Waheed Akhtar

Waheed Akhtar Informative Page & Videos معلوماتی صفہ اور ویڈیو

31/08/2021

وفات سے 3 روز قبل جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے، ارشاد فرمایا کہ
"میری بیویوں کو جمع کرو۔"
تمام ازواج مطہرات جمع ہو گئیں۔
تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا:
"کیا تم سب مجھے اجازت دیتی ہو کہ بیماری کے دن میں عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں گزار لوں؟"
سب نے کہا اے اللہ کے رسول آپ کو اجازت ہے۔
پھر اٹھنا چاہا لیکن اٹھہ نہ پائے تو حضرت علی ابن ابی طالب اور حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما آگے بڑھے اور نبی علیہ الصلوة والسلام کو سہارے سے اٹھا کر سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے کی طرف لے جانے لگے۔
اس وقت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس (بیماری اور کمزوری کے) حال میں پہلی بار دیکھا تو گھبرا کر ایک دوسرے سے پوچھنے لگے
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا ہوا؟
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا ہوا؟
چنانچہ صحابہ مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور مسجد شریف میں ایک رش لگ ہوگیا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا پسینہ شدت سے بہہ رہا تھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کا اتنا پسینہ بہتے نہیں دیکھا۔
اور فرماتی ہیں:
"میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے دست مبارک کو پکڑتی اور اسی کو چہرہ اقدس پر پھیرتی کیونکہ نبی علیہ الصلوة والسلام کا ہاتھ میرے ہاتھ سے کہیں زیادہ محترم اور پاکیزہ تھا۔"
مزید فرماتی ہیں کہ حبیب خدا علیہ الصلوات والتسلیم
سے بس یہی ورد سنائی دے رہا تھا کہ
"لا إله إلا الله، بیشک موت کی بھی اپنی سختیاں ہیں۔"
اسی اثناء میں مسجد کے اندر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں خوف کی وجہ سے لوگوں کا شور بڑھنے لگا۔
نبی علیہ السلام نے دریافت فرمایا:
"یہ کیسی آوازیں ہیں؟
عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! یہ لوگ آپ کی حالت سے خوف زدہ ہیں۔
ارشاد فرمایا کہ مجھے ان پاس لے چلو۔
پھر اٹھنے کا ارادہ فرمایا لیکن اٹھہ نہ سکے تو آپ علیہ الصلوة و السلام پر 7 مشکیزے پانی کے بہائے گئے، تب کہیں جا کر کچھ افاقہ ہوا تو سہارے سے اٹھا کر ممبر پر لایا گیا۔
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا آخری خطبہ تھا اور آپ علیہ السلام کے آخری کلمات تھے۔
فرمایا:
" اے لوگو۔۔۔! شاید تمہیں میری موت کا خوف ہے؟"
سب نے کہا:
"جی ہاں اے اللہ کے رسول"
ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
تم سے میری ملاقات کی جگہ دنیا نہیں، تم سے میری ملاقات کی جگہ حوض (کوثر) ہے، خدا کی قسم گویا کہ میں یہیں سے اسے (حوض کوثر کو) دیکھ رہا ہوں،
اے لوگو۔۔۔!
مجھے تم پر تنگدستی کا خوف نہیں بلکہ مجھے تم پر دنیا (کی فراوانی) کا خوف ہے، کہ تم اس (کے معاملے) میں ایک دوسرے سے مقابلے میں لگ جاؤ جیسا کہ تم سے پہلے (پچھلی امتوں) والے لگ گئے، اور یہ (دنیا) تمہیں بھی ہلاک کر دے جیسا کہ انہیں ہلاک کر دیا۔"
پھر مزید ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔! نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، اللہ سےڈرو۔ نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو۔"
