Bannu Kark Lakki Waziristan

Bannu Kark Lakki Waziristan غلط کام کرتے نہیں کسی کے باپ سے ڈرتے نہیں،

چلتی بس میں نکاحلاہور ﺳﮯ آیبٹ آبادﺑﺲ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﺑﺲ ﺳﭩﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺮﻧﭧ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﺟﻮ بہت ﺍﭼﻬﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨ...
22/11/2023

چلتی بس میں نکاح
لاہور ﺳﮯ آیبٹ آبادﺑﺲ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﺑﺲ ﺳﭩﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺮﻧﭧ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﺟﻮ بہت ﺍﭼﻬﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﺎ ﮐﻬﮍے ﮨﻮ گئے ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ " ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻬﺎﺋﯿﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻨﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻬﮑﺎﺭﯼ ﯾﺎ ﮔﺪﺍﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻣﺠﻬﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺯﯼ ﻣﺮﺽ ﺳﮯ اللہ کو پیاری ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮐﭽﻬﮧ ﺩﻥ ﮔﺰﺭے اور ﻣﯿﺮﯼ ﻓﯿﮑﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺁﻣﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ..
ﻣﯿﺮﺍ ﺗﯿﺎﺭ ﺷﺪﮦ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺟﻞ ﮐﺮ ﺧﺎﮐﺴﺘﺮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ پھر ﮐﭽﻬﮧ ﻣﺪﺕ ﮔﺬﺭﯼ ﮐﮧ ﻣﺠﻬﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﭘﮍﺍ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭﻭﮞ نے ﺟﺐ ﯾﮧ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺮﮮ ﺩﻥ ﺁﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻨﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﮐﻢ ﮨﯽ ﺩﯼ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﻥ ﺑﯿﭩﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺍﺭﺙ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻋﺼﻤﺖ ﮐﻮ ﺗﺎﺭ ﺗﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ ﯾﮩﯽ ﻏﻢ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﻬﺎﺋﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﮨﭽﮑﯽ ﺑﻨﺪﻫﮧ ﮔﺌﯽ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﻥ ﺳﺎﻝ ﻟﮍﮐﯽ ﺟﻮ ﭘﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﻬﯽ ﺗﻬﯽ ﺍٹھی ﺍﻭﺭ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ سہارا دے ﮐﺮ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺩﯾﺎ...
ﺑﺲ ﮐﯽ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺳﯿﭧ ﺳﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻬﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ.. " ﻣﯿﺮﮮ 2 ﺑﯿﭩﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﯿﭩﻬﺎ ﮨﻮﺍ ہے، ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ لیے ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ . ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺑﺰﺭﮒ ﺳﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺱ ﺑﯿﭩﮯ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺩﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﻭﮞ گا.. " لڑکا کھڑا ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﺷﺘﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﮯ..
بس میں موجود ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻬﮍﮮ ﮨﻮﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ " ﯾﮧ ﺳﻔﺮ بہت ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺳﻔﺮ ﮨﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﺟﯿﺴﺎ ﻣﻘﺪﺱ ﻋﻤﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ وہ بھی سفر میں اس سے اچھی بات کیا ہو گی؟؟ اگر ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﺎﺡ ﭘﮍﻫا دوں " ﺳﺐ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ .'" ﻣﺎﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ . ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ . ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻭﻏﯿﺮﮦ " ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﭘﮍﻫا دیا..
ﺍﯾﮏ اور ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻬﮍﮮ ﮨﻮ گئے ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ.. " ﻣﯿﮟ ﭼﻬﭩﯽ ﭘﮧ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻬﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ لیے ﻟﮉﻭ لے کر مگر ﺍﺱ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﻬﮧ ﮐﺮ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ کہ لڈو ادھر ہی تقسیم کر دیں اس نے دولہن کے باپ سے مخاطب ہوتے ہوے کہا..
دولہن کے باپ نے ڈرائیور سے کہا ڈرئیور میاں 5 منٹ کسی جگہ بس روک دینا تاکہ سب مل کر منہ میٹھا کر لیں، ڈرائیور نے کہا ٹھیک ہے بابا جی... ﻣﻐﺮﺏ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺍﻧﺪﻫﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﺲ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ..
ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﻣﺴﺎﻓﺮ مل کر لڈو کھانے لگے، ﻟﮉﻭ ﮐﻬﺎﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺐ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺳﻮ ﮔﺌﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﮐﻨﮉﯾﮑﭩﺮ ﺟﺐ ﻧﯿﻨﺪ سے ﺟﺎگے ﺗﻮ ﺍﮔﻠﯽ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ8 ﺑﺠﮯ ﺗﻬﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻟﮩﻦ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻟﮩﺎ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﺎﭖ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﺭ ﻟﮉﻭ ﺑﺎﻧﭩﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﺲ ﺳﮯ ﻏﺎﺋﺐ ﺗﻬﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮧ ﮔﻬﮍﯼ ﻧﮧ ﭼﯿﻦ ﻧﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﭽﻬﮧ ﺑﻬﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺍﻥ ﮐﻮ ﯾﮧ 6 ﻣﻤﺒﺮﺯ ﮐﺎ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻟﻮﭦ ﭼﮑﺎ ﺗﻬﺎ .....😃
نوٹ میں نے دیکھا تو اچھا لگا اس کے پیسٹ کرکے آپ لوگوں سے شئر کی حقیقت کا مجھے بھی کوئ پتہ نہیں کہ صحیح ہے یا جھوٹ
Media

22/11/2023

میکڈونلڈز کی چالاکی نہیں چلے گی ، ان شاءاللہ

21/11/2023

جنرل مبین غلیظ زبان کے استعمال سے افغانی اور پاکستانی پشتونوں کے درمیان نفرت قائم ہو رہی ہے ۔















Taleban
pashto

21/11/2023
20/11/2023

یہ بچی اس وقت کھوٹا میں ہمارے پاس موجود ہے اس کے والد سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اپنی بچی لے جائے
03425266620

اب پشاور جانے کی کوئی ضرورت نہیں لہذا نمبر لینے کے لیے رابطہ کریں 03348464984
20/11/2023

