Geo News Talagang

Geo News Talagang محسن قیوم شیخ نمایندہ جنگ جیو نیوز تلہ گنگ
بیورو چیف رو

29/04/2024
25/04/2024

سود کی کیخلاف جنگ ۔۔۔۔ سود کا خاتمہ ضروری ہے

25/04/2024
25/04/2024

نیوز الرٹ
تلہ گنگ اراضی سنٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا پرائیویٹ افراد کی انتقال درج کرانے کیلے انے والوں کو گھیر کر مک مکا کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ش نامی شحض نے بتایا کہ پہلے مجھے زمیں کا ریٹ تین لاکھ روپے بتایا گیا جس کے بعد اراضی سنٹر کے عملے نے کہا کہ میں آپ کا ریٹ کم سے کم ڈال دوں گا پچاس ہزار روپے لگے گے جبکہ اس کا تین لاکھ کے حساب سے اتنا ٹیکس بنے گا جس پر میں واپس ا گیا یاد رہے اس سے قبل بھی اراضی سنٹر پر ایسے معاملات کی نشاہدہی کر چکا ہوں جس میں ایک زمین جس پر گھر تعمیر تھا اس کو خالی زمین دکھا کر انتقال کر دیا گیا اے ڈی سی آر کو ثبوت دییے لیکن سب اوکے کی رپورٹ دے کر معاملہ دبا دیا گیا اگر آج بھی آڈٹ فارم اراضی سنٹر کا مکمل چھان بین کرے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکتا ہے جبکہ متعلقہ افراد جن سے رشوت لے کر گھروں کی جگہ خالی زمین پر انتقال کیا جاتا ہے ان سے قبضے کی جگہ پوچھیں جائے وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر چکوال ،اور اسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اراضی سنٹر پر موجود کیمروں کی مدد سے تمام ملوث افراد کیخلاف کاروائی کریں اور پرائیوٹ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کریں ۔۔۔ رپورٹ محسن قیوم شیخ

25/04/2024

لاہور
ضمنی الیکشن نتائج میں بےضابطگیوں کے واقعات ہوئے پی پی 36 اور پی پی 22 پر پریزائیڈنگ افسروں اور 19 پولنگ اسٹیشنز پر فافن کے مبصرین کو مشاہدے سے روکا گیا جبکہ 4 حلقوں میں مسترد ووٹوں کی تعداد جیتنے والوں کے مارجن سے زیادہ تھی پی پی 36 اور پی پی 22 میں آزادانہ مشاہدے میں پابندیاں دیکھنے میں آئیں رپورٹ فافن

24/04/2024

بیٹی ان پڑھ رکھ لینا
لیکن کبھى بھی hostel نہ بھیجنا

15/04/2024

پنجاب کے 25 سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ تلہ گنگ کے دو سکول بھی شامل...

امیدوار مسلم لیگ ن ملک فلک شیر کی سردار حسن سے ملاقات حمایت کی یقین دہانی ۔۔
15/04/2024

امیدوار مسلم لیگ ن ملک فلک شیر کی سردار حسن سے ملاقات حمایت کی یقین دہانی ۔۔

15/04/2024

اسلام آباد معروف کاروباری شخصیت ملک مشتاق احمد کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی بحریہ ٹاؤن وائٹ روز مارکی میں ہوئی جس میں تلہ ...
14/04/2024

اسلام آباد
معروف کاروباری شخصیت ملک مشتاق احمد کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی بحریہ ٹاؤن وائٹ روز مارکی میں ہوئی جس میں
تلہ گنگ کی سیاسی سماجی صحافی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی شرکت کرنے والوں میں
،قاضی الطاف حسین ،ملک ذیشان علی،عبدالوہاب ملک یو بی ایل،ملک عاصم اقبال لاوہ ،ملک کبیر،راجہ اورنگزیب،سمیع اللّٰہ خان جوگی ، نعمان شانی گھاڑا، محسن قیوم شیخ نمائندہ جیو نیوز تلہ گنگ ، چوہدری غلام ربانی ، قاضی عبالقادر ، لیاقت اعوان ، عمران رسول ، ملک عمران کریم ، سید سجاد شاہ ، سلیم بلال ، سمیت دیگر نے ملک مشتاق احمد کو مبایبد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔۔

14/04/2024

نیوز الرٹ
تلہ گنگ گزشتہ رات محلہ مسجد ابوبکر صدیق کے قریب ایک ہی رات میں تین گھروں میں چوروں نے مکمل صفایا کر دیا ایک گھر سے تقریباً 25 تولے سونا لے اڑے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تحقیات شروع تلہ گنگ میں سیف سٹی پراجیکٹ ضروری ہو گیا عوام کو اپنی حفاظت کیلے سیکورٹی کمیرے لگانا ہو گے ۔۔۔

14/04/2024

*سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے پی پی 22 پر ہونے والی ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈیرہ حافظ عمار یاسر پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں کام کرنے کی لیکر نہیں ہے وہ جو ہمارے بنایے ہویے ضلع کو غیر فعال کرکے ہمدردیاں حاصل کر رہے ہیں وہ یہ بتایں کہ ایک ڈپٹی کمشنر تک تو وہ لگا نہیں سکے میں ان سب کو فارم 47 کی پیدوار مانتا ہوں یہ جعلی ایم این سے اور ایم پی ایز ہیں فارم 47 کی وزیر اعلی مریم نواز چاہتی تو پانچ منٹ میں ضلع تلہ گنگ فعال ہو سکتا ہے لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی میں تقریریں کرنے سے ضلع فعال ہو گا تلہ گنگ میں بنے ہوئے ٹراما سنٹر کیلے بیس کروڑ روپے رکھے جو ہم نے اٹھارہ کروڑ جاری کیے اور بلڈنگ بھی بن چکی دو کروڑ باقی تھی اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے مالی سال میں ٹراما سنٹر کیلے ایک لاکھ روپے رکھ کر تلہ گنگ کی عوام کے منہ پر تمانچہ مارا ہے تلہ گنگ اکوال ملکوال نکہ کہوٹ بلال آباد میں اربوں روپے کے فنڈز دیئے ملکوال میں آج جو فنڈز لگایے جا رہے ہیں وہ میرے منظور شدہ ہے جو آج ایم پی اے کا امیدوار ہے اس کو بلال آباد اور سگھر کیلے 7 کروڑ روپے کی گلیاں اور روڈ میں نے دییے چالیس سال موصوف نے کوئی کام نہیں کرایا تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں ڈائیلاسز میں نے شروع کیے جس کیلے نوے لاکھ روپے سالانہ منظور کرایے جبکہ ضلع کمپلیکس کیلے چار ارب پچھتر کروڑ روپے منظور کرایے جو اس حکومت نے ختم کر دییے لاوہ ہسپتال کیلے پچس کروڑ روپے منظور کرایے جبکہ آٹھ کروڑ روپے دییے اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے مالی سال کیلے لاوہ ہسپتال کیلے بارہ ہزار روپے رکھیں ہیں اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے میں تمام پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور ایاز امیر ، پیر نثار ،سیماب طاہر کرنل سلطان سرخرو اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور 21 اپریل کو گھوڑے پر مہر لگا کر حکیم نثار کو اسمبلی پہنچانا ہے*
*رپورٹ محسن قیوم شیخ*

14/04/2024

ٹک ٹاک بنانے والے وکلاء کے خلاف پنجاب بار کونسل نے قوانین میں ترمیم کردی ۔

اب کوئی بھی وکیل یونیفام میں ٹک ٹاک بناتا ہے یا سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر کے لیے ویڈیو بناے گا تو ایسا وکیل مسکنڈکٹ کا مرتکب ہوگا۔

Address

Farooq Azam Market Talagang
Talagang

Telephone

+923333311148

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo News Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo News Talagang:

Videos

Share