URDU News Sira

URDU News Sira SIRA URDU NEWS AND INFORMATION

04/11/2023

بیگم محلہ سرکل مدھوگری روڈ میں اے پی سی چکن دوکان کا افتتاح عمل میں آیا.

15/08/2023

بیگم مسجد احاطہ میں 77 واں یوم آزادی کا جشن منا یا گیا..

15/08/2023

مسجد ریحانیہ محبوب نگر سرا کی جانب سے یوم آزادی کا انعقاد عمل میں آیا.

09/08/2023

شہر سرا میں آج اللہ بخش عرف کے پیارو صاحب کے ایصال ثواب کے لئے فرزندان کونسلر ذیشان محمو وکونلسر برہان محمود وسلمان محمود کی جانب سے ایمبولینس اور دو فریزر باکس کا انتظام کیا گیا ہے اس موقع پر افتتاحیہ ودعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا ، ریاستی ہاوزنگ واوقاف کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے ہا تھوں اسکا افتتاح عمل میں آیا ، اس موقع پر ریاست کرناٹک کے مخصوص پالیمانی امور کے نمائندے ٹی بی جۓ چندرا نگرا سبھے پرسیڈنٹ پوجا پیدا راجو کے علاوہ دیگر کونسلران وعمائدین شہر شریک رہے.

09/08/2023

شہر سرا میں آج اللہ بخش عرف کے پیارو صاحب کے ایصال ثواب کے لئے فرزندان کونسلر ذیشان محمو وکونلسر برہان محمود وسلمان محمود کی جانب سے ایمبولینس اور دو فریزر باکس کا انتظام کیا گیا ہے اس موقع پر افتتاحیہ ودعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا ، ریاستی ہاوزنگ واوقاف کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے ہا تھوں اسکا افتتاح عمل میں آیا ، اس موقع پر ریاست کرناٹک کے مخصوص پالیمانی امور کے نمائندے ٹی بی جۓ چندرا نگرا سبھے پرسیڈنٹ پوجا پیدا راجو کے علاوہ دیگر کونسلران وعمائدین شہر شریک رہے.

07/08/2023

ریاست کرناٹک کے بلدی انتظامیہ وحج کے ریاستی وزیر عزت مآب رحیم خان نے شہر سرا میں اقلیتی کے پی سی سی ریاستی نائب صدر ونگرا سبھے کونسلر عبد اللہ خان کے گھر پہنچکر شہر سرا کی مختلف بلدیاتی و ترقیاتی تعمیری منصوبوں پر تبادلئہ خیال کیا ، اس موقع پر رکن اسمبلی ویریندرا پپو ، سابق منسپل پرسیڈنٹ واپکار گروپ کے مالک الحاج قاسم خان ، ونگرا سبھے صدر پوجا پیدا راجو ، استھائی سمیتی کے صدر ایس ایل رنگناتھ، نگرا سبھے کونسلر نصر اللہ خان کے علاوہ دیگر نگرا سبھے کونسلرس ولیڈران شریک رہے.

بڑے ہی رنج والم ساتھ اطلاع دیجاتی ہیکہ شہر سرا کے سینیر کانگریس پارٹی کے لیڈر وسابق منسپل پرسیڈنٹ الحاج اللہ بخش عرف کے ...
16/07/2023

بڑے ہی رنج والم ساتھ اطلاع دیجاتی ہیکہ شہر سرا کے سینیر کانگریس پارٹی کے لیڈر وسابق منسپل پرسیڈنٹ الحاج اللہ بخش عرف کے پیارو صاحب کا آج رات انتقال ہو چکا ہے انشا ء اللہ آج بعد نماز عصر مسجد احرار میں نماز جنازہ ادا کی جائیگی اس نماز جنازہ میں شرکت فرماکر مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت فرمائیں ، اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرماۓ آمین

07/07/2023

سوڈان میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے ملعون ومنحوس خبیث کے خلاف ضلع ٹمکورشہر سرا میں مسلمانان شہر سرا کی جانب سے غم وغصہ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ احتجاج کیا گیا، اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاۓ اور عبرتناک سزا دلائی جاے اس موقع پرمفتی اظہر الدین برکاتی صاحب ، محمد سلیم برکاتی، مولانا وسیم نوری ،قمر الدین رضوی متولی مبارک صاحب ،الیاس بیگ رضوی، عبد القیوم رضوی ،محمد شرف الدین رضوی ،وسیم رضوی ، فیروز باشاہ ، عمران رضا ، پوسٹ الطاف رضوی کے علاوہ دیگر مسلمانان شہر سرا شریک رہے.

