Hassan Nisar Columns

  • Home
  • Hassan Nisar Columns

Hassan Nisar Columns Read Latest Columns By Hassan Nisar
** NOTE **
This page has no connection with Hassan Nisar nor thi

خواب کون نہیں دیکھتا، سب ہی دیکھتے ہیں۔ ہر کوئی ہر رات اِک نیا خواب دیکھتا ہے۔ یہ خواب ہمارے خیالوں یا ہماری زندگی میں پ...
23/11/2024

خواب کون نہیں دیکھتا، سب ہی دیکھتے ہیں۔ ہر کوئی ہر رات اِک نیا خواب دیکھتا ہے۔ یہ خواب ہمارے خیالوں یا ہماری زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی ترجمانی کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر برا خواب آ جائے تو کچھ لوگ اُس خواب کو لیکر سنجیدگی سے سوچنے لگتے ہیں اور کچھ لوگ خوابوں کی بالکل پرواہ نہیں کیا کرتے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 11/23/2024, Source: Blogs

زندگی سب ہی گزارتے ہیں۔ اپنی اپنی فیلڈ میں اپنا بہترین کام پیش کرتے ہیں۔ لیکن ایک جیسی پرفارمنس کے باوجود کوئی یاد رہ جا...
21/11/2024

زندگی سب ہی گزارتے ہیں۔ اپنی اپنی فیلڈ میں اپنا بہترین کام پیش کرتے ہیں۔ لیکن ایک جیسی پرفارمنس کے باوجود کوئی یاد رہ جاتا ہے اور کوئی بھلا دیا جاتا ہے۔ ایک جیسا کام، ایک جیسی محنت، ایک جتنی کوشش، مگر نام کسی ایک کا ہی ہوتا ہے جبکہ دوسرا گمنام ہو جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 11/21/2024, Source: Blogs

آپ کو پتہ ہے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا کس شخص نے مارا ہے؟ آپ سب اُس نام سے واقف ہیں اور وہ نام ہے "شاہد آفریدی"۔ ...
19/11/2024

آپ کو پتہ ہے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا کس شخص نے مارا ہے؟ آپ سب اُس نام سے واقف ہیں اور وہ نام ہے "شاہد آفریدی"۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 11/19/2024, Source: Blogs

ہمارے معاشرے کو لگنے والے کئی زخم ناسور بن چکے ہیں۔ جن کا علاج ممکن نہیں رہا۔ یہ معاشرے کے جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں اور ا...
03/11/2024

ہمارے معاشرے کو لگنے والے کئی زخم ناسور بن چکے ہیں۔ جن کا علاج ممکن نہیں رہا۔ یہ معاشرے کے جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پھر ہونے والے نقصان کے ازالوں کی بھرپائی نہیں ہو پائے گی۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 11/3/2024, Source: Blogs

ہم چھوٹے تھے، اور اب بڑے ہو گئے اور ہمیشہ ہم نے یہی سُنا کہ ماں باپ کو اولاد بہت پیاری ہوتی ہے۔ ماں باپ اپنی اولاد سے بہ...
01/11/2024

ہم چھوٹے تھے، اور اب بڑے ہو گئے اور ہمیشہ ہم نے یہی سُنا کہ ماں باپ کو اولاد بہت پیاری ہوتی ہے۔ ماں باپ اپنی اولاد سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔ اس دنیا میں اگر کوئی محبت کا سفیر ہے یا محبت کا تعارف تو وہ والدین ہی ہوتے ہیں۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 11/1/2024, Source: Blogs

شادی ایک ایسا عمل ہے جو ہونا ہی ہوتا ہے۔ ہر انسان اپنی زندگی میں ایک بار شادی تو لازمی کرتا ہے۔ پہلے رشتہ دیکھتا ہے اور ...
30/10/2024

شادی ایک ایسا عمل ہے جو ہونا ہی ہوتا ہے۔ ہر انسان اپنی زندگی میں ایک بار شادی تو لازمی کرتا ہے۔ پہلے رشتہ دیکھتا ہے اور پھر جب بات پوری طرح سے طے ہو جاتی ہے تو شادی کے کارڈ چھپوا کر اپنے عزیز و اقارب کو بھجوا دیتا ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 10/30/2024, Source: Blogs

ایک لڑکا اپنی یونیورسٹی کی لڑکی سے پیار کرتا تھا، پیار کیا ہوتا ہے، یہ تو آج کل کی جنریشن کو ویسے نہیں پتہ مگر یہ طریقہ ...
28/10/2024