اب پشاور جانے کی کوئی ضرورت نہیں لہذا نمبر لینے کے لیے رابطہ کریں 03348464984

الحمدللہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمرہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی بہت مبارک اور پرسکون جگہ ہے اللہ تعالی تمام مسلمانو...
20/11/2023

الحمدللہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمرہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی بہت مبارک اور پرسکون جگہ ہے اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو اس جگہ کی زیارت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

ملالہ کی گولی کا مغرب نے اپنی غرض کے لئے پوری دنیا میں چرچا کیا مگر غزہ کے فاسفورس بموں پر موت جیسی خاموشی اختیار کی ھے
19/11/2023

ملالہ کی گولی کا مغرب نے اپنی غرض کے لئے پوری دنیا میں چرچا کیا مگر غزہ کے فاسفورس بموں پر موت جیسی خاموشی اختیار کی ھے

19/11/2023

اہم خبر "
جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان صاحب کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا-

19/11/2023

سعودی خاتون نے شوہر کو دوسری شادی پر پیار بھرے پیغام کے ساتھ 2024 کے ماڈل کی نئی کار تحفے میں دے دی

یہ بچہ تقریبا چار پانچ سال کی عمر میں اپنے گھر والوں سے بچھڑ گیا تھا اور ابھی تک ان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہےنام صمد ...
18/11/2023

یہ بچہ تقریبا چار پانچ سال کی عمر میں اپنے گھر والوں سے بچھڑ گیا تھا اور ابھی تک ان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہے
نام صمد خان والد کا نام بدری بہادر یا بہادر خان۔
تین بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ انکے نام یاد نہیں۔
ابو کرین چلانے یا بنانے کا کام کرتے ہیں۔
1 چاچو 4 پھپھو ہیں۔
ایک چاچی کا نام مسکین ہے۔۔۔ابو کی ہلکی داڑھی تھی۔
انکی مادری زبان پشتو ہے۔مادری زبان بھول چکا ہے۔
غالب گمان یہ ہے کہ نور محل(بہاولپور) یا نور پور تھل(خوشاب) یا نور پور میں انکا گھر تھا۔(ان جگہوں کا نام بچے کو یاد آرہا). گھر کے قریب پولیس تھانہ تھا۔اصل تعلق بچے نے پشاور بتایا ہے۔جب نیا نیا یہ بچہ ملا تھا تو پشتو کے علاوہ کوئی زبان نہیں آتی تھی۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکے گھر کے آس پاس کی آبادی پشتون آبادی تھی۔شاید نورپور تھل میں پشتون آبادی موجود ہے۔
آپ تمام دوست اس پوسٹ اس قدر شئیر کریں کہ پنجاب اور KPK بھر میں یہ پوسٹ چل جائے اور انکے خاندان کے کسی فرد تک یہ پہنچ جائے۔
ملنے کی صورت میں نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
03162529829

‏جب بھیڑیا اپنا شکار ختم کر لیتا ہے،تو اس کی اگلی دعوت وہ بھیڑیں ہوتی ہیںجنہوں نے تماشہ دیکھا تھا ۔۔۔۔
18/11/2023

‏جب بھیڑیا اپنا شکار ختم کر لیتا ہے،
تو اس کی اگلی دعوت وہ بھیڑیں ہوتی ہیں
جنہوں نے تماشہ دیکھا تھا ۔۔۔۔

شیخ الحدیث خضرت مولانااخترجان صاحب کا مختصر تعارف۔ استاذ الحدیث جامعہ المرکز، الاسلامی پاکستان بنوں۔ شیخ الحدیث حضرت مول...
18/11/2023

شیخ الحدیث خضرت مولانااخترجان صاحب کا مختصر تعارف۔
استاذ الحدیث جامعہ المرکز، الاسلامی پاکستان بنوں۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا اختر جان صاحب دامت برکاتہم کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ علماء کی مجالس، مدارس اور جامعات میں آپ کی شہرت معروف ہے اور آپ کی حیثیت مسلم ہے۔
حضرت شیخ دامت برکاتہم شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کی دیہات میں 1956ء کو پیدا ہوئے ہیں اور وہاں سے آپ کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع ہوا اور 30 سال کے لیے عرصے تک طالب علمی کے پرکٹھن اور دشوار مراحل سے گزر کر بالآخر جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سے سند فراغت حاصل کرکے دستار
فضیلت کو اپنے سر پر سجایا۔
حضرت شیخ صاحب کو نامور شیوخ اور اساتذه کرام سے شرف تلمیذ حاصل ہے۔ جن میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق اکوڑوی رحمہ اللہ، مفتی فرید صاحب رحمہ اللہ، مولانا فضل مولی صاحب رحمہ اللہ اور شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحلیم المعروف دیر بابا جی دامت برکاتم سرفہرست ہیں۔ اس کے ساتھ آپ نے شیخ عبدالسلام رحمہ اللہ سے تکمیل کر کے علوم وفنون میں رسوخ حاصل کیا ہے۔ اور انہی اساتذہ کرام کے اثرات آپ کے علمی کمالات میں نمایاں ہیں ۔
فراغت کے بعد تاحال حضرت شیخ صاحب دامت برکاتہم تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور تشنگان علوم نبوت کو سیراب کرتے ہیں۔
22 سال سے مسلسل صحیح بخاری کا درس دے رہے ہیں اور 30 سال تک مسلسل موقوف علیہ کی کتاب آپ کے زیر درس رہی ہیں۔
آپ نے قندهار خوست میں 4 سال ، جامعہ منبع العلوم میران شاہ میں 4 سال، روضة العلوم کرم ایجنسی میں 8 سال، مخزن العلوم میر علی میں 4 سال، نوراک حسینیہ میں ایک سال، میران شاہ کے علاقہ انغار کے مدرسہ میں 4 سال اور مدرسہ ابی ابن کعب رض ورغڑ زانوخیل میں ایک سال تک تدریس کی خدمات انجام دی ہیں۔ اور تقریبا 20 سالوں سے آپ ضلع بنوں کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ المرکز الاسلامی میں صدر مدرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، یہاں صحیح بخاری کی دونوں جلدیں، سنن ترمذی جلد اول، هدایه ثالث و رابع اور تفسیر الجلالین آپ کے زیر درس ہیں۔ اللہ تعالی استاد محترم حضرت شیخ صاحب اطال اللہ بقائہ و ادام ظلہ کو عمر دراز سے نواز دے اور ان کے فیض کو عام و تام کر دے۔
نامور علماء کرام کی دینی خدمات کی ڈیٹیل ہمیں واٹس ایپ پر سینڈ کر دیں، 03183444245
ہم وطن فوقتا اس کو اپنی پیج پر شائع کریں گے جزاک اللہ