23/06/2023

بقرعید کے متعلق جمیعت علماء ہند کرنا ٹک کے صدر مفتی افتخار قاسمی کی ضروری وضاحت,

15/05/2023

حال ہی میں ہوۓ اسمبلی نتائج اور ضلع ٹمکور کے سٹی حلقہ کے کانگریس امیدوار اقبال احمد کے تعلق سے روزنامہ سالار کے رپورٹر حافظ سفیان احمد کا اظہار خیال.

ٹی بی جئے چندرا نے81251 ووٹ حاصل کرکے  27593  ووٹ کے فرق سےجے ڈی ایس کے امیدوار ار اگریش کو شکست دیکر کا میابی حاصل کرلی...
13/05/2023

ٹی بی جئے چندرا نے81251 ووٹ حاصل کرکے 27593 ووٹ کے فرق سےجے ڈی ایس کے امیدوار ار اگریش کو شکست دیکر کا میابی حاصل کرلی ہے.

01/05/2023

مدرسہ گلشن رضا اہلسنت الجماعت سرا میں سنت ابراہیمی کا مفت کیمپ منعقد کیا گیا تھا جسمیں کل 120 بچوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر رحمت اللہ قریشی ، قمر الدین رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

21/04/2023

عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے چنانچہ تمام عالم اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہو. #

کرنا ٹک اسمبلی انتخابات کے انتخابا ت کا شیڈول جاری کیا گیا ہے
29/03/2023

کرنا ٹک اسمبلی انتخابات کے انتخابا ت کا شیڈول جاری کیا گیا ہے

06/03/2023

شب برات کے متعلق ریاستی کے پی سی سی نا ئب صدر و بیگم محلہ کے کونسلر عبد اللہ خان کا نو جوانوں کے لئے قیمتی پیغام،انہوں نے نو جوانوں سے اپیل کی کہ وہ راتوں میں ٹو وہیلروں میں سوار ہوکر ادھر ادھر خوامخواہ نہ گھومیں، اور وہیلنگ کرنے کی ہر گز کوشش نہ کریں ہمارے غلط کاموں سے اسلام کو بد نام نہ کریں ، ماں باپ اس بات کا خاص خیال رکھیں تو عین نوازش ہوگی.

26/02/2023

درگاہ سرکل ایچ ایم آر پی ٹی اسٹال کے مالک سید جیلان کے جنب سے عمرا کے لیا جا رہے نوجاوانو کو گلپوشی کیا گیا.

26/02/2023

سابق سرا منسپل سٹی کے صدر و سابق بلاک کانگریس وسابق سوڈا صدر اللہ بخش عرف کے پیارو صاحب کے فر زندان کونسلر ذیشان محمود ، کونسلر برہان محمود ، سلمان محمود کی جانب سے عازمین عمرہ کی گلپوشی عمل میں آئی ،اس موقع پر قائد ملت سابق وزیر وچامراج پیٹ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان ،سابق ریاستی وزیر ٹی بی جئےچندرا بھی موجود تھے.

25/02/2023

حضرت ملک ریحان پاشاہ درگاہ سرکل میں سویرا ٹی اسٹال کے مالک اسد خان کی جانب سے کرونا واریرس و نورانی کمیٹی و بی زیڈ لین گروپ کے نوجوانوں کے عمرے کے سفر پر روانہ ہونے والے تمام زائرین کی گلپوشی عمل میں آئی اس موقع پر مسجد ابوبکر صدیق کے خطیب وامام مولانا مدثر رشادی نے دعا فرمائی ، اس مجلس میں متولی امجد خان ، حبیب خان ، حسیب خان کے علاوہ دیگر احباب شریک رہے.

