چکار نیوز افیشل

چکار نیوز افیشل 24 news only

18/08/2023

باغ۔ بڑی خبر
سیشن جج باغ نے محکمہ برقیات کی غفلت سے بجلی کا کرنٹ لگنے سےمعذور ہونے والی بچیوں کے کیس میں ضمانت منسوخ کرتے ہوئے محکمہ برقیات باغ کے ایکسئین ایس ڈی او سمیت ایف ائی آر میں درج تمام فیلڈ سٹاف کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے احاطہ عدالت سے گرفتار کرادیا
27جولائی کو مبینہ طور پر محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث آٹھ سالہ انایا سرفراز اور پارسا اختر مکان کو چھوتی گیارہ ہزار کے-وی برقی لائینوں سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئ تھی۔ کرنٹ لگنے سے آٹھ سالہ انایا کا بازو اور ٹانگ کٹ گئ تھی،ایف آئ آر میں ایکیسین برقیات ،ایس ڈی او ،لائن سپریڈنٹ اور برقیات کے فیلڈ عملہ کے خلاف ایف آئ آر درج تھی،نامزد ملزمان عدالت عالیہ سے عبوری ضمانت پر تھے،ڈسٹرک کورٹ باغ نے عبوری ضمانتیں منسوخ کر دی۔ پولیس نے ملزمان کا احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ضمانت کی منسوخی اور گرفتاری کا حکم سیشن جج باغ ادریس بھٹی نے دیا
اظہر نزیر عباسی نیو باغ

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر خوابوں سے تعبیر تک کا سفروعدے نہیں کام کام اور صرف کام۔شہید سردار محمد صغیر چغتائی کے تعمیر و ت...
26/06/2022

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر
خوابوں سے تعبیر تک کا سفر
وعدے نہیں کام کام اور صرف کام۔
شہید سردار محمد صغیر چغتائی کے تعمیر و ترقی کے مشن کو جاری رکھتے ہوۓ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
فرزند صغیر سردار احمد صغیر چغتائی نے الیکشن میں جو وعدہ عوام سے کیے وہ انشاءاللہ پورے ہو رہے ہیں۔
فرزند صغیر سردار احمد صغیر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوے آپ کے مسائل کا حل آپ کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔
آپ سے کیے ہوۓ تمام وعدوں کو وفا کرنے کا سفر جاری ہے اور انشااللہ جاری رہے گا
حلقہ میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع۔
ہم فرزند صغیر سردار احمد صغیر چغتائی کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس صاحب سے حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 کے لیے بڑے منصوبہ جات کی منظوری کروائ
ہم وزیر اعظم آزادکشمیر قاہد کشمیر سردار تنویر الیاس صاحب کا ،میڈم شاہدہ صغیرصاحبہ کا اور فرزند صغیر سردار احمد صغیر چغتائی کا
شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
نوٹ۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صاحب نے حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 کے لیے ان تمام منصوبہ جات کی منظوری دے دی ہے ہم قوی امید ہے کہ محکمہ جات فوری طور پر ان سب پراجیکٹس کی ترجیحات دیکھ کر ان پر عمل درآمد شروع کروایں گے۔
شکریہ قاہد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر شکریہ شکریہ
شکریہ صاحب


وعدوں سے تکمیل تک کا سفر خوابوں سے تعبیر تک کا سفروعدے نہیں کام کام اور صرف کام۔شہید سردار محمد صغیر چغتائی کے تعمیر و ت...
26/06/2022

