Quickly Barnala News

Quickly Barnala News Quickly Barnala News Ko Follow karain Jaldi sa Update News khasil karnay k liya News

26/11/2022

جس ملک میں ٹھمکے لگا کر ، فحش ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ عزت ، پیسہ اور مشہور ہوجاتے ہوں وہاں کیسے آپ بچوں کو یقین دلوائیں گے کے پڑھنے لکھنے سے بندہ کامیاب ہوتا ہے
پاکستان میں اسی بات کی وجہ سے کوئی سائینس دان پیدا نہیں ہوتا کیوں کے یہاں فحش ویڈیو سے ہی برائٹ فیوچر اور پیسہ ملتا ہے ۔اور اس سب میں ہمارے میڈیا کا بہت اہم کردار ہےجو یہ سب پرموٹ کرتا ہے
Copy....

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام...
21/11/2022

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام شائقین کیلئے بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے ایک پوٹلی
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی اور پہلے دن مشک و عود کے تحائف دئیے ۔
لکھاں سلام

19/11/2022

مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی آج اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے
طارق ٹیڈی کا شمار ملک کے نامور سٹیج ایکٹرز میں ہوتا ہے جنہیں بہت کم وقت میں زیادہ شہرت ملی
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے

18/11/2022

تُم سُرخرو ہوگے، تم جو کرو حوصلہ ...
جیتو گے تُم سدا، ہے یہ سب کی دُعا. ✌️💯

15/11/2022

تازہ ترین خبر۔
وفاقی وزارت داخلہ نے آزاد جموں وکشمیر بلدیاتی انتخابات کیلئے 18 ہزار سیکیورٹی پرسن فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔ذرائع

فیس بک ٹویٹر واٹس ایپراناثنااللہ نے ارشدشریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا  نومبر 11, 2022وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ...
12/11/2022

فیس بک
ٹویٹر
واٹس ایپ
راناثنااللہ نے ارشدشریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا
نومبر 11, 2022
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں نے دو ٹوک کہا تھا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے اور کچھ لوگوں نے ارشد شریف کو بلا کر کہا تھا کہ یہاں سے چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو پشاور سے جہاز میں بٹھایا گیا اور یہ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2 بھائیوں کی ملی بھگت سے صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے، وقار اور خرم نے یا تو خود قتل کیا یا پھر پولیس کو ساتھ ملا کر قتل کرایا ہے۔ وقار اور خرم کینیا میں ارب پتی اور بہت طاقتور ہیں اور جب جرح کی گئی تو دونوں دائیں بائیں ہو گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا جس جگہ قتل ہوا وہ کوئی ناکہ نہیں تھا اور ارشد شریف کے قتل والے روز اس مقام سے پورے دن میں صرف 3 گاڑیاں گزریں تھیں۔

انتقال پرملال/  چیئرمین پبلک نیوز اور اے پلس ٹی وی چودھری عبدالجبار انتقال کرگئے، نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد از نماز عص...
11/11/2022

انتقال پرملال/ چیئرمین پبلک نیوز اور اے پلس ٹی وی چودھری عبدالجبار انتقال کرگئے، نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد از نماز عصر جامعہ مسجد فیز 1 ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی، چودھری عبدالجبار کی تدفین ڈی ایچ اے فیز 7 قبرستان میں کی جائے گی

11/11/2022

ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں خاتون سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد کر لی گئی، سہراب گوٹھ سے 3 ملزمان سے 3 کلو ہیروئن اور 6 کلو گرام چرس پکڑی گئی۔

کورنگی روڈ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 700 گرام ہیروئن، 75 آئس اور 50 گرام چرس برآمد کی گئی، خیبر میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 30 کلو 945 گرام چرس ضبط کر لی گئی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

11/11/2022

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا، جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

حلف برداری تقریب کے بعد نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔

سپیشل برانچ کے سکیورٹی الرٹ کے معاملے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پر مزید...
11/11/2022

سپیشل برانچ کے سکیورٹی الرٹ کے معاملے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پر مزید سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، ان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی۔

