Dera Ghazi Khan Weather Portal

Dera Ghazi Khan Weather Portal Weather updates for Taunsa, Layyah , Kot Adu and entire Dera Ghazi Khan Division & Koh E Suleman.

https://youtu.be/SuWdAhK6_P0آج مزید موسلا دھار بارشیں ،مکمل تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں ، چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے ...
21/06/2024

https://youtu.be/SuWdAhK6_P0
آج مزید موسلا دھار بارشیں ،مکمل تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں ، چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے گا اور ویڈیو کو لائک اور شیئر کریں شکریہ ۔۔۔۔تحریری اپڈیٹ آج دوپہر کو دی جائے گی ۔۔۔۔ملک رضوان ۔۔۔۔

السلام علیکم! یہ اپڈیٹ 20 جون کو 7 بج کے 50 منٹس پر لکھی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔بالائی ،وسطی ،مغربی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،...
20/06/2024

السلام علیکم!
یہ اپڈیٹ 20 جون کو 7 بج کے 50 منٹس پر لکھی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔
بالائی ،وسطی ،مغربی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، وسطی اور جنوبی خیبر پختون خواہ کے لوگ آج سلسلے کی شدت اچھی طرح دیکھ چُکے ہوں گے ،ان علاقوں میں کہیں ہلکی سے معتدل جب کہ کہیں تیز سے موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے تیز سے شدید آندھی اور گرج چمک بھی ہمراہ تھی مشرقی پنجاب ،ملتان اور ارد گرد کے علاقوں میں تا حال بارش کا سلسلہ جاری ہے
پہلے جن دنوں کے لئے پیش گوئی کی جاتی ہے اُن کے آنے اور گزرنے کا انتظار کیا کریں اگر بارش نا ہو تو تنقید کیا کریں ۔۔۔اب بھی کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں بادل بغیر برسے ہی گزر گئے ہیں پہلے بھی آگاہ کیا تھا پراپر سلسلہ نہیں ہے ایک کمزور مغربی نظام بحیرہ عرب سے آنے والی نم آلود ہواؤں سے اشتراک کر کے بارش کا سبب بنے گا جہاں بادلوں کی شدت رہے گی وہاں بارش ہو گی ۔۔۔۔۔
لیکن تنقید جو کیا کریں سلسلہ گزرنے کے بعد اور تمیز کے دائرے میں رہ کر کیا کریں پھر ہم آپکی تنقید کو سر آنکھوں پر رکھیں گے کیوں کہ آپ کی تنقید ہمیں مزید بہتر کام کرنے پر مجبور کرتی ہے ہم محدود وسائل سے بہتر علم اور سنسنی سے پاک خبر پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ایک محض پیش گوئی ہوتی ہے بارش دینا نا دینا اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بر حال آج رات سے کل رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ،پنجاب ،کے پی کے کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل بننے اور بارش کے امکان رہیں گے ۔۔۔۔مشرقی بلوچستان ،مغربی اور بالائی سندھ میں بھی کل بارش کے اچھے امکان ہیں بلوچستان اور سندھ میں یہ امکان 22 جون تک رہیں گے وسطی سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کے امکان ہیں ۔۔۔۔۔علاقوں کے نام کل کی اپڈیٹ میں شامل کریں گے کیوں کہ پوسٹ لمبی ہو رہی ہے ۔۔۔۔
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو گا ۔۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔

https://youtu.be/GIBNvRBCf20آئندہ دو دن بارشیں ،مون سون کی تازہ ترین صورت حال ،ویڈیو کو دیکھیں چینل کو سبسکرائب کریں شکر...
20/06/2024

https://youtu.be/GIBNvRBCf20
آئندہ دو دن بارشیں ،مون سون کی تازہ ترین صورت حال ،ویڈیو کو دیکھیں چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ ۔۔۔۔۔ملک رضوان ۔۔۔۔

https://youtu.be/oS-vfXim9JAآج کے موسم اور مون سون کی مکمل تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں اور چینل کو سبسکرائب اور شیئر کریں ...
19/06/2024

https://youtu.be/oS-vfXim9JA
آج کے موسم اور مون سون کی مکمل تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں اور چینل کو سبسکرائب اور شیئر کریں شکریہ ۔۔۔۔ملک رضوان

