اچھی بات

اچھی بات Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from اچھی بات, Publisher, Vehari.

07/08/2023

اس ماں کی مرضی بھی پوچھ لیا کرو،،جس نے ساری عمر تیری مرضی میں گزاری ہے۔
#اسلام #پاکستان

   #آنکھیں بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ​آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوہ جَانَانَہ​​کِیوں آنکھ مِلائی تِھی ...
11/04/2023

#آنکھیں
بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ​
آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوہ جَانَانَہ​

کِیوں آنکھ مِلائی تِھی کیوں آگ لگائی تِھی​
اب رُخ کو چُھپا بیٹھے کر کے مُجھے دِیوانہ​

اِتنا تو کرم کرنا اے چِشمِ کریمانہ​
جب جان لبوں پر ہو تُم سامنے آ جانا​

اب موت کی سختِی تو برداشت نہیں ہوتِی​
تُم سامنے آ بیٹھو دم نِکلے گا آسانہ​

دُنیا میں مُجھے اپنا جو تُم نے بنایا ہے​
محشر میں بِھِی کہہ دینا یہ ہے مرا دیوانہ​

جاناں تُجھے مِلنے کی تدبِیر یہ سوچِی ہے​
ہم دِل میں بنا لیں گے چھوٹا سا صنم خانہ​

میں ہوش حواس اپنے اِس بات پہ کھو بیٹھا​
تُو نے جو کہا ہنس کے یہ ہے میرا دیوانہ​

پینے کو تو پِی لُوں گا پر عَرض ذرّا سی ہے​
اجمیر کا ساقِی ہو بغداد کا میخانہ​

کیا لُطف ہو محشر میں شِکوے میں کیے جاوں​
وہ ہنس کے یہ فرمائیں دیوانہ ہے دیوانہ​

جِی چاہتا ہے تحفے میں بھِیجُوں اُنہیں آنکھیں​
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانَہ​

بیدمؔ میری قِسمت میں سجدے ہیں اُسِی دّر کے​
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ درِّ جَانَانَہ

 #ایمانداری  #ایمان  #خط  #ماں ┈┈•  پرانے دور کے جیب کترے کتنے ایماندار تھے •┈┈بس سے اتر کر جیب میں ہاتھ ڈالا۔ میں چونک ...
11/03/2023

#ایمانداری #ایمان #خط #ماں ┈┈• پرانے دور کے جیب کترے کتنے ایماندار تھے •┈┈

بس سے اتر کر جیب میں ہاتھ ڈالا۔ میں چونک پڑا۔جیب کٹ چکی تھی۔
جیب میں تھا بھی کیا؟ ٹوٹل 9 روپے اور ایک خط
جو میں نے ماں کو لکھا تھا کہ "ماں ! میری نوکری چھوٹ گئی ہے
ابھی پیسے نہیں بھیج پاؤں گا"۔ تین دنوں سے وہ پوسٹ کارڈ جیب میں پڑا تھا
، پوسٹ کرنے کا دل نہیں چاہ رہا تھا۔ نو روپئے جاچکے تھے۔یوں نو روپئے کوئی بڑی رقم نہیں تھی
۔ لیکن جس کی نوکری چھوٹ گئی ہو اُس کے لیے نو سو سے کم بھی تو نہیں ہوتی ہے
۔ کچھ دن گزرے۔ماں کا خط ملا۔پڑھنے سے پہلے میں سہم گیا۔ضرور پیسے بھیجنے کو لکھا ہوگا۔
لیکن خط پڑھ کر میں حیران رہ گیا!ماں نے لکھا تھا:
"بیٹا! تیرا بھیجا پچاس روپئے کا منی آرڈر ملا۔ تو کتنا اچھا ہے رے ۔۔۔ پیسے بھیجنے میں ذرا کوتاہی نہیں کرتا"۔
میں کافی دنوں تک اس اُدھیڑ بُن میں رہا کہ آخر ماں کو پیسے کس نے بھیجے۔۔۔۔؟
کچھ دن بعد ایک اور خط ملا۔
"بھائی نو روپئے تمھارے، اور اکتالیس روپئے اپنے ملا کر میں نے تمھاری ماں کو منی آرڈر بھیج دیا ہے
۔فکر نہ کرنا، ماں تو سب کی ایک جیسی ہوتی ہے نا! وہ کیوں بھوکی رہے؟
-تمھارا جیب کترا💕