18/11/2023

السلام علیکم مودبانہ گزارش ہے کہ میں بہت سختی غریب ہوں اور میرے ساتھ بہت چھوٹے بچے ہیں اور مجھے اپ کی مالی امداد کی ضرورت ہے جتنے بھی تعاون ہو سکے میں اپ کا منتظر ہوں اللہ تعالی اپ کو اس کا اجر و ثواب دے گا اور ایک میرے ساتھ ایسی خاندان بھی ہے جو کہ پردہ پوش ہے سفید پوش ہے وہ خود کو ویڈیو میں نہیں لانا چاہتے کیونکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم سے یہ نہیں ہو سکتا اس لیے
اس کے ساتھ جو بھی مدد کر سکتا ہے وہ بھی ساتھ ساتھ کر دے میں نیچے جس کیش کا نمبر دے رہا ہوں اس پہ میرے ساتھ امداد کیجیے گا
03467914299 jazzcash

18/11/2023

علمائے کرام کا تبلیغ میں ایک سال کے لیے جانا ،
مولانا احمد بہاولپوری رحمہ اللہ

"آج رات میں ٹھیک بارہ بجے گاڑی لے کر تمھارے گھر کے باہر آؤں گا۔ تم اپنا سامان لے کر آجانا پھر ہم اس شہر سے دور چلے جائیں...
17/11/2023