اس وقت ملک کے بعض شمالی علاقوں میں بادل موجود ہیں اور چند مقامات پر بارش دیکھنے کو مل رہی ہے سندھ اور جنوبی پنجاب میں تی...
18/06/2024

اس وقت ملک کے بعض شمالی علاقوں میں بادل موجود ہیں اور چند مقامات پر بارش دیکھنے کو مل رہی ہے سندھ اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں جاری ہیں کل سے جنوبی پنجاب میں ان ہواؤں میں کمی کا امکان ہے ۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں ۔۔۔۔۔
19 سے 22 جون تک کے موسم کی بات کریں تو ایک مغربی سلسلہ پری مون سون ہواؤں سے اشتراک کر کے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سبب بن سکتا ہے جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے ۔۔۔۔۔
پنجاب میں اسلام آباد ،مری ،راولپنڈی ،اٹک ،کلر سیداں ،چکوال ،میاں والی ،جہلم ،لاہور ،سرگودھا ،سیالکوٹ ،مریدکے ،قصور ،ساہیوال ،فیصل آباد ،بہاولنگر ،پیر محل ،پاکپتن ،ملتان ،مظفر گڑھ ،کوٹ قیصرانی ،لیّہ ،تونسہ ،ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ،شور کوٹ ،جامپور ،گجرات ،جھنگ ،توبہ ٹیکسنگ ،بکھر اور آس پاس کے تمام علاقوں میں بادل بننے تیز سے شدید آندھی کے ساتھ کہیں ایک تو کہیں دو بارشوں کے امکان ہیں زیادہ امکان 20 اور 21 جون کو ہیں ۔۔۔۔جب کہ بہاولپور ،رحیمیار خان ،چولستان میں بادل بننے اور آندھی کے امکان تو ہیں بارش چند مقامات پر دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔۔۔۔۔
اسندھ کے جن علاقوں میں کچھ بہتر امکان ہیں اُن میں سکھر ،جیکب آباد ،لاڑکانہ ،دادو ،نوابشاھ اور ارد گرد کے علاقے شامل ہیں باقی علاقوں میں لوکل ایکٹیویٹیز 4بارش ہو سکتی ہے ۔۔۔۔۔
خیبر پختون خواہ کے تمام علاقوں میں بارش کے امکان ہیں پشاور ،تورخم ،پارہ چنار ، ناران ،کاغان ،مینگورہ ،چترال ،سوات بٹگرام ،ڈیرہ اسماعیل خان ،بنو ،ہنگو ،کوہ سفید اور وزیرستان اور آس پاس کے علاقوں میں 19 سے 22 جون کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اور بارش کے امکان رہیں گے ۔۔۔۔۔
بلوچستان کی بات کریں تو ژوب ،ہرنائی ،شیرانی ،ڈیرہ بھگٹی ،زیارت ،کوہلو ،خضدار ،لسبیلہ اور بیلہ میں بادل بننے اور اس دوران بارش کے امکان رہیں گے کویٹہ ،کے بھی بعض علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے باقی زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کے امکان ہیں لوکل ایکٹیویٹیز سے انکار نہیں ہے ۔۔۔۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں بارش کے امکان رہیں گے کشمیر کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔۔۔۔
اس دوران تیز سے شدید آندھیاں ،ژالہ باری ،شدید گرج چمک ہو سکتی ہے تو احتیاط لازم ہے ۔۔۔۔۔
جو نام میرے ذہن میں آ رہے تھے میں نے شامل کر دیے جو شامل نہیں ہو سکے اس کے لیے معزرت ہے ۔۔۔۔۔جو نام شامل نہیں ضلع کا نام بتا کر آپ اپنے علاقے کا موسم پوچھ سکتے ہیں
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو گا ۔۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔

https://youtu.be/2MS5ABxbpHoاگلے تین دن بارشوں کے امکان ،تیز آندھیاں ،24 گھنٹوں کا موسم ،یہ سب اس ویڈیو میں دیکھیں اور چ...
18/06/2024

https://youtu.be/2MS5ABxbpHo
اگلے تین دن بارشوں کے امکان ،تیز آندھیاں ،24 گھنٹوں کا موسم ،یہ سب اس ویڈیو میں دیکھیں اور چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے گا ۔۔۔۔۔تحریری اپڈیٹ آج سہ پہر کو دیں گے شکریہ ۔۔۔۔ملک رضوان ۔۔۔۔۔

