پانی کی تقسیم جس طرح نہروں نالوں کی طرح ہوتی ہے رزق کی تقسیم اسی طرح ہے۔
پروردگار کے نزدیک ہم میں سے ہر ایک شخص وسیلہ ہے کسی اور کے رزق کا۔ اگر آپ وسیلہ بننے سے انکار کرو گے تو تمہارے حصے کا وہ رزق جو اس وسیلے سے تمہیں بطور معاوضہ مل رہا تھا ختم ہو جائے گا۔
تمہیں لاکھوں کروڑوں سلطان کو پندرہ سو روپے دینے کے لیے ملتے تھے۔ تم نے وہ روک لیے، اوپر والے نے تمہارا معاوضہ ختم کر دیا۔ اب جاؤ اور سلطان کو ڈھونڈو، اگر وہ مان جائے معاف کر دے تو تمہارے دن پھر جائیں گے۔
شیخ کی دنیا لٹ گئی، وہ سر پیٹتا گھر آیا پرانے کاغذات ڈھونڈتا رہا کہ شاید کہیں سلطان کا کوئی پتہ، کوئی شناختی کارڈ، کوئی اور معلومات مل سکیں۔ کچھ بھی نہ ملا تو شیخ دیوانہ وار سلطان کو ڈھونڈنے چکوال جانے والی بس میں بیٹھ کر چکوال چلا گیا۔ مگر سلطان نہ ملا۔

چھوٹا بیٹا ڈھونڈتا ڈھونڈتا چکوال اڈے پر آ پہنچا اور باپ کو واپس لاہور لے آیا۔ لیکن شیخ کا دل کا سکون ختم ہو گیا تھا۔ کچھ دن بعد شیخ پھر گھر سے غائب ہوا تو بیٹے کو معلوم تھا کہ کہاں ملے گا۔
وہ چکوال پہنچا تو دیکھا باپ زمین پر بیٹھا سر میں راکھ ڈال رہا تھا اور کہہ رہا تھا سلطان تم کہاں ہو، سلطان تم کہاں ہو۔ بیٹا خود روتا ہوا باپ کو واپس لے آیا۔ چند دن کے بعد شیخ کا انتقال ہو گیا۔
کالم نگار نے لکھا، میں نے اپنے دوست کو یہ پوری کہانی سنائی اور اسے کہا، چپڑاسی کو نہ نکالو، اسکا رزق تمہارے رزق سے جُڑا ہے، اسے تو رب کہیں اور سے بھی دے دے گا کہ اس کے پاس وسیلہ بنانے کے لیے کسی چیز کی کوئی کمی نہیں لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اس معاوضے والی نعمت سے محروم ہو جاوؐ۔
مجھے یہ واقعہ پڑھے ہوئے کافی سال گزر گئے ہیں۔ آپ یقین کریں اس تحریر نے میری زندگی بدل دی۔ میں مالی معاملات میں بہت زیادہ محتاط رھتا ہوں۔ اگر کسی کے پاس کچھ پیسے ادھار کیصورت میں رہ گئے تو نہیں مانگے کہ کہیں اوپر والے سے ملنے والا معاوضہ کم نہ ہو جائے۔
کوشش ہوتی ھے کہ میری وجہ سے لوگوں کا رزق لگا رھے گھر میں کام والی رکھی تو مشکل حالات میں بھی انکار نہیں کیا کہ اسکا رزق لگا رھے
اپنے پاس کام کرنے والے کسی لڑکے کو کبھی نہیں نکالا کہ میری وجہ سے کسی کے گھر میں پریشانی نا ہو کسی کے رزق کا وسیلہ ختم نا ھو جائے
میں نے ہمیشہ نیک نیتی سے وسیلہ بننے کی کوششیں بھی کیں، میں کبھی تنگ دست نہیں ہوا۔ اللّٰہ نے ہمیشہ مجھے نوازا ، ایک سے بڑھ کر ایک وسیلہ ملتا گیا اور میں آگے بڑھتا رہا ۔۔۔
آپ بھی ارادہ کریں کہ کبھی آپکی وجہ سے کسی کا رزق بند نہیں ہو گا
آپ وسیلہ بنتے رھیں اللہ پاک آپ کیلئے وسیلے بناتا رھے گا ان شاءاللہ ..






