Public Voice

Public Voice آپ سچ پر مبنی رپورٹ، اشتہارات، اعلانات وغیرہ ہمارے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔۔۔ price range:$$$

17/06/2024
واقعہ بوشہرہ، سرسرنگ اپر کرم
17/06/2024

واقعہ بوشہرہ، سرسرنگ اپر کرم

17/06/2024

ضلع کرم
بوشہرہ اور سسرنگ 2 الگ الگ واقعات میں 2 افراد شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقع اپرکرم تری منگل کے علاقے سسرنگ میں رونما ہوا جہاں ایک گاڑی پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔۔
دوسرا واقع بھی اپرکرم بوشہرہ میں چلتی گاڑی سے بوشہرہ کے مظلوم اور بے قصور مکینوں کے فائرنگ کے صورت پیش آیا جس میں دونوں افراد نے جام شہادت نوش کیا ۔۔آۓ روز امن جرگے اور دوسرے طرف شہداء۔۔۔۔۔۔

16/06/2024

ضلع کرم۔۔۔
واقعہ تیندو روڈ۔۔۔۔۔
ایک اور بچہ اپنی زندگی کا بازی ہار گیا
شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی۔۔۔۔۔

*انتقال پر ملال*تیندو سے اگے " کڑم"  میں ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چاروں شہدا  جس کے نام درجہ زیل ہیں۔  *حنی...
16/06/2024

*انتقال پر ملال*
تیندو سے اگے " کڑم" میں ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چاروں شہدا جس کے نام درجہ زیل ہیں۔

*حنیف اللہ والد حاجی عازی خان*
، *سعیداللہ والد حاجی عازی خان*
*حسنین والد سیداللہ*
*زکریا والد حاجی اعظم خان*
چاروں کا نماز جنازہ ایک ساتھ اج عصر بوقت 4:00 بجے بروزہ اتوار کڑم میں اداکیاجاۓ گا.

ضلع کرمکوڑم روڈ سینٹرل کرم میں بم دھماکہ۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سٹیشن 11 سمیت سٹیشن 22 جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو موق...
16/06/2024

ضلع کرم
کوڑم روڈ سینٹرل کرم میں بم دھماکہ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سٹیشن 11 سمیت سٹیشن 22 جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے فراہمی کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ڈی بلاسٹ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر شہید ہو گئے تھے۔ جبکہ دیگر پانچ زخمیوں میں 04 کی حالت تشویشناک تھی جبکہ ایک کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی تھی۔
ڈاکٹروں کے مشورے پر 04 شدید زخمیوں کی ایڈوانسڈ ٹریٹمنٹ کے سلسلے میں فری ریسکیو ریفرل سروسز کے تحت ٹرشری کیئر ہسپتال منتقل کئے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

ضلع کرمانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ ضلع کرم کا ایک روزہ دور...
11/06/2024

ضلع کرم
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ ضلع کرم کا ایک روزہ دورہ !
کرم پہنچنے پر آر پی او کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کمشنر کوہاٹ عابد وزیر ، ڈی پی او کرم نثار احمد خان اور ڈی سی کرم جاوید اللّٰہ محسود نے ان کا استقبال کیا جبکہ ڈی سی آفس پاراچنار میں مقامی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے ڈی سی کانفرنس روم میں ضلع کرم کے ہیڈز آف لائنز ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی سی کرم جاوید اللّٰہ محسود اور ڈی پی او کرم نثار احمد خان نے افسران بالا کو خطے کے موجودہ امن و امان کی صورتحال سمیت مقامی پولیس کی استعداد کار اور نئی پولیس تنصیبات کی تعمیر نو کے لیے عملی اقدامات اٹھانے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریف کیا بعد ازاں آئی جی پولیس اختر حیات خان اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے قبائلی امن جرگے میں بھی شرکت کی قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں پولیس کا کوئی خاص انفراسٹرکچر موجود نہیں تھا اب اللّٰہ پاک کےکرم سے ایک منظم طریقے سے پولیسنگ نظام موجود ہے اس سلسلے میں ضلع کرم میں سی ڈی ڈی ، سپیشل برانچ ، ایف آر پی بھی قائم کی گئی جو کہ اس علاقے کے پولیس نظام میں ایک جدت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے کچلنے میں کرم پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہے اور چند روز قبل سنٹرل کرم میں پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملے کو پولیس کے جوانوں نے جوان مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پسپا کردیا اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔ انشاء اللّٰہ خیبرپختونخوا پولیس کے اعلی حکام صوبائی حکومت کے تعاون سے کرم پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جدید آلات اور اسلحہ سمیت گاڑیوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد ہی کرم پولیس کو جدید سازوسامان اور آلات سے لیس ہو گی اور ساتھ ضلع کرم پاراچنار سمیت اہم مقامات پر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے امن و امان کی صورتحال ، جرائم اور منشیات کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور پولیس تنصیبات کی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے حفاظت ممکن ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں اور جرائم کی بیخ کنی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ پولیس میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس بھرتیوں میں بھی قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو خصوصی رعایت دی جارہی ہے تاکہ حالیہ ویکنسیز کو جلد از جلد پُر کیا جاسکے۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے کرم پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور کارکردگی کو سراہتے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

