11/12/2024
Syed Romeel Quddus
International Correspondent Bol TV
California USA
► Web: http://boltvnortherncalifornia.com
► Facebook: https://www.facebook.com/boltvnortherncalifornia
► YouTube: https://www.youtube.com/
►Instagram: https://www.instagram.com/romeel_quddus
پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین کے درمیان اشتراک کیلے امریکی آئی ٹی کے مرکز سلیکون
ویلی میں پہلی پاک یو ایس ٹیک انویسٹمینٹ کانفرینس کا کامیاب انعقاد کیا گیا
ٹیک کانفرینس میں مہمان خصوصی امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ تھے
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا میں منعقدہ ٹیک کانفرینس کی میزبانی قونصل جنرل لاس اینجلیس آصم علی خان نے کی
کانفرینس میں پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں دستیاب مواقعوں اور کامیابی کی داستانوں پر اظہار خیال کیلے پینل ڈسکشنز کے کئی معلوماتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا
پینل مباحثہ میں آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں نمایاں ترقی کرنے والی کمپنیوں کے امریکی پاکستانی سربراہان ڈاکٹر نوید شیروانی ،عامر وائن ، عاصمہ کھوکھر ، سہیل مسعود اور Peter Hesse نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
دیکھتے ہیں ھیوسٹن سے ہمارے نمائندے رومیل قدوس کی خصوصی رپورٹ
پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین کے درمیان اشتراک کیلے امریکی آئی ٹی کے مرکز سلیکون ویلی میں پہلی پاک یو ایس ٹیک انویسٹمینٹ کانفرینس کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا میں منعقدہ ٹیک کانفرینس کے میزبان قونصل جنرل لاس اینجلیس آصم علی خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا
کانفرینس میں پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں دستیاب مواقعوں اور نمایاں ترقی پر اظہار خیال کیلے پینل ڈسکشنز کے کئی معلوماتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں ترقی کرنے والی کمپنیوں کے امریکی پاکستانی سربراہان ڈاکٹر نوید شیروانی ،عامر وائن ، عاصمہ کھوکھر ، بلال فاروقی اور Peter Hesse نے اظہار خیال کیا اور پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی اور امریکی ماہرین کے درمیان اشتراک کے مواقوں اور موجود پوٹینشل پر تبادلہ خیال کیا
کانفرینس میں پاکستانی آئی ٹی منسٹر شزاء فاطمہ کا ویڈیو پیغام بھی اسکرین پر دکھایا گیا
اس موقع پر بول سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک یوایس ٹیک کانفرینس پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین اور کمپنیوں کے درمیان اشتراک کی طرف پہلا موئثر قدم ہے
رضوان سعید سفیر
کانفرینس کے موقع پر آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر بلال فاروقی نے بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیک کانفرینس پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی ماہرین کے درمیان آئیڈیاز کے تبادلے کیلے موئثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے
بلال فاروقی
اس موقع پر بول سے گفتگو کرتے ہوئے معروف امریکی کمپنی Rapid Silicon کے سربراہ نوید شیروانی کاکہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان،سعودیہ اور امریکہ کے درمیان اشتراک عمل ہو
نوید شیروانی