fans

‏کیسے کیسے گھر بنا کر لوگ اس دنیا سے چلے گئے ۔ آج وہ ویرانی اور افسردگی کی مثال ہیں ۔ کاش وہ لوگ جو اس حقیقت کو بھولے ہو...
19/11/2024

‏کیسے کیسے گھر بنا کر لوگ اس دنیا سے چلے گئے ۔ آج وہ ویرانی اور افسردگی کی مثال ہیں ۔ کاش وہ لوگ جو اس حقیقت کو بھولے ہوئے ہیں انہیں یاد آ جائے کہ سب کچھ یہاں ہی چھوڑ جانا ھے ۔💯🍁🍁
Today's Best Photos ❤️❤️❤️❤️❤️❤️











Today's Best Photo ❤️💙💜❤️💙💜💙❤️💙💜💙❤️💙💙












17/11/2024

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر جناب چوہدری طارق فاروق صاحب کا میرپور میں تجدید عہد ورکرز کنونشن سے خطاب









17/11/2024

کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن کی جاندار آواز سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و مرکزئ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جناب راجہ فاروق حیدر صاحب اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر جناب چوہدری طارق فاروق صاحب کا میرپور میں تجدید عہد ورکرز کنونشن میں بھرپور اور والہانہ استقبال۔



highlightseveryone



پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے وفد نے جناب راجہ فاروق حیدر خاں سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی قیاد...
01/11/2024

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے وفد نے جناب راجہ فاروق حیدر خاں سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی قیادت میں آج وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان جناب انجینئر امیر مقام سے ان کے آفس چیمبر میں تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں قائد محترم سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر جناب چوہدری طارق فاروق بھی موجود۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں کشمیر کے مجموعی سیاسی ، انتظامی اور ترقیاتی امور زیر ِ بحث آئے







 fans
01/11/2024

fans

زندگی کے کچھ حقائق ۔۔۔۔۔۔ 1. اپنی زندگی میں خطرات مول لیں۔  اگر آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ قیادت کر سکتے ہیں ؛  اگر آپ ہار ج...
20/10/2024

زندگی کے کچھ حقائق ۔۔۔۔۔۔

1. اپنی زندگی میں خطرات مول لیں۔ اگر آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ قیادت کر سکتے ہیں ؛ اگر آپ ہار جاتے ہیں تو آپ رہنمائی کر سکتے ہیں۔

2. لوگ وہ نہیں ہوتے جو وہ کہتے ہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جو وہ کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے بارے میں رائے ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ ان کے عمل کی وجہ سے قائم کرو۔

3. جب کوئی آپ کو دکھ دے تو برا نہ مانیں کیونکہ یہ فطرت کا قانون ہے کہ جس درخت پر سب سے زیادہ میٹھے پھل لگتے ہیں اسے زیادہ سے زیادہ پتھر لگتے ہیں۔

4. اپنی زندگی سے جو بھی ہو سکے لے لو کیونکہ جب زندگی آپ سے لینے لگتی ہے تو آپ کی آخری سانسیں تک بھی لے لیتی ہے ۔

5. اس دنیا میں لوگ ہمیشہ آپ کی کامیابی کے راستے پر پتھر پھینکیں گے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ ان سے کیا بناتے ہیں - دیوار یا پل۔

6. چیلنجز زندگی کو دلچسپ بناتے ہیں۔ ان پر قابو پانا زندگی کو بامعنی بناتا ہے۔

7. شکست کے خطرے کو مول لیے بغیر جیت کی کوئی خوشی نہیں ہے۔

8. رکاوٹوں کے بغیر راستہ کہیں نہیں جاتا۔

9. ماضی دیکھنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے لیکن یقینی طور پر رہنے کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔

10. اگر آپ ہر وقت گزشتہ کل کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو آپ کا آنے والا کل بہتر نہیں ہو سکتا۔

11. اگر آپ پہاڑ پر نہیں چڑھتے ہیں؛ آپ میدان نہیں دیکھ سکتے۔

12. آپ کو دماغ رکھنے کے لیے معاوضہ نہیں دیا جاتا، آپ کو صرف اس کا ذہانت سے استعمال کرنے پر انعام دیا جاتا ہے

13 . جو آپ سیکھنے میں ناکام رہتے ہیں وہ آپ کو سبق سکھا سکتا ہے۔

14 . بدعنوان اور ایماندار شخص میں فرق یہ ہے: بدعنوان کی ایک پرائس ہوتی ہے جبکہ ایماندار کی ایک ویلیئو ہوتی ہے۔

15 . اگر آپ کسی کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائیں تو اسے بے وقوف نہ سمجھیں...... جان لیں کہ اس شخص نے آپ پر اس سے زیادہ بھروسہ کیا جس کے آپ حقدار تھے۔

16 . ایمانداری ایک مہنگا تحفہ ہے۔ سستے لوگوں سے اس کی امید نہ رکھیں۔
( English Article )

(Translator : Deeplooks )

پچھلے مہینے، میرے پڑوسی نے مجھ سے انٹرنیٹ کا پاس ورڈ مانگا۔میں نے اسے دے دیا کیونکہ اس سے مجھے کوئی نقصان نہیں تھا اور م...
20/10/2024

پچھلے مہینے، میرے پڑوسی نے مجھ سے انٹرنیٹ کا پاس ورڈ مانگا۔
میں نے اسے دے دیا کیونکہ اس سے مجھے کوئی نقصان نہیں تھا اور میں اس کے ساتھ اچھے تعلقات میں تھا۔
کل میں گھر واپس آ رہا تھا تو وہ دروازے پر موجود تھا۔ میں نے اس سے معمول کے مطابق کچھ دیر بات کی اور اس نے خوشی سے بتایا کہ اب اس کے پاس نیٹ فلکس ہے۔

میں نے مذاق کرتے ہوئے کہا، "میں سخت محنت کرتا ہوں، اور بمشکل ٹیلی ویژن دیکھنے کا وقت ملتا ہے، لیکن یہ زبردست ہے، کیا آپ مجھے بھی پاس ورڈ دے سکتے ہیں تاکہ میں کچھ سیریز دیکھ سکوں؟ میں اس کا شکر گزار ہوں گا۔"
اس دوران دور سے اس کی بیوی کی آواز آئی: "ہم اسے نہیں دے سکتے کیونکہ میں ہی ادایگی کرتی ہوں اور میں اسے شریک نہیں کر سکتی۔"
سکونت چھا گیا!

آدمی نے آہستہ آواز میں معذرت کی اور میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں۔ ہم نے دوسری چیزوں پر بات جاری رکھی، اور آخرکار میں گھر واپس آیا جبکہ وہ اپنے کاموں کی نگرانی کے لیے باہر ہی رہا۔
کچھ دیر بعد، اس کی بیوی باہر آئی، بہت زیادہ پریشان دکھائی دی، اور کہا کہ ٹیلی ویژن نہیں چل رہا!

چند منٹ بعد، وہ اور اس کی بیوی میرے ساتھ بات کرنے کے لیے آئے اور مجھے بتایا کہ نیٹ ورک کام نہیں کر رہا، اور پاس ورڈ اب کام نہیں کرتا!
میں نے ان کی طرف دیکھا اور کہا، "میں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل کر لیا ہے، کیونکہ میں ہی ادائیگی کرتا ہوں اور میں اسے شریک نہیں کر سکتا۔"

اس کی بیوی غصے میں آ گئی اور کچھ کہنے کی کوشش کی، لیکن میں نے کہا، "میڈم، میرے پاس میرا نیٹ ورک ہے اور آپ کے پاس نیٹ فلکس ہے، سب کچھ ٹھیک ہے اور سب خوش ہیں۔"
وہ مڑے اور چلے گئے، اور دروازہ بند کر دیا، پھر انہوں نے مجھ سے دوبارہ بات نہیں کی...

