Barwaqat News Taunsa

Barwaqat News Taunsa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Barwaqat News Taunsa, Media/News Company, Taunsa.

18/11/2024

بار ایسوسی ایشن تونسہ شریف نے منشیات مکاؤ تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان ۔۔۔منشیات فروشوں کے کیس نہ لینے کا اعلان ۔۔۔کلمہ چوک میں بھرپور شرکت کا عزم ۔۔۔مولانا آمان آللہ قیصرانی کا خطاب ۔۔۔۔صدر بار تونسہ ہمایوں کھتران ۔۔۔سردار اقبال خان قیصرانی امیدوار برائے صدارت 2025ـ2026 سردار فہیم ظفر خان ملغانی ۔۔ملک ظفر ۔۔ملک فاروق ۔۔۔ودیگر معزز وکلاء کی شرکت

Makhdoom Anees Ali Hashmi

*بھرتی برائے UDC LDC فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) سال 2024 ( 75بیچ ریکروٹ)*
18/11/2024

*بھرتی برائے UDC LDC فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) سال 2024 ( 75بیچ ریکروٹ)*

تونسہ شریف*پنجاب ھائی وے پٹرولنگ پولیس سب انسپکڑمحمد سلیم بھٹہ کو پٹرولنگ چیک پوسٹ کوٹ موڑ اور پٹرولنگ چیک پوسٹ بوھڑ، دو...
17/11/2024

تونسہ شریف
*پنجاب ھائی وے پٹرولنگ پولیس سب انسپکڑمحمد سلیم بھٹہ کو پٹرولنگ چیک پوسٹ کوٹ موڑ اور پٹرولنگ چیک پوسٹ بوھڑ، دونوں پوسٹوں کا انچارج تعینات کر دیا گیا۔۔*

17/11/2024
تونسہ شریف ایس ایچ او احسان چانڈیہ تبدیل ابراہیم لنڈ ایس ایچ او سٹی تونسہ تعینات
28/10/2024

تونسہ شریف ایس ایچ او احسان چانڈیہ تبدیل ابراہیم لنڈ ایس ایچ او سٹی تونسہ تعینات

28/10/2024

تونسہ میں بڑھتے جرائم پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تونسہ پولیس فرضی کاروائیوں تک محدود ہے ،موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے کے باوجود، متاثرین کو دی جانے والی ریکوری کی رقم 20 ہزار سے 25 ہزار تک محدود ہے۔ جب موٹر سائیکل کی قیمت 50 ہزار تھی تب بھی یہی رقم دی جاتی تھی۔ یہ ظلم کی ایک مثال ہے، جب کہ اصل موٹر سائیکل کی برآمدگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
مزید براں مقامی پولیس ناکام اور فرضی کارروائیوں کے ذریعے اپنی کارکردگی کو بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے ۔شہر میں سٹریٹ کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز، معزز عدالت میں ریتڑہ پولیس کی جانب سے بنائے گئے ایک مقدمے کا فیصلہ بھی پولیس کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ اوز کے کمروں میں ٹاوٹ مافیا کا راج رہتا ہے جہاں وہ پیسوں کے عِیوَضلوگوں کی رہائی اور گرفتاری کے فیصلے کرتے ہیں
ہم آئی جی پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور تونسہ سٹی ، و تھانہ ریتڑہ میں اہل افسر ان کو تعینات کریں تاکہ عوامی مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔

13/04/2024

کوئٹہ نوشکی میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر بس سے پنجاب کے 9 مسافروں کو اغوا کر کے قتل کر دیا ہے گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ زرائع

محکمہ وائلڈ لائف  ڈیرہ غازی خان کی کارروائیاںڈی۔ جی۔ وائلڈ لائف پنجاب اور سینیر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ کے ویژنڈ...
30/03/2024

محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان کی کارروائیاں
ڈی۔ جی۔ وائلڈ لائف پنجاب اور سینیر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ کے ویژن
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خانریجن۔ عرفان فاروقی صاحب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان
سدرۃ منتہا صاحبہ کے حکم پر۔
کتا ریچھ کی لڑائی کروانے والوں اور رکھنے والوں اور بغیر لائسنس کوئی بھی جانور اور پرندے رکھنے والوں کے خلاف دس روزہ کومبینگ آپریشن جاری ھے۔ جس میں فینسی برڈز ریچھ ۔تیتر۔ بٹیر بغیر لائسنس رکھنے والوں کے خلاف کاروائی بلاامتیاز جاری ہیں۔
2ریچھ برامد کیے گئے ہیں۔اور ان ریچھوں کو منی زو تونسہ شریف میں اور ڈیرہ غازی خان زو میں شفٹ کیا گیا ہے۔ اور ان کو رکھنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ کیا گیا اور ایسے ہی فینسی برڈز کی دکان والے اور اسے گھروں میں رکھنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جا رہی ھیں اور بھاری جرمانہ کیا جا رہا ہے ۔اس اپریشن میں انسپکٹر وائلڈ لائف شاہوار بشیر
انسپکٹر محمد طفیل ۔ اور تمام سٹاف شامل ہے انشاءاللہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ وائلڈ لائف کو بچانے میں کردار ادا کریں۔اس وقت پرندوں اور جانوروں کا انڈے اور بچے دینے کا سیزن شروع ہو چکا ہے ۔ 31 مارچ سے 15 اگست تک شکار منع ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا میں چٹی دلالوں کے نرغے فاروق  مسرانی نامی چٹی دلال کا ہر وقت تھانہ میں رہنا معمول بن گیا ہے ...
30/03/2024

