SWABI POINT

SWABI POINT NEWS & MEDIA WEBSITE

آج ولڈکپ 2023 کے فائنل  کا اصل ہیرو اور مین آف دی میچ تو یہ نامعلوم شخص ہے 💯💚💯
19/11/2023

آج ولڈکپ 2023 کے فائنل کا اصل ہیرو اور مین آف دی میچ تو یہ نامعلوم شخص ہے 💯💚💯

27/10/2023

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل لاہور کے رہنما عمران اللّٰہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

27/10/2023

جماعت اسلامی کے رہنما افتخار الدین کا مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے اظہار ہمدردی خصوصی گفتگو دیکھئے صوابی پوائنٹ پر

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 23 اکتوبر 2023*صوابی۔چھوٹا لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،صوبہ پنجاب پولیس کو انتہائی م...
23/10/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 23 اکتوبر 2023
*صوابی۔چھوٹا لاہور پولیس کی بڑی کاروائی،صوبہ پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب بین الصوبائی موبائل سنیچر کینگ کا سرغنہ کو گرفتار کرلیا*
*37عدد مختلف قیمتی موبائل فونز برآمد جنکی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے*

*بین الصوبائی ملزم صوبہ پنجاب ،فیصل آباد و دیگر ضلعوں کو موبائل سنیچنگ واردات میں مطلوب ہے*

*گرفتار ملزم ذیشان ظفر ولد ظفر ندیم سکنہ جنگ روڈ فیصل آباد شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھین کر افغانستان کو سپلائی کر رہے تھے*

*صوابی*تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ہدایت پر ضلعی پولیس کا چور چکار،ڈکیت،راہزن،منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعی پولیس سرگرم عمل ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور روح الامین خان کے قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب ،فیصل آباد پولیس کو موبائل سنیچنگ میں انتہائی مطلوب ملزم ذیشان ظفر سکنہ جنگ روڈ فیصل آباد کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے دوران تفتیش مختلف ماڈل کے قیمتی 37 عدد موبائل فونز برآمد کیا گیا،جنہوں نے مختلف شہر میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز چھینتے تھے۔
ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ چوری شدہ موبائل فونز کو پھر افغانستان سپلائی کر رہے تھے۔جنکے خلاف مزید تفتیش شروع کی گئی۔ملزم صوبہ پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔جنکے دیگر ساتھی بھی گرفتار کر چکے ہیں۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

23/10/2023

صوابی (آفتاب حسین سے) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ومنتخب نائب چیئرمین لاہور شرکی یاسین محمد کا معاشرے کی بد امنی اور ان کی لائحہ عمل پر میڈیا سے گفتگو

*چندہ برائے مظلوم فلسطینیوں*صوابی امن چوک میں جمیعت علمائے اسلام کے  رہنماؤں فضل علی حقانی صاحب ، مولانا مبین احمد ،مولا...
20/10/2023

*چندہ برائے مظلوم فلسطینیوں*
صوابی امن چوک میں جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں فضل علی حقانی صاحب ، مولانا مبین احمد ،مولانہ محترم جان صاحب کی قیادت میں مظلوم فلسطینیوں کےلئے چندہ کی کیمپ لگایا گیا جس میں صوابی کے غیور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
آفتاب حسین صوابی پوائنٹ

18/10/2023

الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن مانیری بالا صوابی

*عوامی نیشنل پارٹی  کا یو سی  نارنجی کے صدر عفران شاہ کے حجرے میں اہم میٹنگ*آج یونین کونسل نارنجی کے صدر جناب عفران شاہ ...
13/10/2023