24/02/2023

قائد ملت وریاستی سابق وزیروچامراج پیٹ کے ایم ایل اے جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان صاحب کی جانب سے کرونا واریرس نورانی کمیٹی اور بی زیڈ لین گروپ کے نوجوانوں کو اپنے صرف خاص سے عمرے کے سفر کے لئے بھیجا جا رہا ہے ، اس موقع پر بیگم محلہ کے کونسلر وریاستی کے پی سی سی نائب صدر جناب عبد اللہ خان صاحب کی جانب سے دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا تھا ، اس مجلسمیں سابق وقف بورڈ چیرمین جناب الحاج قاسم خان صاحب ، سابق وزیر ٹی بی چندرا ، کونسلر اجئے کمار ، کونسلر رفیق احمد ، مظہر پاشاہ، لکشمی کانت کے علاوہ تمام زائرین شریک رہے اس مجلس میں جامع مسجد کے امام حافظ وقاری فاروق رضوی نے دعا فرمائی ، اور تمام زائرین کی گلپوشی عمل میں آئی.

21/02/2023

ناظرین ، قائد ملت وریاستی سابق وزیر جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان صاحب کی جانب سے کرونا واریرس نورانی کمیٹی اور بی زیڈ لین گروپ کے کل تیس افراد کو عمرے کے سفر کے لئے روانہ کیا جا رہا ہے ، اس موقع پر جامع مسجد کمیٹی کے متولی جعفر صاحب نے دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا اور تمام عازمین عمرہ کی عزت افزائی کی ، آئے دیکھتے ہیں اس کا خوبصورت منظر.

14/02/2023

تاریخی شہر سرا میں حضرت ملک ریحان پا شاہ رحمت اللہ علیہ کا 372 واں عرس شریف منا یا گیا ۔آج صندل کا جلوس نکا لا گیا ۔درگاہ کمیٹی کے صدر امان اللہ خان ،کے علاوہ دیگر اراکین کے علاوہ سینکڑوں عقیدت مند شریک رہے.

07/02/2023

ٹمکور سرا ہائی وے کلمبیلا ٹول کے قریب( کے سی ایف )احسان سنٹر کی دینی و تعلیمی عمارت (مدرسہ اورکمپیوٹر ٹریننگ سینٹر) کاسنگ بنیاد اُلال کے قاضی سید فضل البخاری کے ہاتھوں عمل میں آیا ،اسموقع پر کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین مولانا شا فع سعدی بنگلور، سابق وزیر قانون ٹی بی جے چندر ا اور دیگر معززین مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے ،
اس موقع پر ادارہ کے لئے زمین وقف کرنے والے سی کے خالد بھائی، جن کی سخاوت کو سراہا گیا اور انہیں تہنیت پیش کیا گیا
جامع مسجد کے متولی وسرا نگرا سبھے کونسلر محمد جعفر ، ٹمکور وقف بورڈ ضلع کمیٹی کے چیرمین افروز پاشا، مولانا عارف رضا، مسجد بلال کےامام عبد الجبار رضا،محمد خالد ٹمکور ڈسٹرکٹ وقف بورڈ کے رکن۔ کے سی ایف کے بین الاقوامی رہنما ، ایس ایس ایف، کے قائدین اور کارکنان موجود تھے۔.

07/02/2023

کرناٹکا امیٹو باڈی بلڈرس اسوسیشن( رجسٹرڈ) کی جانب سے اوپن اسٹیٹ ضلع اور تعلقہ سطح پر مردوں کی جسمانی چیمپین شپ 2023 کا انعقاد عمل میں آیا ، جسمیں بیگم محلہ کے مقیم ایس کے فٹنس کے مالک اور کوچر سلمان نے حصہ لیکر بہترین جسمانی نمائش کا مظاہرہ کرتے ہوے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ، انکی اس نما یا کامیابی پر سرا کی عوام کی جانب سے انہیں مبارکبادی پیش کی گئی ہے ، اس موقع پر حبیب خان ، دادو ، محمد وسیم ، کے علاوہ دیگر لوکل باڈی بلڈرس موجود تھے.