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر
خوابوں سے تعبیر تک کا سفر
وعدے نہیں کام کام اور صرف کام۔
شہید سردار محمد صغیر چغتائی کے تعمیر و ترقی کے مشن کو جاری رکھتے ہوۓ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
فرزند صغیر سردار احمد صغیر چغتائی نے الیکشن میں جو وعدہ عوام سے کیے وہ انشاءاللہ پورے ہو رہے ہیں۔
فرزند صغیر سردار احمد صغیر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوے آپ کے مسائل کا حل آپ کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں۔
آپ سے کیے ہوۓ تمام وعدوں کو وفا کرنے کا سفر جاری ہے اور انشااللہ جاری رہے گا
حلقہ میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع۔
ہم فرزند صغیر سردار احمد صغیر چغتائی کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس صاحب سے حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 کے لیے بڑے منصوبہ جات کی منظوری کروائ
ہم وزیر اعظم آزادکشمیر قاہد کشمیر سردار تنویر الیاس صاحب کا ،میڈم شاہدہ صغیرصاحبہ کا اور فرزند صغیر سردار احمد صغیر چغتائی کا
شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
نوٹ۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صاحب نے حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 کے لیے ان تمام منصوبہ جات کی منظوری دے دی ہے ہم قوی امید ہے کہ محکمہ جات فوری طور پر ان سب پراجیکٹس کی ترجیحات دیکھ کر ان پر عمل درآمد شروع کروایں گے۔
شکریہ قاہد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر شکریہ شکریہ
شکریہ صاحب


تازہ ترین !! چکار ویلی بالائی علاقوں کے بعد اب ویلی کے نشیبی میدانی ایریاز میں بھی بارش کیساتھ برف کے سفید گالے برسنا شر...
14/12/2021

تازہ ترین !!
چکار ویلی بالائی علاقوں کے بعد اب ویلی کے نشیبی میدانی ایریاز میں بھی بارش کیساتھ برف کے سفید گالے برسنا شروع ,
بارش برف اور سردی کے امتزاج سے ویلی کا موسم رنگ برنگا ,
دل کو مو لینے والے مناظر سے بیرون چکار کے شہری انجواۓ کرنے لگے !

10/08/2021

ن لیگ کا سفارشی ٹولہ غائب
تازہ ترین!!
چکار ٹی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی سے عوام کو الارمنگ صورتحال کا سامنا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
چکار کی عوام کا پارہ اپ ہونے لگا ۔

ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر ٹی ایچ کیو اسپتال چکار میں 24 گھنٹوں کے اندر ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

انسانی جان کا ضیاع ہوا ڈی جی ہیلتھ کی خیر نہیں ۔
سول سوسائٹی

ٹی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی سے انسانی جان کا ضیاع ہوا تو ذمہ دار ڈی جی ہیلتھ ہوگا ۔ عوامی حلقے ۔

27/07/2021

پلندری پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان تصادم۔۔مسلم لیگی نون اور سابق ایڈمنسٹیر ٹاٶن کمیٹی کیل سردار گل ریحان جان کی بازی ہار گئے

27/07/2021

کھیل انتہائ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

پاکستان کے نامور صحافی جاوید چوہدری کے بلاگ کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر اسے وزیر اعظم نا بنایا گیا تو وہ انتہائ اقدام اٹھاۓ گا۔ اور ظاہری بات ہے کہ انتہائ اقدام سے مراد تحریک انصاف میں اپنا دھڑا بنا کر اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت سازی کرنا ہے۔ ساتھ ہی تنویر الیاس کے خلاف اسلام آباد میں دائر ایف آئی آر بھی تنویر الیاس کا مستقبل تاریکی کی طرف دھکیل چکی ہے۔۔۔

دوسری طرف جن لوگوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں وہ ہر حال میں تنویر الیاس کو وزیر اعظم بنوانا چاہتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ بزنس مین گھاٹے کا سودا کبھی نہیں کرتا۔۔۔ صورتحال بالکل واضح ہے کہ تحریک انصاف دھڑے بندی کی طرف جا رہی ہے۔

ایسے میں باغ کا حلقہ شرقی مستقبل میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔ اگر شرقی سے جیت سردار قمر الزمان صاحب کی ہوتی ہے تو قمر صاحب چوہدری مجید کی غیر موجودگی میں، پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کریں گے۔ تحریک انصاف میں کسی بھی طرح کی دھڑے بندی کی صورت میں اپوزیشن اور تحریک انصاف کے اتحاد کی صورت میں بننے والی حکومت میں سردار قمر الزمان صاحب کی کم ترین ایڈجسٹمنٹ بھی سینئر وزارت یا سپیکر شپ ہو گی۔ بعید نہیں کہ اس اتحاد میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر سردار قمر الزمان صاحب ہوں۔

