وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے سوات مینگورہ میں سوئ گیس ٹی بی ایس کا افتتاح کر دیا
سوات 27 اکتوبر: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوا کیونکہ یہ جھوٹ پر مبنی تھا۔
سوات کے علاقے مینگورہ میں سوئ گیس ٹی بی ایس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران اپنے ذاتی مفاد کی سیاست کر رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف نے جھوٹ بولا کہ امریکہ نے ان کے خلاف سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کل رات اپنے پریسر میں عمران کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے سائفر ڈرامہ پھیلایا۔
منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اس منصوبے کی منظوری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں دی گئی تھی جسے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے دوران نظر انداز کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے اس پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کیا ہے اور آج علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام اور ہماری افواج سمیت کسی ادارے کو معاف نہیں کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے
سوات: منگورہ اینگرو ڈھیرئ میں سلینڈر کی دکان میں اگ لگنے کی اطلاع موصول ، ریسکیو 1122
سوات:کنٹرول روم سوات کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے جوان فائر ویکل سمیت فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
سوات: ریسکیو 1122 کے جوان پیشہ ورانہ طریقے سے اگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جمعے سے لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صحت ماہرین عوام کو قے اور دست سے بچاؤ کے لئے پانی پینے میں احتیاط برتنے اور ابال کر پینے کی ہدایت ک
مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صحت ماہرین عوام کو قے اور دست سے بچاؤ کے لئے پانی پینے میں احتیاط برتنے اور ابال کر پینے کی ہدایت کررہے ہیں، مزید معلومات اس ویڈیو میں ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کی زبانی
النور میڈیکل کمپلیکس میں دل کی صحت کی حفاظت ، دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹر اسد خان کاریالوجسٹ سے معائنے کیلئے تشریف لائے۔
swatvoice tv
سوات بیورو رپورٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگلے انتخابات میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبے میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
عوام نے واضح پیغام دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو مکمل کامیابی دلانے پر سوات کے عوام کا شکر گزار ہوں اور آج سوات کے عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے دورہ سوات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کی نئی عمارت، مینگورہ کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے نئی پائپ لائن، مینگورہ بائی پاس فلائی اوور اور سوات پریس کلب کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جبکہ سیدو ہسپتال میں کارڈیالوجی اینڈ گائناکالوجی یونٹس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے مینگورہ سٹی، ڈگری کالج سیدو شریف اور دارلامان سوات کے لیے واٹر سپلائی گریوٹی سکیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں عوام بڑی تعداد میں احتجاج کر رہے ہیں۔ تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی