گدون آمازئی نیوز

گدون آمازئی نیوز "Gadoon Amazai News"
The page gives updates on current affairs about Gadoon Amazai.

29/10/2024

*** تازہ ترین خبر ***
گدون آمازئی علاقے پر صبح سے بادل و معمولی بوندہ باندی کے باعث بیرگلی فیڈر پر بغیر کسی عذر/بہانہ کے صبح سے تاحال عصر 4 بجے تک بجلی بند و غائب!
عوام علاقہ کو سخت ترین تکالیف کا سامنا
متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں۔
(عوام علاقہ مطالبہ)

*** اعلان غم  ***صوابی گدون کے گاؤں چنئ  میں ڈرائیور بختی رحمان،لعل رحمان اور رنگین شاہ برادران کے والد جناب قادر خان با...
06/10/2024

*** اعلان غم ***
صوابی گدون کے گاؤں چنئ میں ڈرائیور بختی رحمان،لعل رحمان اور رنگین شاہ برادران کے والد جناب قادر خان بابا وفات پا گئے ہیں۔
نمازجنازہ کل بروز پیر بتاریخ 7 اکتوبر 2024ء کو دن 3 بجے چنئ جنازگاہ میں ادا کیجائے گی ۔
اللہ تعالیٰ (مرحوم) کو مغفرت اور جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمایں۔ آمین

*** افسوسناک خبر ***صوابی گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والے فواد احمد ولد بخت زرشاه جو سلمان فارسی مدرسہ میں زیر تعلیم ہ...
30/09/2024

*** افسوسناک خبر ***
صوابی گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والے فواد احمد ولد بخت زرشاه جو سلمان فارسی مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں،کل سٹیفا موڑ گدون اسٹیٹ میں اپنے چچا کے گھر سے واپس اپنے مدرسہ جاتے ہوئے سہ پہر 3 بجے کے ٹائم سٹیفا موڑ کے قریب پہلے سے انتظار میں بیٹھے دو بندوں نے انھیں نشہ آور سپرے والے رومال سے بیہوش کرکے اور منہ پر رومال ڈال کر اپنی گاڑی میں اغوا کر لے گئے،اور پھر رات 8 بجے کے ٹائم واپس سٹیفا موڑ پر لاکر گاڑی سے اتارنے کے بعد نیم بیہوشی کی حالت میں انھیں گولی مارکر شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہو گئے۔
فواد احمد کو بعد میں نیم بیہوشی و زخمی حالت میں ٹوپی و پھر صوابی باچا خان ہسپتال پہنچایا گیا,جہاں پر بفضل خدا انکی حالت خطرے سے باہر اور زخمی ٹانگ آپریشن جاری ہے۔
فواد احمد کے پہچانی بیان پر تھانہ ٹوپی نے دو ملزمان کے خلاف FIR بھی درج کر لی ہے،مگر ان نامزد ملزمان کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکے ہیں۔
فواد احمد کے ورثاء نے ڈی پی او صوابی،ڈی ایس پی ٹوپی اور ایس ایچ او تھانہ ٹوپی سے فی الفور ان مطلوبہ ملزمان کی جلد ازجلد گرفتاری کرنے اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

((( اعلان غم و جنازہ )))  اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنصوابی علاقہ گدون کے گاؤں چنئی میں محمد عیسیٰ خان بابو...
25/09/2024

((( اعلان غم و جنازہ )))
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
صوابی علاقہ گدون کے گاؤں چنئی میں محمد عیسیٰ خان بابو صاحب کی زوجہ و ٹیچر احمد شاہ وغیرہ دیگر برادران کی والدہ صاحبہ وفات پا چکی ہیں۔
نماز جنازہ آج بروز بدھ بتاریخ 25 ستمبر 2024ء کو شام 5.30 بجےگاؤں چنئی جنازگاہ میں آدا کیجائیگی۔
آللہ تعالیٰ (مرحومہ) کو مغفرت اور جنت الفردوس اور پسماندہ گان کو یہ غم/صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

