Talagang Times

Talagang Times تلہ گنگ میڈیا ہاوس ، دنیا نیوز ، 92 نیوز ، ابتک نیوز، بول

محکمہ تحفظ ماحولیات چکوال کی ٹیم کی جانب سے تلہ گنگ میں  پلاسٹک بیگ ڈیلرز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ 75 مائیکرون سے کم موٹائ...
21/12/2024

محکمہ تحفظ ماحولیات چکوال کی ٹیم کی جانب سے تلہ گنگ میں پلاسٹک بیگ ڈیلرز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ 75 مائیکرون سے کم موٹائی اور 12×16 سے کم سائز کے پلاسٹک کے تھیلے بنانے یا بیچنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں ،متعلقہ جگہ سیل اور مزکورہ غیر قانونی پلاسٹک ضبط کر لیے جائیں گے ۔یاد رہے کہ پلاسٹک بیگز، ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں اور انسانی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے.

ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔
20/12/2024

ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

انجمن بہبودی مریضاں رجسڑڈ تلہ گنگ کے سائبان گھر میں شاندار زندگی گزارنے والے بابا جی محمد اسماعیل سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں...
20/12/2024

انجمن بہبودی مریضاں رجسڑڈ تلہ گنگ کے سائبان گھر میں شاندار زندگی گزارنے والے بابا جی محمد اسماعیل سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں آ ج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں،
ان کی نماز جنازہ آ ج 4:15بجے جوہراں والے قبرستان سلطان روڑ تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی

سوئی گیس ٹیم نے عبد الباسط کے ہمراہ محلہ محمد آباد تلہ گنگ و گردنواح محلوں میں پریشر چیک کیا ، ٹی بی ایس سے گیس پریشر ای...
20/12/2024

سوئی گیس ٹیم نے عبد الباسط کے ہمراہ محلہ محمد آباد تلہ گنگ و گردنواح محلوں میں پریشر چیک کیا ، ٹی بی ایس سے گیس پریشر ایڈجسٹ کیا۔

سوئی گیس کی ٹیم نے پریشر کم ہونے کی عوامی شکایات پر تلہ گنگ کا وزٹ کیا انکے ہمراہ معروف سماجی نوجوان ملک عبد الباسط نے محلہ محمد آباد و گردنواح محلوں میں پریشر کم ہونے کی نشاندھی کی جس پر سوئی گیس کی ٹیم نے شیل چوک پر نصب ٹی بی ایس سے گیس پریشر کی ایڈجسٹمنٹ کی اور یقین دلایا کہ سوئی گیس کم پریشر والا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے

20/12/2024

پیر سید آصف رضا شاہ گیلانی22دسمبر2024چودھری مارکیٹ(ہفتہ بازار)میں گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کی دعوت عام دیتے ہوئے۔اس موقعہ پر محمد اصغر رضوی اور طارق مزمل بھی موجود ہیں

تلہ گنگ محلہ پپو پمپ اور محلہ مسجد نور کے مکینوں کا سوئی گیس آفس تلہ گنگ میں احتجاجمتعدد بار کم پریشر کی درخواستیں دی لی...
20/12/2024

تلہ گنگ محلہ پپو پمپ اور محلہ مسجد نور کے مکینوں کا سوئی گیس آفس تلہ گنگ میں احتجاج

متعدد بار کم پریشر کی درخواستیں دی لیکن تلہ گنگ و چکوال سوئی گیس افسران کے سر پر جوں تک نہیں رینگی اہلیان محلہ

اہلیان علاقہ کی منتخب ارکان اسمبلی سے اس معاملے میں ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ

اگر سوموار تک گیس پریشر ٹھیک نہیں کیا گیا تو میں روڈ کو بلاک کردیا جائے گا اہلیان علاقہ

تلہ گنگ :- کرین پارٹی تلہ گنگ پیر سید آصف رضا شاہ گیلانی،محمد اصغر رضوی،محمد طارق مزمل اور محمد واجد رضوی کی تلہ گنگ میڈ...
20/12/2024

