Here i teach you about tech and mobile discussion and much more... "" ""
30/07/2023
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ۔
کچھ ویب سائٹس جیسے chatgpt اور گوگل Bard ان کی ابھی آفیشل ایپس موجود نہیں ہیں۔ کچھ دوست ان کی آفیشل ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو میں آج کی پوسٹ میں یہ ہی بتانے والا ہوں کہ جن ویب سائٹس کی ایپس نہیں ہوتی انکا ویب شارٹ کٹ موبائل کی ہوم سکرین پر Icon کی طرح رکھ سکتے ہیں۔ یہ ایپ تو نہیں ہونگی لیکن ان سے آپ ایپ کی طرح ڈائریکٹ وہ ویب سائٹ کھول سکیں گے۔
ان پر کلک کرنے سے ڈائریکٹ گوگل کروم میں وہ ویب سائٹ کھل جائے گی آپکو پہلے گوگل کروم کھول کر پھر ویب ایڈریس دے کر اینٹر نہیں کرنا پڑے گا۔ ایسے آپ اپنی پسند کی سائٹس جن کا استعمال ذیادہ ہے انکو ایسے سامنے رکھ سکتے ہیں اور ایسے ہی لگے گا جیسے یہ ایپس ہیں۔ اس ویب سائٹ کا ایپ کی طرح کا ایک شارٹ کٹ ہوم سکرین پر بن جائے گا لیکن یہ گوگل کروم کا شارٹ کٹ ہوگا اس ویب سائٹ کے لیے۔
اس کے لیے آپکو پہلے گوگل کروم میں وہ ویب سائٹ اوپن کرنی ہے اس کے بعد سائڈ پر موجود تین ڈاٹ پر کلک کرنا ہے جیسے کہ تصویر 1 میں دیکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد Add to home screen پر کلک کرنا ہے۔ تصویر 2 دیکھیے۔
اس کے بعد Add پر کلک کرنا ہے۔تصویر 3 دیکھیں۔
اس طرح اس ویب سائٹ کا ایک Icon آپکی ہوم سکرین پر بن جائے گا اور ضرورت پڑنے ہر آپ وہاں سے ڈائریکٹ اس ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Riaz khan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.