"آج رات میں ٹھیک بارہ بجے گاڑی لے کر تمھارے گھر کے باہر آؤں گا۔ تم اپنا سامان لے کر آجانا پھر ہم اس شہر سے دور چلے جائیں گے اور نکاح کرکے واپس آجائیں گے۔۔"
"کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا۔۔؟"
فون کان سے لگائے وہ جو ہلکی آواز میں بول رہی تھی، ایک دم سے اس کی گفتگو میں اندیشے سمٹ آٸے۔ نظریں بار بار دروازے پر جمی ہوئی تھیں۔
"نہیں ہوگا کوئی مسئلہ میں ہوں نا۔ فکر نہ کرو۔۔ بس آج رات کو تیار رہنا "
دوسری طرف سے بات مکمل ہونے پر فون بند ہوگیا تھا۔
"سونیا بیٹا ابھی تک ہنڈیا نہیں چڑھائی چولہے پر ابو آنے والے ہیں مغرب سے پہلے پہلے بنا لو۔۔۔"
والدہ کی آواز سے وہ اٹھی اور موبائل واپس سائلنٹ پر لگا کر وہیں گدے کے نیچے چھپا کر کچن میں کھانا بنانے چلی گئی۔
وہ چار بہنوں میں سب سے بڑی تھی اور سب کی لاڈلی بھی تھی خاص طور پر اپنے والد کی۔
"امی آج ابو کچھ زیادہ ہی لیٹ نہیں ہوگئے۔۔؟؟"
کھانے کی میز پر انتظار کرتے سونیا نے پوچھا تھا
"ابو کا فون بھی بند جارہا ہے "
چھوٹی بہن فوزیہ نے ایک بار پھر گھر کے ٹیلی فون سے نمبر ڈائل کیا تھا۔
"اللہ خیر کرے میں دلاور بھائی سے کہوں وہ فیکٹری ہوکر آئیں۔۔؟"
نسیم بیگم نے اپنی بیٹیوں کی طرف دیکھ کر پوچھا تھا
"نہیں امی چچی کا آپ کو نہیں پتہ پھر طعنے دینا شروع کردیں گی۔۔ باتیں سنائیں گی۔ ہم اور انتظار کرلیتے ہیں۔۔۔"
اور کچھ دیر بعد دلاور صاحب بڑے بھائی کو سہارا دیتے ہوئے اندر لارہے تھے جن کے سر پر سفید پٹی بندھی ہوئی تھی
"ابو۔۔ کیا ہوا ہے آپ کو۔۔۔"
سب سے پہلے سونیا اٹھ کر ان کی طرف بھاگی تھی۔۔ اتنی تکلیف میں ہونے کے باوجود بھی حیدر صاحب نے سونیا کے ماتھے پر بوسہ دے کر اسے یقین دلایا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں۔۔
"بچو میں ٹھیک ہوں بس فیکٹری میں چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔۔۔“
"چھوٹا سا بھائی۔۔؟؟ کتنی اونچائی سے گرے آپ۔۔ زرا سا دھیان سے کام نہیں لے سکتے۔۔؟؟"
دلاور صاحب نے انہیں بیڈ پر لٹا کر غصے کا اظہار کیا تھا
"ہاہاہا۔“ وہ حوصلہ افزا انداز میں ہنسے۔ ”بچو میں بلکل ٹھیک ہوں۔ ہاں بھوک بہت لگی ہے۔ ظالم بیگم کھانے کا ہی کچھ پوچھ لیں۔۔"
نسیم بیگم کو روتے ہوٸے ہنسانے کا یہ موقع اچھا تھا۔ وہ آنسوٶں سے مسکراٸیں:
"میں ابھی لائی۔۔۔"
"ہاں اور کچن میں جا کر تھوڑا اور رو لینا۔۔۔ جیسے میں مر۔۔"
"بس کرجائیں ابو خدا کا واسطہ اب ایسی باتیں نہ کریں۔۔۔"
حیدر صاحب کی تینوں بیٹیاں ان کے گلے لگ گئیں تھیں۔ باپ کی شفقت بھری آغوش نے جیسے انہیں اپنے تحفظ میں لے لیا تھا۔
===============
بارہ بجنے میں کچھ گھنٹے باقی تھے۔ سونیا کبھی اپنے گھر والوں کو دیکھتی تو کبھی دیوار پہ لگی گھڑی کو۔۔۔ لیکن اس نے اپنا انداز غیر محسوس رکھا۔ مبادا اس کی تشویش بھری حالت سے کچھ ظاہر نہ ہوجاٸے۔ کھانے پروسنے کے بعد والد صاحب کے کمرے میں دودھ کا گلاس اور دوا دے کر وہ واپس اپنے کمرے میں آگئی تھی۔۔۔
دس بجے معمول کے مطابق سب گھر والے نیند کی پرسکون وادی میں اتر گٸے تھے سوائے اس کے۔۔۔ گھڑی کی ٹک ٹک کے ساتھ اس کے دل کی دھڑکن بڑھتی جا رہی تھی۔
سونیا نے اسی وقت کمرے کی کنڈی لگا کر اپنی الماری سے کچھ کپڑے نکال کر ایک چھوٹی سے گٹھڑی میں باندھ لیے تھے جسے فورا اس نے چارپائی کے نیچے چھپایا اور خود بستر کے نیچے سے موبائل فون نکال کر عجلت میں چیک کرنے لگی۔ بےشمار میسجز اور مسڈ کالز آئی ہوئی تھیں۔ اس نے نمبر ڈاٸل کر کے فون کان سے لگا لیا۔
"تھنک گاڈ تم نے فون اٹھایا میں تو سمجھا تھا تم نے ارادہ بدل لیا ہے۔۔۔"
دوسری جانب سے آواز سن کر اس نے گہرا سانس بھرا تھا
"کیا ہم پھر کسی وقت یہ سب نہیں کرسکتے ۔۔مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔ہادی مجھے لگتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ "
"ہولڈ آن۔۔۔ تمہیں کیا لگتا ہے۔۔؟ یہاں میں اپنا گھر مستقبل سب داؤ پر لگا کر آیا ہوں سونیا۔۔ اب پیچھے جانے سے بہتر میں یہیں جان دے دوں اپنی۔۔۔" یہ حربیاتی جذباتیت تھی۔ شاید ہادی کامیاب ایموشنل بلیک میلر رہا تھا۔
"ہادی پلیز۔۔۔"
"اگر تم پورے بارہ بجے گھر کے دروازے پر نہ آئی تو میں اپنی جان دے دوں گا۔۔۔"
سونیا کی آنکھیں بھر آئیں۔ دوسری طرف سے فون بھی بند ہوگیا تھا۔
====================
۔
"کیا کہا بچی نے۔۔؟ منع کردیا ناں۔؟ کہا تھا ناں ہم نے عین وقت پر انکار کردے گی۔۔"
"شٹ۔۔۔ آج رات کی ساری پلاننگ خرا ب ہوگئی۔۔۔"
ہادی کے دوست جو گاڑی کو اگلی گلی میں کھڑا کرکے بارہ بجنے کا انتظار کررہے تھے اب اپنے غصے کا اظہار کررہے تھے
"ہاہاہاہا وہ بیوقوف لڑکی ٹھیک بارہ بجے گھر کی دہلیز پر ہوگی دیکھ لینا۔۔۔ میری محبت میں اندھی ہوچکی ہے وہ پوری طرح سے"
اس نے سگریٹ کا دھواں ہوا میں اڑایا تھا چہرے پر مکاری نے اسے کی شکل کو اور بدصورت بنا دیا تھا۔بھٹکتے سناٹوں میں ان کی مکروہ ہنسی بیکراں حد تک بکھر گٸی تھی۔
================
۔
"کم آن یار جلدی آؤ تمہاری گلی میں گاڑی زیادہ دیر کھڑی نہیں رکھ سکتا میں۔ کسی کو شک ہوجائے گا۔۔۔"
"اوکے۔۔۔ اوکے آرہی ہوں۔۔۔"
"اپنا سامان اوپر سے نیچے پھینک دینا۔۔۔ناؤ ہری اپ۔۔۔"
اور وہ ہادی کے حکم پر وہ دائرہ پار کرنے جا رہی تھی جو ماں باپ کی طرف سے بچپن سے ہی بیٹیوں کو حد میں رکھنے کے لیے کھینچ دیا جاتا ہے۔ رات کی تاریکی میں سونیا نے طے کرلیا تھا کہ آج وہ ان سب حدود کو توڑ کر عزتوں کو پیروں کی دھول بنا کر روند جائے گی۔۔۔۔
اس کا کمرہ اوپر والے پورشن میں تھا۔ کمرے سے باہر کھلے صحن تک وہ دبے پاؤں آئی تھی اور کپڑون کی گھٹری اس نے دیوار کے چوکور شگاف سے باہر پھینک دی تھی، اور سلاٸیڈنگ گلاس دونوں طرف سے کھینچ دیا۔ ہادی نے گٹھڑی کو پکڑ لیا اور مسکراتے ہوئے باہر آنے کا اشارہ کیا تھا۔۔۔
اور وہ محبت میں اندھی بیوقوف لڑکی منہ لپیٹے سیڑھیوں کی طرف بڑھی تھی جب والد کے کھانسنے کی آواز پر اس کے قدم رکے تھے اور پھر گلاس گرنے کی آواز آئی تھی۔
حیدر صاحب بری طرح کھانس رہے تھے نسیم بیگم نے جلدی سے گلاس اٹھا کر انہیں پانی پلایا تھا۔۔۔
"حیدر صاحب بس کرجائیں۔۔ مجھے اٹھا دیتے کیا ہوگیا ہے آج بھی آپ نے لاپروائی کی اور دیکھیں کتنی چوٹیں لگوا بیٹھے ہیں۔۔"
نسیم بیگم کی ڈانٹ بھری آواز سن کر نجانے کیوں وہ واپس ان کے کمرے کی طرف بڑھی تھی۔ حیدر صاحب نے دوگھونٹ پانی لیا جو کہ کھانسی رکنے کے لیے کافی ثابت ہوا۔ وہ بےساختہ ہنس دئیے تھے