24/01/2023

وقت کی پابندی کرنے کیلے نماز ضروری ہے۔
#نمازیں #اللہ #محبت #قرآن

24/01/2023

#بیوی #نماز #ماں #محبت

20/01/2023

حضرت ٫ #اولیاءؒ اکثر ایک جملہ کہا کرتے تھے

"ہم سے تو دھوبی کا بیٹا ہی خوش نصیب نکلا،
ہم سے تو اتنا بھی نہ ہو سکا"۔

اتنا فرما کر پھر غش کھا جاتے.

ایک دن ان کے مریدوں نے پوچھ لیا:

"حضرت یہ دھوبی کے بیٹے والا کیا ماجرا ہے؟"

آپؒ نے فرمایا:

"ایک دھوبی کے پاس محل سے کپڑ ے دھلنے آیا کرتے تھے
اور وہ میاں بیوی کپڑ ے دھو کر استری کرکے واپس محل پہنچا دیا کرتے تھے،

ان کا ایک بیٹا بھی تھا.
جو جوان ہوا تو کپڑ ے دھونے میں والدین کا ھاتھ بٹانے لگا،
کپڑ وں میں شہزادی کے کپڑ ے بھی تھے،
جن کو دھوتے دھوتے وہ #شہزادی کے نادیدہ عشق میں مبتلا ہو گیا.

محبت کے اس جذبے کے جاگ جانے کے بعد
اس کے اطوار تبدیل ہو گئے،
وہ شہزادی کے کپڑے الگ کرتا،
انہیں خوب اچھی طرح دھوتا،
انہیں استری کرنے کے بعد ایک خاص نرالے انداز میں تہہ کرکے رکھتا.

سلسلہ چلتا رہا.

آخر والدہ نے اس تبدیلی کو نوٹ کیا
اور دھوبی کے کان میں کھسر پھسر کی کہ
یہ تو لگتا ہے سارے خاندان کو مروائے گا،
یہ تو شہزادی کے عشق میں مبتلا ہو گیا ہے،
والد نے بیٹے کے کپڑ ے دھونے پر پابندی لگا دی،

ادھر جب تک لڑکا محبت کے زیر اثر محبوب کی کوئی خدمت بجا لاتا تھا،
محبت کا بخار نکلتا رہتا تھا،
مگر
جب وہ اس خدمت سے ہٹایا گیا
تو لڑکا بیمار پڑ گیا
اور چند دن کے بعد فوت ہو گیا۔

ادھر کپڑوں کی دھلائی اور تہہ بندی کا انداز بدلا
تو شہزادی نے دھوبن کو بلا بھیجا،
اور اس سے پوچھا کہ
میرے کپڑے کون دھوتا ہے؟

دھوبن نے جواب دیا:
شہزادی عالیہ میں دھوتی ہوں،

شہزادی نے کہا:
پہلے کون دھوتا تھا؟

دھوبن نے کہا:
میں ہی دھوتی تھی.

شہزادی نے اسے کہا:
یہ کپڑا تہہ کرو.

اب دھوبن سے ویسے تہہ نہیں ہوتا تھا.

شہزادی نے اسے ڈانٹا:
تم جھوٹ بولتی ہو،
سچ سچ بتاؤ ورنہ سزا ملے گی.

دھوبن کے سامنے کوئی دوسرا رستہ بھی نہیں تھا.
کچھ دل بھی غم سے بھرا ہوا تھا،
وہ زار و قطار رونے لگ گئی،
اور سارا ماجرا شہزادی سے کہہ دیا.

شہزادی یہ سب کچھ سن کر سناٹے میں آ گئی۔

پھر اس نے سواری تیار کرنے کا حکم دیا
اور شاہی بگھی میں سوار ہو کر
پھولوں کا ٹوکرا بھر کر لائی،
اور مقتول محبت کی قبر پر سارے پھول چڑھا دیے.