دوسری ممکنہ صورتحال میں اگر سردار میراکبر الیکشن جیت جاتے ہیں تو تنویر الیاس گروپ میں ہونے کے باعث وہ محض وزارت تک ہی محدود رہیں گے۔ مختصر کابینہ کی صورت میں وزیر اعظم کے پڑوسی حلقہ سے ہونے کے باعث وہ گزشتہ حکومت کے ابتداء میں مظفر آباد سے راجہ قیوم کی طرح وزارت سے بھی محروم رہ جا سکتے ہیں اور بیرسٹر سلطان کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں بھی وزارت سے محرومی سردار میر اکبر کا مقدر ہو سکتی ہے۔

اگر سردار قمر الزمان صاحب اور سردار میر اکبر صاحب کے درمیان موازنہ کیا جاۓ تو سردار قمر الزمان صاحب بیرسٹر سلطان گروپ کے ساتھ کی وجہ سے صدر ریاست، سینئیر وزیر یا سپیکر شپ کے طاقتور امیدوار ہیں۔ جبکہ سردار میر اکبر محض ایک وزارت سے آگے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہے۔

کل کے تنویر الیاس کے جلسے میں کی گئی تقاریر میں جہاں ایک طرف سردار قمر الزمان کی تذلیل و تحقیر کی گئی وہیں سردار عتیق کی بھی بری طرح تذلیل کر کہ سردار تنویر الیاس پہلے ہی اپنے خلاف عتیق، بیرسٹر، قمر الزمان تثلیث قائم کر چکے ہیں۔ جس کا ظاہری فائدہ سردار قمر الزمان صاحب نے ہی اٹھانا تھا۔

اب شرقی نے طے کرنا ہے کہ باغ نے ہر حال میں اقتدار کے اعلی منصب پر جانا ہے یا تنویر بیرسٹر چپکلش میں اقتدار سے بالکل بھی آؤٹ ہونا ہے۔ شرقی کے چار اسٹیشن سردار قمر الزمان صاحب کو جتوا کر باغ ہر دو صورتوں میں ریاست کے اعلی و ارفع مناصب حاصل کر سکتا ہے۔۔۔

شرقی کے لوگوں سے اپیل ہے کہ قمر الزمان صاحب کو جتوا کر باغ کے لئے بڑے منصب کی ہر دو صورتوں میں حصولی ہر ممکن بنائ جاۓ۔۔۔

25/07/2021

آزاد کشمیر میں آگلی خکومت انشاءاللہ PTI کی🏏🏏🏏🏏🏏 (ن)لیک کلین بوڈ

ذیشان حیدر کی الیکشن مہم کے دوران 3 گاڑیاں حادثہ کا شکار۔۔۔4 افراد زخمی۔۔ذیشان حیدر بال بال بچ گئے
18/07/2021

ذیشان حیدر کی الیکشن مہم کے دوران 3 گاڑیاں حادثہ کا شکار۔۔۔
4 افراد زخمی۔۔
ذیشان حیدر بال بال بچ گئے

18/07/2021

تازہ ترین
امیدوار اسمبلی حلقہ چھ ذیشان حیدر کی الیکشن مہم کے دوران 3 گاڑیاں حادثہ کا شکار
4 افراد زخمی
ذیشان حیدر بال بال بچ گئے