(یعنی عہد کرو کہ نماز کی پابندی کرو گے، اور یہی بات بار بار دہراتے رہے۔)
پھر فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔! عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، میں تمہیں عورتوں سے نیک سلوک کی وصیت کرتا ہوں۔"
مزید فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔! ایک بندے کو اللہ نے اختیار دیا کہ دنیا کو چن لے یا اسے چن لے جو اللہ کے پاس ہے، تو اس نے اسے پسند کیا جو اللہ کے پاس ہے"
اس جملے سے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا مقصد کوئی نہ سمجھا حالانکہ انکی اپنی ذات مراد تھی۔
جبکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ تنہا شخص تھے جو اس جملے کو سمجھے اور زارو قطار رونے لگے اور بلند آواز سے گریہ کرتے ہوئے اٹھہ کھڑے ہوئے اور نبی علیہ السلام کی بات قطع کر کے پکارنے لگے۔۔۔۔
"ہمارے باپ دادا آپ پر قربان، ہماری مائیں آپ پر قربان، ہمارے بچے آپ پر قربان، ہمارے مال و دولت آپ پر قربان....."
روتے جاتے ہیں اور یہی الفاظ کہتے جاتے ہیں۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم (ناگواری سے) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنے لگے کہ انہوں نے نبی علیہ السلام کی بات کیسے قطع کردی؟ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دفاع ان الفاظ میں فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔! ابوبکر کو چھوڑ دو کہ تم میں سے ایسا کوئی نہیں کہ جس نے ہمارے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو اور ہم نے اس کا بدلہ نہ دے دیا ہو، سوائے ابوبکر کے کہ اس کا بدلہ میں نہیں دے سکا۔ اس کا بدلہ میں نے اللہ جل شانہ پر چھوڑ دیا۔ مسجد (نبوی) میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں، سوائے ابوبکر کے دروازے کے کہ جو کبھی بند نہ ہوگا۔"
آخر میں اپنی وفات سے قبل مسلمانوں کے لیے آخری دعا کے طور پر ارشاد فرمایا:
"اللہ تمہیں ٹھکانہ دے، تمہاری حفاظت کرے، تمہاری مدد کرے، تمہاری تائید کرے۔
اور آخری بات جو ممبر سے اترنے سے پہلے امت کو مخاطب کر کے ارشاد فرمائی وہ یہ کہ:
"اے لوگو۔۔۔! قیامت تک آنے والے میرے ہر ایک امتی کو میرا سلام پہنچا دینا۔"
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دوبارہ سہارے سے اٹھا کر گھر لے جایا گیا۔
اسی اثناء میں حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور ان کے ہاتھ میں مسواک تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کو دیکھنے لگے لیکن شدت مرض کی وجہ سے طلب نہ کر پائے۔ چنانچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیکھنے سے سمجھ گئیں اور انہوں نے حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے مسواک لے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے دہن مبارک میں رکھ دی، لیکن حضور صلی اللہ علیہ و سلم اسے استعمال نہ کر پائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسواک لے کر اپنے منہ سے نرم کی اور پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو لوٹا دی تاکہ دہن مبارک اس سے تر رہے۔
فرماتی ہیں:
" آخری چیز جو نبی کریم علیہ الصلوة والسلام کے پیٹ میں گئی وہ میرا لعاب تھا، اور یہ اللہ تبارک و تعالٰی کا مجھ پر فضل ہی تھا کہ اس نے وصال سے قبل میرا اور نبی کریم علیہ السلام کا لعاب دہن یکجا کر دیا۔"
أم المؤمنين حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا مزید ارشاد فرماتی ہیں:
"پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی بیٹی فاطمہ تشریف لائیں اور آتے ہی رو پڑیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھہ نہ سکے، کیونکہ نبی کریم علیہ السلام کا معمول تھا کہ جب بھی فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا تشریف لاتیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم انکے ماتھے پر بوسہ دیتےتھے۔
حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اے فاطمہ! "قریب آجاؤ۔۔۔"
پھر حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے کان میں کوئی بات کہی تو حضرت فاطمہ اور زیادہ رونے لگیں، انہیں اس طرح روتا دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا اے فاطمہ! "قریب آؤ۔۔۔"
دوبارہ انکے کان میں کوئی بات ارشاد فرمائی تو وہ خوش ہونے لگیں۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا سے پوچھا تھا کہ وہ کیا بات تھی جس پر روئیں اور پھر خوشی اظہار کیا تھا؟
سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کہنے لگیں کہ
پہلی بار (جب میں قریب ہوئی) تو فرمایا:
"فاطمہ! میں آج رات (اس دنیاسے) کوچ کرنے والا ہوں۔
جس پر میں رو دی۔۔۔۔"
جب انہوں نے مجھے بےتحاشا روتے دیکھا تو فرمانے لگے:
"فاطمہ! میرے اہلِ خانہ میں سب سے پہلے تم مجھ سے آ ملو گی۔۔۔"
جس پر میں خوش ہوگئی۔۔۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں:
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو گھر سے باھر جانے کا حکم دیکر مجھے فرمایا:
"عائشہ! میرے قریب آجاؤ۔۔۔"
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زوجۂ مطہرہ کے سینے پر ٹیک لگائی اور ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے فرمانے لگے:
مجھے وہ اعلیٰ و عمدہ رفاقت پسند ہے۔ (میں الله کی، انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کی رفاقت کو اختیار کرتا ہوں۔)
صدیقہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں:
"میں سمجھ گئی کہ انہوں نے آخرت کو چن لیا ہے۔"
جبرئیل علیہ السلام خدمت اقدس میں حاضر ہو کر گویا ہوئے:
"یارسول الله! ملَکُ الموت دروازے پر کھڑے شرف باریابی چاہتے ہیں۔ آپ سے پہلے انہوں نے کسی سے اجازت نہیں مانگی۔"
آپ علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا:
"جبریل! اسے آنے دو۔۔۔"
ملَکُ الموت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے گھر میں داخل ہوئے، اور کہا:
"السلام علیک یارسول الله! مجھے اللہ نے آپ کی چاہت جاننے کیلئےبھیجا ہے کہ آپ دنیا میں ہی رہنا چاہتے ہیں یا الله سبحانہ وتعالی کے پاس جانا پسند کرتے ہیں؟"
فرمایا:
"مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے، مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے۔"
ملَکُ الموت آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کے سرہانے کھڑے ہوئے اور کہنے لگے:
"اے پاکیزہ روح۔۔۔!
اے محمد بن عبدالله کی روح۔۔۔!
الله کی رضا و خوشنودی کی طرف روانہ ہو۔۔۔!
راضی ہوجانے والے پروردگار کی طرف جو غضبناک نہیں۔۔۔!"