تلہ گنگ :- کرین پارٹی تلہ گنگ پیر سید آصف رضا شاہ گیلانی،محمد اصغر رضوی،محمد طارق مزمل اور محمد واجد رضوی کی تلہ گنگ میڈیا ہاؤس آمد22دسمبر2024 تلہ گنگ چودھری مارکیٹ میں ختم نبوت گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی دعوت دی۔یاد رہے کرین پارٹی کے زیرِ اہتمام 22دسمبر2024 تلہ گنگ چودھری مارکیٹ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علامہ سعد حسین رضوی سمیت دیگر مرکزی قیادت کانفرنس سے خطاب کرتے گی۔

ضلع تلہ گنگ کو فعال کرنا ممبران اسمبلی اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ اور اب حکومت پنجاب کی جانب سے تلہ گنگ باقاعدہ تسلیم شدہ ضلع...
20/12/2024

ضلع تلہ گنگ کو فعال کرنا ممبران اسمبلی اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ اور اب حکومت پنجاب کی جانب سے تلہ گنگ باقاعدہ تسلیم شدہ ضلع ہے ۔ جس میں بہت جلد ضلع افسران کی تعیناتیوں کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چودھری عامر حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ممبران اسمبلی پر بہتان لگاتے ہیں کہ وہ ضلع تلہ گنگ کو فعال کرنے میں دلچسپی نہیں دیکھا رہے ۔ حالانکہ پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان ، ملک فلک شیر اعوان ایم پی اے اور ایم این اے سردار غلام عباس نے واضع اور دو ٹوک انداز میں ہر جگہ ہر فورم پر ضلع تلہ گنگ کو فعال کرانے کا نہ صرف وعدہ کیا بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت تمام قیادت تک عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پہنچایا بھی ہے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان کا یہ بیان بھی ریکارڈ پر ہے کہ جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان سے دوران ملاقات ضلع تلہ گنگ کو جلد فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ اب جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع تسلیم کر لیا گیا ہے تو تنقیدی اس کو بھی ہدف بنا رہے ہیں ۔ جس سے ان کی وابستگی اور ذہنی استعداد کھل کر سامنے آ رہی ہے کہ وہ کس کے اشارے اور ڈوریں ہلانے پر استعمال ہورہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن جو کام کرتی ہے وہ ناصرف پائیدار ہوتا ہے بلکہ اس کے دور رس نتائج بھی ہوتے ہیں ۔ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلئے اندھا دھند اقدامات نہیں کئے جاتے بلکہ سوچ بچار کرکے ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس سے حقیقی فایدہ ہو ۔ محض سیاسی اسٹنٹ کھیلنا عوام سے دھوکہ ہوتا ہے ۔ ان شاءاللہ اب تعیناتیوں کا عمل بھی جلد شروع ہو گا ۔ ضلع تلہ گنگ سمیت پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کریگا اور یہ آنے والا وقت ثابت کریگا ۔

حاجی خان زمان مرحوم کے صاحبزادے،ملک جی ایم اعوان بلال آباد تلہ گنگ کے بھائی،آفتاب اعوان اور مہتاب اعوان بلال اعوان کے وا...
20/12/2024

حاجی خان زمان مرحوم کے صاحبزادے،ملک جی ایم اعوان بلال آباد تلہ گنگ کے بھائی،آفتاب اعوان اور مہتاب اعوان بلال اعوان کے والد محترم حاجی فتح خان اعوان قضائے الہی سے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ4:15 بجے بڑے استادوں والے قبرستان تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی

تلہ گنگ میں ایف بی آر کی بڑی کاروائی  POS کی خلاف ورزی اور سیل ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیل ٹیکس عرفان...
19/12/2024

تلہ گنگ میں ایف بی آر کی بڑی کاروائی POS کی خلاف ورزی اور سیل ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیل ٹیکس عرفان زبیر، شجاعت ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکس ہاؤس تلہ گنگ محمد ہارون ، سپروائزر محمد طاہر علوی،ملک بابر شہزاد اگرال اور علی رضا کے ہمراہ چشتیہ میڈیکل،عبدلواحد فارمیسی،وہاڑی چاول سٹور اور آزاد ٹائر کو سیل کر دیا گیا جبکہ مزید کاروائیاں بھی کی جائینگی