ڈیرہ غازی خان ویدر پورٹل کی جانب سے عید الاضحٰی مبارک۔۔20 اور 21 کے دوران ڈیرہ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش کے امکان ...
17/06/2024

ڈیرہ غازی خان ویدر پورٹل کی جانب سے عید الاضحٰی مبارک۔۔
20 اور 21 کے دوران ڈیرہ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش کے امکان بنیں گے

السلام علیکم!اس وقت سہ پہر کے 4 بج کر 30 منٹ پر بارکھان ،کوہلو ،کویٹہ ،ژوب خضدار ،انتہائی جنوب مشرقی سندھ جو کہ ڈپلو کے ...
16/06/2024

السلام علیکم!
اس وقت سہ پہر کے 4 بج کر 30 منٹ پر بارکھان ،کوہلو ،کویٹہ ،ژوب خضدار ،انتہائی جنوب مشرقی سندھ جو کہ ڈپلو کے جنوب میں بارڈر کے علاقے ہیں ،کوہ سفید کے ارد گرد بادل موجود ہیں جو چند مقامات پر بارش کا سبب بن رہیں ہیں اور آنے والے گھنٹوں میں انکی شدت میں کچھ اضافہ ممکن ہے کوہ سلیمان پر بھی بادل بننے کے امکان ہیں کل کی نسبت آج تمام علاقوں میں ایکٹیویٹی کی شدت کم رہے گی۔۔۔۔۔۔
جب کہ کل 17 جون عید کے روز بھی جنوب مشرقی بلوچستان جس میں خضدار بیلہ ،لسبیلہ کے علاقے شامل ہیں اور چکوال ،جہلم ،راولپنڈی ،مری اٹک اسلام آباد ،ڈیرہ غازی خان کے مغربی علاقے ،راجن پور ،لیّہ ،تونسہ ،کوٹ قیصرانی ،چترال ،ناران ،کاغان ،دیر ،دروش ،مالم جبہ ،جنوبی کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل بننے اور بعض مقامات پر بارش کے امکان رہیں گے ۔۔۔۔۔
18 جون کو بھی یہ صورتِ حال برقرار رہنے کے امکان ہیں سندھ اور جنوبی پنجاب میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی تا ہم کل اور پرسوں گرمی کی شدت اور حبس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔
19 سے 22 جون کے دوران ملک کے چاروں صوبوں میں بادل بننے اور بارش کے امکان ہیں محکمہ موسمیات نے بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کی تفصیل ان شاءاللہ 18 جون کو دیں گے ۔۔۔۔۔
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو گا ۔۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔۔

16/06/2024

کل ڈیرہ ڈویزن دی عید تتی گزرسی۔
شام ٹائم پہاڑ تیں تھوڑا بہوں جھڑ بنڑسی

https://youtu.be/oD7fwSwJ2P8آج اور کل کے موسم کی مکمل تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں ،چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے گا ۔۔۔۔...
16/06/2024

https://youtu.be/oD7fwSwJ2P8
آج اور کل کے موسم کی مکمل تفصیل دیکھیے اس ویڈیو میں ،چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے گا ۔۔۔۔تحریری اپڈیٹ آج سہ پہر کو دیں گے شکریہ ۔۔۔۔۔ملک رضوان ۔۔۔۔۔

https://youtu.be/lM5TpYF5-ZUمحکمہ موسمیات نے عید کے بعد بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، دیکھیے اس ویڈیو میں
15/06/2024