سیدہ عائشہ رضی الله تعالی عنہا فرماتی ہیں:
پھر نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ہاتھ نیچے آن رہا، اور سر مبارک میرے سینے پر بھاری ہونے لگا، میں سمجھ گئی کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔۔۔ مجھے اور تو کچھ سمجھ نہیں آیا سو میں اپنے حجرے سے نکلی اور مسجد کی طرف کا دروازہ کھول کر کہا۔۔
"رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔! رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!"
مسجد آہوں اور نالوں سے گونجنے لگی۔
ادھر علی کرم الله وجہہ جہاں کھڑے تھے وہیں بیٹھ گئے پھر ہلنے کی طاقت تک نہ رہی۔
ادھر عثمان بن عفان رضی الله تعالی عنہ معصوم بچوں کی طرح ہاتھ ملنے لگے۔
اور سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ تلوار بلند کرکے کہنے لگے:
"خبردار! جو کسی نے کہا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے ہیں، میں ایسے شخص کی گردن اڑا دوں گا۔۔۔! میرے آقا تو الله تعالی سے ملاقات کرنے گئے ہیں جیسے موسی علیہ السلام اپنے رب سے ملاقات کوگئے تھے، وہ لوٹ آئیں گے، بہت جلد لوٹ آئیں گے۔۔۔۔! اب جو وفات کی خبر اڑائے گا، میں اسے قتل کرڈالوں گا۔۔۔"
اس موقع پر سب زیادہ ضبط، برداشت اور صبر کرنے والی شخصیت سیدنا ابوبکر صدیق رضی الله تعالی عنہ کی تھی۔۔۔ آپ حجرۂ نبوی میں داخل ہوئے، رحمت دوعالَم صلی الله علیہ وسلم کے سینۂ مبارک پر سر رکھہ کر رو دیئے۔۔۔
کہہ رہے تھے:
وآآآ خليلاه، وآآآ صفياه، وآآآ حبيباه، وآآآ نبياه
(ہائے میرا پیارا دوست۔۔۔! ہائے میرا مخلص ساتھی۔۔۔!ہائے میرا محبوب۔۔۔! ہائے میرا نبی۔۔۔!)
پھر آنحضرت صلی علیہ وسلم کے ماتھے پر بوسہ دیا اور کہا:
"یا رسول الله! آپ پاکیزہ جئے اور پاکیزہ ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔"
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے اور خطبہ دیا:
"جو شخص محمد صلی الله علیہ وسلم کی عبادت کرتا ہے سن رکھے آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور جو الله کی عبادت کرتا ہے وہ جان لے کہ الله تعالی شانہ کی ذات ھمیشہ زندگی والی ہے جسے موت نہیں۔"
سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔۔۔
عمر رضی الله تعالی عنہ فرماتے ہیں:
پھر میں کوئی تنہائی کی جگہ تلاش کرنے لگا جہاں اکیلا بیٹھ کر روؤں۔۔۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی تدفین کر دی گئی۔۔۔
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
"تم نے کیسے گوارا کر لیا کہ نبی علیہ السلام کے چہرہ انور پر مٹی ڈالو۔۔۔؟"
پھر کہنے لگیں:
"يا أبتاه، أجاب ربا دعاه، يا أبتاه، جنة الفردوس مأواه، يا أبتاه، الى جبريل ننعاه."
(ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ اپنے رب کے بلاوے پر چل دیے، ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ جنت الفردوس میں اپنے ٹھکانے کو پہنچ گئے، ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ ہم جبریل کو ان کے آنے کی خبر دیتے ہیں۔)
اللھم صل علی محمد کما تحب وترضا۔
میں نے آج تک اس سے اچّھا پیغا م کبھی پوسٹ نہیں کیا۔
اسلۓ آپ سے گزارش کہ آپ اسے پورا سکون و اطمینان کے ساتھ پڑھۓ۔ان شاء اللہ, آپکا ایمان تازہ ہوجاۓگا۔“
ثواب کی نیت سے فرض سمجھ کر کم از کم 10 گروپوں میں شیئر کریں ارو صدقہ جاریہ میں شامل ہوجائے.
شکریہ

