صوابی بامخیل کا اپنا نیوز اینڈ سوشل میڈیا ویب سائٹ
(2)
بام خیل کا لفظی مطلب ہے اونچی جگہ…! گاؤں بنیادی طور پر مختلف حصوں میں تقسیم ہے جسے "محلہ" اور "بانڈہ" کہا جاتا ہے۔ بام خیل گاؤں میں چار محلے ہیں۔ بَدلاخیل ۔ مداخیل ۔ جعفرخیل ۔ یونس خیل
بام خیل گاؤں میں شرح خواندگی بہت کم ہے۔ یہ 1998 کی سرکاری مردم شماری کے مطابق 29.7 ہے۔ گاؤں کی کل آبادی 35 ہزار سے اوپر ہے۔ یہاں لڑکوں کیلئے ایک کامرس کالج، ایک ہائیر سیکنڈری سکول اور 2 پرائمری سرکاری سکول ہیں۔ اور
لڑکیوں کیلئے ایک ہائی سکول، تین پرائمری سرکاری سکول ہیں۔ سرکاری سکولوں کے علاوہ کئی پرائیویٹ سکول بھی ہیں۔
بام خیل ضلع صوابی کا ایک بڑا گاؤں ہے اور مرکز سے 6 کلومیٹر دور مشرق میں واقع ہے۔ بام خیل ضلع صوابی کے ترقی یافتہ دیہات میں سے ایک ہے۔ یونین کونسل بام خیل میں ڈیجیٹل ٹیلی فونک سسٹم ، پولیس اسٹیشن ، پاکستان پوسٹ اور یو۔بی۔ایل بینک کے علاوہ زمینوں کی آبپاشی کیلئے دو نہریں بھی ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Bam G media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.