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا میں چٹی دلالوں کے نرغے فاروق مسرانی نامی چٹی دلال کا ہر وقت تھانہ میں رہنا معمول بن گیا ہے لاکھوں میں مک مکا کر دیہاڑیاں بنانے میں مصروف شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ

07/12/2023

تونسہ شریف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کےنا اہل ایم ایس کی نا اہلیاں کھل کر سامنے آنے لگی تمام انتظامیہ بے وس آج ایک بچی کی جان بھی لے لی معمول کے مطابق سفارش والو کواندر بھیج دیا جاتا ہےتمام ڈاکٹر صاحبان اپنی من مانیاں کر رہےہیں عوام لینوں میں ذلیل خوار عوام کیلئے تمام دوائی بازار سے ہسپتال میں سرنج تک ہی موجود نہیں ، جبکہ دوائی صرف ایم صاحب یہ ڈاکٹر صاحبان کے تعلق دار کو ہی مہیاں کی جاتی جب جناب ایم ایس صاحب کوئی بندہ شکایت کیلئے کال بھی کریں تو جناب پوری بات سن کر کہتے ہیں sorryغلط نمبر ملایا ہے ،عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب سے کاروائی کا مطالبہ

ڈیرہ غازیخان۔شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں ادا کر دی گئی۔قومی پرچم میں لپٹے شہی...
12/11/2023

ڈیرہ غازیخان۔
شہید سب انسپکٹر رضوان محبوب کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں ادا کر دی گئی۔

قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او احمد محی الدین، ایس پی انوسیٹیگیشن بختیار احمد شریک۔

نماز جنازہ میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر شریک۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان لک نماز جنازہ میں شریک

نماز جنازہ میں اے ایس پی رحمت اللہ، ڈی ایس پی فاروق، ڈی ایس پی ارشد رند شریک

نماز جنازہ میں اے سی صدر عثمان غنی، سی او ایم سی کوٹ چھٹہ جواد گوندل شریک۔

نماز جنازہ میں پولیس ملازمین و افسران بڑی تعداد میں شریک

نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ اور رشتہ دار شریک۔

پاک رینجرز، پاک رینجرز ،میڈیا نمائندگان ،وکلاء،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

نماز جنازہ مولانا جمال عبدالناصر نے پڑھائی۔

کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او و دیگر نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔

ڈی پی او کا شہید کو خراج تحسین پیش ،شہید کا خون کسی صورت رائیگا ں نہیں جائے گا

جرائم پیشہ عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ڈی پی او

عوام الناس کی جا ن و ما ل کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈی پی او

دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ہیں ۔ کمشنر

جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاد کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز ڈکیتوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر رضوان محبوب شہیدہوگئے تھے ۔

شہیدسب انسپکٹر رضوان محبوب نے سوگواران میں ماں باپ، بیوی، دو بیٹے اور بیٹیاں چھوڑے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

میرے دیس کے باسی تونسہ شریف کی نواحی بستیوں سے لیہ جا رہے ہیں ، دریا کا کٹھن سفر روزانہ سینکڑوں افراد طے کرتے ہیں ، اگر ...
11/11/2023

میرے دیس کے باسی تونسہ شریف کی نواحی بستیوں سے لیہ جا رہے ہیں ، دریا کا کٹھن سفر روزانہ سینکڑوں افراد طے کرتے ہیں ، اگر روڈ نہیں بن پاتا تو کئی سالوں سے بنی پل جو حکمران کا منہ چڑا رہی ہے تو اس کے نیچے دریا گزارا جائے تاکہ عوام دریا کے کٹھن سفر سے تو بچ سکیں ،

*ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لنڈ میں پولیس کا موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ،*ڈی پی او احمد محی الدین صاحب بعد میں خو...
11/11/2023

*ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لنڈ میں پولیس کا موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ،*
ڈی پی او احمد محی الدین صاحب بعد میں خود مقابلے کو لیڈ کر رہے ہیں

چوکی انچارج سب انسپکٹر رضوان محبوب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید، 03 اہلکار شدید زخمی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر رضوان محبوب کی قربانی کو خراج عقیدت،

آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان شہید سب انسپکٹر کی فیملی کے ساتھ فوری رابطہ کریں، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کا واقعہ میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی اقبال، ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر خان کی بہترین نگہداشت کا حکم،

سب انسپکٹر رضوان محبوب نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ڈاکٹر عثمان انور

پنجاب پولیس سب انسپکٹر رضوان محبوب جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے، آئی جی پنجاب

زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، آئی جی پنجاب

شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت

فائرنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی گرفتاری یقینی بنائیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ آئی جی پنجاب

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

*******

*اطلاع نماز جنازہ* شہید سب انسپکٹر حافظ رضوان محبوب کی نماز جنازہ کل صبح ٹھیک 10:30 بجے پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں ادا...
11/11/2023

*اطلاع نماز جنازہ*

شہید سب انسپکٹر حافظ رضوان محبوب کی نماز جنازہ کل صبح ٹھیک 10:30 بجے پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی،

ڈیرہ غازیخان۔تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک۔ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود، مقاب...
11/11/2023

ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ کالا شادن لنڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک۔

ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود، مقابلے کو خود لیڈ کر رہے ہیں۔

مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکار سب انسپکٹر رضوان محبوب کو شہید جبکہ اقبال ASI، طاہر سعید HC اور کانسٹیبل مظہر کو زخمی کر دیا تھا۔

جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ہونے والے ڈاکووں کو گھیرا میں لے لیا۔

ڈی پی او احمد محی الدین خود موقع پر موجود ہیں۔

کافی دیر تک پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔

دوران مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر سے مقابلہ جاری ہے۔

ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کی جارہی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

Address

Taunsa
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barwaqat News Taunsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share