22/09/2024

صوابی گدون گاؤں بیسک سے تعلق رکھنے والے ایک فلاحی،سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد زبیر صاحب نے اپنے ایک دوست کی نشاندھی پر ایک دینی مدرسہ کو تقریباً 60 سے زائد قرآن مجید ہدیہ کر دیئے۔
" گدون آمازئی نیوز " کا ڈاکٹر زبیر صاحب سے ایک ذاتی ٹیلیفونک رابطے میں اس حوالے سے ذکر آنے پر ڈاکٹر صاحب نے علاقہ گدون کے دیگر جملہ دیہاتوں کے تمام دینی مدرسوں میں جہاں جہاں بھی قرآن شریف کی کمی و ضرورت ہو،تو وہاں پر مذید قرآن مجید ہدیہ کرکے فراہم کرنے کا وعدہ/اعلان کر دیا ہے۔
علاقہ گدون کے دینی،فلاحی سوچ رکھنے والے عوام سے درخواست ھے کہ جن دیہاتوں کے دینی مدرسوں میں مذید قرآن مجید کی ضرورت ہو تو وہ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یا پھر ایڈمن (گدون آمازئی نیوز) سے رابطہ کرکے نشاندھی کروا سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر زبیر صاحب کو اس نیک و کار خیر کاموں کا آجر و ثواب نصیب فرمائے۔ آمین

((( غم افسوس ناک خبر )))انا للّٰہ وانا الیہ راجعونصوابی گدون کے گاؤں گھباسنی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ضیاءالحق اتلہ...
10/09/2024

((( غم افسوس ناک خبر )))
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
صوابی گدون کے گاؤں گھباسنی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ضیاءالحق اتلہ بیرگلی روڈ پر سکھر تنگی کے مقام پر موٹرکار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم ضیاء الحق گھباسنی سے تعلق رکھنے والے مختیار استاد کے بیٹے تھے،جو روڈایکسیڈنٹ کے فوراً بعد پشاور میں مکمل بے ہوشی کی حالت میں زیر علاج تھے،مگر بدقسمتی سے سر پر جان لیوا چوٹ لگنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
(مرحوم) ضیاءالحق،اعجازالحق، قاری اختشام الحق،احترام الحق کے بھائی اور رشید استاد کے بھانجے تھے۔
نمازِ جنازہ آج بروزِ منگل بتاریخ 10 ستمبر 2024 کو بوقت عصر 5 بجے گھباسنی گدون میں ادا کیجائیگی۔
اللہ تعالیٰ (مرحوم) ضیاءالحق کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین و پسماندہ گان کو یہ غم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

((( سپورٹس نیوز )))صوابی گدون!  ( بنجو) منگل چائی و گھباسنی مخہ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ بنجو ٹیم نے جی...
08/09/2024

((( سپورٹس نیوز )))
صوابی گدون! ( بنجو) منگل چائی و گھباسنی مخہ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ بنجو ٹیم نے جیت لیا!
تفصیلات کے مطابق علاقہ گدون کے گاؤں منگل چائی" کنڈی کنڈوؤ" کے مقام پر 32 مخہ ٹیموں کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری ( آمن نمائشی مخہ ٹورنامنٹ) کا یہ فائنل میچ آج بختیار (بنجو) اور (بابا گھرانہ) سیارخان گھباسنی مخہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جسمیں(بنجو) ٹیم نے 19 اور ( بابا گھرانہ🏠 ) گھباسنی نے 15 نشانے سکور کیا اور یوں ایک دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنجو منگل چائی مخہ ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کا یہ فائنل میچ اپنے نام کر دیا۔
میچ کے اختتام پر استادوں کے استاد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جناب شیرآمان صاحب اور ایس،ایس محمد آمین سمیت دیگر معززین منگل چائی اور گھباسنی نے فائنل میچ جیتنے و سیکنڈ پوزیشن پر آنے والی دونوں ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کو نمایاں کارکردگی دیکھانے پر 30 ہزار سے زائد نقد انعامات اور ساتھ ساتھ ہار/ٹرافیاں🏆 تقسیم کیے۔
"گدون آمازئی نیوز" کیطرف سے اس ٹورنمنٹ کا بہترین انعقاد کرانے والی کمیٹی اور ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے کپتانوں و دیگر تمام کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔

((( گدون میں افسوسناک موٹرکار حادثہ )))صوابی گدون میں اتلہ، بیرگلی روڈ پر گھباسنی سکھر  تنگی کے مقام پر آج صبح ایک موٹرک...
29/08/2024

((( گدون میں افسوسناک موٹرکار حادثہ )))
صوابی گدون میں اتلہ، بیرگلی روڈ پر گھباسنی سکھر تنگی کے مقام پر آج صبح ایک موٹرکار حادثہ پیش آیا ہے،جسمیں گاؤں گھباسنی کا ضیاء نامی ڈراٸیور شدید زخمی ہوا ھے،جسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچا دیا گیا ھے۔
اللہ تعالیٰ ضیاء نامی ڈرائیور کو جلدازجلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین

گدون منگل چائی جرگہ مشران و IDS پولیس کی کوششیں رنگ لے آئی ـ ـ ـصوابی گدون (گدون آمازئی نیوز)تفصیلات کے مطابق صوابی علاق...
26/08/2024

گدون منگل چائی جرگہ مشران و IDS پولیس کی کوششیں رنگ لے آئی ـ ـ ـ
صوابی گدون (گدون آمازئی نیوز)
تفصیلات کے مطابق صوابی علاقہ گدون کے ویلج کونسل منگل چائی کے چیئرمین ظاہر شاہ اور ایڈمن "گدون آمازئی نیوز" سعید جدون کے درمیان کچھ دیرینہ اختلافات بالآخر منگل چائی جرگہ مشران کی انتھک کوششوں کیساتھ ساتھ،ڈی آر سی رکن گل عجب خان،ڈی ایس پی ٹوپی جناب حسن خان صاحب،گدون قومی تحریک سربراہ لعل غفور جدون و مقامی آئی ڈی ایس پولیس سربراہ آصف علی ،اے ایس آئی عباس خان ،بلال خان و عابد علی وغیرہ بھائیوں کی مشترکہ کوششوں سے ختم ہوگئے
اس حوالے سے آئی ڈی ایس پولیس اسٹیشن میں ایک صلح نامہ مصالحتی پروگرام میں ڈی آر سی رکن گل عجب خان اور چیئرمین ظاہر شاہ وغیرہ نے سابقہ غلط فہمیوں کو بھلا کر آئیندہ سے بھائیوں کی طرح رہنے اور گاؤں و ویلج کونسل منگل چائی کی تعمیر و ترقی اور بھلائی کیلئے متفقہ و مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
"گدون آمازئی نیوز" اس صلح نامہ مصالحتی کردار کی ادائیگی پر منگل چائی جرگہ مشران کی انتھک کوششوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی ٹوپی حسن خان،ڈی آر سی رکن گل عجب خان،لعل غفور جدون، مقامی پولیس ایس ایچ او آصف علی،عباس خان ،بلال خان اور عابد علی وغیرہ دیگر تمام بھائیوں کا تہہ دل سے مثبت،مخلصانہ کوششوں و کردار کی ادائیگی پر ان سب کا مشکور و ممنون ھے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کار خیر کا اجر و ثواب نصیب فرمائے۔ آمین

صوابی گدون! (گدون آمازئی نیوز)یونائیٹڈ گدون سوشل ورکرز کے زیر اہتمام علاقہ گدون کے مشران اور صوابی ایکشن کمیٹی کے ممبران...
23/08/2024

صوابی گدون! (گدون آمازئی نیوز)
یونائیٹڈ گدون سوشل ورکرز کے زیر اہتمام علاقہ گدون کے مشران اور صوابی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا ایک مشاورتی اجلاس گدون بادہ چیک پوسٹ کے مقام پر منعقد ہوا
جسمیں علاقہ گدون سے کثیر تعداد میں مختلف سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں کیساتھ ساتھ جرگہ مشران و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی
علاقہ گدون سے رابطہ سیکرٹری کیلئے گدون جرگہ کے مشورے اور اتفاق رائے سے امت خان جدون کا نام پیش کیا گیا،جسپر تمام موجود افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ گدون سے ایک موزوں چناؤ قرار دیا
آگے کے لائحہ عمل میں پورے علاقہ گدون سے ایک رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس کیلئے باقاعدہ ترتیب بنائی جائے گی۔

***  دُعائے صحتیابی ***گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والا سماجی،فلاحی ورکر محمد سلیم بھائی جو اپنے پورے گاؤں،علاقے میں ہر...
23/08/2024

*** دُعائے صحتیابی ***
گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والا سماجی،فلاحی ورکر محمد سلیم بھائی جو اپنے پورے گاؤں،علاقے میں ہر کسی کے دکھ، درد اور غم ،خوشی خدمات مواقعوں پر پیش پیش رہے تھے،آجکل انتہائی سخت بیمار ہے
پیج تمام فالورز/ویورز سے درخواست ہے کہ محمد سلیم بھائی کی جلد ازجلد صحت یابی و تندرستگی کیلئے اللہ تعالیٰ سے ہاتھ بہ دعا ہوں۔
اللہ تعالیٰ محمد سلیم بھائی کو جلد از جلد مکمل صحت یابی و تندرستگی نصیب فرمائے۔ آمین

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی خرابی اور کمزور سگنلز وجوہات کو پاکستان کی بین الاقوامی د...
23/08/2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی خرابی اور کمزور سگنلز وجوہات کو پاکستان کی بین الاقوامی دنیا سے ملانے والے سات کیبلز میں سے دو کیبلز میں فالٹ/خرابی آنا قرار دیا ہے،جسکی مرمت و درستگی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

23/08/2024
((( اعلان غم و جنازہ )))صوابی گدون پکراڑی میں نیازبر اور صاحب زر کے والد محترم گل فرین خان عرف چیئرمین وفات پا چکے ہیں۔ن...
20/08/2024

((( اعلان غم و جنازہ )))
صوابی گدون پکراڑی میں نیازبر اور صاحب زر کے والد محترم گل فرین خان عرف چیئرمین وفات پا چکے ہیں۔
نماز جنازہ کل بروزِ بدھ بوقت سہ پہر 3 بجے گاؤں پکراڑی جنازگاہ میں ادا کیجائے گی۔
اللہ تعالیٰ (مرحوم) کو مغفرت و جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

*** وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ جواب دیں***کیا بغیر نکاح/شادی کے کوئی شرعی،اخلاقی و قانونی طور پر باپ بن سکتا ھے؟؟؟********...
19/08/2024

*** وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ جواب دیں***
کیا بغیر نکاح/شادی کے کوئی شرعی،اخلاقی و قانونی طور پر باپ بن سکتا ھے؟؟؟
********** اگر نہیں **********
تو پھر آپکے زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگل چائی (گدون) میں پورے سال کے 365 دنوں میں ایک بھی دن سکول گیٹ سے اندر نہ جانے و حاضری،پڑھائی نہ کرنے والی طالبات آخر کس قانون؟
کے تحت مردان بورڈ میٹرک حالیہ امتحانات 2024ء میں بطور ریگولر طالبات اس سکول کا ٹاپ ہولڈر فرسٹ پوزیشنز اپنے نام کر سکتی ہیں؟؟؟
(نوٹ) سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام محب وطن پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائیک،شیئر و کمنٹس کرکے اس چوری چھپکے معاشرتی بدعنوانی،کرپشن و ظلم زیادتی پر آواز اٹھا کر اپنے حصے کا حق و کردار ضرور ادا کریں۔ شکریہ

((( اہم خبر )))صوابی گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والے حاجی رنگین شاہ صاحب کا بیٹا اور سبجیکٹ سپیشلسٹ امیرزیب جدون و ڈاک...
18/08/2024

((( اہم خبر )))
صوابی گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والے حاجی رنگین شاہ صاحب کا بیٹا اور سبجیکٹ سپیشلسٹ امیرزیب جدون و ڈاکٹر ارشد خان جدون کا چھوٹا بھائی طارق جدون لیکچرار گورنمنٹ ڈگری کالج زروبی کو سکیل 17 سے 18 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر انگلش عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔
" گدون آمازئی نیوز " و پیج فالورز کی طرف سے بھانجے طارق جدون سمیت پوری فیملی کو اس نمایاں پوزیشن و ترقی پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔ *** شاباش/ ویلڈن***

((( اہم خبر )))صوابی کے بالائی گدون علاقے پر کل 15 اگست کے تیز ، تباہ کن بارشِ کے باعث دیگر مختلف جانی،مالی حادثات و نقص...
16/08/2024