معروف سماجی تنظیم انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ کے زیر انتظام خصوصی افراد کے اعزاز میں ساتویں شاندار  سالانہ تقریب کا انعق...
19/12/2024

معروف سماجی تنظیم انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ کے زیر انتظام خصوصی افراد کے اعزاز میں ساتویں شاندار سالانہ تقریب کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا ،جس میں انجمن کے ایڈیشنل جنرل سیکٹری ملک عاصم رشید نے خطبہ استقبالیہ ،سید نجم الثاقب ہمدانی صدر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر کونسل تلہ گنگ نے کارکردگی رپورٹ پر مشتمل پریزنٹیشن دی اور ڈاکٹر ارشد ملک صدر انجمن نے حاضرین کی آمد کے کا شکریہ ادا کرتے ہو کے آئندہ کے اہداف میں خصوصی افراد کےلیے سکل و روزگار سنٹر اور ایمبولنس وین کےلیے مالی تعاون کی اپیل کی،پروگرام میں نقابت کے فرائض ملک ندیم اختر جنرل سیکٹری نے ادا کئے، یہاں سپیشل ایجوکیشن سنٹر تلہ گنگ کے خصوصی بچوں نےخوبصورت پرفامنس آئٹمز پیش کیے ، جن کو انجمن کی بجانب سے دلکش انعامات دئیے گئے جب کہ اسی طرح انجمن اور ہیلپنگ ہینڈ کے مشترکہ فلاحی پراجیکٹ مزکزبحالی معزوراں ( ری ہیب کلینک ) میں جاری سہولیات کے فزیو تھراپی ، سائیکو تھراپی اور سپیچ تھراپی کے متعلق وہاں متعین ماہر خواتین سٹاف نے بریفنگ دی، اس موقعہ پر ری ہیب کلینک سے استفادہ کرنے والے بچوں کو بھی بلوایا گیا تھا ایسے سارے بچوں کو بھی انجمن کی طرف سے انعامات دئیے گئے،تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ سائرہ ہاشمی اے۔ایس۔پی چکوال تھیں ،جنہوں نے اپنے خطاب میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان فلاحی منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،جبکہ صدرات وسیم اقبال بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر چکوال / تلہ گنگ نے کرتے ہوئے جہاں ایک طرف انجمن کے فلاحی کام کو قابل تقلید قرار دیا ، وہاں حکوت پنجاب کے ہمت کارڈ سمیت خصوصی افراد کےلیے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا ، تقریب سے خطاب کرنے دیگر مقررین میں کرنے والے مہمانان گرامی میں سردار شاہ روز خان ٹمن ، قاضی عبد القادر ،قاضی الطاف حسین ، عدنان بشیر پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سنٹر تلہ گنگ ، عمر قریشی ایڈووکیٹ ، اور ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ( سابق سی ای۔او ایجوکیشن شامل تھے ، اس سال کا پروفیسر جی۔ایم سپیشل پرسن ایوارڈ محترمہ اسمینہ اکبر ڈھیر مونڈ کو دیا گیا ،جس میں بچیس ہزار کیش اور ایوارڈ شامل ہے ، اسمینہ اکبر جو موہروں کی تکلیف کی وجہ سے ویل چئیر یوزر ہیں، نے اپنے تاثرات میں انجمن کی خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ،اس تقریب میں حافظ سلیم اختر کی قیادت میں سپیشل پرسن فاونڈیشن لاوہ کے دس رکنی وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ، انھوں نے اپنے تاثرات میں سال بھر انجمن کی سرپرستی کو اپنے لیے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے انجمن کے وجود کو ضلع بھر کے خصوصی افراد کےلیے ایک نعمت قرار دیا ،پروگرام کے آخر میں انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ کی طرف سے مستحق خصوصی افراد میں ویل چیئرز ، سلائی مشین ، واکرز ، وائٹ سٹک ،سمیت مخلف آلات تقسیم کیے گئے جب کہ کچھ ویل چیئرز ہیلپنگ ہینڈ ہی طرف سے بھی ری ہیب کے انچارج محمد بلال اور ایڈمنسٹریٹر فیصل شہزاد کی موجودگی میں تقسیم کی گئیں ،پروگرام کے اختتام پر علامہ صابر ایوب نقشبندی نے دعا کرائی ، غلام عباس نائب صدر کی نگرانی میں شیخ عبد المجید ،ملک ارسلان رفیق ، حامد علی، ایاز امیر ،محمد،ملک طارق محمود، محمد ندیم ، ارشد اعوان مرجان پر مشتمل کمیٹی نے اعلی انتظامات کر رکھے تھے ، انجمن کی درخواست پر خصوصی افراد کو موقعہ پر مفت شناختی کارڈ بنوانے کےلیے نادرا وین کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی ،انجمن بہبودی مریضاں کے جملہِ عہدہ دران و ممبران فیصل محبوب انصاری ، سہیل نور پراچہ،ملک شوکت اقبال ایڈووکیٹ ، راجہ کامران عباس ، شیخ تنویر احمد ، طاہر محمود خان ، حارث چوہدری ، وسیم اقبال ، شیخ ضیاالبدر ، ڈاکٹر جاوید ملک ، ڈاکٹر محمد اکرام ، ڈاکٹر فاروق الحسن ،ڈاکٹر بشیر مرجانوی ، محمد عدنان ، کے علاؤہ ملک اظہر عباس سوشل ویلفیر آفیسر ،شاہدبھٹی ، ڈی۔ایس ۔پی ،وجاہت علی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ملک محمد شبیر صدر تلہ گنگ چیمبر ، عبید الرحمن پچنند اور ملک ارشد ملکوال سابق ناظمین ، ملک اعجاز جسیال ، ڈاکٹر ارشد ملک سینیر ہیڈ ماسٹر ، سلیم اختر ، پروفیسر خالد محمود ، احمد نواز جھابری ، محمد علی دھنی ، ملک محمد قاسم ،بلال قریشی،محمد نذیر اعوان ایڈو تبوکیٹ ،ملک ریاض اعوان موگلہ ایڈووکیٹ،, پنجاب ، اورینٹ ، وی آئی پی ، ہورائزن اور لیڈز کے رضاکار طلباو طالبات کے علاؤہ پریس اور الیکٹرانکس میڈیا کے قابل قدر ممبران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔

اس پروگرام کی بقایا پکچرز دیکھنے کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں شکریہ
https://www.facebook.com/share/p/18nLnCv548/

https://www.facebook.com/share/p/17VpeUppcm/

ایس ای واپڈا سرکل چکوال کی تلہ گنگ میں کھلی کچہری مذاق بن کر رہ گئی ، کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر جاری احکامات کو مقا...
19/12/2024

ایس ای واپڈا سرکل چکوال کی تلہ گنگ میں کھلی کچہری مذاق بن کر رہ گئی ، کھلی کچہری میں عوامی شکایات پر جاری احکامات کو مقامی واپڈا افسران اور عملہ نے ہوا میں اڑا دیا ، بعض افسران اور عملہ نے ایس ای کی کھلی کچہری میں شرکت کرنا تک گوارہ نہیں کی ۔ واپڈا آفسسز تلہ گنگ کے سامنے واقع الکرم روڈ پر لٹکتی اور روڈ پر گری تاریں شہریوں کےلئے عذاب بن گئیں ۔ تحریریں درخواستوں کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔ جبکہ متعدد شہریوں نے بتایا کہ حالیہ کھلی کچہری میں بتائے گئے مسائل میں کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا ۔ عوامی حلقوں نے آئیسکو اسلام آباد کے اعلی حکام سے واپڈا کے مقامی افسران کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

کے۔ٹو کتنا ضدی ہے؟؟ 1953 میں ایک امریکن کوہ پیماہ George Bell نے K-2 سے شکست کھانے کے بعد ایک عیجب و غریب بیان دیا۔اس نے...
19/12/2024

کے۔ٹو کتنا ضدی ہے؟؟
1953 میں ایک امریکن کوہ پیماہ George Bell نے K-2 سے شکست کھانے کے بعد ایک عیجب و غریب بیان دیا۔اس نے اس پہاڑ کو The Savage Mountain کا نام دیا اور کہا کے اس پہاڑ کا سر کیا جانا ناممکن ہے۔اس دنیا میں 8000 میٹر کی کل 14 چوٹیاں موجود ہیں جن میں سے 5 پاکستان ،8 نیپال اور ایک چوٹی چائینہ میں واقع ہے۔ 1856 میں برٹیش سرکار نے ایک Trigonmetrical سروے کے دوران ان 5 چوٹیوں کوK5,K4,K3,K2,K1 کا نام دیا۔انھی پانچ چوٹیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین اور پہلی خطرناک ترین چوٹی K2 بھی شامل ہے۔اسکو دنیا خطرناک ترین چوٹی اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس پہ مرنے والوں کی تعداد دنیا کی بلند تریں چوٹی ماوئنٹ ایوریسٹ سے کہیں زیادہ ہے۔شروع شروع میں K2 کو سر کرنے میں سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ K2 پہ جانے کا صیح راستہ کسی شخص کو معلوم نہ تھا۔K2 کو سر کرنے کی پہلی کوشیش 1902 میں Victor wessely اور اس کی ٹیم نے کی انہوں نے کے۔ٹو کو شمال مشرق کے ڈھلوانی راستے سے سر کرنے کی کوشیش کی لیکن 68 دن کی انتھک محنت کے بعد یہ لوگ صرف K2 بیس کیمپ یعنی 5000 سے 6000 میٹر بلندی تک ہی پہنچ سکے۔اس مہم سے واپسی پر انھوں نے صرف اتنا کہا کہ اس مہم میں نہ تو کسی انسان کو اور نہ ہی Beast کو کوئی نقصان پہنچا۔انھوں نے اس پہاڑ کے لیے Beast کا لفظ استعمال کیا۔K2 کو سر کرنے کی دوسری کوشیش 1909 میں کی گئی لیکن یہ لوگ بھی بیس کیمپ سے آگے نہ جا سکے۔واپسی پر ان کے ٹیم لیڈر Duke نے کہا K2 Would never be climbed یعنی کے۔ٹو کبھی سر نہیں ہو پاے گا۔کے۔ٹو کو سر کرنے میں سب سے اہم کردار ایک امریکن کوہ پیما Charles Houston نے ادا کیا۔اس کے۔ٹو کا پاکستان کی طرف سے جانے والا مغرابی راستہ جسے آجکل Abruzzi روٹ کہا جاتا ہے دریافت کیا۔اس نے کہا کہ کے-ٹو کو سر کرنے کا یہ راستہ سب سے آسان اور پریکٹیکل ہے۔1939 میں Dudly Wolfe اور اس کی ٹیم اس راستہ سے پہلی بار کے۔ٹو پر 8000 میٹر کی بلندی جہاں پہ آجکل کیمپ 4 ہوتا ہےاس تک پہنچے۔لیکن اس سے آگے کے۔ٹو کی چوٹی کی طرف جاتے ہوے ان کے ٹیم ممبرز اس پہاڑ پر کہیں کھو گئے اور ان کو ناکام واپس آنا پڑا۔1953 میں پھر ایک بار Charles Houston اور اس کی ٹیم نے K2 کو سر کرنے کی کوشیش کی لیکن ان کے ساتھ بھی وہی ہوا جو Dudly Wlofe کی ٹیم کے ساتھ ہوا تھا۔مشہور زمانہ کوہ پیماہ George Bell بھی اس بار ان کے ساتھ تھے لیکن اس مہم میں ایک Frost Bite کی وجہ سے ان کو اپنی ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔K2 کو پہلی مرتبہ کامیابی سے کرنے کا سہرا اٹلی کے دو کوہ پیماوں کے سر جاتا ہے۔انھوں نے پہلی مرتبہ31جولائی 1954 میں کے۔ٹو کو کامیابی سے سر کیا۔اس مہم میں ان کے ساتھ پاکستانی کوہ پیماہ کرنل عطا محمد اور ہنزا کا ایک پورٹر عامر مہدی بھی شامل تھا۔انھوں نے ان کوہ پیماوں کا سامان 8000 میٹر بلندی تک پہنچانے میں ان کی مدد کی تھی۔اس مہم سے واپسی پر عامر مہدی کو اپنی ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔کے۔ٹو کو پہلی بار کامیابی سے سر کرنے کے ٹھیک 23 سال بعد جاپان سے آئے ہوئے کوہ پیماوں نے کے۔ٹو کو دوسری مرتبہ کامیابی سے سر کیا۔ان کی اس مہم میں تقریبا 1500 پاکستانی پورٹر شامل تھے۔اس کے علاوہ مشہور پاکستانی کوہ پیماہ اشرف امان بھی ان کے ساتھ تھے۔اشرف امان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے کے۔ٹو کی چوٹی پر اپنے قدم رکھے۔1986 میں پہلی مرتبہ کسی خاتون نے کے۔ٹو کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔اس Polish خاتون کا نام *Wanda* تھا۔اور کے۔ٹو کو سر کرنے کے ٹھیک 8 گھنٹے بعد واپسی پر وہ کے۔ٹو کے انتقام کا شکار بن کر جان کی بازی ہار گئی۔یوں بھی کہا جاتا ہے کہ کے۔ٹو خواتین سے انتقام ضرور لیتا ہے۔
اس کے بعد مختلف ادوار میں مختلف ممالک سے لوگ آتےکچھ کامیابی سے کے۔ٹو کو سر کرتے رہے اور کچھ اس کے غضب کا شکار بنتے رہے۔ کے۔ٹو سے منسلک 3 حادثات کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی اور ان کو *Three Major Disaster* کا نام بھی دیا جاتا ہے۔پہلا حادثہ اگست 1986 میں پیش آیا جس میں 13 کوہ پیماہ اکٹھے کے۔ٹو پر مارے گئے۔دوسرا حادثہ 1995 میں رونما ہوا جب کے۔ٹو کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد واپسی پر 6 کوہ پیما جان سے گئے۔تیسرا حادثہ اگست 2008 میں پیش آیا جب کے۔ٹو نے 11 ماہر کوہ پیماوں کی جان لی۔ان حادثات پر مختلف موویز بھی بن چکی ہیں۔
اگر آپ کے۔ٹو کے معتلق موویز دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو ہالی وڈ کی یہ 4 موویز آپ کو بہت پسند آئیں گی۔جن میں
K2(1991)
Vertical limit(2001)
The siren of Himalaya(2012)
The Summit(2012)
شامل ہیں۔ان موویز کو دیکھنے کے بعد آپ کو قدرت کے اس شاہکار کی وسعت اور خدوخال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان زندہ آباد❤❤

ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئےڈاکٹر ممتاز و دیگر لواحقین سے عزیز و اقارب اور ٹیچرز کمیونٹی ...
19/12/2024

ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ڈاکٹر ممتاز و دیگر لواحقین سے عزیز و اقارب اور ٹیچرز کمیونٹی نے افسوس کا اظہار کیا

تلہ گنگ :- ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے انکی وفات پر ڈاکٹر ممتاز و دیگر لواحقین سے قاضی عبد القادر،چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی،ملک جواد عباس،ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ارشد ملک،ملک عاصم رشید،چودھری نذر حسین،ڈاکٹر چودھری سفیر بڈھر،چودھری محمد جمیل،ملک یاسر مسعود،حافظ عبدالرحمن معصومی،ڈاکٹر محبوب حسین جراح،ملک احمد نواز اکوال سمیت ٹیچرز کمیونٹی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔مرحوم عبدالعزیز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 کے معروف ٹیچر اور الحیات سکول کے اونر تھے۔

سب انسپکٹر ملک محمد اسلم لاپھی ٹریفک حادثے میں زخمی،جنہیں سرگودھا فیض میموریل ہسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیااللہ کریم ملک م...
19/12/2024

سب انسپکٹر ملک محمد اسلم لاپھی ٹریفک حادثے میں زخمی،جنہیں سرگودھا فیض میموریل ہسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا

اللہ کریم ملک محمد اسلم لاپھی کو صحت کاملہ عطا فرمائے،آمین

ملک ملازم حیسن مندیال قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج سہ پہر 3بجے شیعہ عید گاہ میں ادا کیا جائے گی
19/12/2024

ملک ملازم حیسن مندیال قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج سہ پہر 3بجے شیعہ عید گاہ میں ادا کیا جائے گی

