اردو ہے جس کا نام - Urdu hai jis ka naam

اردو ہے جس کا نام - Urdu hai jis ka naam اردو کے باذوق شائقین کا صفحہ۔

26/09/2023

غزل

شاعر فطرت ہوں جب بھی فکر فرماتا ہوں میں
روح بن کر ذرے ذرے میں سما جاتا ہوں میں

آ کہ تجھ بن اس طرح اے دوست گھبراتا ہوں میں
جیسے ہر شے میں کسی شے کی کمی پاتا ہوں میں

تیری صورت کا جو آئینہ اسے پاتا ہوں میں
اپنے دل پر آپ کیا کیا ناز فرماتا ہوں میں

میری ہستی شوق پیہم میری فطرت اضطراب
کوئی منزل ہو مگر گزرا چلا جاتا ہوں میں

ہائے ری مجبوریاں ترک محبت کے لیے
مجھ کو سمجھاتے ہیں وہ اور ان کو سمجھاتا ہوں میں

میری ہمت دیکھنا میری طبیعت دیکھنا
جو سلجھ جاتی ہے گتھی پھر سے الجھاتا ہوں میں

تیری محفل تیرے جلوے پھر تقاضا کیا ضرور
لے اٹھا جاتا ہوں ظالم لے چلا جاتا ہوں میں

میری خاطر اب وہ تکلیف تجلی کیوں کریں
اپنی گرد شوق میں خود ہی چھپا جاتا ہوں میں

تا کجا ضبط محبت تا کجا درد فراق
رحم کر مجھ پر کہ تیرا راز کہلاتا ہوں میں

واہ رے شوق شہادت کوئے قاتل کی طرف
گنگناتا رقص کرتا جھومتا جاتا ہوں میں

دیکھنا اس عشق کی یہ طرفہ کاری دیکھنا
وہ جفا کرتے ہیں مجھ پر اور شرماتا ہوں میں

ایک دل ہے اور طوفان حوادث اے جگرؔ
ایک شیشہ ہے کہ ہر پتھر سے ٹکراتا ہوں میں

03/09/2023
21/08/2023

فرنگ سے بہت آگے ہے منزلِ مومن
قدم اٹھا! يہ مقام انتہائے راہ نہيں

کھلے ہيں سب کے ليے غربيوں کے ميخانے
علوم تازہ کي سرمستياں گناہ نہيں

علامہ اقبال

14/08/2023

تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا

کوئی ٹھہرا ہو جو ایام کے مقابل تو بتاؤ
وہ کہاں ہیں کہ جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا

آج سوئے ہیں تہ خاک نہ جانے یہاں کتنے
کوئی شعلہ، کوئی شبنم، کوئی مہتاب جبیں تھا

حبیب جالب

حمد
07/04/2023

حمد

Marking the 40-year milestone of Students Islamic Organisation in the country, SIO Hyderabad presents to you A Tarana Album "MELODIES OF THE JOURNEY" which s...

25/03/2023

جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا
کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا

وسیم بریلوی

11/02/2023

غزل

تیرے ارد گررد وہ شور تھا، مری بات بیچ میں رہ گئی
نہ میں کہہ سکا نہ تو سن سکا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

میرے دل کو درد سے بھر گیا ، مجھے بے یقین سا کرگیا
تیرا بات بات پہ ٹوکنا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

ترے شہر میں مرے ہم سفر، وہ دکھوں کا جم غفیر تھا
مجھے راستہ نہیں مل سکا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

وہ جو خواب تھے مرے سامنے ، جو سراب تھے مرے سامنے
میں انہی میں ایسے الجھ گیا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

عجب ایک چپ سی لگی مجھے ، اسی ایک پل کے حصار میں
ہوا جس گھڑی ترا سامنا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

کہیں بے کنار تھیں خواہشیں ، کہیں بے شمار تھیں الجھنیں
کہیں آنسوؤں کا ہجوم تھا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

تھا جو شور میری صداؤں کا ، مری نیم شب کی دعاؤں کا
ہوا ملتفت جو مرا خدا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

مری زندگی میں جو لوگ تھے ، مرے آس پاس سے اٹھ گئے
میں تو رہ گیا انہیں روکتا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

تری بے رخی کے حصار میں ، غم زندگی کے فشار میں
مرا سارا وقت نکل گیا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

مجھے وہم تھا ترے سامنے ، نہیں کھل سکے گی زباں مری
سو حقیقتا بھی وہی ہوا ، مری بات بیچ میں رہ گئی

امجد اسلام امجد

10/02/2023

حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے

امجد اسلام امجد

10/02/2023

ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرز منافقت
دنیا ترے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں

امجد اسلام امجد

10/02/2023

غزل

یہ مصرع کاش نقش ہر در و دیوار ہو جائے
جسے جینا ہو مرنے کے لیے تیار ہو جائے

سنا ہے حشر میں ہر آنکھ اسے بے پردہ دیکھے گی
مجھے ڈر ہے نہ توہین جمال یار ہو جائے

حریم ناز میں اس کی رسائی ہو تو کیوں کر ہو
کہ جو آسودہ زیر سایۂ دیوار ہو جائے

معاذ اللہ اس کی واردات غم معاذ اللہ
چمن جس کا وطن ہو اور چمن بے زار ہو جائے

اک ایسی شان پیدا کر کہ باطل تھرتھرا اٹھے
نظر تلوار بن جائے نفس جھنکار ہو جائے

یہ روز و شب یہ صبح و شام یہ بستی یہ ویرانہ
سبھی بیدار ہیں انساں اگر بیدار ہو جائے

جگر مراد آبادی

9 نومبر، یوم اقبال کے موقع پر:
09/11/2022

9 نومبر، یوم اقبال کے موقع پر:

08/09/2022

نظام زر میں کسی اور کام کا کیا ہو
بس آدمی ہے کمانے کا اور کھانے کا

انور شعور

21/08/2022

پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کون
دست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون

پروین شاکر

20/08/2022

انتہا عشق کی خدا جانے
دم آخر کو ابتدا کہئے

داغ دہلوی

کسی کی بے وفائی سے مجھے کیامیں اپنا کام رکھتا ہوں وفا سےمیر غلام حسن دہلوی
09/08/2022

کسی کی بے وفائی سے مجھے کیا
میں اپنا کام رکھتا ہوں وفا سے

میر غلام حسن دہلوی

31/07/2022

اے غم زندگی نہ ہو ناراض
مجھ کو عادت ہے مسکرانے کی

عبد الحمید عدم

24/06/2022

ہزار بار ارادہ کئے بغیر بھی ہم
چلے ہیں اٹھ کے تو اکثر گئے اسی کی طرف

ادیب سہارنپوری

01/06/2022

جسے صیاد نے کچھ گل نے کچھ بلبل نے کچھ سمجھا
چمن میں کتنی معنی خیز تھی اک خامشی مری

جگر مراد آبادی

30/05/2022

شام پڑتے ہی کسی شخص کی یاد
کوچۂ جاں میں صدا کرتی ہے

پروین شاکر

29/05/2022

ہوتا ہے راز عشق و محبت انہیں سے فاش
آنکھیں زباں نہیں ہیں مگر بے زباں نہیں

اصغر گونڈوی

23/05/2022

مجھ سے بچھڑ کے خوش رہتے ہو
میری طرح تم بھی جھوٹے ہو

اک دیوار پہ چاند ٹکا تھا
میں یہ سمجھا تم بیٹھے ہو

اجلے اجلے پھول کھلے تھے
بالکل جیسے تم ہنستے ہو

بشیر بدر

جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمودکہ سنگ و خِشت سے ہوتے نہیں جہاں پیداخودی میں ڈُوبنے والوں کے عزم و ہمّت نےاس آبُجو س...
25/10/2021

جہانِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمود
کہ سنگ و خِشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

خودی میں ڈُوبنے والوں کے عزم و ہمّت نے
اس آبُجو سے کیے بحرِ بے کراں پیدا

وہی زمانے کی گردش پہ غالب آتا ہے
جو ہر نفَس سے کرے عُمرِ جاوداں پیدا

خودی کی موت سے مشرق کی سر زمینوں میں
ہُوا نہ کوئی خُدائی کا رازداں پیدا

ہوائے دشت سے بُوئے رفاقت آتی ہے
عجب نہیں ہے کہ ہوں میرے ہم عناں پیدا

اقبال

23/10/2021

طوفان میں گھرا ہے سفینہ عوام کا
دم ٹوٹنے لگا ہے سیاسی نظام کا

15/05/2021

کوئی فریب نہ کھائے سفید پوشی سے
نہ جانے کتنے ستارے نگل گئی ہے سحر

حفیظ میرٹھی

15/05/2021

باد صبا یہ ظلم خدارا نہ کیجیو
اس بے وفا سے ذکر ہمارا نہ کیجیو

غم کی کمی نہیں ہے جہان خراب میں
اے دل ترس ترس کے گزارا نہ کیجیو

اے صاحب عروج تو بام عروج سے
سورج کے ڈوبنے کا نظارا نہ کیجیو

ایسا نہ ہو کہ لوگ ہمیں پوجنے لگیں
اتنا بھی احترام ہمارا نہ کیجیو

ساحل اگر نصیب بھی ہو جائے اے حفیظؔ
طوفاں سے بھول کر بھی کنارا نہ کیجیو

حفیظ میرٹھی

11/05/2021

فلسطِینی عر ب سے

زمانہ اب بھی نہیں جس کے سوز سے فارغ
میں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود میں ہے
تری دَوا نہ جنیوا میں ہے، نہ لندن میں
فرنگ کی رگِ جاں پنجۂ یَہود میں ہے
سُنا ہے مَیں نے، غلامی سے اُمتوّں کی نجات
خودی کی پرورش و لذّتِ نمود میں ہے!

اقبال

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو ہے جس کا نام - Urdu hai jis ka naam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Magazines in Dubai

Show All