سبق:

دوستی باہمی ہونی چاہیے۔

محبت باہمی ہونی چاہیے۔

مودت باہمی ہونی چاہیے۔

کام برابر ہونا چاہیے۔

احترام موجود ہونا چاہیے۔

خدمات دو طرفہ ہونی چاہیے۔

ایک طرف سے احساسات ختم ہو گئے ہیں!
ہم استحصال کرنے والوں اور چالاک لوگوں سے گھیرے ہوئے ہیں، یہ تبدیلی ضروری ہے، یہ انصاف نہیں ہے کہ آپ اپنی توانائی کسی ایسے شخص کے لیے خرچ کریں جو بدلے میں کچھ نہیں کرتا۔


fans

19/10/2024
Chaudhry Salik Hussain's Bill on Special Court for Overseas Pakistanis' Property Disputes Gets Senate ApprovalThe Senate...
19/10/2024

Chaudhry Salik Hussain's Bill on Special Court for Overseas Pakistanis' Property Disputes Gets Senate Approval

The Senate of Pakistan has passed the Establishment of Special Court (Overseas Pakistanis Property) Act, 2024, a landmark legislation protecting the rights of overseas Pakistanis. The bill was moved by Chaudhry Salik Hussain, Federal Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development. This act facilitates swift and efficient resolution of property disputes involving overseas Pakistanis.

The special court will have jurisdiction over the entire Islamabad Capital Territory. Overseas Pakistanis can file petitions through modern devices, including e-filing. The special court will allow evidence to be presented through video links or other legally acceptable modes, supervised by officials from Pakistan's High Commission, embassy, or consulate.

Cases filed in the special court will be disposed of within 90 days, thereby providing a speedy remedy, preventing delays in justice, and ultimately safeguarding the interests of overseas Pakistanis.

After being recommended with amendments by the Senate Standing Committee on Overseas Pakistanis and Human Resource Development, the bill was moved by Chaudhry Salik Hussain. This legislation demonstrates the government's commitment to safeguarding the interests of overseas Pakistanis and resolving property disputes efficiently.

چوہدری سالک حسین کا سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل ایوانِ بالا سے منظور

اسلام آباد، 17 اکتوبر 2024

ایوانِ بالا نے اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظور کر لیا ہے جو سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔ یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا۔ یہ ایکٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور موثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس بل کے تحت خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے۔ خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے گی۔

خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا جس سے بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بر وقت انصاف کی فراہمی کے زریعے سمندر پار مقيم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا۔

یہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور جائیداد کے تنازعات کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
fans
SKY Immigration Consultants PVT Limited

Tariq Farooq  fans
18/10/2024

Tariq Farooq
fans

18/10/2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق صاحب کی آپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل کلری سے خصوصی محبت۔۔
ہر الیکشن میں یہاں سے پولنگ جیتنے والے موصوف کا نسلیں سنوارنے کا عملی ثبوت۔
اس وقت گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کلری میں دس اسامیاں خالی ہیں۔
اور محترم وزیراعظم صاحب کو اسکی خبر ہی نہیں۔
عوام علاقہ بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان۔
fans



07/10/2024

Big shout out to my newest top fans! 💎 Nisar Ahmad, Kashif Raja, Chaudhary Shamraiz, Mirza Muhammad Bilal

Drop a comment to welcome them to our community, fans

Address

Bhimber

Telephone

+447305457786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Sharoon Zaman Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch Sharoon Zaman Official:

Share