https://youtu.be/lM5TpYF5-ZU
محکمہ موسمیات نے عید کے بعد بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، دیکھیے اس ویڈیو میں

https://youtu.be/pufhtS_8D2sآج موسم کیسا رہے گا ، عید کے بعد جون کے آخری 10 دنوں کے دوران ملک گیر بارشوں کا امکان ، دیکھ...
14/06/2024

https://youtu.be/pufhtS_8D2s
آج موسم کیسا رہے گا ، عید کے بعد جون کے آخری 10 دنوں کے دوران ملک گیر بارشوں کا امکان ، دیکھیے اس ویڈیو میں

السلام علیکم!آج بعد دوپہر سے شام رات کے دوران خضدار ،بیلہ ،لسبیلہ ،اوران ،ڈیرہ بھگٹی ، ژوب ،دادو ،مورو ،مہڑ ، نوابشاھ ،ڈ...
14/06/2024

السلام علیکم!
آج بعد دوپہر سے شام رات کے دوران خضدار ،بیلہ ،لسبیلہ ،اوران ،ڈیرہ بھگٹی ، ژوب ،دادو ،مورو ،مہڑ ، نوابشاھ ،ڈیرہ غازی خان ،لیّہ ،تونسہ ،راجن پور ،رحیمیار کے مغربی علاقے ،چترال ،ناران ،کاغان ،مالم جبہ ،تورخم ،پارہ چنار ، جہلم ،مری ،اٹک ،چکوال ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،سیالکوٹ ،نارووال ،جنوبی کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل بننے گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ چند مقامات پر بارش کے امکان موجود ہیں کل سے 18 جون تک ملک کے 95 سے 97 فیصد علاقے خشک رہیں گے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا تا ہم انتہائی شمالی حصے ،خطہ پوٹھوہار ،خضدار ریجن میں اکا دکا مقامات پر ایکٹیویٹی کے امکان رہیں گے ۔۔۔۔
سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج بھی تیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں آنے والے چند دنوں کے دوران انکی شدت مزید بڑھے گی ۔۔۔۔۔
پچھلی کئی اپڈیٹس میں آگاہ کر چُکے ہیں کہ 19 سے 22 اور 27 سے 30 جون کے دوران دو اچھی شدت کے بارشی نظام متاثر کر سکتے ہیں جن کے دوران ملک کے وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان موجود ہے ۔۔۔۔19 سے 22 اور جون کے آخری 10 دنوں کے ماڈل پر آپ دیکھ سکتے ہیں کے ملک گیر بارشوں کے امکان ہیں ۔۔۔۔
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو ۔۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔

14/06/2024

آج کوہ سلیمان پر اچھے بادل بنیں گے۔
تھل میں بھی ڈیویلپمنٹ دیکھنے کو ملیں گی۔۔

https://youtu.be/sSfgw8bQ8z813 اور 14 جون ،پری مون سون اور مون سون پر تفصیل سے بات چینل کو سبسکرائب کریں تا کہ آپ ہماری ...
13/06/2024

https://youtu.be/sSfgw8bQ8z8
13 اور 14 جون ،پری مون سون اور مون سون پر تفصیل سے بات
چینل کو سبسکرائب کریں تا کہ آپ ہماری یوٹیوب فیملی کا حصہ بن سکیں ۔۔۔۔۔
لکھی ہوئی اپڈیٹ 3 بجے اپلوڈ کریں گے
ملک رضوان ۔۔۔۔

https://youtu.be/pkcm_Bj3DZIآئندہ 24 گھنٹوں ،مون سون کی تازہ صورت حال ،عالمی اداروں کی تازہ رپورٹ
12/06/2024

https://youtu.be/pkcm_Bj3DZI
آئندہ 24 گھنٹوں ،مون سون کی تازہ صورت حال ،عالمی اداروں کی تازہ رپورٹ

السلام علیکم!انتہائی شمالی کے پی کے ،جنوب مغربی کشمیر ،چولستان ، کیر تھر رینج میں چند مقامات پر ہلکے سے گہرے بادل موجود ...
11/06/2024

