
23/09/2024
*_وادی درگ_*
*پچھلے تین مہینوں میں*
*مروگٹہ سے بڑے جانور/چاروے (گائے، بچھڑے، بھینس) کا مکمل صفایا ہوگیا ہے*
*اِن تین مہینوں میں*
*تقریباً 60کے قریب جانور مرگئے*
*محکمہ لائیواسٹاک درگ نے ویکسینیشن بھی کی،رات گئے ایک گائے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ کوئی زہر والی جڑی بوٹی کھا رہی ہیں مزید تشخیص جاری ہے*
*دِن بہ دِن یہ بیماری پھیلتی جارہی ہے*
*غریب لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے*
*ضلعی انتظامیہ بالکل توجہ نہیں دے رہی*
*اب تو جانوروں کی یہ بیماری درگ شہر میں داخل ہورہی ہے*
*پرسوں ایک ہی گھر کے 4صحت مند جانور اچانک مر گئے*
*صحت مند جانور*
*اچانک گِر کر 5منٹ کے اندر مر رہے ہیں*
*جس طرح ہارٹ اٹیک ہوتا ہے بالکل اسی طرح یہ بھی مررہے ہیں*
*اِس مُوذی وَبا کی تشخیص اور روک تھام بہت ہی ضروری ہے
*اور ہمیں اپنے علاقے کی خوشحالی و ترقی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کام ضرور کرنا چاہیئے*
*گورنمنٹ آف بلوچستان*
*محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں جلد از جلد دُرگ بھیجے*
*ورنہ کافی دیر ہو جائے گی*
*یہ وَبا بڑے پیمانے پر مزید تباہی پھیلا سکتی ہے*
*Copied