"آج لاپروائی میں نہیں خوشی میں گر گیا تھا میں۔۔۔ ہاہاہا"
ان کو اس طرح ہنستے دیکھ سونیا کے چہرے پر بھی مسکان آئی تھی اور وہ واپس بڑھنے لگی تھی جب والد کی اگلی بات پر اس کے قدم وہیں جم گئے تھے
"ایسی بھی کیا خوشی حیدر صاحب آپ کو احتیاط کرنی چاہیے تھی"
"بیگم پوری بات سن لیا کرو پہلے۔۔۔ تمہیں پتہ ہے میرا جو دوست اپنی فیملی کے ساتھ آیا تھا۔۔؟ ان لوگوں کو ہماری سونیا بہت پسند آئی ہے وہ لوگ اسی ہفتے رشتے کی بات کرنے آئیں گے۔۔ اور تم جانتی ہو انہوں نے اپنے کس بیٹے کے لیے ہاتھ مانگا ہے ہماری سونیا کا۔۔؟؟"
"داؤد۔۔۔؟؟"
"ہاں جی داؤد۔۔۔ ہماری سونیا کے نصیب اتنے اچھے ہوں گے میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ اتنی بڑی فیملی اور پڑھی لکھی فیملی میں سونیا کی شادی ہوگی۔۔۔میں تو سوچ سوچ کر نہال ہو رہا ہوں۔ "
"یااللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔۔ میں سونیا کے لیے بہت پریشان رہتی تھی حیدر ہماری بیٹی کی تو قسمت کھل گئی۔۔۔"
یہ جلاتی دھوپ میں ساٸبان بن کر اس پر تن جانے والے والدین کی خوشی کا مقام تھا اور وہ نادان دل کی مان بیٹھی تھی۔ وہ لڑکھڑا گٸی اور پشیمانی کی دلدل اس کے ہر احساس کو اپنے اندر دھنسانے لگی۔ اس کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہوگیا تھا۔ چادر میں چھپائے گٸے موبائل کی وائبریشن نے اسے اس جذبات بھری دنیا سے باہر نکالا تھا۔ مگر اپنے بڑوں کی طرف سے متعين کردہ حدود اس کے دل کے ہر جذبے کو اپنی پناہوں کے احساس سے ڈھانپنے لگیں۔ اب اس کے دل کا جھکاٶ بھی دماغ کی طرف ہو چکا تھا، جس میں آج بھی وہی باتیں گھوم رہیں تھیں جو وہ اپنے گھر والوں اور اساتذہ کرام سے سنتی آئی تھی۔۔۔
"تمہارے ابو نے ہمیشہ تمھیں کھلی چھٹی دی تم تینوں کو کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی۔۔۔ لیکن ایک بات یاد رکھنا۔ بیٹی جب پیدا ہوتی ہے تو اس کے ارد گرد ایک دائرہ بن جاتا ہے۔ جب تک وہ اس دائرے کی حد میں رہتی ماں باپ کی عزت برقرار رہتی ہے مگر جب وہ اس دائرے سے قدم باہر نکال لیتی ہے تو سات نسلوں کو بدنام کرجاتی ہے"
ماں کی آواز ابھی بھی اس کے کانوں میں گونج رہی تھی اتنے سال پرانی بات آج بھی اسے ذہن نشین تھی۔ موبائل کی سکرین پر ایک ہی نام فلیش ہورہا تھا جس نے اسے دہلیز پھلانگ کر آزاد فضا میں سانس لینے کی ترغیب دی تھی مگر اس کے قدم اسی دہلیز پر ہی رک گئے تھے۔ اسے فیصلہ کرنے میں کچھ دیر نہیں لگی تھی۔ وہ واپس اوپر والے پورشن میں آگئی تھی اور جس شگاف سے اس نے وہ کپڑوں کی گھٹری باہر پھینکی تھی، شیشہ ہٹا کر وہاں سے باہر ایک نظر دیکھا۔ اندھیرے میں بڑی گاڑی کا ہیولہ نظر آ رہا تھا۔ جس کے ساتھ ایک ہادی نہیں بلکہ کچھ اور لڑکے بھی ٹہل رہے تھے۔ ہادی کی خوفناک حقیقت اس پر آشکار ہوٸی تو اس کا روم روم ٹھنڈا پسینہ اگلنے لگا۔ اس نے ایک جھٹکے سے کھڑکی بند کردی تھی۔۔۔۔ واپس کمرے میں آکر اس نے موبائل فون دیوار پر مار کر توڑ دیا اور ہچکیوں سے اس کا سینہ دہلنے لگا تھا۔ ۔ ۔ ۔ رات کی خاموشی میں اس کے اندر اترنے والے کرب نے اذان فجر کے ساتھ ہی اپنے وجود کو فنا کیا اور وہ باوضو خدا کے حضور آ کھڑی ہوٸی۔ محبت اسم اعظم ہے۔ اللہ کا نام محبت ہے۔ اس خدا نے محبت کے وجود کو زندگی کے ہر دور میں زندہ رکھا ہے۔ جس محبت کی اسے تلاش تھی ابھی تک فطرت نے وہ اس کے نصیب میں لکھی ہی نہیں تھی۔ حصول کے لیے انتہاٸی قدم اٹھا کر وہ فطرت سے بغاوت کرنے چلی تھی۔ مگر اسے اس بغاوت سے اس محبت نے بچا لیا تھا جو دنیا میں آنکھ کھولنے سے پہلے ہی اس کے حصے میں لکھ دی گٸی تھی۔ والدین کی محبت نے اسے خدا کی طرف سے وضع کردہ راستوں پر اتارا اور سونیا حیدر اس رات باوضو ہوکر اپنے رب کے حضور اتنا روئی تھی کہ اس کے اشکوں کے تلاطم میں کمرے کی اشیا کے دھندلے خاکے ڈوب ڈوب گٸے۔
=========
"ہادی۔۔۔چل اب کیا ہوا باہر کیوں نہیں آرہی۔۔۔"
"وہ واپس نہیں آئے گی۔۔۔اس کی ہمت کیسے ہوئی فون بند کرنے کی اس کی تو میں۔۔"
وہ اس کے گھر کی طرف بڑھا تھا جب اس کے دوستوں نے اسے واپس گاڑی میں بٹھا کر گاڑی سٹارٹ کردی تھی
"ہادی صبر کر ابھی تماشہ لگائے گا تو پولیس کیس بن جائے گا۔۔ اسے بھی دیکھ لیں گے۔۔۔"
ہادی نے مارے غصے کے گاڑی کی سپیڈ تیز کردی تھی۔
"سونیا نے اچھا نہیں کیا۔۔۔ آج تو ہاتھ پکڑ کر اسے لے جارہا تھا مگر اب اس کے گھر والے دھکے دے کر نکالیں گے اسے۔ وائرل کردوں گا میں سب کچھ۔۔۔ تم لوگ دیکھ لینا۔۔ وہ منہ چھپاتی پھرے گی اسکی تو۔ ۔ ۔ ۔ ،،
ناکامی نے اسے جھنجھلا دیا تھا۔ جذبات میں ابال ہوا تو سٹیرنگ پر اس کے ہاتھ ڈگمگا گٸے۔ اور سامنے سے آتے باٸیس وہیلر ٹرالر نے اس کی گاڑی کو کچل دیا تھا۔ موت کا شور ابھرا اور پھر سراسیمہ خاموشی چھا گٸی۔
=================
"مسز داؤد کہاں کھو جاتی ہیں کھانا پسند نہیں آیا کیا۔۔؟؟"
داؤد نے کھانا کھلاتے ہوئے اپنا ہاتھ روک لیا تھا۔
"افف اللہ۔۔۔ داؤد کھانا بہت ہی ٹیسٹی ہے۔۔ پر آپ عادت بنا رہے ہیں کل کو آپ نے ہی تھک جانا ہے کھانا بناتے بناتے"
"ہاہاہا سو تو ہے پر اس میں برائی بھی نہیں کم سے کم تم تو بیڈ ریسٹ کرلیا کرو گی۔"
داؤد نے قہقہ لگایا تھا اور روٹی کا ایک اور نوالہ بنانے لگا۔ سونیا کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ جن میں اپنی غلطیوں پر پشیمانی کے جھلملاتے عکس سے زیادہ اس فیصلے کی خوشی کا نشان تھا جو اس نے رات کے اندھیرے میں گھر کی دہلیز پار کرنے سے پہلے کیا تھا۔
"ماما۔۔۔ نانا ابو آئے ہیں۔۔اور اتنے کھلونے لے کر آئے ہیں۔،،
ان کو بیٹی بھاگتے ہوئے بیڈروم میں آئی تھی
"میری جنت۔۔۔۔"
سونیا نے اپنی بیٹی کو اپنی گود میں بٹھا لیا تھا اور پیار بھری نظروں سے اپنی مجازی خدا کو دیکھا تھا کہ شادی کے اتنے سالوں کے بعد بھی جس کی محبت میں کمی نہیں آئی تھی۔۔۔
کیا یہ سب ممکن تھا کسی حرام محبت میں۔۔۔؟؟ کیا ممکن تھا دہلیز کو پار کرنے پر یہ عزت بھری زندگی گزارنا۔۔؟؟
بیشک اللہ کے فیصلے بہترین ہوتے ہیں۔۔۔
(اگر ہماری نامحرم محبت کابھیانک انجام ہمیں نظر آجائے تو ہم کبھی کسی نامحرم سے بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں تعلقات استوار کرنا تو بہت دور کی بات ہے)
۔
۔
افسانہ: دہلیز
ازقلم سدرہ شیخ