السلام علیکم!
انتہائی شمالی کے پی کے ،جنوب مغربی کشمیر ،چولستان ، کیر تھر رینج میں چند مقامات پر ہلکے سے گہرے بادل موجود ہیں جو اکا دکا مقامات پر چھٹ پٹ بارش کا سبب بهی بن رہے ہیں دیگر ملک کے 99 فیصد علاقے خوشک موسم کی لپیٹ میں ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے آنے والے دنوں میں یہ اضافہ جاری رہے گا اور کسی بڑی بارش کے کوئی خاص امکان نہیں تا ہم پھر بھی کمزور مغربی سلسلے کے اثرات کی وجہ سے کل سے 15 جون کے دوران بھی کیر تھر رینج ،کوہ سلیمان ،خطہ پوٹھوہار ،چولستانی پٹی ،کوہ سفید اور وزیرستان کی پہاڑیوں پر ڈیویلپمنٹ دیکھنے کو ملتی رہے گی ۔۔۔۔۔
سندھ اور جنوبی پنجاب میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کے امکان ہیں عید کے دوران بھی ملک کے وسیع پیمانے پر موسم گرم اور خشک رہنے کے امکان ہیں تا ہم شمالی پنجاب ،کے پی ،کشمیر اور کوہ سلیمان پر ڈیویلپمنٹ کے امکان رہیں گے ۔۔۔۔۔
راجھستان پر ہوا کا دباؤ زیادہ ہونے کے سبب تا حال کوئی اچھا سلسلہ آتا دکھائی نہیں دے رہا جو بڑے پیمانے پر بارشوں کا باعث بنے لیکن پھر بھی عید کے فوراً بعد ایک سلسلہ آنے کی امید ہے جو بالائی و وسطی پنجاب ،مشرقی بلوچستان جو کہ کوہ سلیمان اور کوہ کیر تھر سے ملحقہ ہے ،مغربی سندھ ،کے پی کے،کشمیر میں اچھی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے تا ہم جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بقیہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش کے امکان رہیں گے کیوں کہ ان علاقوں میں ہوا کا دباؤ باقی علاقوں کی نسبت فل حال زیادہ ہے
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو گا ۔۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔

https://youtu.be/IMU1pzznEDcموسم کی ہر خبر سے رہیں با خبر ،عید کے بعد پری مون سون بارشوں کے حوالے سے اپڈیٹ شدید بارشوں ک...
11/06/2024

https://youtu.be/IMU1pzznEDc
موسم کی ہر خبر سے رہیں با خبر ،عید کے بعد پری مون سون بارشوں کے حوالے سے اپڈیٹ
شدید بارشوں کے امکان ۔۔۔۔۔
چینل کو سبسکرائب کریں اور آگے شیئر کریں شکریہ

مون سون ،24 گھنٹوں اور عید کے موسم اور گرمی کی لہر کے متعلق اپڈیٹ https://youtu.be/LPtOVLD8Yks
10/06/2024

مون سون ،24 گھنٹوں اور عید کے موسم اور گرمی کی لہر کے متعلق اپڈیٹ
https://youtu.be/LPtOVLD8Yks

راجن پور کی جانب اچھا سیل بڑھ رہا ہے
09/06/2024

راجن پور کی جانب اچھا سیل بڑھ رہا ہے

موجودہ مغربی سلسلہ کا کوہ سلیمان پر آخری دن۔۔
09/06/2024

موجودہ مغربی سلسلہ کا کوہ سلیمان پر آخری دن۔۔

اس موڈل میں دائرے کے اندر شمالی انڈیا پر ہوا کا دباؤ زیادہ ہے جس کی وجہ سے اگلے 10 دن بھی مون سون کا مشرقی سرا آگے سفر ک...
09/06/2024

