Shaheen Media

13/11/2024
17/09/2024

صحافت اس اطلاع کا نام نہیں کہ فلاں انسان مر گیا ۔
بلکہ صحافت اس اعلان کا نام ہے کہ یہاں کوئی مرنے والا ہے۔۔۔🌿
✍ کارل مارکس

17/09/2024




17/09/2024





03/07/2024

20_20 بیس بیس ہزار بجلی گیس کے بل تھما کر ایک مفت آٹے کا تھیلا دینا کسی مزاق سے کم نہیں ، بجلی گیس سستی کرو عوام آٹا خود خرید لے گی

03/07/2024

ایک دوسرے کو حاصل کرنے کا جذبہ ، ساری دنیا کی مخالفت کو ہرانے کا عزم، ایک مقابلے کی سی کیفیت بن جاتی ہے ۔ مقابلہ جیت لیں تو چند دن ٹرافی بہت پیاری لگتی ہے ہر آئے گئے کے سامنے آنے بہانے اس جیت کا ذکر کر کے اس سے خوشی کشید کی جاتی ہے توکبھی ٹرافی دکھا کے اس کے حسن و خوبی کا سہرا فاتح کے سر باندھا جاتا ہے ۔ یہ دور نہایت حسین اور پرسرور ہوتا ہے۔

رفتہ رفتہ جیت اور ٹرافی پرانی ہوتی چلی جاتی ہے ۔ ٹرافی جگہ گھیرتی ہے اور اس کی دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے لیکن تابکہ ، سمجھدار فاتح وقت رہتے ہی اسے سمیٹ سنبھال کے گھر کے کسی محفوظ گوشے کسی سٹور یا لاک میں رکھ دیتا ہے جہاں آنکھ اوجھل پہاڑ کے مصداق ٹرافی یاداشت سے محو ہوتی چلی جاتی ہے ۔

فاتح کے لیے باہر کی دنیا میں نئے چیلنجز نئے مقابلے روزانہ کی بنیاد پر منتظر ہوتے ہیں سو کب تک پرانی ٹرافی کو سینے سے لگائے رکھے ہاں جب کبھی کوئی پرانے مقابلے اور پرانی جیت کا ذکر کرے تب اس ٹرافی کو جھاڑ پونچھ کے اس کے سامنے لایا جاتا ہے ۔ فاتح بھی چند روز ٹرافی کو بھلا دینے کے احساس جرم میں مبتلا رہتا ہے لیکن دن رات کی نت نئی الجھنیں اور آزمائشیں جلد ہی اس احساس جرم سے چھٹکارا پانے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

وقت کا دھارا کچھ آگے سرکتا ہے تو نئی جیت کا نیا سہرا سر پر سجائے ،فاتح ایک نئی ٹرافی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوتا ہے اور جگہ کی کمی کو وجہ بنا کے پرانی ٹرافی کو بیک جنبش لب گھر سے چلتا کرتا ہے ۔ پرانی جیت کا سرور ،نئی جیت کے نشے کے سامنے ماند بلکہ ختم ہو جاتا ہے ۔

ہار جیت کے کھیل میں آنا جانا تو چلتا رہتا ہے مسئلہ ٹرافی کا ہے جو پرانی ہو کے بھی اسی جیت کے سرور میں اپنے فاتح کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔ پر بےجان، بے وقعت، ریپلیس ایبل چیزوں کی دنیا میں تعلق اور رشتے بھی ڈسپوزایبل ہو چکے ہیں ۔ کیا کیا جائے !

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی

30/06/2024
فتح جنگ کے علی خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں۔موقع نہ ملا کیونکہ عام پاکستانی تھا۔ جناب امریکہ چلے گئے اور امریکی کرکٹ ٹیم ...
07/06/2024

فتح جنگ کے علی خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں۔موقع نہ ملا کیونکہ عام پاکستانی تھا۔ جناب امریکہ چلے گئے اور امریکی کرکٹ ٹیم جوائن کرلی۔ کل کے میچ میں علی خان نے پاکستان ٹاپ بلے باز فخر زمان کی وکٹ اڑائی۔ امریکہ سے آپ لاکھ اختلاف کریں لیکن وہ میرٹ کام کرتے ہیں۔ چاچے مامے کا پتر ہونا میرٹ نہیں۔
جب بائیس کروڑ لوگوں میں آپکا میرٹ اعظم جیسا کھلاڑی ہوں تو پھر یہی ہوتا ہے۔ جو رات ہوا۔



یہ بھارتی پنجاب کی *کلوندر کور* ہیں۔ کلوندر کور کا تعلق ایک *کسان خاندان* سے ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ ائیرپورٹ سیک...
07/06/2024

یہ بھارتی پنجاب کی *کلوندر کور* ہیں۔ کلوندر کور کا تعلق ایک *کسان خاندان* سے ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہ ائیرپورٹ سیکورٹی کا حصہ ہیں۔ گذشتہ روز جب بھارتی اداکارہ کنگنا راوت ان کے پاس سے گزریں تو انہوں نے *کنگنا کو تھپڑ* جڑ دیا۔
کلوندر کور کا کہنا ہے کہ کنگنا نے *کسان تحریک* میں کسانوں کے حوالہ سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا۔



‏مارگلہ ہلز پہ آ گ لگانے والوں کے نام۔😡 یہ بھاگ سکتی تھی ، اس کے پاس اڑنے کی  صلاحیت بھی تھی ۔ مگر اس کے باوجود وہ نہیں ...
06/06/2024

‏مارگلہ ہلز پہ آ گ لگانے والوں کے نام۔😡
یہ بھاگ سکتی تھی ، اس کے پاس اڑنے کی صلاحیت بھی تھی ۔ مگر اس کے باوجود وہ نہیں بھاگیں کیونکہ ان انڈوں میں زندگیاں تھیں ۔مگر ہم آگ لگا دیتے ہیں ۔ کیونکہ ہمارے پاس ماچس ہے احساس نام کی چیز نہیں ہے۔😭😭😭😭😭

بالائی عکس مریم نواز کے جیل کی ہے اور زیریں عکس سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں کمرہ ہے۔ فرق سامنے ہے۔
06/06/2024

بالائی عکس مریم نواز کے جیل کی ہے اور زیریں عکس سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں کمرہ ہے۔ فرق سامنے ہے۔



Address

Rajshahi Division

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheen Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaheen Media:

Videos

Share