دہشت گردی کا مستقل خاتمہ ہم اہلیانِ کرم امن چاہتے ہیں۔۔۔
10/06/2024

دہشت گردی کا مستقل خاتمہ ہم اہلیانِ کرم امن چاہتے ہیں۔۔۔

پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی.....
07/06/2024

پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی.....

بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عوامی جمہوریہ چین کے صدر ایچ ای جن پنگ سے ملاقات🇵🇰 🇨🇳
07/06/2024

بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عوامی جمہوریہ چین کے صدر ایچ ای جن پنگ سے ملاقات

🇵🇰 🇨🇳



ضلع کرمآج اہلیان ساتین اور اہلیان مسوزئی (میرباغ بدامہ) کے مابین ایک مکان کے سلسلے میں تنازعہ پیدا ہوا۔ اطلاع ملتے ہی اس...
06/06/2024

ضلع کرم
آج اہلیان ساتین اور اہلیان مسوزئی (میرباغ بدامہ) کے مابین ایک مکان کے سلسلے میں تنازعہ پیدا ہوا۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم جناب حفیظ الرحمن شاہ صاحب ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم جناب عظمت اللہ، سنی اتحاد کونسل مشران ملک حکمت یار خان وغیرہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ اور فریقین کے ساتھ طویل کامیاب گفت و شنید کرکے تنازعہ کو بڑھنے سے روک کر فریقین کو امن و امان برقراری رکھنے پر راضی کرلیا۔

ضلع کرم ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے آج تری مینگل کا دورہ کرکے وہاں کے علاقائی مشرانوں کیساتھ جرگہ منعقد کیا۔ اس م...
06/06/2024

ضلع کرم
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے آج تری مینگل کا دورہ کرکے وہاں کے علاقائی مشرانوں کیساتھ جرگہ منعقد کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار محال کرم نصیر عباس بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
جرگے میں مشرانوں نے ڈپٹی کمشنر کرم کو اپنے مسائل اور مشکلات سے تفصیل کیساتھ آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے انکے مسائل باریک بینی کیساتھ سنے جس پر ڈپٹی کمشنر کرم نے بعض جائز مسائل کے حل کیلئے احکامات صادر کئے جبکہ بعض مسائل کے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😭😭قبائلی رہنما ملک حاجی عبد الغفار بنگش بقضاے الہی وفات پا چکے ہے، نماز جنازہ ...
05/06/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😭😭
قبائلی رہنما ملک حاجی عبد الغفار بنگش بقضاے الہی وفات پا چکے ہے، نماز جنازہ آج عصر کے بعد 6:30 بجے باگزئ میں ادا کی جائے گی۔۔۔

ضلع کرمامن مارچ سنٹرل کرم سیواک (ہم امن چاہتے ہیں)
04/06/2024

ضلع کرم
امن مارچ سنٹرل کرم سیواک (ہم امن چاہتے ہیں)

ضلع کرمحدود تھانہ علی زئی لوئر کرم سرکل علی زئی پولیس چیک پوسٹ کے قریب آرمی گاڑی اور دو غواگے موٹر کاروں کے مابین آکسیڈن...
01/06/2024

ضلع کرم
حدود تھانہ علی زئی لوئر کرم سرکل علی زئی پولیس چیک پوسٹ کے قریب آرمی گاڑی اور دو غواگے موٹر کاروں کے مابین آکسیڈنٹ ہوا ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔غواگے موٹر کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔

اطلاع عامکل 26 مئی بروز اتوار سہ پہر 4 بجے  بمقام چمن گراؤنڈ پیرقیوم میں انجمن فاروقیہ کے زیر اہتمام امن کانفرنس ہوگا جس...
25/05/2024

اطلاع عام
کل 26 مئی بروز اتوار سہ پہر 4 بجے بمقام چمن گراؤنڈ پیرقیوم میں انجمن فاروقیہ کے زیر اہتمام امن کانفرنس ہوگا جسمیں تمام مشران اور نوجوانان اہلسنت والجماعت سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ــ