*عوامی نیشنل پارٹی کا یو سی نارنجی کے صدر عفران شاہ کے حجرے میں اہم میٹنگ*
آج یونین کونسل نارنجی کے صدر جناب عفران شاہ کے حجرے میں عوامی نیشنل پارٹی کی اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوا ۔
میٹنگ کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے قاری نورالاسلام صاحب نے کیا۔سٹیج سیکرٹری کی زمہ داری بخرالا حسین صاحب نے ادا کی جبکہ میڈیا کی زمہ داری آفتاب حسین صاحب نے بخوبی سر انجام دیا ۔میٹنگ کی صدارت گلی خان بابا کو سونپی گئی پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب وارث خان صاحب امیدوار برائے NA_19 تحصیل چیئرمین غلام حقانی، جناب زاھد خان امیدوار برائے PK-53 نے شرکت کیا ۔اس کے علاوہ کمان افسر سابقہ کونسلر آمان کوٹ ،امتیاز اعوان،یوتھ ممبر عماد خان،نائب چیئرمین وی سی آمان کوٹ عاصم اور علاقے کی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر میٹنگ میں شرکت کی
علی شیر کاکا نی آنے والے تمام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور سب کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
*میٹنگ کا ایجنڈا*
طیب زمان خان ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ انشاء اللہ 17 تاریخ کو بمقام شیوہ اڈہ میلہ گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان ورکر کنونشن ہوگا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین جناب ایمل ولی خان شرکت کرے گا ۔ اور ضلع صوابی کے غیور عوام بالخصوص رزڑ کے لوگوں سے خطاب کرینگے
اس کے بعد امیدوار برائے پی کے 53جناب زاھد خان نے سب کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ہماری پارٹی میں یونین کونسل نارنجی کے لوگ بڑی تعداد میں جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اگر ہم نی کوئی جلوس نکالنی ہو تو ہمارا جلوس تب جلوس بن جاتی ہیں جب یوسی نارنجی کے لوگ پہنچتے ہیں ۔
جناب محترم وارث خان NA_19 کے نامزد امیدوار نے بھ یوسی نارنجی کی خدمات کو سراہا ۔
آخر میں تحصیل چیئرمین غلام حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن ابھی تک ہمیں اپنی وسائل پر اختیار نہیں ہے یہ ہمارے علاقے کے ساتھ زیادتی ہے ہم اپنے حق کیلئے لڑیں گے اور آئندہ نسل کیلئے کامیابی کی راہیں ہموار کریں گے

24/09/2023
23/09/2023


21/09/2023

پشاور ریل پٹلی پر ایک شخص نے خود کشی کر لی

افسوسناک خبرمعروف خطیب و مقرر نوجوان عالم دین ترجمان مسلک علمائے دیوبند  ڈاکٹر مولانا فضل رافع  نعمانی صاحب گولی لگنے سے...
21/09/2023

افسوسناک خبر
معروف خطیب و مقرر نوجوان عالم دین ترجمان مسلک علمائے دیوبند ڈاکٹر مولانا فضل رافع نعمانی صاحب گولی لگنے سے شدید زخمی ۔ الحمدللہ ۔ اللہ تعالیٰ کی فضل و کرم اور دوستوں احباب کی دعاؤں کی برکت سے ڈاکٹر صاحب موت سے بچ گئے ہیں ۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنی رہائشگاہ فضل آباد گانگوڈھیر تشریف لاچکے ہیں
(آفتاب حسین متحدہ پریس کلب صوابی)

ضلعی صدر عالمی ادارہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ لیاقت علی خان یوسف زئی کا بھانجا  سراج محمد ولد  غلام محمد گاؤں کوٹھا ...
21/09/2023

ضلعی صدر عالمی ادارہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ لیاقت علی خان یوسف زئی کا بھانجا سراج محمد ولد غلام محمد گاؤں کوٹھا (صوابی) اس فانی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ان کا نماز جنازہ 2 بجے ظہر کے وقت ادا کیا جائے گا ۔دعاوں کی درخواست ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
آفتاب حسین متحدہ پریس کلب صوابی

*__ریسکیو 1122 صوابی__* صوابی:- کرنل شیر انٹرچینج کے مقام پر موٹر کار گرنے کی اطلاع۔صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع م...
19/09/2023

*__ریسکیو 1122 صوابی__*

صوابی:- کرنل شیر انٹرچینج کے مقام پر موٹر کار گرنے کی اطلاع۔

صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

صوابی:- میاں بیوی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کی شناخت درجہ ذیل ہے:

1- فرحان عمر 42 سال سکنہ پشاور
2- زوجہ فرحان عمر 38 سال سکنہ پشاور

صوابی:- ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔

حادثہ رکشہ بچاتے ہوئے موٹر کار بے قابو ہو کر موٹر وے سے نیچے گر گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 19ستمبر  2023*صوابی.زیدہ پولیس نے دوہرے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری ...
19/09/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 19ستمبر 2023
*صوابی.زیدہ پولیس نے دوہرے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم داد خان کو گرفتار کرلیا*

*اشتہاری مجرم نے سابقہ دشمنی پر راہ چلتے ماں بیٹے پر فائرنگ کرکے،مسمی حضرت بلال موقع پر جانبحق جبکہ والدہ مسماة(ز)شدید زخمی ہوئی

