INDUS HD News

INDUS HD News Media news stories informations

16/09/2023

*اونچی دوکان، پھیکا پکوان*

انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پرائیویٹ اکیڈمیز کا مایوس کن رزلٹ

بڑی بڑی بلڈنگ، جہائزی سائز بورڈ پر اشتہارات لگا کر والدین کو دھوکہ دینے کی مبینہ کوشش

کلاس میں سینکڑوں طالبعلم مگر ایف ایس سی کلاس کے کمزور رزلٹ نے والدین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

بارہویں کلاس میں سینکڑوں طالبعلم زیر تعلیم مگر 1 ہزار نمبر صرف ایک ایک سٹوڈنٹ اور 900 پلس صرف چند سٹوڈنٹس حاصل کرسکے

ناکامی چھپانے کے لیے چھوٹے چھوٹے پینافلکس آویزاں کردئیے

ہزاروں روپے ماہانہ فیسیں دیتے ہیں، اونچی بلڈنگ اور بڑے نام پر دھوکہ کھایا، والدین

بچے کو ڈاکٹر بنانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی،

14/09/2023

اس بار وہوا کی اکیڈمیوں نے Fsc کا رزلٹ ایک ایک سٹوڈنٹ تک محدود رکھا
وہ بھی improver

باقی بچوں نے فیس نہیں دی کیا

10/09/2023

بستی مندھریں
زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں ڈنڈوں اور سوٹوں کا استعمال متعدد افراد زخمی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔
زخمیوں کو میڈیکل کے لیے ڈکٹ جاری کردئیے گئے ہیں ذرائع

بیٹ مورجھنگی خبر غم ملک محمد نواز موہانہ ولد ملک قادر بخش موہانہ کا  بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے ان کا نماز جنازہ مورخہ...
05/09/2023

بیٹ مورجھنگی
خبر غم
ملک محمد نواز موہانہ ولد ملک قادر بخش موہانہ کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے ان کا نماز جنازہ مورخہ 6 ستمبر کل صبح 9 بجے ادا کیا جائے گا۔
مرحوم ملک جمعہ خان موہانہ کے بڑے بھائی اور ملک سجاد حسین اور اعجاز حسین موہانہ عرف عجو کے والد محترم ہیں ۔۔

** شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاکستان کی فوج کے 29 سالہ می...
02/09/2023

** شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاکستان کی فوج کے 29 سالہ میجر عامر عزیز اور 27 سالہ سپاہی محمد عارف شہید ہو گئے۔ ایک دہشتگرد ہلاک ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر

** شمالی وزیرستان میں میجر عامر عزیز آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

** پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ بنائیں گی، آئی ایس پی آر

** بنوں میں جانی خیل کے علاقے میں جمعرات کو فوجی قافلے پر خود کش حملے میں پاکستانی فوج کے نو اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

02/09/2023

ریاض قیصرانی

"""""لیہ تونسہ پل/ روڈ اپڈیٹ""""

این ایچ اے میں فنانس کے معاملات دیکھنے والے دوست فاروق قیصرانی صاحب سے ابھی گپ شپ ہو رہی تھی تو لیہ تونسہ پل کا ذکر ہوا، ان کا کہنا تھا۔

"یار اتنے مشکل معاشی حالات میں اس پراجیکٹ کے لئے میں نے ذاتی دلچسپی لے کر اتنے فنڈز ریلیز کرا دئے ہیں کہ اس سال پانی پل کے نیچے ڈائیورٹ ہو جائے اور لوگوں کے لئے آمد و رفت ممکن ہو، جونہی دریا کا پانی کم ہوتا ہے انشاء اللہ کام شروع ہو جائے"
اس غیر رسمی ملاقات میں موجود جاوید بلوچ نے فاروق صاحب کی طرف سے مٹی کی محبت میں اٹھائے گئے اس اقدام و کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔بشکریہ,سر شبیر لغاری صاحب

02/09/2023
29/08/2023

خالد جلوی دی دھاں

29/08/2023

میرا گاؤں تباہ کرنے والو ووٹ مانگنے مت آنا میں ایک آھنی دیوار کی طرح تب تمہارے سامنے کھڑا ہونگا
حکیم خالد جلوی

لفٹ کا اتنا بڑا سانحہ ہوا۔سوچا جا رہا تھا کہ اب تمام لفٹ مالکان کیلئے حکومت وظیفہ مقرر کریگی تاکہ عوام کو بہترین سہولت د...
23/08/2023

لفٹ کا اتنا بڑا سانحہ ہوا۔
سوچا جا رہا تھا کہ اب تمام لفٹ مالکان کیلئے حکومت وظیفہ مقرر کریگی تاکہ عوام کو بہترین سہولت دے سکیں۔ ٹریننگ دینے کیساتھ ساتھ ایمرجنسی کنٹرول روم بھی بنائے گی جہاں سے فوری ہدایت اور مدد لی جا سکے گی۔
سوچا گیا اس علاقے کیلئے ہیلی کاپٹر مختص کیا جائیگا جو یہی رہیگا۔ تاکہ آئندہ کوئی واقعہ ہو تو انتظار نا کرنا پڑے۔
لیکن ہوا کیا؟؟؟
یہ ہوا کہ 9 لفٹ سیل کردی گئی مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
لفٹ مالکان جو صرف 15روپے کرایہ لیتے تھے۔ اب سواری 150 روپے لگا کر گھنٹہ گھنٹہ سفر طے کرکے منزل تک پہنچے گے۔
مریض وقت سے پہلے مرجایا کرینگے۔ سکول غیر آباد ہو جائینگے۔
چند دن میں کچھ لفٹ بحال ہو جائینگی وہی بحال ہونگی جو انتظامیہ کو پیسے دینگے۔
پھر حادثہ ہوگا۔۔۔۔۔۔

22/08/2023

ان کا بھی علاج کروائیں

ڈاکٹر رابعہ اشتیاق لاشاری۔ اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بہترین مثال۔  کون کہتا ہے کہ خوش اخلاق ڈاکٹر نایاب ہیں۔ ڈاکٹ...
12/08/2023

ڈاکٹر رابعہ اشتیاق لاشاری۔
اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بہترین مثال۔

کون کہتا ہے کہ خوش اخلاق ڈاکٹر نایاب ہیں۔
ڈاکٹر رابعہ اشتیاق لاشاری (گائناکالوجسٹ) اچھے اخلاق کی بہترین مثال ہیں۔ اس مادی دور میں اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کا امتزاج خدا کا تحفہ ہے جس کا میں عینی شاہد ہوں۔ میرا ذاتی طور پر ان سے رابطہ ہوا۔ اور ہم میں سے اکثر کو ماہر امراض نسواں کا تجربہ یہ ہے کہ حاملہ عورت کا آپریشن ڈاکٹر اور کلینک کے بہترین مفاد میں ہوتا ہے۔ یوں تو یہ مشق ہر جگہ مشہور ہے، لیکن ڈاکٹر اپنی پوری کوشش کرتا ہے۔ کہ اگر ممکن ہو تو عورت کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔ میں اس کا چشم دید گواہ ہوں۔ خود گھر والے بھی کہتے رہے کہ آپریشن کرو لیکن وہ اپنے بے پناہ تجربے پر بھروسہ کرتے رہے اور ان کا تجربہ جیت گیا۔ میں اپنی زندگی میں بہت سے ڈاکٹروں سے ملا ہوں، لیکن میں نے پیشے میں اخلاق اور کامل مہارت کا اتنا اعلیٰ اظہار کبھی نہیں دیکھا۔ .
ڈاکٹر عبدالرؤف عابد وہوہ۔

12/08/2023

ڈیرہ غازی خان میں ڈائیلاسز سنٹر ٹیچنگ ہسپتال میں سلنڈر بلاسٹ ۔
ایک نرس اور ایک مریض جھلس گئے ۔دو ڈیوٹی ڈاکٹرز کے چہرے جھلس گئے ۔ مریضوں کو برن یونٹ اور ٹراما سنٹر میں علاج دیا جا رہا ہے ۔ تمام سپیشلسٹ ، کنسلٹنٹ ، سینئیر اور ینگ ڈاکٹرز اس وقت موقع پہ علاج میں مصروف۔ اللہ سب متاثرین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔

پی ایم اے ڈیرہ غازی خان

تحصیل تونسہ شریف کی مایہ ناز گائناکالوجسٹ
11/08/2023

تحصیل تونسہ شریف کی مایہ ناز گائناکالوجسٹ

03/08/2023

‏درج ذیل 27ممبران کی پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے

1. سردار محمد خان لغاری
2. سید ندیم زمان شاہ
3. احتشام الحق لالیکا۔
4. شہزادہ بہاول خان عباسی
5. سردار عثمان خان بزدار
6. مخدوم خسرو بختیار
7. میاں شفیع محمد
8. سید محمد اصغر شاہ
9. میاں طارق عبداللہ
10. محمد اختر ملک
11. محمد افضل
12. احسان الحق
13۔ جاوید اختر انصاری
14. سلیم اختر لابر
15. محمد ظہیر الدین خان علی زئی
16. فاروق اعظم ملک
17. سلمان خان گڈوکا
18. اکرم کانو
19. محی الدین سولنگی۔
20. مخدوم افکار الحسن
21. راجہ محمد سلیم
22. رفاقت گیلانی
23. شازیہ خاکی
24. رزاق نیازی
25. افتخار گیلانی
26. فرید کوریجہ
27. مجاہد میتلا

03/08/2023

سب دوست لغاری صاحب کی دعا پے آمین ضرور کہیں

02/08/2023

میٹرک کے امتحان میں لاہور بورڈ ٹاپ کرنے والی بچی کے خیالات

01/08/2023

پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف نے جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کی بھی پارٹی پالیسی سے انحراف پر بنیادی رکنیت ختم کردی

سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا

میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، اور محمد افضل کی بھی تحریک انصاف سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی

تحریک انصاف نے احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف نے اکرم کانو، محیی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا

تمام ارکان کی پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی

تحریک انصاف نے پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا

تونسہ شریف...... افسوس ناک خبرکاظمی چوک پتی کھر ریتڑہ کی حدود میں  دریائے سندھ کے کنارے مکین بشیر احمد واگھڑہ کی چودہ سا...
01/08/2023

تونسہ شریف...... افسوس ناک خبر
کاظمی چوک پتی کھر ریتڑہ کی حدود میں دریائے سندھ کے کنارے مکین بشیر احمد واگھڑہ کی چودہ سالہ بیٹی پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں گر کر ڈوب گئی ۔بچی کے ڈوبنے کا سانحہ سہ پہر تین بجے پیش آیا اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے بچی کو ڈھونڈنے کی بے حد کوشش کی لیکن ابھی تک ناکام رہے جواں سال بیٹی کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ پیش آنے پر بچی کے والدین اور پورا وسیب سوگوار ۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پنجاب پولیس کے نوجوان بچی کی تلاش میں کوشاں ہیں

Address

Vehoa Town

Telephone

+923335463109

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INDUS HD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INDUS HD News:

Share


Other Media/News Companies in Vehoa Town

Show All