بمقام: چمن گراونڈ پیرقیوم
منجانب: انجمن فاروقیہ ضلع کرم

حدود تھانہ علی زئی لوئر کرم ۔تاریخ: 24/05/2024ٹائم: 08:00 پی ایمحدود تھانہ علی زئی لوئر کرم ۔آج ماروخیل اھل تشیع کے علاق...
24/05/2024

حدود تھانہ علی زئی لوئر کرم ۔
تاریخ: 24/05/2024
ٹائم: 08:00 پی ایم
حدود تھانہ علی زئی لوئر کرم ۔
آج ماروخیل اھل تشیع کے علاقے ناکارہ کلوز پولیس چیک پوسٹ پر ایک بندہ جس کا نام زڑے گل ہے۔جسکے ہاتھ میں ہینڈ گرنیڈ تھا اور کہہ رہا تھا کہ یہ علاقہ میرا ہےجو بھی نزدیک ائے گا تو میں اپنے اپ کو بلاسٹ کرونگا اور موقع پر ایس ایچ او علیزئی اور پولیس نفری اور 155 وینگ کی نفری بھی پہنچ گئی۔اور ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے 1 ہینڈ گرنیڈ ۔1 کلہاڑی ۔ اور 1 چاقو قبضے میں لے کر ملزم کو 155 وینگ والے اپنے ساتھ لے گئے ۔۔کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔۔۔۔۔
مزید نگرانی اور انفارمیشن جاری ہے

ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیامسافروں کے زندہ ہونے کا کوئی نشان نہیں ملا: ایرانی ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر می...
20/05/2024

ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا
مسافروں کے زندہ ہونے کا کوئی نشان نہیں ملا: ایرانی ریسکیو ٹیم
ہیلی کاپٹر میں بیٹھے تمام افراد کی ڈیتھ کنفرم ہوگی✍️

خیبرپختونخوا حکومت نے 65 سال کی عمر والے افراد کیلئے مفت علاج کا اعلان، سرکاری ہسپتالوں میں جنرل سکریننگ، لیبارٹری ٹیسٹ،...
17/05/2024

خیبرپختونخوا حکومت نے 65 سال کی عمر والے افراد کیلئے مفت علاج کا اعلان، سرکاری ہسپتالوں میں جنرل سکریننگ، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسریز ،سٹی سکن، ای سی جی اور الٹراساونڈ مفت ہونگے

ضلع کرم پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، بارڈر کے دونوں جانب معاملات زندگی متاثر ، ضلع کرم کے علاقے...
17/05/2024

ضلع کرم پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، بارڈر کے دونوں جانب معاملات زندگی متاثر ، ضلع کرم کے علاقے خرلاچی کے مقام پر پاک افغان سرحدی گزر گاہ بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی بند رہی کیونکہ سرحد پار سے افغان فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے سپینہ شگہ، بوڑکی، خرلاچی کے علاقوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پڑوسی ممالک کے درمیان خرلاچی پوائنٹ کو نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر جوابی کارروائی میں 12 مشتبہ حملہ آور مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کرم کے سرحدی علاقوں میں علاقے میں چوکیوں پر، جو افغانستان کے خوست، پکتیا اور ننگرہار صوبوں سے متصل ہے، سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔

رات گئے بھاری ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا تھا۔

ضلع کرم مستقل بنیادوں پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں اعلی سطحی کرم امن کمیٹی ممبران کا جرگ...
14/05/2024

ضلع کرم
مستقل بنیادوں پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں اعلی سطحی کرم امن کمیٹی ممبران کا جرگہ منعقد ہوا.......

جس میں بریگیڈیر 73 بریگیڈ شہزاد عظیم ، ڈی پی او کرم نثار احمد خان PSP، ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود ، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء تیمور سلطان ، ایم پی اے علی ہادی عرفانی ، سابقہ پارلیمنٹیرینز، گرینڈ جرگے کے اراکین سمیت امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر علاقائی مشران شریک ہوئے

آمن جرگے میں مستقل بنیادوں پر ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کو قائم کرنے اور دیگر مختلف اہم ایشو پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور آمن کمیٹی کے ممبران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام تر مسائل کا پرامن حل نکالنے کیلئے اپنی کلیدی کردار ادا کرینگے معاہدہ مری سمیت علاقائی اور گاؤں سطح پر فریقین کے درمیان سابقہ تمام فیصلہ جات برقرار رہے گی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینگے ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے اور جرگے کا اگلا سیشن بروز جمعرات ڈی سی کمپاونڈ صدہ میں ہو گا۔