((( اہم خبر )))
صوابی کے بالائی گدون علاقے پر کل 15 اگست کے تیز ، تباہ کن بارشِ کے باعث دیگر مختلف جانی،مالی حادثات و نقصانات کے ساتھ ساتھ بادہ براستہ منگل چائی،چنئی روڈ بھی چنئی،پکراڑی کے درمیان دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا ہے۔
سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ صوابی فوری طور پر مذکورہ بالا روڈ کھولنے اور برساتی پانی کے بہاؤ سے روڈ پر جگہ جگہ اوپر پہاڑوں سےآنے والا ملبہ ہٹانے و روڈ پر بنے کھڈے بھرنے و ہموار کرنے کیلئے ایکسویٹر،ٹریکٹر وغیرہ مشینری پہنچانے اور روڈ ،ٹریفک کھولنے کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں۔

((( غم افسوسناک خبر )))بالائی گدون آمازئی علاقے پر آج 15 اگست 2024ء کو تیز، تباہ کن، طوفانی بارش سے گدون منگل چائی سے تع...
15/08/2024

((( غم افسوسناک خبر )))
بالائی گدون آمازئی علاقے پر آج 15 اگست 2024ء کو تیز، تباہ کن، طوفانی بارش سے گدون منگل چائی سے تعلق رکھنے والے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں اسلامک سٹڈیز لیکچرار جناب ڈاکٹر حافظ سعید الحق صاحب کی لخت جگر (بیٹی) جو منگل چائی (سفرونہ) مدرسہ میں دینی علوم پڑھائی کے بعد گھر واپسی پر منگل چائی گاؤں کے درمیان ایک بڑے برساتی نالے کو پار کرنے کے دوران پانی کے انتہائی تیز و بےرحم بہاؤ نے اس پھول جیسی بچی کو سیکنڈوں میں اٹھا کر پانی کے بہاؤ یعنی پرڑہ ،برگ و تربیلا جھیل کیطرف بہا کر لے گیا۔اس وقوعہ کے پیش آنے پر لاوڈ سپیکر اعلانات کیساتھ عوام دیہہ نے اس پورے نالے کی دو تین گھنٹوں سے سخت نگرانی و تلاشی کرتے ہوئے بالآخر اس بچی کی لاش کو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور محلہ پرڑہ منگل چائی کے قریب سے برآمد کر لیا۔
نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد ساڑھے سات بجے منگل چائی میں آدا کی گئی ہے ۔
اللہ تعالیٰ اس پھول جیسی بچی کو جو کہ اللہ کے راہ میں دینی علوم حاصل کرنے نکلی ہوئی تھی کہ یہ سارے عبادات قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ،اور حافظ سعید الحق صاحب اور فیملی کے دیگر تمام اراکین کو یہ ناگہانی غم و صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

*** مبارک ھو *** مبارک شہ ***مردان بورڈ میٹرک حالیہ امتحانات نتائج کے مطابق صوابی علاقہ گدون کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکو...
09/08/2024

*** مبارک ھو *** مبارک شہ ***
مردان بورڈ میٹرک حالیہ امتحانات نتائج کے مطابق صوابی علاقہ گدون کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنئی کلاس دہم (آرٹس گروپ) میں عدنان علی ولد نور علی خان نے 864 نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایڈمن"گدون آمازئی نیوز" و پیج فالورز کیطرف سے عدنان علی ولد نور علی خان کو اس نمایاں پوزیشن سے کامیابی پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو

((( مبارکباد )))گورنمنٹ ہائی سکول دالوڑی (گدون) کے ہیڈ ماسٹر سوار خان جدون کی چھوٹی بیٹی سارہ سوار نے مردان بورڈ میٹرک ح...
09/08/2024

((( مبارکباد )))
گورنمنٹ ہائی سکول دالوڑی (گدون) کے ہیڈ ماسٹر سوار خان جدون کی چھوٹی بیٹی سارہ سوار نے مردان بورڈ میٹرک حالیہ امتحانات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگل چائی کے کلاس دہم ( آرٹس گروپ) میں 957 نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن،جبکہ بڑی بیٹی سدرہ سوار نے ایجوکیٹر سکول گندف سے کلاس دہم میں 1117 نمبرات حاصل کرکے سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔
" گدون آمازئی نیوز " کیطرف سے سوار خان جدون کو اپنی دونوں بچیوں کی نمایاں پوزیشن سے کامیابی پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔

((( نمایاں پوزیشن پر مبارکباد )))پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹوپی کے سابقہ جنرل سیکرٹری نثار جدون کی بیٹی امامہ نثار نے مر...
09/08/2024