*صوابی*تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن(R) نجم الحسنین لیاقت کے وضع کردہ ہدایات پر اشتہاری مجرمان و دیگر جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک کیلئے ضلعی پولیس سرگرم عمل ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ آصف علی معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کے قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم داد خان ولد حبیب اللہ سکنہ مٹہ دامان کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔مسمی حضرت بلال اپنی ماں مسماة(ز)اور بہن مسماة(م)کو موٹرسائیکل پر لے جارہا تھا کہ تاک میں بیھٹے ہوئے ملزمان نے سابقہ دشمنی پر مسمی مقتول حضرت بلال پر فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا جبکہ مسماة(ز)شدید مجروح ہوئی اور مسماة(م)معجزانہ طور پر بچ گئی اس دوران ایک راہگیر بھی اندھا دھند فائرنگ کی گولی کی ضد میں آکر جانبحق ہوا۔ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں۔۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

19/09/2023

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا صوابی میں نئے کیبنٹ کی نوٹیفیکیشن جاری
پروگرام کے مہمانِ خصوصی صوبائی چیئرمین ڈاکٹر آصف نبی صاحب ،واجد علی ضلعی صدر مردان ،میجر (ر) اسمٰعیل جبکہ پروگرام کی صدارت فورا ویلفئر آرگنائزیشن کے چیئر مین یار محمد نی کی لیاقت علی خان یوسفزئی ضلعی صدر صوابی ،جنرل سیکرٹری انور وصال ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری آفتاب حسین جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے اپنی حاضری یقینی بنائی ۔۔
ڈاکٹر آصف نبی صاحب نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پر روشنی ڈالی ۔(آفتاب حسین متحدہ پریس کلب صوابی)

پاک افغان طورخم بارڈر کل صبح 07:00 بجے سے تمام امدورفت اور ٹرانسپورٹ کیلئے کھولا جائگا ۔تمام کاروباری خصرات کو ڈیوٹی جوا...
14/09/2023

پاک افغان طورخم بارڈر کل صبح 07:00 بجے سے تمام امدورفت اور ٹرانسپورٹ کیلئے کھولا جائگا ۔تمام کاروباری خصرات کو ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت جاری ۔۔۔طورخم زرائع

*__ریسکیو 1122 صوابی__* صوابی:- گاوں ٹھنڈ کوئی کے مقام پر فائرنگ سے ایک لڑکا کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔صوابی:- ریسکیو ک...
11/09/2023

*__ریسکیو 1122 صوابی__*

صوابی:- گاوں ٹھنڈ کوئی کے مقام پر فائرنگ سے ایک لڑکا کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔

صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

صوابی:- ایک لڑکا شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔
جسکی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی

صوابی:- ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 11ستمبر  2023*صوابی.کالوخان پولیس کی مسلسل کامیاب کاروائیاں، عرصہ دراز سے مفرور اشت...
11/09/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 11ستمبر 2023
*صوابی.کالوخان پولیس کی مسلسل کامیاب کاروائیاں، عرصہ دراز سے مفرور اشتہاری سمیت تہرے قتل میں ملوث مجرمان اشتہاری گرفتار*

*ہینڈ گرنیڈ ،کلاشنکوف اور پستول برآمد*

*اشتہاری مجرم بلاول بامسلح ہوکر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہا تھا*

*صوابی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت کے واضع احکامات پر ڈی ایس پی رزڑ عجب خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر عجب درانی معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے عرصہ 11سالوں سے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم سیف اللہ عرف بندر ولد راحت اللہ سکنہ کالوخان کو بامسلح گرفتار کرلیا اشتہاری مجرم نے بے گناہ نوجوان پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھا ملزم کے قبضہ سے اسلحہ سمیت کارتوس برآمد کیا گیا،

دریں اثناء ایک اور اشتہاری مجرم بلاول ولد شیر حیدر سکنہ رشکئی کو بامسلح گرفتار کیا گیا،
مذکورہ ملزم نے برخلاف کو ڈرانے کی خاطر خطرناک قسم کا اسلحہ ہاتھ میں تھامے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس کا سماء پیدا کیا ہوا تھا۔

عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قانون کی عملداری یقینی بنائی جائیگی جبکہ علاقے کے عوام کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ڈی پی او صوابی*
* #ترجمان صوابی پولیس*

10/09/2023

صوابی پوائنٹ (فاروق باچا مردان سے) پیر خافظ سید طارق شاہ محمدی کے خصوصی گفتگو دیکھیں صوابی پوائنٹ پر

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: *صوابی پولیس کا منشیات کے خلاف جاری کمپین میں مختلف کاروائیوں کے دوران 09منشیات فروش گرفت...
10/09/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز:
*صوابی پولیس کا منشیات کے خلاف جاری کمپین میں مختلف کاروائیوں کے دوران 09منشیات فروش گرفتار*