اس موڈل میں دائرے کے اندر شمالی انڈیا پر ہوا کا دباؤ زیادہ ہے جس کی وجہ سے اگلے 10 دن بھی مون سون کا مشرقی سرا آگے سفر کرتا دکھائی نہیں دے رہا اور نہ ہی بے آف بنگال سے کوئی نم آلود ہوائیں بڑے پیمانے پر مغرب کا رخ کرتی نظر آ رہی ہیں تا ہم جنوب مغربی سرے پر ہوا کا دباؤ انتہائی کم ہے جس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ انڈیا کے جنوبی ساحلی علاقوں پر ایک آف شور ٹرف بھی وجود میں ہے اور ممبئی کے آس پاس لو پریشر بھی بن چکا ہے جو آنے والے دنوں میں شدید ترین بارشوں کا باعث بنے گا اور یہی جنوب مغربی سرا مون سون کا کافی تیزی سے مغرب کی طرف سفر کر رہا ہے ۔۔۔۔۔تا ہم 18 جون کے آس پاس حالات تبدیل ہوں گے اور شمالی انڈیا پر موجود ہوا کا دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا جس کے بعد عید کے فوراً بعد نم آلود ہوائیں جن کو پری مون سون ہوائیں بھی کہا جاتا ہے شدت کے ساتھ پاکستان پر اثر انداز ہوں گے اور مون سون کا مشرقی سرا بھی پھر اپنا سفر تیزی سے شروع کرے گا اور وقت سے پہلے پاکستان میں مون سون دستک دے گا ۔۔۔۔۔
یاد رہے آنے والے 8 دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے سندھ مشرقی بلوچستان اور جنوبی و مغربی پنجاب میں درجہ حرارت ایک بار پھر 45 سے 49 کے درمیان رہنے کے امکان ہیں۔۔۔۔۔۔
مون سون کے متعلق ایک تجزیہ چند دنوں کے دوران دیں گے یاد رہے کہ جولائی کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ملک کے تمام مون سون زون میں اچھی بارشوں کے امکان ہیں ۔۔۔۔۔
یہ ایک تجزیہ ہے ۔۔۔۔باقی میرے اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے ۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔

السلام علیکم!گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کشمیر بالائی کے پی کے ،بالائی پنجاب ،ڈیرہ غازی خان ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب ،پن...
05/06/2024

السلام علیکم!
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کشمیر بالائی کے پی کے ،بالائی پنجاب ،ڈیرہ غازی خان ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب ،پنجگور ،لسبیلہ خضدار سمیت جنوبی بلوچستان میں بادل بننے اور بعض مقامات پر بارش جب کہ بیشتر علاقوں میں آندھی چلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔۔۔۔آج بھی کوہ سلیمان ،چولستانی پٹی ،خطہ پوٹھوہار ،بارکھان کوہلو ،اوران ،لسبیلہ ،پنجگور ،بالائی اور وسطی کے پی کے اور کشمیر میں بعد دوپہر بادل بننے اور کہیں کہیں بارش کے امکان ہیں یاد رہے کہ آج سے بارش کے پہلاؤ اور شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا شدید آندھی گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ ہو سکتی ہے ۔۔۔باقی پچھلی کئی اپڈیٹ میں بھی بتا چُکے ہیں کہ 5سے 8 جون کے دوران پنجاب ،کے پی کے مشرقی بلوچستان ،بالائی اور مغربی سندھ میں بارش کے امکان رہیں گے گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقے بھی قابل ذکر ہیں ۔۔۔۔جب کے پنجاب کی مشرقی پٹی اور کوہ سلیمان سے ملحقہ علاقے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جن میں لاہور ،قصور ،ساہیوال ،فیصل آباد ،سیالکوٹ ،بہاولنگر ،بہاولپور ،رحیم یار خان ،اور ملحقہ علاقے شامل ہیں ۔۔۔۔۔باقی پنجاب ،کے پی کے اور بالائی سندھ کے اکثر علاقوں میں ان تین دنوں کے دوران بارش کے امکان رہیں گے بلوچستان کے بھی مشرقی اور شمالی علاقوں میں بارش کے کہیں کہیں امکان موجود ہیں ۔۔۔۔۔
محکمہ موسمیات نے مئی میں موسمی حالات کیسے رہے اس کے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک بھر میں مجموعی طور پر درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے ہیں جو پچھلے 10 سالوں میں دوسری بار ایسا ہوا ہے جب کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں معمول کے آس پاس بھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی اور مجموعی طور 66 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔باقی صوبے کے لحاظ سے ڈیٹا اس ٹیبل میں موجود ہے جو ظاہر کر رہا ہے کہ مئی خوشک ترین رہا ہے 1988 سے اب تک ایسا دوسری بار دیکھا گیا ہے کہ مئی اتنا خوشک ترین رہا ہے ۔۔۔۔۔