((( نمایاں پوزیشن پر مبارکباد )))
پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹوپی کے سابقہ جنرل سیکرٹری نثار جدون کی بیٹی امامہ نثار نے مردان بورڈ میٹرک حالیہ امتحانات میں دارارقم سکول کوٹھا سے کلاس 9th میں 555/600 نمبرات کے ساتھ اپنے سکول و علاقہ گدون کی بچیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔
نثار جدون کو انکی بچی کی نمایاں پوزیشن سے کامیابی پر " گدون آمازئی نیوز" کیطرف سے بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔

*** مردان بورڈ میٹرک نتائج 2024ء ***صوابی علاقہ گدون کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگل چائی کو انصافی خلائی جنات نے سال کے ...
08/08/2024

*** مردان بورڈ میٹرک نتائج 2024ء ***
صوابی علاقہ گدون کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگل چائی کو انصافی خلائی جنات نے سال کے پورے 365 دنوں میں ایک بھی دن مذکورہ بالا سکول میں ایک بھی حاضری نہ کرنے اور نہ ہی پڑھائی کرنے کے باوجود تین نمبرات کی لیڈ سے ٹاپ کر دیا ہے۔
سکول ہذا کی غریب و قابل ترین ریگولر طالبہ ایم ایس جدون ان تمام خلاف قانون ظلم زیادتی حرکات و اقدامات کے باوجود گذشتہ سال کلاس نہم میں پانچ نمبرات کی لیڈ سے فرسٹ پوزیشن پر اور اس بار تین نمبرات کمی سے سیکنڈ پوزیشن پر آئی ہوئی ہے۔
یاد رہے! کہ کئی سالوں سے گدون منگل چائی کا ایک باآثر نام نہاد انصافی عہدیدار اپنی بچیوں کے خاطر اس مقامی سکول میں انچارج اپنی رشتہ دار ہیڈ مسٹریس و محکمہ تعلیم (زنانہ) ضلع صوابی اور مردان بورڈ شعبہ امتحانات کے ذمہ داران پر مختلف سیاسی طور طریقوں اور اثرورسوخ کے ذریعے سے اثرانداز ہوکر اپنی ان بچیوں کی پورے سال پرائیویٹ پڑھائی کرکے امتحانات شروع ہونے سے چند روز قبل سکول داخلہ ریکارڈ پر اپنی ان بچیوں کی پورے سال کی جعلی حاضری ریکارڈ تیاری کرکے بطور ریگولر طالبات سکول ہذا ظاہر کرکے فی الفور انکی بطور ریگولر طالبات کے امتحانی لسٹوں کیساتھ مردان بورڈ بھیجوا کر خلاف قانون شارٹ کٹ طور طریقوں سے اپنی ان بچیوں کو بار بار مردان بورڈ امتحانات میں بطور ریگولر طالبات غیر قانونی طریقوں سے شریک کروا کر پھر اپنے من پسند یار دوست امتحانی عملہ کی مذکورہ بالا سکول پر امتحانی ڈیوٹی و تعیناتی کرا کر ہر روز انکے لیے مرغ🐓/دمبوں جیسے بہترین ڈشز تیاری و مفت سیر سپاٹے انتظامات کرکے خلاف قانون شارٹ کٹ طور طریقوں سے پورے سال مذکورہ بالا سکول میں ایک بھی حاضری نہ کرنے کے باوجود اپنی ان بچیوں کو ٹاپ و نمایاں پوزیشن تک پہنچانے کے حرکات بار بار کرتے آرہے ہیں۔جس سے مذکورہ بالا سکول میں ریگولر پڑھائی کرنے والی سینکڑوں غریب و ناسمجھ طالبات و انکے پیرنٹس کی بار بار حق تلفی جاری ہے۔اس ایشو حوالے سے مذکورہ بالا سکول کے قابل،ذہین طالبات کے پیرنٹس نے بار بار سیٹیزن پورٹل پر محکمہ تعلیم کے مجاز حکام کو بے شمار کمپلینٹس کر رکھے ہیں مگر بد قسمتی سے تاحال عمران خان کا خود جھیل میں ہونے کیوجہ سے انکی پختونخواہ صوبائی حکومت و متعلقہ وزیر تعلیم صاحب اس خلاف قانون ظلم ،زیادتی حرکات و اقدامات پر صرف خاموش تماشائی دیکھائی دے رہے ہیں۔
مذکورہ بالا سکول میں ریگولر زیر تعلیم بچیوں اور انکے والدین نے ایک بار پھر سے صوبائی وزیر اعلیٰ علی آمین خان گنڈاپور و صوبائی وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم اور ڈائیرکٹر ایجوکیشن سے اس بدعنوانی ایشو پر صاف شفاف تحقیقات کرانے اور اسمیں ملوث مقامی سکول انچارج سمیت ضلعی مجاز حکام و مردان بورڈ ملوث حکام و اس مقامی انصافی عہدیدار کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