12/08/2021

‏اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ

اےاللّٰهﷻ میں کفر و محتاجی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اےاللّٰهﷻ میں عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،تو ہی معبود برحق ہے

آمین_یارب_العالمین

بریکنگ نیوز۔جو لوگ سعودی عرب سے باھر چھٹی پر ہیں ان کا اقامہ اور چھٹی 31/08/2021 تک بڑھا دی گئی ہے ۔۔یعنی خروج وعودہ میں...
20/07/2021

بریکنگ نیوز۔
جو لوگ سعودی عرب سے باھر چھٹی پر ہیں ان کا اقامہ اور چھٹی 31/08/2021 تک بڑھا دی گئی ہے ۔۔
یعنی خروج وعودہ میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے اگر اس دوران اقامہ بھی کسی کا ختم ہو رہا ہو تو وہ بھی 31 اگست تک تجدید کردیا جائے گا۔ اسی طرح جو وزٹ ویزہ والے سعودی عرب سے باھر ہیں ان کا ویزہ بھی ۳۱ اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔

19/07/2021

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَشَرِيْكَ لَكَ.لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَشَرِيْكَ لَكَ

حج مبارک

07/07/2021

‏اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ،

اے میرے ﷲﷻ ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے کر دے.

ﺁﻣــــــــــــﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِـــــــــﻴْﻦ

جامع ترمذی : ٥٥

22/06/2021
 #حج 1442جس پیکج کو بھی آپ منتخب کریں گے  اس پیکج کی فیس  4 گھنٹے کے اندر اندر ادا کرنی ضروری ہوگی ۔ ورنہ آپ کی بُکنگ کی...
13/06/2021

#حج 1442
جس پیکج کو بھی آپ منتخب کریں گے اس پیکج کی فیس 4 گھنٹے کے اندر اندر ادا کرنی ضروری ہوگی ۔ ورنہ آپ کی بُکنگ کینسل ہوجائے گی۔
بُکنگ کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔

https://localhaj.haj.gov.sa/

کل  اتوار مورخہ 13جون2021 کو دن1 بجے سے حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔۔
12/06/2021

کل اتوار مورخہ 13جون2021 کو دن1 بجے سے حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔۔

08/06/2021

‏سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى

پاک ہے میرا رب وہ بلند و بالا ہے

02/06/2021

‏وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿۱۹۹﴾
البقرة

اور اللّٰه تعالٰی سے بخشش طلب کرتے رہو یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے.

02/06/2021

‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيدٌ

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيدٌ

خادم حرمین شریفین کی طرف سے جو لوگ پاکستان چھٹی پر گئے ہوئے ہیں یا ملٹیپل وزٹ ویزہ والے گئے ہوئے ہیں ان سب کی چھٹی ( خرو...
24/05/2021

خادم حرمین شریفین کی طرف سے جو لوگ پاکستان چھٹی پر گئے ہوئے ہیں یا ملٹیپل وزٹ ویزہ والے گئے ہوئے ہیں ان سب کی چھٹی ( خروج وعودہ) اور اقامہ میں توسیع کردی گئی ہے بغیر کسی فیس چارجز کے۔
سب کو مبارک ہو ۔ یہ توسیع 2 جون 2021 تک کی گئی ہے۔

27/04/2021

‏خَيرُالناسِ مَن يًنفعُ الناَس

بہترین انسان وه ہے جسکا وجود دوسروں کیلیۓ فائدہ مند ہو!

19/04/2021

‏ لَبَّیڪ لَبَّیڪ لَبَّیڪ یَارسُول اَللّٰهﷺ
تاجــــــدارِ ختمِ نبُوّت ﷺزندہ آباد💞
💞

18/04/2021

بہت پیاری حدیث ھے،
براے مہربانی پورا پڑھیں

*نبی پاک صلی اللّه علیہ وسلم* نے فرمایا

جب تم کچھ بھول جو تو مجھ پر درود بھیجو ،
انشا اللّه یاد آ جاے گا

یہ بہت قیمتی حدیث ھے
سب کو بتاؤ اپنے دل میں مت رکھو.

سوال: نماز میں دو سجدے کیوں ھوتے ھیں ؟

*جواب*: جب اللّه نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا

لیکن ابلیس نے نہیں کیا
تو اسکو مردود قرار دے کر جنت سے نکال دیا.
ابلیس کی یہ حالت دیکھ کر فرشتوں نے سجدہ_شکر ادا کیا اور کہا
*اے اللّه تیرا شکر ھے تو نے ھمیں اپنا حکم بجا لانے اور اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائی*

وہ دو سجدے آج تک نماز میں ادا کئے جا رھے ھیں.