ایک لڑکا اپنی یونیورسٹی کی لڑکی سے پیار کرتا تھا، پیار کیا ہوتا ہے، یہ تو آج کل کی جنریشن کو ویسے نہیں پتہ مگر یہ طریقہ جس میں محبت کے راستے جسم تک رسائی آسان ہو جاتی ہے، بہترین چلتا ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 10/28/2024, Source: Blogs

کیا آپ نے کبھی ایلفی کی بوتل کو دیکھا ہے؟ ایلفی اکثر ہمارے گھروں میں بہت سی چیزوں کو جوڑنے کے کام آتی ہے۔ یہ تقریباً ہر ...
18/10/2024

کیا آپ نے کبھی ایلفی کی بوتل کو دیکھا ہے؟ ایلفی اکثر ہمارے گھروں میں بہت سی چیزوں کو جوڑنے کے کام آتی ہے۔ یہ تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور اگر نہیں بھی ہوتی تو استعمال تو لازمی ہو چکی ہوتی ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 10/18/2024, Source: Blogs

کہتے ہیں کہ دل کی ہزار آنکھیں ہوتی ہیں مگر کوئی ایک آنکھ بھی اپنے محبوب کا عیب نہیں دیکھ سکتی۔ بالکل اسی طرح جب کوئی فلم...
16/10/2024

کہتے ہیں کہ دل کی ہزار آنکھیں ہوتی ہیں مگر کوئی ایک آنکھ بھی اپنے محبوب کا عیب نہیں دیکھ سکتی۔ بالکل اسی طرح جب کوئی فلم مجھے اچھی لگ جاتی ہے تب مجھے بھی اس فلم کا کوئی عیب نظر نہیں آتا۔ کہنے والے بہت کہتے ہیں کہ یہ فلم بیکار ہے، اس میں فلاں فلاں خلاء ہیں مگر میرا دل سب کی رائے پر رد کا ٹھپہ لگا کر اُس فلم کو اچھا ہونے کا مان لیتا ہے تو بس مان لیتا ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 10/16/2024, Source: Blogs

موت ایک ایسا سچ ہے کہ جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ جو اِس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے۔ موت برحق ہے اور یہ سب کو آ...
04/10/2024

موت ایک ایسا سچ ہے کہ جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ جو اِس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے۔ موت برحق ہے اور یہ سب کو آنی ہے۔ موت مستقل جدائی کا نام ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص مر جاتا ہے تو پھر وہ تا قیامت تک کبھی کسی کو نہیں ملتا۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یہ دنیا چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 10/4/2024, Source: Blogs

اِس دنیا کی سب سے بڑی ضرورت یا پہلی ترجیح خالی پیٹ کو بھرنا ہے۔ یہاں تک کہ محبت کی باری بھی بہت بعد میں آتی ہے، کیونکہ م...
02/10/2024

اِس دنیا کی سب سے بڑی ضرورت یا پہلی ترجیح خالی پیٹ کو بھرنا ہے۔ یہاں تک کہ محبت کی باری بھی بہت بعد میں آتی ہے، کیونکہ محبت تو بھرے پیٹ کے چونچلے ہوتے ہیں جبکہ خالی پیٹ میں سوائے پیٹ بھرنے کے اور کوئی سوچ نہیں آتی۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 10/2/2024, Source: Blogs

آپ نے بھارت کی مشہور فلم "دھوم" تو ضرور دیکھی ہوگی۔ پہلی دھوم جب آئی تھی تو خوب شہرت سمیٹی تھی۔ ہر طرف فلم کا چرچا تھا۔ ...
30/09/2024

آپ نے بھارت کی مشہور فلم "دھوم" تو ضرور دیکھی ہوگی۔ پہلی دھوم جب آئی تھی تو خوب شہرت سمیٹی تھی۔ ہر طرف فلم کا چرچا تھا۔ لیکن کیا آپ نے ایک بات نوٹ کی کہ اِس فلم کے بعد آپ جہاں کہیں بھی ہیوی بائیک دیکھتے تھے تو ذہن میں فوراً دھوم فلم آ جاتی تھی۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 9/30/2024, Source: Blogs

احساسِ ذمہ داری ایک ایسی چیز ہے کہ جو کبھی دی نہیں جاتی، ہمیشہ لی جاتی ہے۔ یہ وہ احساس ہے کہ جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوا ک...
13/09/2024