16/07/2021

چناری !!
وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشن آزاد کشمیر میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے میں۔ناکام ایڈمنسٹریشن فرائض کی ادائیگی میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے آزاد کشمیر کوئی مفتوعہ علاقہ نہیں کہ جو یہاں آئے جو چائے کرے ریاست کا۔چیف ایگزیکٹو ہوں اور اس حثیت سے آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں افراتفری پھیلانے والوں کو ریاست بدر کر دوں مودی اور عمران ملکر لائن آف کنٹرول کو۔مستقل کرنا چاہتے ہیں عمران خان نہ تو لیڈر ہے نا وزارت عظمی کے منصب کے اہل ہے یہ طلاق فیڈریشن کا۔سربراہ ہے اسکی کوئی فیملی لائف نہیں بے شرم اور بے حیائی کا۔کلچر آزاد کشمیر میں نہیں پھیلنے دیں گے آزاد کشمیر صوبہ نہیں نہ وفاقی وزرا ء کو کوئی اختیار ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں آ کر حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹیں اور وہ آزادانہ۔ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں حائل ہوں اور تعمیراتی پیکجز بانٹتے پھریں اور کشمیریت کے خلاف غلیظ زبانیں استعمال کریں چئیرمین کشمیر کمیٹی سے تو بھارت کا حمید شاہ عقل مند ہے ایسے شخص کو چئیرمین کشمیر کمیٹی لگایا گیا ہے جو فہم وفراست سے نابلد ہے مراد سعید مسخرہ ہے اور مسخروں کو آزاد کشمیر الیکشن میں بھیج دیا گیا ہے جو یہاں کی پر امن فضا کو خراب کر رہے ہیں اگر میں۔چاہوں تو یہ ایک دن بھی آزاد کشمیر میں نہیں ٹھہر سکتے رونماء ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں۔مذمت کرتا ہوں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے کہتا ہوں کہ وہ فوری مقدمہ درج کریں کی ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد فرید خان۔ ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف مغل۔ ڈاکٹر سید منیر حسین ہمدانی تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن۔ سید امداد ہمدانی کے ہمراہ تاریخی قائد اعظم ریسٹ ہاوس چناری میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف رشوت بانٹی جا رہی ہے اور دوسری جانب ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے عملدرآمد نہیں ہو۔سکتا تو زمہ داران مستعفی ہو۔جائیں پوری دنیا میں عوام کا یہ جمہوری طریقہ ہے کہ وہ اپنے جذبات یا کسی بھی سیاسی شخصیت کے غلط رویے یا اپنی بے عزتی کا۔بدلہ انڈے ٹماٹر مار کر لیتے ہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ ان پر گولیاں چلا۔دی جائیں امریکہ سے بڑا جمہوری ملک کون ہے وہاں پر بھی لوگوں نے انڈے ٹماٹر مارے ہیں غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کو انڈے ٹماٹر پڑتے رہتے ہیں مگر یہاں نہ پہلے ایسا ہوا ہے نہ اب ایسا ہونا چائیے لیگی کارکنان کو کہتا ہوں کہ۔صبر وتحمل سے کام۔لیں اور الیکشن مہم چلائیں پنجاب کا۔کلچر آزاد کشمیر میں نہیں آ سکتا اس کلچر کے حامل لوگوں کو شکست دیکر کوہالہ پار کریں گے حکومت پاکستان کے رویے کی شدید الفاظ میں۔مذمت کرتے ہیں اور ہم۔متنبعہ کرتے ہیں کہ ہم۔گماشتے نہیں اسلحہ حفاظت خود اختیاری کے لیے ہوتا ہے دہشت پھیلانے کے لیے نہیں پی۔ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں جو خود تقسیم۔در تقسیم کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے اور یہاں آ کر افراتفری پھیلا رہے ہیں عمران خان 22کروڑ عوام کو۔دس لوگوں کی ٹیم نہ۔سمجھیں یہی وجہ ہے کہ۔وہ ناکام ترین وزیر اعظم ہیں واقعہ کی زمہ داری کا۔احساس ہے لیکن۔اس کا سہرا وفاقی وزراء کے سر ہے پاکستان اقتصادی صورت حال کا شدید شکار ہے معیشت مکمل طور پر تباہ بنا۔دی گئی ہے اور اداروں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے ادارے تباہ ہو۔چکے ہیں عوام فاقہ۔کشی کا۔