67newshd

67newshd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 67newshd, News & Media Website, street no. 13 masoom shah colony, Vehari.

like our page for News Updates Today, Education News, Weather News, Entertainments, Politics in Punjab, Politics in Vehari, District News Vehari, Vehari ki Khabrain, Vehari News Updates, Burewala Updates News Today, History of Vehari.

20/09/2020

بورے والا/او سی

بورے والا ضلع بناو تحریک کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام ریلی۔ریلی میں کھلاڑیوں اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی،شرکاء نے ضلع بناو کے حوالہ سے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے
بورے والا ضلع بناو تحریک زور پکڑ گئی کھلاڑی بھی تحریک کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے پاکستان یوگا کونسل کے مرکزی صدر ریاض یوگی کی قیادت میں قائد اعظم سٹیڈیم سے کھلاڑیوں اور نمائندہ شہریوں نے بورے والا کو ضلع بناو کے حوالے سے ایک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ضلع بناو کے حق میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے ریلی گول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد آبادی کا یہ شہر ہر لحاظ سے ضلع کے معیار پر پورا اترتا ہے اور اگر اس شہر کو ضلع نہ بنایا گیا تو لاکھوں شہری سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہونگے وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر بورے والا کو ضلع بناو کر ساہیوال ڈویثرن میں شامل کرنے کا اعلان کریں ورنہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں یہ تحریک حکمران جماعت کی مخالفت میں تبدیل ہوجائے گی

10/07/2020

بورے والا جو برصغیر کے پہلے بزرگ ولی اللہ حضرت دیوان چاولی مشائخ کا مسکن ، نشان حیدر کے حامل میجر طفیل شہید کا آبائ علاقہ ، مشہور انڈین ایکٹر راجیش کھنہ کی جائے پیدائش ، اولمپین رانا احسان اللہ ، وقار یونس ، محمد زاہد اور محمد عرفان کرکٹر کا شہر ہے، اس زرخیز مٹی کے ڈھیروں اساتذہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، زرعی ماہرین ، کاریگر اور محنت کش ملکی سطح پر اور بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، عوام اور ان سب کا حق ہے کہ اس کوضلع بنا کر علاقہ کے لاکھوں افراد کی محرومیوں کو دور کیا جائے بورے والا شہر اور اس کے لاکھوں مکینوں کے ساتھ 1974 سے لے کر آج تک زیادتی ہوتی آئی ہے آبادی کے لحاظ سے پنجاب کا 13واں بڑا پاکستان کا اڑتیسواں بڑا شہر ہے ضلع وہاڑی کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کے ساتھ ساتھ اسے سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا درجہ بھی حاصل ہے پنجاب کی واحد تحصیل ہے جسے میونسپل کارپوریشن بنایا گیا ہے جبکہ ملتان ڈویژن کی واحد تحصیل ہے جہاں پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیپمس قائم ہے ملتان کے بعد سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی اس تحصیل کا روشن باب ہے زرعی آلات تیار کرنے کی سب سے بڑی صنعت بھی اس شہر کی پہچان ہےسب سے بڑی غلہ منڈی بھی اسی تحصیل کا اعزاز ہے ملتان ڈویژن کی واحد تحصیل ہے جہاں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے اس لیے اب وقت آن پہنچا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بوریوالا کو بھی فوری طور پر ضلع کا درجہ دے کر اس علاقہ کے عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کریں گگو منڈی، ماچھیوال اور لڈن کو تحصیل کا درجہ دیکر اس ضلع کو ساہیوال ڈویثرن میں شامل کیا جائے تاکہ یہ علاقے بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو سکیں اور یہاں آباد لاکھوں افراد کی پریشانیوں اور محرومیوں کا ازالہ ہو سکے انہوں نےکہا کہ ہزاروں لوگوں کو ان علاقوں سے طویل سفر کے بعد اپنے ضروری کاموں کے سلسلہ میں وہاڑی اور ملتان جانا پڑتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو اس زحمت سے نجات دلائی جائے بوریوالا کو ضلع کا درجہ دیا جائے تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔۔۔۔
کاپی

04/07/2020

کرونا وائرس/اپڈیٹ
وہاڑی: ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد168 ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی: ضلع بھر میں کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی: کروناوائرس سے متاثرہ445 مریضوں میں سے268صحت یاب ہو چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی: کرونا وائرس سے متاثر 3 مریض اسپتالوں میں اور 165 گھروں میں قرنطینہ ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی: ضلع بھرمیں2780 ٹیسٹ کئے گئے، 445 مریض کرونا وائرس سے متاثر نکلے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی: بورے والا میں101،وہاڑی میں 42 اور میلسی میں 22 افراد متاثر ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی

02/07/2020

( - #ای- #خلاصہ)

👈(1)- ایچ-ای-سی نے ابھی تک یونیورسٹیز کھولنے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں لیا ، قومی رابطہ کمیٹی یا وزیر صحت کی ہدایات کے بعد یونیورسٹیز کھلیں گی۔ لیکن یونیورسٹیز فوری طور پر نہیں کھلیں گی،اس میں کچھ وقت لگے گا۔

👈(2)-ایچ-ای-سی اپنی طرف سے فیس میں کوئی نرمی نہیں کر سکتی جب تک حکومت کوئی امدا ایشو نئی کرتی کیونکہ پاکستان میں 120+ یونیورسٹیوں کے سالانہ اخراجات 200 عرب ہیں لیکن حکومت نے بجٹ میں صرف 64 عرب ایچ ای سی کو دیا ہے۔ لہذا جب تک حکومت فنڈ فراہم نہیں کرتی طلباء کیلئے فیس میں کوئی نرمی نہیں.

