Voice of Sargodha

  • Home
  • Voice of Sargodha

Voice of Sargodha To convey the problems facing the people to the rulers in power

15/10/2022

سرگودھا میں اربن ایریا پولیس کی کامیاب کارروائی‘5 روز قبل اغواء ہونیوالا 6 سالہ بچہ بازیاب۔ اغواء کار گینگ کے 2 اہم رکن گرفتار۔ ایک خاتون اور ایک مرد شامل۔ ملزمان کو آزاد کشمیر کے علاقہ میر پور میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا طارق عزیز کا پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

26/09/2022

انصاف کا نام لیکر عوام میں جانے والی تحریک انصاف کا سرگودھا میں انوکھا کارنامہ۔ پٹوار خانہ چک47 ۔ چک 50 کو بدنام زمانہ برخاست شدہ پٹواری کو ٹھیکہ پر دیدیا۔ اس ٹھیکہ کو دلوانے میں کون منسٹر اور اسکا دست راست شامل ہے ۔ پٹوار خانوں سے کتنا حصہ کہاں پہنچایا جاتا ہے۔۔ وزیراعلی پنجاب کے متوقع دورہ سرگودھا پر معاملہ وزیراعلی کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

04/04/2022

سرگودھا میں لگائے گئے سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ۔ سستا رمضان بازار میں خریداری کیلئے آنے والے شہری قیمتوں میں اضافہ کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ مزید جانتے ہیں محمد سلیمان معظم سے جو اس وقت سستا رمضان بازار میں موجود ہیں

02/04/2022

سرگودھا میں تحریک انصاف کے کارکن وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آگئے۔ کارکنوں کا سرکٹ ہاؤس چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔ امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی امریکی پرچم نذر آتش کیا

31/03/2022

کسی کے محکوم نہیں رہ سکتے۔ یہ ملک آزاد ہے اس پر سودے بازی نہیں ہو گی۔ چند سکوں کی خاطر عزت بیچنے والوں پر افسوس ہے ۔ دھرتی کا سودا کرنے والوں کو حکومت نہیں دینگے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی سرگودھا میں اپوزیشن پر تنقید

27/03/2022

سرگودھا سے تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کیلئے کارکنان صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جہاں گرما گرم حلوہ پوری۔ چنے اور چائے سے تواضع کی جا رہی ہے۔ مزید جانتے ہیں محمد سلیمان معظم سے جی سلیمان آگاہ کیجیئے گا

26/03/2022

پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کیلئے سرگودھا سے 2000 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جلسہ میں شرکت کریگا۔اس حوالہ سے سرگودھا میں کارکنوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس وقت نمائندہ محمد سلیمان معظم صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس عنصر مجید نیازی کے ہمراہ موجود ہیں مزید ان سے جانتے ہیں

24/03/2022

بھیرہ پولیس ان یکشن۔ کار میں سے منشیات کی بڑی مقدار پکڑ لی۔ دو ملزمان گرفتار

16/03/2022

ملزم کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون سے نہیں بچ سکتا. پولیس کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔2 ماہ میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 667 ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ملزمان سے 4 کروڑ 7 لاکھ 88 ہزار 400 روپے مالیت کا چھینا ہوا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کی پریس کانفرنس

سرگودھا پولیس کی 2 ماہ میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں، سنگین وارداتوں میں ملوث 667 ملزمان گرفتار۔  4 کروڑ 7 لاک...
16/03/2022

سرگودھا پولیس کی 2 ماہ میں جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں، سنگین وارداتوں میں ملوث 667 ملزمان گرفتار۔ 4 کروڑ 7 لاکھ 88 ہزار 400 روپے مالیت کا چھینا ہوا مال مسروقہ برآمد۔ 1 کروڑ 64 لاکھ 600 روپے نقد رقم بھی برآمد

16/03/2022

احساس کفالت سنٹر ساہیوال میں ریٹیلر پر ملزمان کے تشدد کا معاملہ۔ بول نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد کا نوٹس۔تھانہ ساہیوال پولیس نے کارروائی کرتے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

14/03/2022

سرگودھا میں پولیس مقابلہ۔بین الصوبائی گینگ کے 2 ڈاکو مارے گئے۔ وقار ٹاؤن میں 5 ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر واردات کی۔ملزمان 82 تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقدی لیکر کار میں فرار ہوئے 40 شمالی کے قریب ناکہ پر پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

14/03/2022

پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سرگودھا میں آل پنجاب پولیس انٹر ریجن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کے فائنل میں سرگودھا نے لاہور کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی، مزید جانتے ہیں محمد سلیمان معظم سے

14/03/2022

سرگودھا میں آل پنجاب پولیس انٹر ریجن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کے فائنل میں سرگودھا نے لاہور کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی، مزید بتا رہے ہیں محمد سلیمان معظم اپنی اس رپورٹ میں

12/03/2022

سرگودھا کے نواحی علاقہ چوکیرہ میں 22 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کا واقعہ۔ 5 ملزمان نے گھر جاتی 22 سالہ لڑکی رانی کو اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