زندگی بھر اس کا یہ معمول رہا
کہ وہ اس دھوبی کے بچے کی برسی پر
اس کی قبر پر پھول چڑھانے ضرور آتی۔

یہ بات سنانے کے بعد حضرت کہتے:

"اگر ایک انسان سے بن دیکھے محبت ہوسکتی ہے
تو بھلا #اللہ سے بن دیکھے محبت کیوں نہیں ہو سکتی؟"

"ایک انسان سے محبت اگر انسان کے مزاج میں تبدیلی لا سکتی ہے
اور وہ اپنی پوری صلاحیت اور محبت اس کے کپڑ ے دھونے میں بروئےکار لا سکتا ہے
تو کیا ہم لوگ اللہ سے اپنی #محبت کو اس کی نماز پڑھنے میں اسی طرح دل وجان سے نہیں استعمال کر سکتے؟"
مگر ہم بوجھ اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اگر شہزادی محبت سے تہہ شدہ کپڑوں کے انداز کو پہچان سکتی ہے،
تو کیا رب کریم بھی محبت سے پڑھی گئی نماز اور پیچھا چھڑانے والی نماز کو سمجھنے سے عاجز ہے؟"

حضرت نظام الدین #اولیاءؒ پھر فرماتے:
"وہ دھوبی کا بچہ اس وجہ سے کامیاب ہے
کہ اس کی محبت کو قبول کر لیا گیا.
جبکہ ہمارے انجام کا کوئی پتہ نہیں،
قبول ہوگی یا منہ پر ماردی جائے گی...
اللہ جس طرح ایمان اور نماز روزے کا مطالبہ کرتا ہے،
اسی طرح محبت کا تقاضا بھی کرتا ہے.
یہ کوئی مستحب نہیں فرض ہے.
مگر ہم غافل ہیں."

پھر فرماتے:

"اللہ کی قسم
اگر یہ #نمازیں نہ ہوتیں
تو اللہ سے محبت کرنے والوں کے دل اسی طرح پھٹ جاتے
جس طرح دھوبی کے بچے کا دل پھٹ گیا تھا.
یہ ساری ساری رات کی نماز ایسے ہی نہیں پڑھی جاتی.
کوئی جذبہ کھڑا رکھتا ہے."

آپ فرماتے:
"یہ نسخہ اللہ پاک نے اپنے #نبی کے دل کی حالت دیکھ کر بتایا تھا
کہ آپ نماز پڑھا کیجئے،
اور رات بھر ہماری باتیں دہراتے رھا کیجئے،
آرام ملتا رہے گا".

17/01/2023

*اپنی بیٹیوں کو درج ذیل 10 باتیں سکھلاٸیے ۔*
💠1۔سیڑھی پر اس وقت مت چڑھو جب آپ کے پیچھے کوٸی مرد بھی سیڑھی چڑھ رہا ہو بلکہ سیڑھی کے کسی ایک زاویہ پر رک جاٶ اور اس کے بعد چڑھو۔
_____
💠2۔لفٹ پر کسی اجنبی مرد کی موجودگی میں مت چڑھو ہو اس کے نکلنے کا انتظار کرو اور بعد میں چڑھو ۔
_____
💠3۔اپنے چچا،ماموں ،خالہ کے بیٹوں سے ہاتھ کے ساتھ مصافحہ مت کرو۔
_____
💠4۔اپنے ساتھ گفتگو کرنے والے شخص کےساتھ ہمیشہ مناسب فاصلہ رکھو۔
_____
💠5۔ہمیشہ کسی کے ساتھ معاملہ کرنے کی حد مقرر کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، اور اپنے وقار کا خیال رکھیں۔
_____