*1: سجدہ_حکم*
*2: سجدہ_شکر*

ایک صحابی نے *حضور_پاک صلی اللّه علیہ وصلم* سے پوچھا
ھمیں کیسے پتہ چلے گا
کہ ھماری نماز قبول ھو گئی ؟

*آپ صلی اللّه علیہ وصلم* نے فرمایا :-

*جب تمہارا دل اگلی نماز پڑھنے کا کرے تو سمجھنا کہ تمھاری نماز قبول ھو گئی*

*سبحان اللّه*

کچھ لوگ ایسے میسج کو فارورڈ نہیں کرتے
تو *اللّه تعالی* نے فرمایا ھے.

*اگر تم مجھ کو رد کرو گے تو میں تمہیں اپنی نظر میں رد کر دونگا*

جب شیطان مردود نے کہا
کہ
اے رب ،
تیری عزت کی قسم ،
میں تیرے بندوں کو ھمیشہ بہکاتا رھوں گا
جب تک انکی روحیں انکے جسموں میں رهینگی

*اللّه رب العزت* نے ارشاد فرمایا :-

*مجھے قسم ھے اپنی عزت و جلال کی اور اپنے اعلی مقام کی*
*جب تک وہ مجھ سے استغفار کرتے رهینگے، میں انکو بخشتا رھوں گا.*

*✨سبحان اللّه✨*

ھمارے *پیارے نبی صلی اللّه علیہ وصلم* کی کچھ پیاری عادات

*1:چلتے وقت نگاہ نیچی رکھتے*

*2: سلام ھمیشہ پہلے کرتے*

*3: مہمان نوازی خود کرتے*

*4: نفل نماز چھپ کر پڑھتے*

*5: فرض عبادت سب کے سامنے کرتے*

*6: بیمار کی مزاج پرسی کرتے*

*7: جب کھڑے ھوے غصہ آیا تو لیٹ جاتے*

*8: مسواک کرتے*

*9: عشاء سے پہلے کبھی نہ سوتے*

*10: کبھی کھل کر نہ ھنستے، صرف مسکراتے*

*اللّه پاک* یہ میسج اگے بھیجنے والے کی ھر جائز تمنا پوری کرے
*آمین*

جب *حضور صلی اللّه علیہ وصلم* کے وصال کا وقت قریب آیا تو *آپ صلی اللّه علیہ وصلم* نے *جبریل علیہ السلام* سے پوچھا کہ
*کیا میری امت کو بھی موت کی اتنی تکلیف برداشت کرنی پڑیگی*

تو فرشتے نے کہا
*جی*
تو *آپ صلی اللّه علیہ وصلم* کی آنکھ مبارک سے آنسو جاری ھو گیۓ

تو *اللّه تعالی* نے فرمایا :-

*اے محمد صلی اللّه علیہ وصلم آپکی امت اگر ھر نماز کے فورا بعد آیت الکرسی پڑھےگی تو موت کے وقت اسکا ایک پاؤں دنیا میں ھو گا اور ایک جنت میں*

*✨سبحان اللّه✨*

جو شخص سوتے وقت 21 بار *بسمہ اللّه* پڑھتا ھے.

*اللّه تعالی فرشتوں سے فرماتا ھے کہ اسکی ھر سانس کے بدلے نیکی لکھو*

*✨سبحان اللہ

07/04/2021

‏اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اے اللّٰهﷻ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما.

ﺁﻣــــــــــــــــــﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِـــــــــﻴْﻦ

سنن ابي داود : 1522

25/03/2021

‏اٙللّٰھُمّٙ ارفٙع عٙنّٙا البٙلٙا ءٙ وٙالوٙبٙاءٙ

یااللّٰهﷻ ! ہم سے مصیبت اور وبائی بیماریوں کو ہٹا دیجیے.

ﺁﻣــــــــــــــــــﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِـــــــــﻴْﻦ

08/03/2021

‏کُلُّ نَفْسٍ ذَائقةُ الْمَوْتِ😭
‏یاﷲ ہمیں موت کے وقت لَا اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّہ
پڑھنا نصیب فرماءآمین

 :  # سعودی عرب نے اتوار سے شروع پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ.
05/03/2021

: #
سعودی عرب نے اتوار سے شروع پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ.