(اعلان فوتگی )ضلع کرم صدہ کے رہائشی حاجی گلاپ دادا کا صاحبزادہ ، محمد طارق کا بھائی اور زاہد خان اورکزئی ، دلاور خان کا ...
14/05/2024

(اعلان فوتگی )
ضلع کرم صدہ کے رہائشی حاجی گلاپ دادا کا صاحبزادہ ، محمد طارق کا بھائی اور زاہد خان اورکزئی ، دلاور خان کا بہنوئی (واخکے ) محمد اسلم آج کراچی کے ہسپتال میں شدید بیماری کے باعث وفات پاچکے ہیں .
محمد اسلم انتہائی مہمانواز ،مخلص، ہمدرد کے وفات پر انہتائی دکھ پہنچا جوانی میں اس موت پر سب اہلیان کرم غمگین ہیں۔
نمازجنازہ کل 15مئی بروز بدھ صبح 10بجے صدہ خان بابا قبرستان میں اداکیجائیگی.
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے آمین ۔
محمد اسلم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت صدہ مرکزی ڈینگ مسجد میں ہوگی.
Copied Kurram Such News

14/05/2024

ضلع کرم
آج 4 بجے خدود علاقہ تھانہ اپر کرم پاراچنار سٹی چیک پوسٹ کے نزدیک دو فریقین کے مابین لڑائی میں کراس فائرنگ ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں نزدیک شلوزان سے تعلق رکھنے والی چلتی ہوئی گاڑی پر گولی لگنے سے ایک خاتون موقع پر جانبحق ہوئی اور اس کے ساتھ دو خواتین بھی زخمی ہوگئی۔۔۔۔
زرائع

اعلامیہ کرم امن کمیٹی..... کرم امن کمیٹی کی میٹینگ GOC 9 Div کی سربراہی میں مورخہ 6 اور 7 مئ 2024 کو کوہاٹ میں منعقد کی ...
07/05/2024

اعلامیہ کرم امن کمیٹی.....

کرم امن کمیٹی کی میٹینگ GOC 9 Div کی سربراہی میں مورخہ 6 اور 7 مئ 2024 کو کوہاٹ میں منعقد کی گئی ۔ کرم امن کمیٹی کے تمام ممبران نے بہت مثبت بات چیت کی۔ اور اس تمام عمل کو کرم میں پائیدار امن کے لئے سراہا.
کرم امن کمیٹی میں درجہ ذیل نکات پر اتفاق ہوا:-
1. کرم کے تمام مسائل پر امن طریقے سے حل کئے جائیں گے.
2. مری معاہدہ اور تمام سابقہ معاہدے قائم رہیں گے ۔ لیکن ضروری ترامیم کی جائیں گی ۔
3. کرم امن کمیٹی کے ممبران باہمی اور قومی مشاورت کے بعد 21 مئ 2024 تک ایک جامع دستاویزی لائحہ عمل تشکیل دیں گے تا کہ مستقبل میں اس پر عمل درآمد کیا جائے ۔

ضلع کرم
05/05/2024

ضلع کرم

ضلع کرم
05/05/2024

ضلع کرم

ضلع کرمگورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کرم کی جانب سے اہلیان ڈنڈر ، شاح دولت خیل، بوشہرہ اور مالی خیل کے مشرانوں ...
03/05/2024

ضلع کرم
گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کرم کی جانب سے اہلیان ڈنڈر ، شاح دولت خیل، بوشہرہ اور مالی خیل کے مشرانوں کے ساتھ علاقے کے موجودہ آمن و امان کے حوالے سے آمن جرگے کا انعقاد کیا

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم نثار احمد خان PSP اور ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سمیت چیدہ چیدہ علاقائی مشران نے شرکت کی اور موجودہ آمن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی

آمن جرگے میں مشرانوں نے آمن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مشران نے متفقہ طور پر علاقے کے عوام کو یہ پیغام دیا کہ ہم سب مشران ضلع کرم میں قیام امن پر متفق ہیں اور امن کو پائیدار بنانے کے لیے مقامی پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور جملہ سیکیورٹی اداروں کو امن و امان کی مد میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ایک دوسرے کے ساتھ گاؤں کی سطح پر خصوصی نشست کرانے پر بھی اتفاق کر لیا

اس موقع پر ڈی پی او کرم نثار احمد خان اور ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود نے آمن جرگے کے مشران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے ریونیو کمیشن کے ذریعے بوشہرہ کے شاملاتی اراضی کی تقسیم پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد اس مسئلے کا پُرامن حل نکال دیا جائے گا اور جس سے ضلع بھر میں مستقل بنیادوں پر پائیدار امن برقرار ہو جائے گا۔۔۔۔

Address

Islamabad
Rajshahi Division

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+971505821935

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Public Voice:

Videos

Share