اللہ کو بتایا کریں!!! اپنے دل کی کیفیت اسے بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں ،کتنی تکلیف میں ہیں آپ ، یقین کریں وہ ب...
17/11/2023

اللہ کو بتایا کریں!!!
اپنے دل کی کیفیت اسے بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں ،کتنی تکلیف میں ہیں آپ ، یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا اس کے سامنے رو لینے سے آپ کے دل میں سکون اترے گا بے شک وہ دلوں کا ہم راز ہے🥺🤲



17/11/2023

*"اسرائیل کے ہمارے ابراہیمی بھائیو! تم اکیلے نہیں ہو ہم تمہارے ساتھ ہیں"*

*واشنگٹن میں آج اس رائیل کے حق مظاہرہ ہوا جس میں فلس طینی وں کو ختم کرنے تک جنگ جاری رکھنے پر تقریریں ہوئیں۔ اس پاکستانی نژاد انیلا علی نے بھی تقریر کی۔ تقریر کیا کی یہ آپ خود سنیں ،،، یہ خاتون پاکستان کے اسی وفد کی سربراہ تھی جو شہباز شریف حکومت کے دوران ستمبر 2022 میں اس رائیل گیا تھا اور جس میں اینکر احمد قریشی بھی شامل تھا لعنت ہے ایسے نام نہاد پاکستانی مسلمانوں پہ جو یہود و ھنود کو بہن بھائی کہتے ہیں*

*▪️غ زہ: قابض فوج کی مسجد پر بمباری، 50 افراد شہید*غ زہ کے علاقے صابرہ میں قابض فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتی...
17/11/2023

*▪️غ زہ: قابض فوج کی مسجد پر بمباری، 50 افراد شہید*
غ زہ کے علاقے صابرہ میں قابض فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض طیاروں نے وسطی غ زہ کے علاقے صابرہ میں مسجد پر اس وقت بم باری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری قابض حملوں میں 55 سے زائد مساجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہیں جبکہ 139 مساجد کو نقصانات پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت پناہ گزین کیمپ کے ملائیشین اسکول پر بھی قابض حملے میں 3 فل سط ینی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ قابض فوج کی غ زہ میں بمباری کو 40 روز ہو چکے ہیں جس میں اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فل سطین ی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

انا للہ وانا الیہ راجعون:اسپشل سروس گروپ پاکستان نیوی کمانڈو علیم الرحمن بحرعرب میں پیراشوٹ کی خرابی کی وجہ سے دس ھزار ف...
16/11/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون:

اسپشل سروس گروپ پاکستان نیوی کمانڈو علیم الرحمن بحرعرب میں پیراشوٹ کی خرابی کی وجہ سے دس ھزار فٹ کی بلندی سے نیچے گر کر شہید ہو گۓ!!