السلام علیکم!آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جب کہ جنوبی علاقوں میں مرطوب رہنے کے امکا...
03/06/2024

السلام علیکم!
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جب کہ جنوبی علاقوں میں مرطوب رہنے کے امکان ہیں کوہ سفید کے آس پاس بعد دوپہر ڈیویلپمنٹ کے امکان موجود ہیں ۔۔۔۔۔کل سے 8 جون کے دوران خاص کر 5 جون کی شام سے 8 جون کے دوران پنجاب ،خیبر پختون خواہ ،بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان خضدار ریجن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل بننے تیز سے شدید آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش کے امکان موجود ہیں ۔۔۔۔۔پنجاب کی مشرقی پٹی زیادہ متاثر ہو سکتی ہے جس میں لاہور سیالکوٹ نارووال قصور ،ساہیوال ،پاکپتن ،فیصل آباد ،بہاولنگر ،عارف والا ،فورٹ عباس ،حاصلپور ،بہاولپور ،چولستان شامل ہیں ۔۔۔۔اس دوران کوہ سلیمان پر بھی اچھی ڈیویلپمنٹ کے امکان ہیں جو نزدیکی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے ۔۔۔۔۔باقی اپنے علاقے کا موسم آپ کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکان ہیں جن میں سکھر ،جیکب آباد اور ملحقہ علاقے قابلِ ذکر ہیں ۔۔۔۔۔
آج سے سمندری ہوائیں شدت اختیار کریں گی اور آنے والے 3 دنوں کے دوران سندھ اور جنوبی پنجاب بعض وسطی پنجاب کے علاقے سمندری ہواؤں کے زیرِ اثر رہیں گے جس کی وجہ سے نمی میں اضافہ اور بعد دوپہر حبس کی شدت میں اضافہ ممکن ہے تا ہم رات اور صبح کے وقت موسم بہتر رہنے کے امکان ہیں ۔۔۔۔۔
دوسری جانب مون سون بحیرہ عرب میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور انڈیا کے علاقے بینگلور ،اور منگلورو تک کہ علاقوں کو کور کر چکا ہے ۔۔۔۔۔10 جون کے بعد یہ انڈیا کے مشرقی علاقوں کو بھی کور کر لے گا ۔۔۔۔۔اس حساب سے 20 جون کے آس پاس مون سون سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں کے قریب پہنچ سکتا ہے ۔۔۔۔۔
9 جون سے 12 جون کے آس پاس ECMWF ایک لو پریشر اریا بحیرہ عرب کے شمالی حصے میں بننے کے امکان ظاہر کر رہا اگر ایسا ہوا تو یہ بھارتی ریاست گجرات کی طرف آ سکتا ہے اور سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں پر بھی پڑ سکتے ہیں اگر آگے بڑھا تو باقی علاقوں میں بھی پری مون سون اپنے رنگ دیکھا سکتا ہے تا ہم ابھی بہت وقت پڑا ہے اور باقی ماڈلز اس کو بنتا نہیں دیکھا رہے ۔۔۔۔ہم لمحہ بہ لمحہ آپکو آگاہ کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔
بر حال ایک کمزور مغربی سلسلے اور پری مون سون ہواؤں کے اشتراک سے 5 سے 8 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے امکان موجود ہیں تیز آندھی کی وجہ سے سولر پلیٹس کو نقصان ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو گا ۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔۔

Address

Taunsa
32103

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Ghazi Khan Weather Portal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dera Ghazi Khan Weather Portal:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Taunsa

Show All