دوسری طرف زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے۔

زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا، پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

اُدھر خیبر پختونخوا سے پولیس کمانڈوز زمان پارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ عمران خان کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، کلوز سرکل میں کے پی پولیس کے کمانڈرز کو تعینات کیا جائے گا۔ ایک ٹرک پر 15 سے زائد کمانڈرز لاہور پہنچ گئے۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران  خان کی نااہلی کیخلا ف  درخواست۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری جابر عباس کی درخواس...
11/11/2022

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلا ف درخواست۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری جابر عباس کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی ۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اُٹھائے گئے ہیں۔درخواست میں اُٹھائے گئے نکات کی تشریح کیلئے لارجر بینچ بنایا جائے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزارت قانون کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔

11/11/2022
بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مدمقابل ہونگےخبر/
11/11/2022

بھارت کو سیمی فائنل میں بدترین شکست
پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مدمقابل ہونگے
خبر/

10/11/2022

پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل ہونے جا رہا کیا 92 کے ورلڈکپ کی تاریخ اک بار پھر دہرائی جائے گی۔

10/11/2022

News Alerts

بریکنگ نیوز مظفرآباد(YJF News) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے کمر باندھ لی۔۔۔ اعلی سطحی میٹنگ ...
08/11/2022

بریکنگ نیوز
مظفرآباد(YJF News) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے کمر باندھ لی۔۔۔ اعلی سطحی میٹنگ میں پلان تیار ۔۔۔
نفری ملے یا نا ملے ۔۔۔ انتخاب ہونگے۔۔۔۔

وٹالہ ٹائم   بس کنڈیکٹر  محمد اظہر  عرف اجی اپنی ہی بس کے نیچے  آکر خالق حقیقی سے جا ملے  اللہ تعالیٰ  اپنے پیارے حبیب ص...
07/11/2022

وٹالہ ٹائم بس کنڈیکٹر محمد اظہر عرف اجی اپنی ہی بس کے نیچے آکر خالق حقیقی سے جا ملے اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین

06/11/2022

Day 10
قائدِ پاکستان ، سابق وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیرآباد میں وہیں سے شروع ہوگا جہاں کپتان پر حملہ کیا گیا تھا۔
کپتان لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے اور اگلے دس سے چودہ دنوں میں پنڈی ہوں گے جہاں سارے پاکستان سے آئے قافلے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے اور اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو خط میں لکھا کہ وہ اپنا کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ف...
06/11/2022

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو خط میں لکھا کہ وہ اپنا کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ حکومت پنجاب سے ان کی خدمات فوری واپس لی جائیں، وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پر اعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہو گئے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

06/11/2022

ہم محترم صغیر حیدر جرال ایڈووکیٹ کو آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سیشن 2022-2027 کے لیے ضلع بھمبر سے ممبر منتخب ھونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

03/11/2022

imran khan per container ke qarreb hamla, 4 log zakhmi

30/10/2022

یونان، محنت مزدوری کرنے ضلع گجرات سے گئے دو سگے بھائیوں میں تلخ کلامی۔ چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
زرائع

30/10/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
چینل فائیو کی رپورٹر صدف عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔۔

30/10/2022

برنالہ ہاؤس
امیدواران برائے ٹاؤن کمیٹی کو
سابق محتسب آعلی آزاد کشمیر مرزا ظفر حسین صاحب اور ممبر اسمبلی آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور صاحب نے مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کردیے

30/10/2022

پاکستان میں جھوٹی خبریں دینے میں نمبر ون نیوز چینل کا نام بتائيں

28/10/2022

مظفرآباد سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی گاڑی کو مری ایکسپریس وے پر حادثہ،گاڑی میں بیٹھے سابق وزیراعظم سمیت تمام افراد محفوظ

28/10/2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے خواب تقریباً ختم ہوگے

Address

Barnala
Bhimber

Telephone

+923464659418

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quickly Barnala News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quickly Barnala News:

Share


Other News & Media Websites in Bhimber

Show All