*منشیات فروشوں سے 9657 گرام چرس،1576گرام آئس اور328گرام ہیروئن برآمد*

انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس سلسلے میں آج بروز ہفتہ ایس ڈی پی اوز و جملہ ایس ایچ اوز معہ پولیس نفری نے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث 09منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے مجموعی طور 9657گرام چرس،1576گرام آئس اور 328گرام ہیروئن برآمد کیے گئے۔
ملزمان کیخلاف منشیات اوراسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے بند بحوالات تھانہ کیے گئے ۔۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

09/09/2023

صوابی پوائنٹ (مردان فاروق باچا سے) پیر خافظ سید طارق شاہ محمدی کے ساتھ گفتگو دیکھئے صوابی پوائنٹ پر

*__ریسکیو 1122 صوابی__* صوابی:- گاوں شیر درہ کے مقام پر فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔صوابی:- ریسکیو کنٹرول رو...
09/09/2023

*__ریسکیو 1122 صوابی__*

صوابی:- گاوں شیر درہ کے مقام پر فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔

صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

صوابی:- ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع۔
جسکی شناخت درج ذیل ہے۔

1- عدنان عمر 18 سال سکنہ شیر درہ

صوابی:- ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز:*صوابی۔ڈی پی او صوابی کا ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ **عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے ح...
08/09/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز:
*صوابی۔ڈی پی او صوابی کا ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ *
*عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی نسبت بحث و مباحثہ کی گئی*

صوابی. تفصیلات کے مطابق آج ڈی پی او صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔جسمیں پال /پاس کمپلینٹ انچارج سب انسپکٹر شہاب خان ،چاروں سرکلز ڈی آر سی کے ممبران نے شرکت کی۔اس دوران ڈی آر سی ترجمان ایڈوکیٹ رشید خان نے ماہانہ رپورٹ پیش کی۔ڈی آر سی کو ماہ اگست میں 208درخواستیں موصول ہوکر 188درخواستوں پر عمل درامد کرکے اصلاحات کیے گئے ہیں،جسمیں تنازعہ اراضی کے 83،تنازعہ رقم کے 39،گھریلوں ناچاکی کے 54درخواستیں شامل ہیں جبکہ 20درخواستیں زیر غور ہیں،ڈی پی او صوابی نے ڈی آر سی ممبران کو شاباس دی اور انکے کاوشوں کو سراہا۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی پی او صوابی کیپٹن(R) نجم الحسنین لیاقت نے کہا کہ ہم نے اس لئے آپ لوگوں پر ذمہ داری ڈالی ہے کہ آپ لوگوں کا تعلق اسی معاشرے سے ہیں اور آپ لوگ بہتر طریقے سے ان لوگوں کے مسائل جانتے ہیں اور حل بھی کر سکتے ہیں‘ ہمیں آپ لوگوں سے کافی توقعات ہیں‘ آپ ہی لوگوں کی وجہ سے مسائل میں کمی آئی ہے کیونکہ بڑے جرائم چھوٹے جرائم ہی سے نکلتے ہیں اس لئے ان کا تدارک بہت ضروری ہیں،اور ڈی آر سی ممبران کو اپنے منشور پر قائم رہتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورہ کرتے ہوئے فریقین کے مابین صلح صفائی کرائی جائے۔

میٹنگ میں شامل ڈی آر سی ممبران نے بھی ڈی پی او صوابی کو یقین دہانی دی کہ ہم غیر سیاسی، غیر جانبداری،بغیر کسی لالچ اور رضائے الٰہی کے لئے عوام کے درمیان صلح کو یقینی بنائیں گے۔
آخر میں ملک و قوم کی سالمیت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

*صوابی۔گدونIDS پولیس کی کامیاب کارروائی۔ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ تین بین الضلاعی سمگلرز گرفتار،بھاری مقدار میں چ...
08/09/2023

*صوابی۔گدونIDS پولیس کی کامیاب کارروائی۔ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ تین بین الضلاعی سمگلرز گرفتار،بھاری مقدار میں چرس 13667گرام برآمد۔ملزمان جیل منتقل*

تفصیلات: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی احکامات پر منشیات فروشوں بالخصوص آئس کے خلاف جاری انسداد مہم کامیابی سے جاری ہے

ڈی پی او صوابی کیپٹن(R) نجم الحسنین لیاقت کے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی محمد شفیق خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او گدون iDS منتظر خان و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین بین الضلاعی سمگلرز ملزمان نورزادہ ولد وزیر زادہ سکنہ کندی پایاں پشاور ،قیصر زادہ ولد وزیر زادہ اور تعریف زادہ ولد صاحب زادہ ساکنان ڈھیری میاں چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔

دوران تلاشی موٹرکار از قسم FXنمبری 5349/LHMبرنگ نیلا کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 13667گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزمان نے منشیات کو بذریعہ موٹرکار ضلع ہری پور سمگل کر رہے تھے۔
مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ گدون IDS میں مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کردئیے گئے ۔

مرستیال ویلفیئر آرگنائزیشن گوہاٹی کے فائنانس سیکرٹری ارشاد اللّٰہ کی دادی وفات پاچکی ہے جس کی نماز جنازہ آج 5:30pmادا کی...
08/09/2023

مرستیال ویلفیئر آرگنائزیشن گوہاٹی کے فائنانس سیکرٹری ارشاد اللّٰہ کی دادی وفات پاچکی ہے جس کی نماز جنازہ آج 5:30pmادا کی جائے گی8/09/2023
گوہاٹی گجر آ باد

*ریسکیو1122صوابی* *فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ*ریسکیو 1122 صوابی ٹریننگ ونگ کی جانب سے صوابی چیمبر آف کامرس ا...
07/09/2023

*ریسکیو1122صوابی*
*فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ*

ریسکیو 1122 صوابی ٹریننگ ونگ کی جانب سے صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گدون اکنامک زون کیلئے فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

*ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی زیر نگرانی ٹریننگ ونگ صوابی کی ٹیم نے صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گدون اکنامک زون کیلئے خصوصی فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ/ فائیر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی ٹریننگ دی۔*

تربیتی ورکشاپ کے دوران ورکشاپ کے شرکاء کو مختلف اقسام کے طریقے بتائے گئے کہ ایمرجنسی یا نا گہانی حالات کی صورت میں متاثرہ افراد کو کیسے ریسکیو کیا جاتا ہے اور ان کو کیسے فوری طبی امداد یا فرسٹ ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔
بلیڈنگ کنٹرول، فریکچر مینیجمینٹ، بیسک لائف سپورٹ اور سی پی آر کے حوالے سے مکمل ٹریننگ دی گئی۔

ورکشاپ کے شرکاء کو آتشزدگی کی صورت میں آگ کو کیسے قابو کیا جاتا ہے یا آگ کو کیسے کم کیا جاتا ہے کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے ، تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہو۔
تربیتی ورکشاپ کے آخر میں ورکشاپ کے شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔
صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گدون اکنامک زون کی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور ریسکیو 1122 صوابی کی کارکردگی کی تعریف کی اور ریسکیو 1122 صوابی ٹرینینگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122صوابی

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 07ستمبر 2023*صوابی پولیس کا ضلع بھر   اور گرد نواح کے علاقے میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹر...
07/09/2023

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 07ستمبر 2023
*صوابی پولیس کا ضلع بھر اور گرد نواح کے علاقے میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن*

*دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی،چار سہولت کار گرفتار*

*صوابی*۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے احکامات کی پیش نظر ڈی پی او صوابی کیپٹن (R) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر شہر کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ شروع کیا ہے،
اس سلسلے میں بھاری پولیس کا سرکل لاہور،سرکل صوابی اور سرکل رزڑ کا تھانہ کالوخان ، تھانہ پرمولی،تھانہ یارحسین اور تھانہ زیدہ کی حدود میں شدت پسند و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ، سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی اوز عجب خان سرکل رزڑ ، جواد خان سرکل صوابی ،تاج محمد خان سرکل لاہور ،ایس ایچ اوز کالوخان عجب درانی،ایس ایچ او یارحسین الطاف خان ،ایس ایچ او پرمولی شہزاد خان،ایس ایچ او زیدہ آصف علی معہ ایلیٹ فورس،آر آرایف سکواڈ ،لیڈی کنسٹبلز اور بھاری نفری پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کے دوران شدت پسند و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے مکانات سے چار سہولت کاروں کو دھرلیا جبکہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ حساس علاقوں میں مشکوک افراد کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا ،
تمام گرفتار افراد کے خلاف تھانہ میں علیحدہ عیلحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
سرچ اپریشن کا مقصد جراِئم کے لیے عارضی رہائشی پذیر سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

آج یوم دفاع کے موقع پر الخیر ، مرستیال، جزبہ ویلفئیر آرگنائزیشن ،داود خیل فانڈیشن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھول چڑھا...
06/09/2023

آج یوم دفاع کے موقع پر الخیر ، مرستیال، جزبہ ویلفئیر آرگنائزیشن ،داود خیل فانڈیشن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھول چڑھا رہے ہیں
آفتاب حسین صوابی پوائنٹ

Address

Swabi

Telephone

+923155855873

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWABI POINT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share