31/01/2023

سرا تعلقہ عدالتی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ محلہ مدھوگری روڈ میں قانونی معلومات ، سوچھ بھارت، اورقانونی امدادی بیداری مہم کا افتتاح جج محترمہ گتنجلی کے ہاتھوں عمل میں آیا ، بیگم محلہ کے کونسلر وریاستی اقلیتی کے پی سی سی نا ئب صدرعبد للہ خان نے اس اجلاس میں شرکت فرماکر اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ قانونی معلوماتی بیداری مہم کی بے حد ضرورت ہے، ایسے اجلاس شہر بھر میں ہونا چاہئے ، وارڈ وائز اس کی شروعات ہو،وارڈ نمبر 19بیگم محلہ میں کثیر تعداد میں خواتین کو جمع کیا جائیگا جسمیں جج محترمہ خود اس پروگرام میں شرکت فرماکر خواتین کو قا نونی معلومات سے آگاہ کریں تو بہتر ثابت ہوگا ، اس موقع پر سول جج کے علاوہ کونسلر رفیع اللہ نگرا سبھے کمشنر ہیلتھ انسپکٹر محمد غوث وغیرہ موجود تھے.

بریکنگ نیوز: تجربہ کار مصنف، ہدایت کار برگورو رامچندرپا اچانک بیمار، اسپتال میں داخل، داونگیرے: سینئر مصنف، فلم ڈائریکٹر...
30/01/2023

بریکنگ نیوز: تجربہ کار مصنف، ہدایت کار برگورو رامچندرپا اچانک بیمار، اسپتال میں داخل، داونگیرے: سینئر مصنف، فلم ڈائریکٹر برگورو رامچندرپا کی طبیعت بگڑ گئی، وہ بنڈایا ساہتیہ پروگرام کے دوران بیمار ہوگئے۔ یہ واقعہ داونگیرے ضلع کے ہری ہرمیں اس وقت پیش آیا جب پروگرام چل رہا تھا۔

تقریر کے بعد بارگورو رام چندرپا کا بلڈ پریشر بڑھ گیا۔ علاج کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ آرام دہ ہیں اسے مزید علاج کے لیے داونگیرے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے

27/01/2023

سرابیگم محلہ کی اردو اسکول میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اکتسابی تہوار منعقد کیا گیا ، جسمیں شرکت فرماکر وارڈ نمبر 18 کے کونسلر برہان محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔.

27/01/2023

سرابیگم محلہ کی اردو اسکول میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اکتسابی تہوار منعقد کیا گیا ، جسمیں شرکت فرماکر وارڈ نمبر19 کے کونسلر ومینارٹی کے پی سی سی نائب صدر عبد اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

26/01/2023

حضرت ملک ریحان رحمة اللہ علیہ درگاہ کے احاطہ میں مدرسہ ریحانیہ منتظمہ کمیٹی کی جانب سے 74 ویں یوم جمہوریہ کا انعقاد عمل میں آیا ،اس اجلاس میں صدر مبارک عرف مبان ،نائب صدر حفیظ خان ،سکریٹری اسلم ،کے علاوہ مولانا چاند رضا ،مجاور مبارک ، کلیم، وغیرہ موجود تھے.

26/01/2023

بیگم مسجد کے احاطہ میں 74 واں یوم جمہوریہ جشن کا انعقاد عمل میں آیا ۔وارڈ نمبر 19کے کونسلر اقلیتی شعبہ کے کے پی سی سی ریاستی نائب صدر عبد اللہ خان صاحب نے اپنے ہاتھوں سے ترنگا لہرا یا ۔اس اجلاس میں متولی بشیر خان صاحب ۔متولی عبد المنان صاحب ،مولانا بشیر صاحب ۔مولانا حسین صاحب رشادی ،مولانا ابوبکر صاحب شاہی ،حافظ یا سر ،حافظ قر بت اللہ ،ٹرسٹی الیاس احمد ،کے علاوہ مدرسہ کے طلباء اساتذہ اور نوجوان شریک رہے.

Address

Sira
572137

Telephone

+919008780337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when URDU News Sira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to URDU News Sira:

Videos

Share

Nearby media companies

  • Prabha news

    Prabha news

    Peshumam Mohalla Bihand Aherar Masjid Sira

Other Media/News Companies in Sira

Show All