((( اعلان غم و جنازہ )))صوابی گدون منگل چائی ( سپرونہ) میں فقیر شاہ کاکاجی کی زوجہ اور ٹیچرز گل تاج خان و سید نواز خان و...
07/08/2024

((( اعلان غم و جنازہ )))
صوابی گدون منگل چائی ( سپرونہ) میں فقیر شاہ کاکاجی کی زوجہ اور ٹیچرز گل تاج خان و سید نواز خان وغیرہ دیگر برادران کی والدہ صاحبہ وفات پا چکی ہے۔
نماز جنازہ آج بروز بدھ بتاریخ 7 اگست 2024ء کو عصر 4 بجے منگل چائی آڈہ جنازگاہ میں پڑھائی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ (مرحومہ) کو مغفرت اور جنت الفردوس اور پسماندگان کو یہ غم/صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

*** واپڈا گدون کی ظلم ستانی عروج پر ***بیرگلی فیڈر سوئچ 19 گھنٹے بعد ON کر دیا گیا!(عوام علاقہ کو سخت ترین تکالیف کا سام...
01/08/2024

*** واپڈا گدون کی ظلم ستانی عروج پر ***
بیرگلی فیڈر سوئچ 19 گھنٹے بعد ON کر دیا گیا!
(عوام علاقہ کو سخت ترین تکالیف کا سامنا)
صوابی،ہری پور اور کالا ڈھاکہ تین اضلاع کے لاکھوں آبادی کیلئے واحد ( گدون بیرگلی فیڈر) پر کل شام کے بعد سے واپڈا سب ڈویژن گدون کی پشت پناہی سے بغیر کسی وجہ/بہانہ کے غائب شدہ بجلی کا بریکر بالآخر 19 گھنٹے بعد آن کر دیا گیا۔
تین اضلاع کے غریب عوام علاقہ کے ووٹوں سے منتخب انکے دکھ درد،تکالیف مٹانے کے دعویدار یہ مقامی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و ویلج کونسلز چنئی و منگل چائی کے بلدیاتی نمائندوں سمیت تناول/آمازئی و کالا ڈھاکہ دیگر ویلج کونسلز کے سینکڑوں منتخب بلدیاتی نمائندے بھی اس طویل بجلی بندش اور ناروا ،ظلم،زیادتی و لوڈ شیڈنگ حرکات پر واپڈا متعلقہ مجاز حکام سے باز پرس و آواز اٹھانے کے بجائے ان سے آف تک نہیں کروا سکتے،اور عوامی طاقت اور اختیارات/اقتدار ہونے کے باوجود یہ سب عوامی نمائندے صرف ذاتی جیب گرمائی اور ٹھیکے حصول مفادات اور پیسے بنانے کے چکر منصوبوں میں مشغول رہے ہیں۔

((( اعلان غم و جنازہ )))صوابی گدون کے گاؤں دیول گڑھی بالا محلہ جبئی پایاں میں ڈاکٹر مکمل خان اور اکرم خان و مرزا خان برا...
25/07/2024

((( اعلان غم و جنازہ )))
صوابی گدون کے گاؤں دیول گڑھی بالا محلہ جبئی پایاں میں ڈاکٹر مکمل خان اور اکرم خان و مرزا خان برادران کی والدہ صاحبہ وفات پا چکی ہے۔
نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ بتاریخ 26 جولائی 2024ء کو بوقت صبح 10 بجے دیول گڑھی بالا کے محلہ جبئی پایاں میں ادا کی جائیگی۔
آللہ تعالیٰ (مرحومہ) کو مغفرت و جنت الفردوس اور پسماندگان کو یہ غم و صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین

Address

Swabi
23491

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00

Telephone

+923459495662

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گدون آمازئی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گدون آمازئی نیوز:

Videos

Share