VNNOfficial

VNNOfficial Vehari News Network! This page is all about News n happenings around u.

12/11/2024
23/10/2024

ہومیوپیتھک ایکٹ میں ممکمہ ردوبدل کے خلاف وہاڑی میں ہومیوپیتھک پریکٹشنرز سراپا احتجاج ضلع بھر کے ہومیو ڈاکٹرز نے پریس کلب میں مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی
وہاڑی میں ہومیوپیتھیک پریکٹیشنرز حکومت کے ہومیوپیتھک ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کے خلاف کھڑے ہو گئے درجنوں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر ہومیوپیتھک پریکٹیشنرز ڈاکٹر ندیم اکبر ندیم اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ دنیا بھر میں 49 فیصد لوگ ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے مستفید ہو رہے ہیں اور ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن نے بھی ہومیوپیتھک کو تسلیم کیا ہے ہمارے حکمران نیشنل ہومیوپیتھک کونسل کو ضم کر کے لاکھوں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی حق تلفی کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے ہم 1965 کے ہومیوپیتھک ایکٹ میں کسی قسم کا ردوبدل تسلیم نہیں کریں گے حکومت کو چاہیے کہ فیصلے سے قبل سٹیک ہولڈرز یا ہومیوپیتھک تنظیم کے نمائندگان کو اعتماد میں لے ان کے خدشات دور کر کے بہترین فیصلہ کیا جائے اگر ہماری حق تلفی کی گئی تو ملک گیر احتجاج ہوگا

22/10/2024

گڈز ٹرانسپورٹ کا پٹرولنگ پولیس ، ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آر ٹی کے کے خلاف احتجاج روڈ بلاک کرکے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے اور دھرنا

ٹرنسپورٹ و گڈز ٹرانسپورٹ کا پٹرولنگ پولیس ، ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آر ٹی کے کے خلاف احتجاج روڈ بلاک کرکے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے اور دھرنا احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر چوہدری الیاس گجر ، سرپرست اعلی شیخ ٹیپو ، جنرل سییکرٹری رمضان جانا وٹو سٹی صدر چوہدری شہزاد جٹ نے کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے اوپر سے ٹریفک پولیس پٹرولنگ پولیس ناجائز چالان کررہی ہے چالان نا ہونے کی صورت میں گاڑیوں کو تھانہ میں بند کردیا جاتا ہے جس کی مد میں ہزاروں روپے رشوت لیکر گاڑیاں چھوڑی جاتی ہیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کی آڑ میں ویکس کمپنی بھی ہم سے ہزاروں روہے رشوت وصول کررہی ہے دوسری جانب سیکرٹری آر ٹی کا رویہ بھی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نہایت برا ہے گاڑیوں کی مینٹینس کروانے کے لیے ایک ایک ماہ پنیں انتظار کروایا جاتا ہے جو عملہ لو رشوت دے دے ان کی باری جلدی اجاتی ہے اگر ایسا ہی سب چلتا رہا تو ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کردیں گے اس موقع پر ٹرانسپورٹرز گڈز ٹرانسپورٹ کے نمائندوں نے دہلی ملتان روڈ لاہور بورے والہ روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس وہاڑی موقع پر پہنچے اور احتجاجی مظاہرین سے مزاکرات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کے بھی کوئی ناجائز چالان نہیں ہونگے اور نا ہی انہیں ناجائز تنگ کیا جائے گا رولز اینڈ ریگولیشن کو فالو کیا جائے گا

19/10/2024

وہاڑی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بے آسرا خاندان کی مخیر حضرات سے مدد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے چنے بیچنے والے ریڑی بان اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے پختون بھائی شیر علی مسیحا بن کر دوستوں کی مدد سے غریب خاندان کے گھر ایک ماہ کا راشن لیکر پہنچ گئے، حالات سے مجبور مسلم ٹاؤن وہاڑی کی نفیسہ بی بی کا شیر علی اور اسکے ساتھ ملکر تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا

نفیسہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پانچ بچے ہیں جن میں سب سے بڑا 21 سالہ شاہزیب اور 20 سالہ ماہم جو معذوری کی حالت میں ہیں اور ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں 9 سالہ غلام رسول،5سالہ عبدالرحمان اور 2 سالہ ظاہرہ فاطمہ سکول پڑھتے ہیں خاوند محمد پرویز جو رکشہ چلاتا تھا وہ بھی حالات سے پریشان ہوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے مکان بھی کرائے پر ہے ہمارا کوئی آسرا نہیں میرے گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شیر علی دو دن پہلے میرے گھر آیا میرے گھر کے حالات دیکھے اور چلے گئے آج یہ میرے گھر ایک ماہ کا راشن اور ایک مہینے کا مکان کا کرایہ دیکر جارہے ہیں میں بھائی شیر علی اور انکے ساتھ ملکر میری مدد کرنے پر انکے لیے دعا کرتی ہوں کہ اللّٰہ پاک انہیں اور بھی زیادہ عطاء فرمائے تاکہ یہ مجھ جیسی بے آسرا خواتین کی مدد کرسکیں پہلے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے میرے معذور بچوں کو ویل چیئرز بھی دی گئیں تھیں میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں اور الخدمت فاؤنڈیشن سے اپیل بھی کرتی ہوں کہ مجھے ماہانہ راشن بھی دیا جائے جس سے میں اپنے گھر کا نظام چلا سکوں اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتی ہوں مجھے گھر دیا جائے ریڑی بان شیر علی نے بھی اپنی گفتگو میں کہا کہ میں نے نفیسہ بی بی کے گھر کے حالات دیکھے تو میں اپنی دوستوں سے اپیل کی کہ ہم نے اس مجبور خاندان کی مدد کرنی ہے تو دوستوں نے مجھے مایوس نہیں کیا اور اپنا اپنا حصہ ڈالا اور میں نے راشن اور مکان کا کرایہ نفیسہ بی بی کو پیش کردیا آپ لوگوں سے میں ہاتھ باند کر اپیل کرتا ہوں کہ اس حق دار خاندان کی مدد کریں

18/10/2024

وہاڑی۔
سابقہ ایم این اے وہاڑی طاہر اقبال چوہدری گرفتار، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے کہ بھاری نفری نے گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاریاں اور اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔
طاہر اقبال چوہدری سابق ایم این اے

16/10/2024

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے طلبا کا اسلامیہ اسکول پر دھاوا!

16/10/2024

وہاڑی میں طلبا کا احتجاج۔ گورنمنٹ کالج وہاڑی کے طلبا نے ایک اسٹوڈنٹ تنظیم کی زیر قیادت ریلی کی صورت میں پنجاب کالج پہنچ کر وہاڑی حاصل پور روڈ بلاک کر دیا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر روڈ کھلوا دیا ٹریفک بحال۔

Address

Vehari
61100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VNNOfficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Vehari

Show All