اللہ پاک شہادت قبول فرماٸیں!!

16/11/2023

الحمدللہ اب ان کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہے*کینیڈا کا وذیراعظم کھانا کھانے ریسٹورنٹ گیا تو وہاں عوام نے اسے فلسطینی نسل کشی میں برابر کا مجرم ۔ بزدل ۔ بے غیرت ۔ بے شرم ۔ تمھارے ہاتھ فلسطینی بچوں کئ خون سے رنگے ہںوئے ہیں جیسے نعروں سے استقبال کیا جس پر وزیراعظم کو ریسٹورنٹ چھوڑ کر بھاگنا پڑا*.

تمام گروپ ممبرز اور خصوصاً میرے ٹیچر ساتھی اس پر توجہ دیں:گیارہویں جماعت کی اس کتاب میں مذہب کا عنوان رکھ کر آزادیِ نسوا...
15/11/2023

تمام گروپ ممبرز اور خصوصاً میرے ٹیچر ساتھی اس پر توجہ دیں:
گیارہویں جماعت کی اس کتاب میں مذہب کا عنوان رکھ کر آزادیِ نسواں، پردہ کے انکار اور سودی نظام کو ترقی کا ضامن قرار دیا گیا ہے۔
یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں دین وایمان کا مسئلہ ہے۔ آج ہر گروپ میں ٹاپ ٹرینڈ ہوناچاہیے کہ یہ کھلم کھلا کفر ہے کیونکہ یہ قرآنی حدود پر اعتراض ہے۔۔۔۔ جس نے لکھا، جس نے اجازت دی، جو پڑھا رہا ہے اور جو پڑھ رہا ہے سب اپنے ایمان کی فکر کریں۔
بطور سربراہ ادارہ، کلاس انچارج اور معلم اس کتاب کا بائیکاٹ کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ مزید طلباء کو تلقین کی جائے کہ اس رائٹر اور پبلشر کی دیگر کتب خریدنے سے بھی اجتناب کریں۔

14/11/2023

سلام ہے میری مجاہدہ بہن آپ کو یہ بھی جہاد ہے سلام ہے آپ کو اللہ رب جلال آپ کو استقامت عطا کرے اور اپنے پاکستانی باسیوں کے شاید ضمیر جاگ جائیں شاید ہمارے جوانوں کے ایمان میں لرزش پیدا ہو جائے آپ کو سن کر یا اللہ رحم کر رحم کر ہمارے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے یا رب کریم ان کو دلوں میں ہدایت ڈال اگر پھر بھی یہ اٹیم بموں کو سنبھال کر رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں لیکن ہم جوانوں کو جہاد کی اجازت دے دیں یا رب کریم ان کے دلوں میں یہودو نصارا کا خوف نکال دے اور ان سے اپنے معصوموں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب لینے کی توفیق عطا فرما دے جاگو میرے بھائیوں خدارا جاگو دیکھو ہماری بہن کو سنو اس بہن کا ایک ایک لفظ 😭😭😭 اللّٰہ و اکبر اللّٰہ و اکبر اللّٰہ و اکبر

14/11/2023

بنوں *تھانہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کرنے والے سرگرم موبائل سنیچر و خطرناک راہزن گروہ کو ٹریس کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،
06 عدد سمارٹ فون، 02 عدد پستول، 01 موٹرسائیکل اور 85000 روپے نقد برآمد*

بنوں پولیس کو مختلف رپورٹ موصول ہو رہے تھے کہ چند ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹتے ہیں۔
ڈی پی او بنوں افتخار شاہ نےملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں۔
تھانہ کینٹ پولیس نے سائنسی آلات اور جدید تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ جن میں ثاقب ولد علی جان، خاشیر ولد یعقوب علی سکنائے سوکڑی حسن خیل اور نادر ولد گل عباس سکنہ ممش خیل شامل ہیں۔
سرسری انٹاروگیشن پر ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 22 مختلف واردات کیں ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر چھینے گئے06 عدد قیمتی موبائل فون، 01 موٹرسائیکل، 85000 روپے نقد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ02 عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

برآمد شدہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان بنوں پولیس

عبداللہ خان ولد زبیر خان پیرات ممہ خیل کل سے ذھنی دباؤ کی وجہ سے گھر سے لا پتہ ھو گیا ھے اگر کسی کو کوئی معلومات ھو تو ب...
14/11/2023

عبداللہ خان ولد زبیر خان پیرات ممہ خیل کل سے ذھنی دباؤ کی وجہ سے گھر سے لا پتہ ھو گیا ھے اگر کسی کو کوئی معلومات ھو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ 03354690990 03319545007

افسوس ناک خبر  #بنوں فرخان ولد عرفان سکنہ ہنجل امیرخان کمسن بچے نے خود کو پھانسی دیکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے.ذرائع
13/11/2023

افسوس ناک خبر #بنوں
فرخان ولد عرفان سکنہ ہنجل امیرخان کمسن بچے نے خود کو پھانسی دیکراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے.ذرائع

13/11/2023

*افغانستان جانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا*
*نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں افغان مہاجر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پبی کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا اور 5 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق افغانستان جانے سے انکار پر افغان مہاجر نے بیوی کو قتل کیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے 10سال قبل پشاور کی رہائشی لڑکی سے شادی کی تھی۔*

13/11/2023

*لاہور کیک اینڈ بیکسی*
*مٹھائی کے ساتھ چوہا پیک ہوگیا*
*خاتون نے مٹھائی واپسی لا کر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی*

تلاش ورثاءیہ بچی تھانہ بڈھ بیر جنگلی کے علاقہ میں ایک شحص کے پاس ہے اپنے والد کا نام اشتیاق اور علاقہ تنگی چارسدہ بتارہی...
12/11/2023

تلاش ورثاء
یہ بچی تھانہ بڈھ بیر جنگلی کے علاقہ میں ایک شحص کے پاس ہے اپنے والد کا نام اشتیاق اور علاقہ تنگی چارسدہ بتارہی ہو اگر کوئی پہچانتے ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کیجئے۔۔۔
03329981131
0345 9038752