💠6- سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق نہ کریں اور سڑک کے آداب کا خیال رکھیں۔
_____
💠7- جب کوٸی ملنے آٸے تو اسے توجہ دو ، بڑے کے احترام میں کھڑے ہو جاٶ اور تھکے ماندے اور بوڑھے کو بیٹھنے کے لیے کرسی دو
___________
💠8-گلی محلہ کے سبھی مرد باپ کے سوا اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے بلاضرورت بات نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ہراساں کرنے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں، چاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
________
💠9-جب آپ زمین سے کوئی چیز اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں یا کسی دکان، بازار یا عوامی جگہ پر کوئی چیز دیکھیں تو رکوع کی حالت میں مت جھکو.. کوشش کرو بیٹھ کر چیز دیکھو .. پھر کھڑے ہو جائیں.. تاکہ آپ کا پردہ یعنی ستر یا جسم پیچھے سے بے نقاب نہ ہو۔
_________
💠10-اپنی پوری زندگی بس یا ٹیکسی میں بلند آواز سے باتیں مت کرو۔
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

02/12/2022

بہت ہی دکھ بھرا واقعہ

میں تجھ سے عمر میں بڑا تھا، مگر تُو محبت میں مجھ سے بڑی تھی؛ کیونکہ  #عورتیں جب  #محبت کرتی ہیں تو وہ  #چاہت و شفقت کے ا...
26/09/2022

میں تجھ سے عمر میں بڑا تھا، مگر تُو محبت میں مجھ سے بڑی تھی؛ کیونکہ #عورتیں جب #محبت کرتی ہیں تو وہ #چاہت و شفقت کے اعتبار سے #ماں بن جاتی ہیں اور ہم #مرد چھوٹے ہوجاتے ہیں، اتنے کہ انکے سامنے #بچے بن جاتے ہیں۔

#غسان کنفانی ❤️

10/09/2022

#حضرت #اجمل رضا #ثاقب #مصطفائی صاحب .

کچھ  #لوگ جدھر کی  #ہوا چلتی ہے،ادھر کے ہو جاتے ہیں حالانکہ یہ  #کام تو  #گلی میں پڑے  #شاپروں کا ہے۔
05/09/2022

کچھ #لوگ جدھر کی #ہوا چلتی ہے،
ادھر کے ہو جاتے ہیں حالانکہ یہ #کام تو #گلی میں پڑے #شاپروں کا ہے۔

 #بیٹی کا جو پہلا  #حق ہم کھا جاتے ہیں،وہ اس کے  #پیدا ہونے کی  #خوشی ہے۔
05/09/2022

#بیٹی کا جو پہلا #حق ہم کھا جاتے ہیں،
وہ اس کے #پیدا ہونے کی #خوشی ہے۔

18/08/2022

حضرت اعظم چشتی صاحب نے ساری عمر حیرت میں گزار دی کہ،

"" سمجھا نہیں ہنوس میرا عشقِ بے ثبات،
تو کائنات حسن ہے،یا حسن کائنات""
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

دل کسی سے کتنا بھی خفا ہو جائے،تم خاموش ہو جانا مگر بے ادبی نہ کرنا۔سرکار (حضرت واصفِ علی واصف)
13/08/2022

دل کسی سے کتنا بھی خفا ہو جائے،
تم خاموش ہو جانا مگر بے ادبی نہ کرنا۔
سرکار (حضرت واصفِ علی واصف)

‏🍂بہت کچھ کهو دینے کے بعد ہمیں یاد آتا ہے کہ ہماری بھی کچھ "سیلف ریسپکٹ" تھی  افسوس یہ ہمیں تب یاد آتا ہے جب ہم دوسروں  ...
13/08/2022

‏🍂بہت کچھ کهو دینے کے بعد ہمیں یاد آتا ہے کہ ہماری بھی کچھ "سیلف ریسپکٹ" تھی
افسوس یہ ہمیں تب یاد آتا ہے جب ہم دوسروں کے ہاتھ میں کھلونا بن کے ٹوٹ چکے ہوتے ہیں۔۔۔۔!!!💔☺️ ، #افسوس،

   #بات  #محنت
24/07/2022

#بات #محنت

14/05/2022
08/04/2022

(پیاس کی انتہائی حد)

👇
زندان کے اندھیروں میں کئی دن اور رات گزر جانے کے بعد ایک دن امام حسین علیہ السلام کی لاڈلی بیٹی جناب معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے بھائی امام زین العابدین علیہ السلام کے پاس جا کر ایک سوال کیا
بھیا سجاد، آپ امام وقت ہیں اور امام وقت ہر علم سے آراستہ ہوتا ہے میں آپ سے ایک سوال کرتی ہوں آپ مجھے بتائیں "
پیاس میں کتنی منزل ہوتی ہیں؟