سرگودھا میں قاتل کھیل کو روکنے کیلئے پولیس ان ایکشن۔ شہر میں خونی کھیل روکنے کے لئے تھانہ اربن ایریا‘تھانہ سٹی‘ تھانہ فی...
12/03/2022

سرگودھا میں قاتل کھیل کو روکنے کیلئے پولیس ان ایکشن۔ شہر میں خونی کھیل روکنے کے لئے تھانہ اربن ایریا‘تھانہ سٹی‘ تھانہ فیکٹری ایریا‘ تھانہ کینٹ‘تھانہ ساجد شہیدپولیس کی کارروائیاں۔ 150 سے زائد ملزمان گرفتار. 20 ہزار سے زائد پتنگیں اور سینکڑوں کیمیکل ڈوریں برآمد۔

11/03/2022

سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں خصوصی بچوں کے لیے سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی، اس فیسٹول کا احوال سنا رہے ہیں محمد سلیمان معظم اپنی اس رپورٹ میں

11/03/2022

سرگودھا شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری۔ قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ منظور ٹائون کا محمد عباس اپنے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دوائی لینے جا رہا تھا۔ چاندنی چوک کے قریب ڈور گلے پر پھر گئی۔ 28 سالہ عباس زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔

شاہپور کے علاقہ شاہ یوسف سے اغواء ہونے والی اقصیٰ بتول بازیاب۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے 14 سالہ اقصی کو ...
10/03/2022

شاہپور کے علاقہ شاہ یوسف سے اغواء ہونے والی اقصیٰ بتول بازیاب۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے 14 سالہ اقصی کو چکوال سے بازیاب کروا لیا۔ اغواء میں ملوث 4 ملزمان گرفتار۔ بول نیوز نے گزشتہ روز اقصی کے اغواء کی خبر نشر کی تھی۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے پولیس کو اقصی کی فوری بازیابی کا حکم دیا تھا

09/03/2022

نیزہ بازی کا شمار پنجاب کے مقبول ترین ثقافتی کھیلوں میں ہوتا ہے۔گھڑ سواری کے شائقین نے اس قدیم ثقافتی کھیل کو زندہ رکھا ہوا ہے۔تحصیل بھیرہ میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام نواحی علاقے کوہلیاں میں کیا گیا جہاں ملک بھر سے 70 ٹیمیں شریک ہوئیں۔مزید جانتے ہیں محمد سلیمان معظم کی اس رپورٹ میں

08/03/2022

تھانہ شاہ پور سٹی کے علاقے شاہ یوسف سے 14 سالہ اقصیٰ نامی لڑکی اغواء ۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کے حکم پر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ ہم غریب ہیں۔ پولیس ہماری بچی کو تلاش کرنے کیلئے ہم سے تعاون نہیں کر رہی۔ والدہ فاخرہ بتول

08/03/2022

ن لیگ ، تحریک انصاف ،اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیر بھارتیوں کے حوالے کیا۔میر جعفر اور میر صادق کی اولاد کی وجہ سے پاکستان ترقی سے محروم ہو گیا ، ایک کروڑ نوکریاں دینے والا خود نوکری سے محروم ہونے والا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا سرگودھا میں عوامی دھرنے سے خطاب

07/03/2022

صحت مندانہ کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی پہچان ہے اس حوالہ سے سرگودھا میں جناح ہال میں انٹر ڈویژن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، مزید احوال محمد سلیمان معظم کی اس رپورٹ میں

06/03/2022

سرگودھا میں ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد کی ہدایت پر بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، روڈ ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ 35ہزار روپے کا مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی نرسز کو پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی
05/03/2022

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی نرسز کو پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی

05/03/2022

تھانہ شاہپورصدر پولیس کی بڑی کارروائی۔ بین الصوبائی موٹرسائیکل چور گینگ کے 6 ارکان گرفتار۔ملزمان سے 26 موٹر سائیکل۔ نقدی 4 لاکھ 60 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد

سرگودھا میں حکومت کا پڑھے گا پنجاب بڑھے گا پنجاب کا نعرہ ہوا کی نظر ۔ پرائمری سرکاری سکول کے طلباء کو قلم کے بجائے اینٹی...
03/03/2022

سرگودھا میں حکومت کا پڑھے گا پنجاب بڑھے گا پنجاب کا نعرہ ہوا کی نظر ۔ پرائمری سرکاری سکول کے طلباء کو قلم کے بجائے اینٹیں پکڑا دی گئی ۔چک 32 شمالی پرائمری بوائز سکول میں طلباء سے سکول انتظامیہ مزدوری کروانے لگ گئی

26/02/2022

سرگودھا میں چھٹی مانگنے پر استاد آپے سے باہر ہو گیا۔ شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ساجد شہید پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔

23/02/2022

تاریخ پیشی پر جانے والے 3 افراد پرموٹرسائیکل سوار اشتہاریوں کی فائرنگ ۔ 64 جنوبی کا رہائشی رانا انتظار بیٹے صدام اور بھتیجے یوسف کے ہمراہ کار پر سرگودھا عدالت پیشی پرجارہے تھا موٹر سائیکل سوار اشتہاری ملزمان رمضان۔ یعقوب۔ اور منان نے 26 گیمن کے قریب کار پر فائرنگ کردی

Address


Telephone

+923137238673

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share