آپ کے بائیکاٹ نے پیپسی کو عمرے کروانے پر لگا دیا ہےمکاروں کی نئی نئی مکاریوں کے کسی بھی جال میں پھنسے بغیر بائیکاٹ تو جا...
12/11/2023

آپ کے بائیکاٹ نے پیپسی کو عمرے کروانے پر لگا دیا ہے

مکاروں کی نئی نئی مکاریوں کے کسی بھی جال میں پھنسے بغیر بائیکاٹ تو جاری رہے گا

یہ بچی غلطی سے افغان مہاجرین کے ساتھ افغانستان چلی گئی ہے اور اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے تحصیل ارگون میں موجود ہ...
12/11/2023

یہ بچی غلطی سے افغان مہاجرین کے ساتھ افغانستان چلی گئی ہے اور اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے تحصیل ارگون میں موجود ہے اپنا نام عاصمہ بتا رہی ہے کبھی کہتی ہے کہ میں بونیر کی ہوں اور کبھی کہتی ہے کہ میں کراچی سے ہوں پلیز زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ فیملی والے سے رابطہ ہوسکے
جس کا بھی ہو اس نمبر پر رابطہ کریں
0093771413292
0093796964649

12/11/2023

12 نومبر مری
آئین شریعت و تحفظ بیت المقدس کانفرنس_
پنڈال انتظامات مکمل _

آج ہم اسلام آباد سے لاہور کے لئے فیصل موورز کے لئے روانہ ہوئے راستے میں جب نماز کا وقت ہوا تو ڈرائیور نے  کہا کہ نماز پڑ...
11/11/2023

آج ہم اسلام آباد سے لاہور کے لئے فیصل موورز کے لئے روانہ ہوئے راستے میں جب نماز کا وقت ہوا تو ڈرائیور نے کہا کہ نماز پڑھانے کی کمپنی کی طرف سے اجازت نہیں ہے میں نے کمپنی کی ہلپ لائن پر کال کی تو کمپنی کے نمائندوں نے کہا واقعی ہی نماز کی اجازت نہیں ہے میں نے کہا کہ ہم ایک مسلمان ریاست میں ہیں تو نمائندہ نے کہا بلکل لیکن کمپنی کی پالیسی یہ ہی ہے سوال پیدا ہوتا ہے اسلامی ملک ریاست میں ہوتے ہوئے یہ کمپنی ایسی پالیسی بنا رہی ہیں ایسی کمپنی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔ اور حکومت بھی ایسی کمپنیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے اور باری جرمانہ کئے جائے ہم اپنے ملک میں بھی مکمل آزادی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی نہیں کر سکتے اس ملک میں کیا قانون ہے کیا آئین ہے آئین میں تو لکھا ہے حاکمیت صرف اللہ کی اور کوئی قانون ایسا نہیں بن سکتا جو قرآن سنت کے منافی ہو اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئر کریں اور اپنے حقیقی مسلمان ہونے کا ثبوت دیں اور فیصل موورز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے

انا للہ وانا الیہ راجعون 😭 زعفران خان سعودی عرب مدینہ منورہ میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وفات ہو چکا تھا۔جس کی نماز جنازہ آج ...
11/11/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون 😭
زعفران خان سعودی عرب مدینہ منورہ میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وفات ہو چکا تھا۔جس کی نماز جنازہ آج 3 بجے ہمارے علاقے شہباز عظمت خیل عسیکی میں ادا کی گئی۔اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام اور گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔🙏😭🙏
بہت ہی عمدہ اور خدمت گار انسان تھا۔ مدینہ منورہ میں بہت سے حاجی اور عمرہ پر انے والے لوگوں کی خدمت کیا ہے

11/11/2023

ان لوگوں کے خلاف ہم ایف آئی اے میں درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ وہ تمام ٹک ٹاک ویڈیوز جس میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے وہ ہمیں کمنٹ کر دیجئے تاکہ ہم اس کے خلاف کاروائی کر سکیں

11/11/2023

اس رائیل ی یہودیوں کو روتے ہوئے دیکھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❣️
جس قدر والیم اونچا کرکے سنیں گے اسی قدر دل کو شفاء و سکون نصیب ہوگا۔۔۔۔ اللہ اکبر ۔
ویشف صدور قوم مومنین 💪🏻👍

11/11/2023

خبر: لبرٹی مارکیٹ لاہور میں طالبات نے فلسطین کے حق میں اپنا منفرد احتجاج پوری دنیا کے سامنے پیش کی.

*وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر...
09/11/2023

*وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں، تصدیق کے بعد مالی مدد کے اہل قرار پائیں گے*
*جس دوست کے قریب کوئی معذور رہتا ہے اس کا شناختی کارڈ چیک کریں اور اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہے تو شناختی کارڈ نمبر کو 8123 پر بھیجیں۔*
*ہمارا تھوڑا سا وقت کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔⁦🇵🇰⁩*

السلام علیکم دوستو یہ بچی جس کی بھی ہے اس وقت بوزہ خیل سورانی میں ہمارے پاس موجود ہے رابطہ نمبر یہ ہے اس پر کال کریں،033...
09/11/2023

السلام علیکم دوستو یہ بچی جس کی بھی ہے اس وقت بوزہ خیل سورانی میں ہمارے پاس موجود ہے رابطہ نمبر یہ ہے اس پر کال کریں،03333534795

افسوس سے کہنا پڑتا ہے ، عمران خان کے حق میں بولنے پر رات 2 بجے علامہ اقبال کے گھر کا دروازہ توڑ کر 80 سالہ بیوہ بہو اور ...
09/11/2023

افسوس سے کہنا پڑتا ہے ، عمران خان کے حق میں بولنے پر رات 2 بجے علامہ اقبال کے گھر کا دروازہ توڑ کر 80 سالہ بیوہ بہو اور پوتے کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹنا،
اور پھر یوم اقبال پر چٹھی کا اعلان کرنے کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہے۔
‎ #سرزمینِ_بےآئین_ہوا_پاکستان

Address

Bannu Cantonment
28100

Telephone

+923183444245

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Kark Lakki Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share