جناب معصومہ کا یہ سوال سن کر جناب عالیہ سلام اللہ علیہا تڑپ گئیں. آگے بڑھ کر معصومہ کو گود میں اٹھایا، پیار کیا اور کہا کہ میری بچی تو ایسا کیوں پوچھتی ہے..؟؟؟
امام سجاد علیہ السلام نے کہا - پھوپھی اماں معصومہ نے یہ سوال اپنے وقت کے امام سے کیا ہے اور مجھ پر لازم ہے کہ میں اس سوال کا جواب دوں..
امام نے فرمایا بہن معصومہ، پیاس کی کُل چار منزلیں ہوتی ہے

پہلی منزل وہ ہوتی ہے جب انسان اتنا پیاسا ہو کہ اس کی آنکھوں سے دھواں دھواں سا دکھائی دے اور زمین اور آسمان کے درمیان کوئی فرق محسوس نہ ہو.

جناب مصومہ- جی ہاں میں نے اپنے بھائی قاسم کو بابا سے کہتے سنا تھا "چچا جان میں اتنا پیاسا ہوں کہ مجھے زمین سے آسمان تک صرف دھواں سا دکھائی دیتا ہے.

امام سجاد علیہ السلام نے پھر فرمایا
پیاس کی دوسری منزل یہ ہے کہ جب کسی کی زبان سوكھ كر تالو سے چپک جائے.

جناب معصومہ- جی ہاں جب بھائی اکبر نے اپنی خشک زبان بابا کے دہن میں رکھ کر باہر نکال لی تھی اور کہا تھا "بابا آپ کی زبان تو میری زبان سے زیادہ خشک ہے پھر شاید میرا بابا پیاس کی دوسری منزل میں تھا.

امام سجاد علیہ السلام نے پھر فرمایا
پیاس کی تیسری منزل وہ ہے جب کسی مچھلی کو پانی سے باہر نکال کر ریت پر ڈال دیا جاتا ہے اور وہ مچھلی کچھ دیر تڑپنے کے بعد بالکل ساکت سی ہو کر اپنا منہ بار بار کھولتی اور بند کرتی ہے.

جناب معصومہ - ہاں جب میرے بابا نے بھائی علی اصغر کو کربلا کی جلتی ریت پر لٹا دیا تھا تو اصغر بھی ویسے ہی تڑپنے کے بعد ساکت سا تھا اور اپنا منہ کھولتا تھا پھر بند کرتا تھا شاید میرا بھائی اس وقت پیاس کی تیسری منزل میں تھا.

امام سجاد علیہ السلام نے پھر فرمایا
پیاس کی چوتھی اور آخری منزل وہ ہے جب انسان کے جسم کی نمی بالکل ختم ہو جاتی ہے اور اس کا گوشت ہڈیوں کو چھوڑ دیتا ہے پھر انسان کی موت ہو جاتی ہے.

اتنا سن کر جناب معصومہ علیہ السلام نے اپنے ہاتھوں کو امام سجاد علیہ السلام کے آگے کیا اور کہا
بھائی سجاد میں شاید پیاس کی آخری منزل میں ہوں. دیکھو میرے جسم کے گوشت نے ہڈیوں کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور میں عنقریب اپنے بابا کے پاس جانے والی ہوں.

معصومہ ع کے یہ الفاظ سن کر قید خانے میں ایک كہرام بپا ہو گيا😭😭

اب ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم روزے میں پیاس کی پہلی منزل تک بھی نہیں پہنچتے....

ابھی  ہمیں نہیں پتا کہ سجدہ کیا ہے۔ہاں البتہ یہ جانتا ہوں کہ زندہ لوگ ہی جھک سکتے ہیں
04/04/2022

ابھی ہمیں نہیں پتا کہ سجدہ کیا ہے۔ہاں البتہ یہ جانتا ہوں کہ زندہ لوگ ہی جھک سکتے ہیں

Address

Vehari
61100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اچھی بات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اچھی بات:

Videos

Share

Category