احساسِ ذمہ داری ایک ایسی چیز ہے کہ جو کبھی دی نہیں جاتی، ہمیشہ لی جاتی ہے۔ یہ وہ احساس ہے کہ جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوا کرتا لیکن جس کے پاس ہوتا ہے وہی کامیاب کہلاتا ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 9/13/2024, Source: Blogs

ہم میں سے تقریباً ہر کوئی اپنی زندگی میں پیش آنے والی مختلف چیزوں کو لیکر پریشان رہتا ہے۔ کوئی زیادہ سنجیدہ ہوتا ہے تو ک...
25/08/2024

ہم میں سے تقریباً ہر کوئی اپنی زندگی میں پیش آنے والی مختلف چیزوں کو لیکر پریشان رہتا ہے۔ کوئی زیادہ سنجیدہ ہوتا ہے تو کوئی اِن مسائل کو عام انداز میں لیتا ہے۔ ہمیں مگر اچھا کون لگتا ہے؟ یقیناً وہی جو مشکلات کو حل کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ برے وقت میں پاس ہوتا ہے۔ ہمیں تسلیاں دیتا ہے۔ ایسا انسان ہمارے دل میں بڑی جلدی جگہ بنا لیتا ہے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 8/25/2024, Source: Blogs

یہ سچ ہے اور کاٹ کھانے والا سچ ہے کہ یہ دنیا تباہی کی طرف گامزن ہے اور وجہ صرف انسانی آنکھ ہے۔ جب آپ انسانی رویوں کو پڑھ...
21/08/2024

یہ سچ ہے اور کاٹ کھانے والا سچ ہے کہ یہ دنیا تباہی کی طرف گامزن ہے اور وجہ صرف انسانی آنکھ ہے۔ جب آپ انسانی رویوں کو پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ کوئی انسان بھی اپنے لیے نہیں جی رہا یا اپنی خواہشات کے مطابق زندگی بسر نہیں کر رہا بلکہ ہم سب دوسرے لوگوں کی آنکھ کا بوجھ اٹھائے سانسیں لے رہے ہیں۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 8/21/2024, Source: Blogs

فلم کے کرداروں میں ایک بیوی ہے جو زچہ و بچہ کی ڈاکٹر ہے اُس کا شوہر ایک بزنس مین ہے جو کہ اپنی بیوی کو چِیٹ کرتا ہے۔ مجھ...
14/08/2024

فلم کے کرداروں میں ایک بیوی ہے جو زچہ و بچہ کی ڈاکٹر ہے اُس کا شوہر ایک بزنس مین ہے جو کہ اپنی بیوی کو چِیٹ کرتا ہے۔ مجھے ون لائنر نے مزہ دیا اور یوں میں نے فلم دیکھنے کی ٹھان لی۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 8/14/2024, Source: Blogs

آپ تاریخ کو پڑھیں گے تو پتہ چلے گا کہ تاریخ ہر پچاس سال کے بعد خود کو تبدیل کرتی ہے۔ تاریخ بڑی سنگدل اور سفاک ہوتی ہے۔ ی...
10/08/2024

آپ تاریخ کو پڑھیں گے تو پتہ چلے گا کہ تاریخ ہر پچاس سال کے بعد خود کو تبدیل کرتی ہے۔ تاریخ بڑی سنگدل اور سفاک ہوتی ہے۔ یہ بڑے بڑے سورماؤں کے جنازے پڑھ کر اُنہیں وقت کی مٹی تلے دفن کر دیتی ہے۔ یہ کبھی کسی کی سگی نہیں ہوئی، لیکن ہاں کچھ لوگ ایسے بھی اِس دنیا میں آتے ہیں جو تاریخ رقم کرتے ہیں اور تاریخ کے پَنوں پہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 8/10/2024, Source: Blogs

ہر آدمی اپنے تخیل کی دنیا کا بادشاہ ہوتا ہے۔ وہ جانے کیا کیا خواب دیکھتا ہے، پتہ نہیں کیا کیا سوچتا ہے۔ کسی سمندر کے ساح...
07/08/2024

ہر آدمی اپنے تخیل کی دنیا کا بادشاہ ہوتا ہے۔ وہ جانے کیا کیا خواب دیکھتا ہے، پتہ نہیں کیا کیا سوچتا ہے۔ کسی سمندر کے ساحل پر، یا کسی جھیل کنارے کوئی بہت ہی حسین گھر ہو جہاں وہ سکون کی زندگی گزار سکے۔ ایک پُرآسائش زندگی کے مزے لوٹ سکے۔

Author: Azhar Hussain Bhatti, Date Published: 8/7/2024, Source: Blogs

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Nisar Columns posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share