شکار ہے جو بائس کروڑ عوام پر مسلط ہے اور سوچ دس۔لوگوں کی رکھتا ہے وہ ریاست نہیں چلا سکتا چیف الیکشن کمشنر سے شکائت ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں سستی سے عوام میں صاف و شفاف الیکشن پر سوالات اٹھ رہے ہیں علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر آئے باقی بھی آتے ہیں ڈڈیال میں سرے عام رشوت دیتے پکڑے گئے جبکہ ضابطہ اخلاق میں باضابطہ طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس طرح کی کوئی حرکت نہیں کرے گا پنجاب کلچر کو وہ یہاں لانا چاہتے ہیں اور ریوڑیوں کی طرح ترقیاتی پیکج ایسے بانٹ رہے ہیں جیسے منصوبے انکی جیبوں میں ہیں حالانکہ پاکستان میں۔تبدیلی اور انقلاب برپا کرنے کے یہی بھونڈے دعوے تین سالوں میں پورے نہ کر سکے اور آج یہاں وہی باتیں کر کے اس خطہ کے عوام کے ضمیر خریدنے کی مضموم کوشش کر رہے ہیں دوسرا ہم نے الیکشن سے قبل نہ کوئی اعلانات کئیے نہ ترقیاتی پیکج بانٹے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کر رہے ہیں مگر جو انہوں نے یہاں آ کر ریاستی وزراء حکومت اور ریاستی عوام کے خلاف زبان استعمال کی اور جس طرح کی انہوں نے کل حرکت کی وہ غلط ہے ایک مسخرہ مراد سعید کہتا ہے کہ وزراء کتے ہیں کیا۔یہ چیف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلے عام۔خلاف ورزی نہیں کیا یہ وفاقی وزراء اور یہاں جن۔کی کمپین کر رہے ہیں کو۔نا۔اہل کرنے کے لیے کافی نہیں یا۔چیف الیکشن کمیشنر پر کوئی دباو ہے یہ۔جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی فضاء کو۔خراب کر رہا ہے علی۔امین گنڈا پور پرمیں یہ واضع کرنا چاہتا ہوں کہ بطور سیاسی کارکن عمران خان کی حکومت الیکشن میں جعلی مینڈیٹ حاصل کر کے اب آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں جو یہاں کے کشمیری اس کلچر کو یہاں نہیں پنپنے دیں گے انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ روز کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں مگر لوگوں کے جذبات تھے جسکا انہوں نے اظہار کیا اب یہ بھی نہیں کہ انڈے ٹماٹر مارنے والوں پر ریاستی پولیس کی موجودگی میں وزراء کے گارڈ سر عام لوگوں پر گولیاں چلانا شروع کر دیں چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کی شفافیت کو متاثر نہ ہونے دیں اور فائرنگ کرنے والے گارڈ کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے فوری گرفتار کیا۔جائے یہ کوئی علاقہ غیر نہیں ہے پاکستان کا وزیر اعظم قابل احترام ہے مگر عمران خان کو بحثیت پارٹی چئیرمین یہ کہتا ہوں کہ مخالفت میں اس حد تک نہ جائیں کہ مشکل ہو۔جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ۔آزاد کشمیر میں آ کر زوالفقار علی بھٹو کو غدار کہیں یہ صوبہ نہیں ہے جہاں یہ چلے گا بہنوں بیٹیوں کی تمیز نہیں الیکشن کمیشن پر افسوس ہے انکی زمہ۔داری ہے کہ وہ صاف وشفاف الیکشن کرائیں مگر افسوس ہے کہ وہ تماشائی بنے ہوئے ہیں میرے پاس بحثیت چیف ایگزیکٹو اختیار ہے کہ میں انکا آزاد کشمیر میں داخلہ بند کر سکتا ہوں مگر میں یہ نہیں۔چاہتا کہ یہ کہیں کہ ہمیں روکا جا رہا ہے یہ اپنی زبانوں کو۔لگام۔دیں میں۔کارکنان کو بھی ہدایئت کرتا ہوں کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں انکی گندی باتوں کو برداشت کریں ہم۔نے یہیں رہنا ہے عمران خان نے آزاد کشمیر میں عوام کو برادریوں اور قبیلائی گروہ میں بانٹ کر لڑانا شروع کر رکھا ہے یہ اس خطہ و کشمیر کے عوام کے لیے انتہائی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ میں میڈیا ریاستی اخبارات کے مالکان سے بھی کہتا ہوں کہ عمران خان پارٹی کاکردار کشمیر کے حوالے سے سخت مایوس کن ہے اور میڈیا والے بھی انکی حرکات کو واضع کریں ریاست کشمیر اور ریاستی تشخص اور بقاء میں سب ملکر سنبھالنا ہے ریاست ہو۔گی تو سیاست ہو۔گی۔