إنا لله وإنا إليه راجعونڈاکٹر یحییٰ کوشک گزشتہ شام وفات پاگئے ہیںڈاکٹر یحییٰ کوشک وہ پہلا شخص تھا جس کو یہ اعزاز حاصل تھ...
02/03/2021

إنا لله وإنا إليه راجعون
ڈاکٹر یحییٰ کوشک گزشتہ شام وفات پاگئے ہیں
ڈاکٹر یحییٰ کوشک وہ پہلا شخص تھا جس کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ زمزم کے کنواں کو صاف کرنے کی غرض سے کنویں کے اندر پانی میں داخل ہوا تھا اور یہ 1979 کی بات ہے جب ملک خالد رحمہ اللہ زندہ تھے اور اس نے کنواں کی تاریخی توسیع کی تھی اور چاہ زمزم کو صاف کیا تھا.
اس صفائی سے پہلے لوگ خود جاکر کنویں سے پانی نکالتے تھے جس کے وجہ سے کنواں کے اندر کافی سارے سامان اور گندگی وغیرہ گر جاتے تھے اور اس وجہ سے چشمے سے پانی نکلنا کافی کم ہوا تھا.
ڈاکٹر یحییٰ کوشک مرحوم جب کنواں میں داخل ہوئے تو اس نے سارے گندگیوں کو باہر نکالا اور کنواں سے بہت سارے چیزوں کو ہٹایا جو پانی روکنے کا سبب بن رہے تھے، جس کے وجہ سے زمزم کے چشمے سے پانی کا اخراج بہت زیادہ ہوا اس کے بعد سے سعودی حکومت خود ہی کنواں سے پانی نکالتے ہیں اور پھر وافر مقدار میں حجاج کرام میں تقسیم کرتے ہیں..

اللہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے. آمین

02/03/2021

‏اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ

اے اللّٰهﷻ! تو میرے جسم کو عافیت نصیب کر،اے اللہ! تو میرے کان کو عافیت عطا کر،اے اللہ! تو میری نگاہ کو عافیت سے نواز دے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں.

27/02/2021

‏اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ ، وَمِنْكَ السَّلَامُ ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ ، وَشُكْرِكَ ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

آمین

24/02/2021

‏اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي

اے اللہﷻ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت عطا فرما، مجھے عافیت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا فرما.

ﺁﻣﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ

صحیح مسلم : 6850.

21/02/2021

‏رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ

اے ہمارے رب ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرنا ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما بیشک تو بہت عطا فرمانے والا ہے.

آمين_يارب_العالمين.

17/02/2021

‏اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئْ الْأَسْقَامِ

اے اللہﷻ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں برص، دیوانگی، کوڑھ اور تمام بری بیماریوں سے۔

ﺁﻣــــــــــــــــــﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِـــــــــﻴْﻦ

سنن ابو داؤد : 1554..

15/02/2021

‏يَا رَبِّ ، لَكَ الْحَمْدُ ، كَمَا يَنْبَغِي لِجَلَالِ وَجْهِكَ ، وَلِعَظِيمِ سُلْطَانِكَ

اے میرے رب! میں تیری ایسی تعریف کرتا ہوں جو تیری ذات کے جلال اور تیری سلطنت کی عظمت کے لائق ہے

ﺁﻣــــــــــــــــــﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِـــــــــﻴْﻦ.

14/02/2021

‏خاتم النبیّن حضرت مُحَمَّد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کہے

رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا

میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوا

توجنت اس کےلیے واجب گئی

سنن ابي داود 1529.

14/02/2021

‏اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا

اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ روزی اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں.

ﺁﻣﻴﻦ_ﻳَﺎﺭَﺏَّ_ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ

سنن ابن ماجه : 925

Address

Jubail

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waheed Akhtar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waheed Akhtar:

Videos

Share

Category

Nearby media companies