معزز اہل علاقہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ الفلاح بلڈ بینک عرصہ پانچ سال الفلاح بلڈ ڈونیشن سیل کے نام سے علاقہ بھر میں ...
18/12/2024

معزز اہل علاقہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ الفلاح بلڈ بینک عرصہ پانچ سال الفلاح بلڈ ڈونیشن سیل کے نام سے علاقہ بھر میں کسی بھی حادثہ و ایمرجنسی و کسی بھی بیماری کی صورت میں بروقت خون کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے،
معزز اہل علاقہ بلڈ بینک کا یہ سلسلہ آپ احباب کے تعاون سے خون کے تبادلے کی صورت میں کام کر رہا ہے، جہاں دیگر تمام افراد کیلئے خون کے تبادلے کی شرط لازم ہے وہیں تھیلیسیمیا، ڈائیلاسسز اور بلڈ کینسر کے لیے یہ شرط نہیں کہ وہ متبادل بلڈ دیں لیکن ان تمام احباب سے یہ درخواست ضرور کی جاتی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو ضرور، فورا یا بعد میں (جب بھی آسانی سے میسر ہو) متبادل خون لازمی عطیہ کا بندوبست کیا کریں۔

ان تینوں بیماریوں کے علاوہ کسی بھی صورت میں متبادل خون کی شرط لازم ہے لیکن اس کے باوجود کئی ہمارے احباب وعدہ کر کے چلے جاتے ہیں اور اپنی وقتی ضرورت ختم ہو جانے کے بعد ہمارا فون تک سننا گوارہ نہیں کرتے لہذا الفلاح ویلفئیر فاؤنڈیشن و الفلاح بلڈ بینک انتظامیہ سے مشاورت کے بعد آج سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ درج بالا تین بیماریوں کے علاوہ کسی بھی فرد کو متبادل خون کے بغیر، خون مہیا نہیں کیا جائے گا اور انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں بر موقع بلڈ ڈونر نہ ہونے کی صورت میں آئی ڈی کارڈ جمع کر لیا جائے گا جو متبادل خون عطیہ کرنے کی صورت میں واپس کر دیا جائے گا۔

معزز اہل علاقہ یاد رکھیے آپ کیلئے یہ صرف ایک کیس ہوتا ہے لیکن ادارے نے پورے ضلع میں روزانہ ایسے کئی کیسز کو ڈیل کرنا ہوتا ہے، جو کہ آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہو پاتا ہے لہذا تمام احباب سے گزارش ہے کہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور براہ کرم سفارش کروا کر نہ خود شرمندہ ہوں نہ ہمیں شرمندہ کریں۔

معزز احباب الفلاح بلڈ بینک کو آفیشلی فنکشنل ہوئے سات ماہ ہو گئے ہیں اور بدقسمتی سے اس مختصر عرصہ میں کم و بیش 50 سے 55 افراد ایسے ہیں جنہوں نے متبادل ڈونر دینے کا وعدہ کیا ہے اور کچھ نے تو آئی ڈی کارڈ بھی جمع کرائے ہیں لیکن پھر کبھی وہ تشریف نہ لائے۔ ستم در ستم کہ ادارے کی جانب سے کال کرنے پہ کال اٹینڈ نہیں کرتے اور اگر کر لیتے ہیں تو طرح طرح کے بہانے سننے کو ملتے ہیں۔

احباب اس رویے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے لیکن یاد رکھیے ایسا کرنے سے بہت سےحقدار لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے، جنہیں آپ کی جانب سے متبادل خون نہ ملنے کی صورت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معزز اہل علاقہ، ضلع تلہ گنگ غیور لوگوں کا مسکن ہے اور ابھی بھی ایسے درد دل رکھنے والے افراد موجود ہیں جو ادارے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ فی سبیل اللہ بلڈ بھی عطیہ کرتے ہیں، ہم ادارے کی جانب سے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یقینا یہی لوگ علاقے کا فخر ہیں اور ان ہی کی بدولت یہ سلسلہ رواں دواں ہے۔ الحمد لله

انچارج الفلاح بلڈ بینک تلہ گنگ

Address

AL Karam Plaza Near GPO
Talagang
48100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talagang Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Talagang Times:

Videos

Share