16/07/2021

تازہ ترین!!
چیف الیکشن کمیشنر نے علی آمین گنڈاپور کو فوری طور پر آزاد کشمیر چھوڑنے کا حکم۔
انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں ۔

15/07/2021

تازہ ترین !!
مسلم لیگ نون کے چیف سپورٹر و سماجی کارکن علائو الدین صابر ڈار کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی ۔۔۔۔۔۔۔
ان کے چھوٹے بھائی صدر انجمن تاجران چکار و رہنماء مسلم لیگ نون عارف ڈار نے چناری جلسہ عام میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔۔۔۔۔۔

14/07/2021

چوروں کو کشمیر میں عزت ملی، ،،
اور
ایمانداروں کوکشمیر میں جوتے پڑھے
ذرا سوچئے

13/06/2021

صغیر چغتائی ایکسیڈنٹ مذید پیچیدہ صورتحال اختیار کرتا جارہا، احمد صغیر کے گزشتہ روز کے بیان کے بعد آج کلٹس گاڑی کے ڈرائیور کا بیان اور پراسرار رویہ، تیسری گاڑی کی انوالمنٹ کی خبریں پیچیدگیاں بڑھا رہی ہیں۔
احمد صغیر چغتائی کا کہنا تھا کہ انکے والد کا سیاسی قتل ہوا ہے، اگر ایسا ہی ہے تو سیاسی فائدہ کسے ہوا؟
کلٹس گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے حادثے کا شکار تیسری گاڑی بھی ہوئی تو اس گاڑی کے بارے میں ڈیٹا اور اس گاڑی کے سواروں کی معلومات کیوں سامنے نہیں آرہی؟

13/06/2021

پتن آپریشن
کلٹس گاڑی کرین کے ذریعے دریا سے نکال لی گئ
سردار صغیر چختائی صاحب کی گاڑی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں

19/05/2021

سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!

ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے
ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے

#قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ کا ھے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پینچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔

03/05/2021

برینگ نیوز
چکار ن لیگ کی سیاست کا دوسرا روخ
مذید تفصیلات کچھ دیربعد

06/04/2021

تازہ ترین !!
چکار کے نواحی علاقے ناگنی کیسرکوٹ کورونا وبا ٕ کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کورونا سے متاثرہ فیملیز کیساتھ میل جول پر پابند عاٸد کرتے ہوۓ ۔
اسسٹنٹ کمشنر سید شوکت گیلانی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویل کی تحریک پر ناگنی کیسرکوٹ ویلج میں سمارٹ لاکڈاٶن کے نفاذ کا سرکلر جاری کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

01/04/2021

راولپنڈی اردو بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔۔۔۔۔کئی دکانیں جل گئی۔۔۔۔۔ ریسکیو کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف۔۔۔۔
آگ نے شدت اختیار کر لی ۔۔۔۔ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔۔۔۔

21/03/2021

مظفرآباد،کشمیرامیج
وادی نیلم سے راولپنڈی جانے والی مہران کار حادثہ کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری. کار خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے. حادثہ کے نتیجہ میں 3 جاں بحق 2 ذخمی ہو گئے حادثہ شدید بارش اور پھسلن کے باعث پیش ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے جس کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس زرائع

07/12/2020

تازہ ترین !!
چکار ,
فیک آٸی ڈیز آپریٹرز کے خلاف کارروائی ,
فیک آٸی ڈی بنا کر شریف عوام اور سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے والا اندراسیری ستناڑا کا رہائشی ٹریس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس نے سینئر معلم کی درخواست پر دھوکہ دہی کے مبینہ ملزم کو کسٹڈی میں لے لیا !
عوام کو پولیس کارروائی کا انتظار ?????:
تھانہ پولیس چکار کی حدود اندراسیری ستناڑا کا رہائشی محمد عادل ولد افسردین عرف لمبا فیک آٸی ڈی بناکر سنیئر معلم راجہ تحسین خان کو بلیک میل دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے اور بد اخلاقی کیس میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07/12/2020

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں بدل دیا گیا

مظفرآباد:9 دسمبر سے ایس او پی کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی

مظفرآباد:بروز منگل جمعہ کی چھٹی ہوگی،اجتماعات،سیاحت،پرائیویٹ کلینک پر پابندی برقرار رہے گی۔۔
مظفرآباد:سکولز کھلنے کا فیصلہ موخر۔