👈(3)-ایچ-ای-سی کے سروے کے مطابق، تقریبا 65 فیصد خاندان اپنے بچوں کو یونیورسٹیوں میں بھیجنے پر رضامند ہیں۔

👈(4): تقریبا 80 فیصد طالب علم آن لائن سٹڈی مینیج کر رہے ہیں لیکن 20 فیصد نہیں کر رہے وہ اپنا سمسٹر فریز کروا سکتے ہیں

👈(5)- بغیر امتحانات کے طالب علموں کو پروموٹ نہیں کر سکتے.

👈(6)-اگر صورتحال پھر بھی بہتر نہیں ہوتی تو آن لائن کلاسز جاری رکھیں گے اور پی-ٹی-اے طالب علموں کو انٹرنیٹ پیکج فراہم کرے گی.

29/06/2020

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ، تمام 4 دہشت گرد ہلاک۔
کراچی: سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر حملے کی کوشش کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔

اسٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کے آغاز کے وقت بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی جب 10 بجے سے کچھ دیر قبل دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی اور داخلی دروازے پر دستی بم حملہ بھی کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر اور 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے اس کے علاوہ 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے پی ایس ایکس کے باہر موجود مشتبہ کار کا بھی معائنہ کیا۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوس ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر موجود رضوان احمد نامی ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں کی لاشوں کے پاس سے برآمد ہونے والے سامان سے کھانے پینے کی اشیا بھی برآمد ہوئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا دیر تک محاصرہ کرنے کا ارادہ تھا لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنادی۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کراچی کا معاشی حب سمجھے جانے والے علاقے میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے، اس کے ساتھ ہی پولیس ہیڈ کوارٹرز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے علاوہ متعدد کاروباری دفاتر، بینکس اور میڈیا ہاؤسز کے دفاتر ہیں جبکہ سندھ رینجرز کا مرکزی دفتر بھی اس جگہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کے اندر موجود ایک بروکر یعقوب میمن نے اے پی کو بتایا کہ جب حملہ ہوا تو وہ اور دیگر افراد اپنے دفاتر میں چھپ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ سول ہسپتال میں 5 لاشیں اور 7 زخمی افراد کو لایا گیا جس میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ اس دوران فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

20/06/2020

بورےوالا:تحصیل کورٹس بورےوالا میں 50اور 100 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپرز نایاب، جس سے دوسرے سائیلین کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کورٹس بورےوالا میں 50اور 100 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپرز نایاب ہو گئے اشٹام فروش 50اور 100 روپے مالیت کے اسٹم پیپرز بلیک میں بالترتیب350 اور 500 روپے میں فروخت کیئے جانے لگے جس سے بورۓوالا کے رہائشی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات جن کا ایچ یی سی احساس انڈر گریجوایٹ اسکالرشپ میں نام آچکا ہے ان کو اپنے اسکالرشپ کے حصول کیلئے ایچ ای سی کے ساتھ ڈییڈ ایگریمنٹ( فعلی معاہدہ) کرنے میں اشٹام پیپر کے نایاب ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی اور مشکل کا کرنا پڑا۔ طلباءو طالبات کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 جان سے قبل اپنے ڈیید اگریمینٹ(فعلی معاہدے) اپنی اپنی یونیورسٹیز کو جمع کروانے تھے جبکہ ہمیں اشٹام فروشوں سے ہر روز اسٹامپ پیپر نہ ہونے کا سننے کو مل رہا ہے کہ اشٹام پیپرز شارٹ ہیں اور یا پھر 50 روپے والے اشٹام کے بلیک میں 350 روپے اور 100 روپے مالیت والے اشٹام کے 500 ادا کرنے پڑہ رہے ہیں۔ جس پر نزاکت علی،مظفر فاروق،احمد عبداللہ، امجد علی، کامران نزیر،اویس صابر اور دیگر طلباء نے احکام بالا سے اس بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

25/05/2020

Assalam-0-Alaikum! DEar viewrs Today in this video You will see the condition of River Satluj Banks. Due to the lack management the river satluj is about to ...

Burewala city k qareeb River Satluj(دریا ستلگ)  ka band toot gya
25/05/2020

Burewala city k qareeb River Satluj(دریا ستلگ) ka band toot gya

Assalam-0-Alaikum! DEar viewrs Today in this video You will see the condition of River Satluj Banks. Due to the lack management the river satluj is about to ...

Address

Street No. 13 Masoom Shah Colony
Vehari

Telephone

+923088541485

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 67newshd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 67newshd:

Share

Vehari News

Description Welcome to the Official 67NewsHD YouTube channel. It is Vehari’s most trusted news channel that not only covers news and updates related to vehari district, but also this news channel brings you the crispiest live news, headlines, delineate and relevant updates, current affairs, viral news, trending news, religion, sports, lifestyle, entertainment, health, weather, technology, businessfrom around the Vehari and globe also.

Subscribe our Channel for News Updates Today, Education News, Weather News, Entertainments, Politics in Punjab, Politics in Vehari, District News Vehari, Vehari ki Khabrain, Vehari News Updates, Burewala Updates News Today, History of Vehari, and our other Programs.

Contact with us for permotions, and all the happening around you. We In-Sha-Allah be the your Voice against corruption, injustice and crimes.

Gmail: [email protected] , [email protected]