Tehsil Press Club "Talagang"

Tehsil Press Club "Talagang" Tehsil Press Club Talagang Media & Advertisement Group.

Happy new Year 2023
31/12/2022

Happy new Year 2023

ضرورت اساتذہ  انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اسکول تلہ گنگ کیمپس میں پری اسکول، پرائمری سیکشن ، انگلش اور سائنس ک...
22/07/2022

ضرورت اساتذہ


انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اسکول تلہ گنگ کیمپس میں پری اسکول، پرائمری سیکشن ، انگلش اور سائنس کے مضامین کے لیے فیمیل اسٹاف کی ضرورت ہے خواہش مند خواتین 24 جولائی کو صبح 8 بجے اپنی تعلیمی اسناد کے ہمراہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے تشریف لائیں
پتہ : انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اسکول تلہ گنگ سٹی کیمپس ٹی ایچ کیو ہسپتال روڈ تلہ گنگ 03335664125

14/05/2022

امتحانی مرکزگرلزہائی اسکول 2 انتظامی نااہلی کی انتہا، طالبات کوبروقت پرچہ نہ دیئے جانے پرشدیداحتجاج
طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، والدین

تلہ گنگ ( نمائندہ خصوصی ) امتحانی مرکزگرلزہائی اسکول 2 انتظامی نااہلی کی انتہا، طالبات کوبروقت پرچہ نہ دیئے جانے پرشدیداحتجاج
طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، والدین ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کے گورنمنٹ گرلزہائی 2 امتحانی مرکزمیں انتظامی نااہلی عروج پرہے ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ کی جانب سے پرچے کاوقت صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوکر دن گیارہ بجے تک ہے لیکن امتحانی مرکزکی انتظامیہ کی جانب سے پرچے کی فراہمی تاخیرسے کی جاتی ہے اور وصولی بروقت کرنے پرزور دیاجاتاہے جس کی وجہ سے اکثر طالبات نے پرچہ نامکمل رہ جانے پرشدیدغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب پرچہ آدھا گھنٹہ تاخیرسے دیاجاتا ہے تو وصولی کے لئے بھی ہمیں ڈھائی گھنٹے پورے دئیے جائیں جب کہ ڈیوٹی اسٹاف دوگھنٹے بعدہی پیپر وصول کرنے لگ جاتاہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔ ہماری انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ اس ناانصافی کا فی الفور نوٹس لیاجائے۔

09/04/2022

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

تلہ گنگ۔ حیدر علی پبلک اسکول کی ہونہار طالبہ رانیہ اختر( گریڈ 6) نے کل شام شان رمضان کے براہِ راست پروگرام میں نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔۔۔

27/10/2021

تلہ گنگ (ارشد اعوان ) انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ کے انتخابات مکمل ہو گئے۔

آج مورخہ 26 اکتوبر 2021 کو انجمن بہبودی مریضاں (رجسٹرڈ) تلہ گنگ کے انتخابات اور بعد ازاں حلف برداری کی شاندار تقریب دفتر سوشل ویلفیئر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

الیکشن کمیٹی کے فرائض سید نجم الثاقب ہمدانی صدر تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ و لاوہ کی سربراہی میں سلیم اقبال اور امر سعد نے ادا کئے۔ یہ انتخابی عمل اتفاق رائے سے بڑے خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ جس کے نتیجے میں صدر شیخ عزیز احمد، نائب صدر اول ڈاکٹر ارشد اعوان چائلڈ سپیشلسٹ، نائب صدر دوم قاضی عبدالقادر، جنرل سیکریٹری ملک ندیم اختر ملکوال، جوائنٹ سیکریٹری ملک عاصم رشید، فنانس سیکرٹری ملک غلام عباس جھابری، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری شیخ عبدالمجید، سیکٹری اطلاعات ملک ارشد اعوان مرجان، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر بشیر مرجانوی جبکہ ممبران میں ڈاکٹر جاوید اعوان آئی سرجن، چوہدری غلام ربانی، پروفیسر عمران رضا منہاس، ملک عامر نواز ایڈووکیٹ، نثار احمد بلوال، اے بی فاروقی، سہیل نور پراچہ، فیصل محبوب انصاری، سید صفدر شاہ گیلانی، طفیل منہاس، طاہر محمود خان، تنویرالحسن، حامد علی اعوان، محمد ریاض ملک، ارسلان رفیق ملک اور ملک منیر سلطان شامل ہیں جبکہ ایم افضل اعوان بدستور سرپرستِ اعی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

انتخاب کے فورا بعد چیئرمین الیکشن کمیٹی اور صدر تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل سید نجم الثاقب ہمدانی نے تمام منتخب عہدیداران اور ممبران سے حلف لیا۔ بعد ازاں فنانس سیکریٹری ملک غلام عباس جھابری نے مالیاتی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق مستحق اور نادار مریضوں کے علاج معالجہ، خصوصی افراد کو ویل چیئرز، سپیشل بچوں کو آلہ سماعت، سپیشل سکول کو سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں کی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے انجمن نے 45 لاکھ روپے خرچ کیے۔ انجمن کی اس شاندار کارکردگی کو حاضر ممبران نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر اس انتخابی عمل کو بطور مبصر نگرانی کرنے کے لئے پریس کلب تلہ گنگ کے معزز اراکین لیاقت عوان، شاہنواز جھابری اور بلال شیخ بھی موجود تھے۔ مزید یہاں جنرل سیکریٹری ملک ندیم اختر نے آئندہ 2 سال کے اہداف جبکہ ڈاکٹر ارشد اعوان، قاضی عبدالقادر، عامر نواز ایڈوکیٹ، ملک نثار احمد، عاصم رشید ملک نے انجمن کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا۔

اس ایونٹ کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ کے ہونہار طالب علم محمد علی جس نے نعت خوانی کے مقابلہ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اس عظیم بچے کو انجمن بہبودی مریضاں کی طرف ٹیلنٹ ایوارڈ اور دس ہزار روپے کا کیش پرائز بھی دیا گیا۔ اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں محمد کامران سلیم اور احتشام رؤف سوشل ویلفیئر کونسل کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تمام حاضرین نے انجمن بہبودی مریضاں کی فلاحی خدمات اور مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی اس روایت کو انتہائی مفید اور خوبصورت کاوش قرار دیا۔

Address

Talagang, Chakwal
Talagang
48100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehsil Press Club "Talagang" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tehsil Press Club "Talagang":

Videos

Share


Other Talagang media companies

Show All