کورونا کی دوسری لہر، آزاد کشمیرمیں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہکورونا کی دوسری لہر، آزاد کشمیرمیں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن ...
17/11/2020

کورونا کی دوسری لہر، آزاد کشمیرمیں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
کورونا کی دوسری لہر، آزاد کشمیرمیں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
مظفر آباد : آزادکشمیر کابینہ نے کورونا کیسز میں‌اضافے کے باعث جمعے سے15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیرمیں کورونا کی صورتحال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور دارلحکومت مظفرآباد میں کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ اجلاس میں کورونا کی روک تھام کیلئے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے تحت مظفرآباد میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ مذہبی اجتماعات میں نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ مظفرآباد کے اسکولوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے اس لیے تمام سکولز بھی مکمل بند ہوں گے۔
لاک ڈاؤن کے تحت مظفرآباد میں تمام کاروبار ی مراکز دفاتر بند ہوں گے جبکہ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی ۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا۔ مظفرآباد بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے جبکہ مظفرآباد کے تمام انٹری پوائنٹس پر سخت سکریننگ کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد5 ہزار 538 تک جاپہنچی ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کے2050 نئےکیسز سامنےآگئے ہیں جبکہ کورونا سےمزید 33 افرادانتقال کرگئے جس کےبعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد7ہزار193ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں گذشتہ24 گھنٹوں میں29 ہزار378 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک49 لاکھ79 ہزار939 ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

15/11/2020

۔ خوش نصیب اہلِ وادی!!!
ہم اہلیان نون بگلہ کے لئیے بھی دعائیں کیجئے گا!
موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہم سیاہ نصیب اہلیان نون بگلہ والوں کی آزمائش کا آغاز
راولپنڈی سے معمول کے مطابق نون بگلہ آنے والی کوچ پاک کشمیر نون بگلہ کے بلکل قریب بڈیالہ موڑ کے مقام پر حادثہ کا شکار
خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا گاڑی بیرونی ڈھلوان کی بجائے ڈرائیور کی جابکدستی کی بدولت اندرون سمت گھوما دی گئی اور بفضل تعالی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جانے سے بچ گئی
یہ تو ہماری آزمائشوں کی ابتداء ہے
ورنہ ہر موسم سرما ہم نون بگلہ والوں کا شدید برفباری میں بیماروں اور جنازوں کو ان راستوں میں تقریبا گھسیٹنے اور کندھوں پر لانے لے جانے
بجلی کے تار کھینچنے اور دیگر مصائب و مشقتوں میں گزر جاتا ہے
بہرحال آپ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھئے گا
باقی تخت نشینوں کو تو ہم سب سے بڑے تخت نشین اپنے پروردگار کے حوالے کرتے ہیں وہی ہمارا وکیل ہے

09/11/2020

تازہ ترین !!
جہلم ویلی ,
پولیس میں بھرتی ہونے والے جملہ امیدوار(مرد) مورخہ 11نومبر بوقت 9:00 بجے صبح اپنے مکمل اصل کاغذات کے ہمرا ایس پی آفس جہلم ویلی پہنچ جائیں ۔

06/11/2020

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل چکار کے زیر انتظام پوٹھی بازار کے قریب الحرم اکیڈمی آف سائنسز اینڈ کامرس کے ٹیرس میں رابطہ مہم کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جہلم ویلی راشد مغل،میڈیا کوآرڈینیٹر پی پی جہلم ویلی خواجہ حسن شریف ،فیصل چوہدری،میڈیا کوآرڈینیٹر پی وائی او جہلم ویلی وحید الحسن،روف ہمدانی طلحہ رہیسانی، عاصم منظور ،بلاول منیر،راجہ اسامہ اشرف،راجہ جہانگیر خان،عطاالرحمن،نبیل یونس،راجہ انیسن جاوید ،سردار سعد منظور،سمیت ،پیپلز پارٹی سے وابستہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی میٹنگ میں نو نومبر سے متعلق پیپلز یوتھ کنونشن کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئ اس موقع پر نوجوانوں پرجوش اور خوش دکھائی دے رہے تھے نوجوانوں نے نو نومبر کے کنونشن کو کامیاب بنانے کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی میٹگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کے نو نومبر کے کنونشن کے مہمان خصوصی چیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر سردار ضیاءالقمر کا جہلم ویلی کی حددود میں جگہ جگہ ریلیوں کی شکل میں استقبال کیا جائے چیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سردار ضیاءالقمر کا چکار پوٹھی پہنچتے ہی چکار نیوز آفس کے سامنے پرتپاک استقبال کیا جائے گا جہاں سے انہیں ریلی کی صورت میں ہٹیاں بالا لے جایا جائے گا دھنئ بقالاں پہنچتے ہی معزز مہمان کا استقبال ایک بڑے قافلے کے ذریعے کیا جائے گا بعد ازاں انہیں سینکڑوں موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی کی شکل میں پنڈال لے جایا جائے گا اس دوران مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے وقاص علی گیلانی کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ویلکم کیا میٹنگ کے دوران ہی ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ محمد پرویز اقبال ایڈووکیٹ،سئنیر رہنما پیپلز پارٹی تحصیل چکار ممبر نصیر،راجہ زاہد خان ،بھی میڈنگ کا حصہ بنے جس پر فضا جیوئے بھٹو۔جیوئے بلاول ،جیوئے اشفاق ظفر، جیوئے پرویز اقبال کے نعروں سے گونج اٹھی، نوجوانوں نے راجہ پرویز اقبال،اور دیگر افراد کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا کے وہ نوجوان کی میٹنگ میں شامل ہوئے جس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی میڈنگ کے آخر میں راجہ پرویز اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ،مختلف صلاحیتوں، حوصلوں، اُمنگوں ، جفا کشی ،بلند پروازی اور عزائم کا دوسرا نام نوجوانی ہے ۔ کسی بھی قوم وملک کی کامیابی وناکامی ،فتح و شکست ، ترقی وتنزل اور عروج وزوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ہر انقلاب چاہے وہ سیاسی ہو یا اقتصادی ،معاشرتی سطح کا ہویا ملکی سطح کا، سائنسی میدان ہو یا اطلاعاتی ونشریاتی میدان، غرض سبھی میدانوں میں نوجوانوں کا کردار نہایت ہی اہم اور کلیدی ہوتا ہے زمانہ حال میں بھی ہر چھوٹی بڑی تنظیم یا تحریک چاہے سیاسی ہو یا مذہبی، سماجی ہو یا عسکری، ان میں نوجوان ہی پیش پیش ہیں۔ مستقبل میں بھی ہر قوم وملک اور تنظیم انھی پر اپنی نگاہیں اور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اس لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اگے نکلیں اور معاشرے کی خدمت کریں انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زمہ داران کو یقین دلایا کے تحصیل چکار سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ان کی ہر جگہ رہنمائی کریں گے اور یوتھ کنونشن کو کامیاب کرنے کے لیے ہر طرح کا تعاون کرے گئے

06/11/2020

مظفرآباد /
کمشنر مظفرآباد ڈویژن / چیئرپرسن ڈویثرنل عملدرآمد کمیٹی محترمہ تہذیب النِسا کی زیر صدارت کرونا وائرس حفاظتی ایس او پیر پر عملدرآمد کے حوالہ سے ڈویثرنل عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر شہریوں اور تاجروں نے ایس او پیر پر عملدرآمد نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے اور لاک ڈاؤن لگادیا جائیگا۔ دفاتر سمیت رش والی تمام جگہوں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ہر شخص کو ماسک پہننے کی ترغیب دی جائیگی اور عملدرآمد نہ کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راجہ شہریار سکندر، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیانی، سینئر سپرئٹنڈنٹ پولیس یاسین بیگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمظفرآباد سعید اعوان اور ڈویثرنل ڈائریکٹر سکولز محترمہ تحسین گل نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویثرن محترمہ تہذیب النِسا نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دارالحکومت ہونے کیوجہ سے مظفرآباد شہر میں سب سے زیادہ متاثرہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں نے احتیاط نہ کی تو انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا پڑے گا جس میں لاک ڈاؤن بھی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور بس سٹاپسْ کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے اب ایس او پیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاط کریں اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائیگا۔
***

Address

Chikar Khas
Azad Kashmir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چکار نیوز افیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Azad Kashmir

Show All