Times of Sukkur

Times of Sukkur This page is all about sukkur based issues and infotainment.
(1)

14/06/2024

سید کمیل حیدر شاہ جنم دن مبارک ہو ۔🎂👏

سکھر کی صحافی برادری کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد آج سکھر پریس کلب میں کیا گیا ۔👏🎂🥰❤️🇵🇰
جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور برتھ ڈے بوائے کو مبارک باد دی ۔🤗

13/06/2024

ان جانوروں کا اس منڈی سے کوئی تعلق نہیں اس ویڈیو میں اپ دیکھ سکتے ہیں کہ عام شہری کے ساتھ یہ لوگ کس طرح سے بات کر رہے ہیں ہم ڈی سی سکھر سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے ایسے تو عوام پریشان ہو رہی ہے پہلی بات سکھر مویشی منڈی کے ریٹ بہت ہائی ہیں اگر کہیں اور سے جانور خرید کر کے اؤ تب بھی ان کو پیسے دو یہ کہاں کا قانون ہے۔۔

13/06/2024

شہریوں کا کہنا ہے ہم نے مویشی خیرپور سے خریداری کی ہے سکھر بائی پاس سے گزر کے اپنے گھر جا رہے تھے سکھر مویشی منڈی میں بیٹھے ہوئے گنڈے زبردستی جانور اتار کے کہنے لگے کہ ان کے پیسے دیں پھر اپ شہر میں لے کے جا سکتے ہیں یہ کہاں کا قانون ہے جبکہ ان جانوروں کا اس منڈی سے کوئی تعلق نہیں اس ویڈیو میں اپ دیکھ سکتے ہیں کہ عام شہری کے ساتھ یہ لوگ کس طرح سے بات کر رہے ہیں ہم ڈی سی سکھر سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے ایسے تو عوام پریشان ہو رہی ہے پہلی بات سکھر مویشی منڈی کے ریٹ بہت ہائی ائے ہیں اگر کہیں اور سے جانور پرچیز کر کے اؤ تب بھی ان کو پیسے دو یہ کہاں کا قانون ہے

12/06/2024

پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے سکھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ NICVD میں فالج کا علاج بروقت اور مکمل طور پر مفت ہوگا۔

علاج کے لیے عوام اب باہر ملک یا کراچی لاہور کا رخ نہیں کریں گے بلکے اپنے ہی شہر سکھر میں فالج کے مریض مفت علاج سے مستفید ہونگے،

یہ فالج کیسے ہوتا ہے؟ اسکے کیس کتنے بڑھ رہے ہیں؟ اگر کسی شخص کو فالج کا اٹیک ہو جائے کسی کو تو کتنی دیر تک اسپتال منتقل کیا جائے؟ مکمل معلومات اس وڈیو میں دیکھیں۔۔

سکھر کے سنیئر صحافی بیورو چیف جی ٹی وی اور سکھر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان کی جانب سے معروف سماجی شخصیت ...
04/06/2024

سکھر کے سنیئر صحافی بیورو چیف جی ٹی وی اور سکھر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان کی جانب سے معروف سماجی شخصیت کو علی شیخانی کی جانب سے قومی کارکن وقار لغاری کے ساتھ شہید صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کی فیملی کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے پر انکو اجرک اور سندھ ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور شہید صحافی کی خاندان کی مدد پر انکا شکریہ ادا کیا۔۔

ظفر عباس جو ایک پاکستانی سماجی کارکن اور جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ویلفیئر آرگنائزیشن (JDC) کے بانی ہیں۔ وہ اپنے انسانی کاموں کے لیے جانا جاتا ہے، خاص طور پر تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں، اور پسماندہ برادریوں کو امداد فراہم کرنے میں ان کی کوششوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

شہید نصراللہ گڈانی کے خاندان کو ایک کروڑ کی گرانٹ دینے کا شکریہ۔

03/06/2024

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں شاگردوں کا کئی سالوں سے انتظامیہ سمیت چند استادوں کے ٹولے کی اپنی مفادات کے خاطر استحصال جاری۔۔

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں استادوں کی اپنے ہی وائس چانسلر کے خلاف احتجاج کرکے کئی دنوں سے سالانہ پیپر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث شاگردوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، سکھر سمیت دیگر دور دراز علاقوں سے شاگردوں کی بڑی تعداد یونیورسٹی پہنچی تو آج بھی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو تالے لگا کر بند کردیا، جبکہ شاگردوں نے اپنے پیپر یونیورسٹی کے باہر کڑکتی دھوپ میں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی ہے وہاں پر بیٹھ کر پیپر حل کررہے ہیں۔

30/05/2024

سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے حیدر مستوئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری،شہید جان محمد مہر اور شہید نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے ریلی نکالی گئی،مظاہرے میں سکھر اور روہڑی کے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

30/05/2024

سکھر نیو یارڈ روہڑی کے رہائشی محمد حنیف اعوان کا سیپکو کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

27/05/2024

سکھر: شہید صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کے خلاف صحافی سراپا احتجاج

سکھر: سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ،

سکھر: احتجاجی مظاہرے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکرٹری لالا اسد پٹھان کی خصوصی شرکت،

سکھر: صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

سکھر: صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، پی ایف یو جے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان

سکھر: صحافی نصر اللہ گڈانی کی قتل پر سندھ بھر کے صحافیوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، لالا اسد پٹھان

سکھر: فوری طور پر صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انکو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، لالا اسد پٹھان

ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد کی اپنے دفتر میں شہید انسپکٹر راؤ شفیع اللہ کے بچوں کے ساتھ ملاقات۔ڈی آئی جی نے شہید راؤ شفی...
27/05/2024

ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد کی اپنے دفتر میں شہید انسپکٹر راؤ شفیع اللہ کے بچوں کے ساتھ ملاقات
۔
ڈی آئی جی نے شہید راؤ شفیع اللہ کے فرزند احمد شفیع کو شہید کوٹہ پر پولیس فورس میں بطور آے ایس آئی شمولیت پر مُبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
۔
ڈی آئی جی نےکہا کہ شہداء پولیس کے بچے میرے اپنے بچوں جیسے ہیں میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے اپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔

سکھر: شہدائے پولیس کی قربانیاں محکمہ پولیس کی میراث ہیں، ڈی آئی جی پیر محمد شاہ

سکھر: امن و امان کی بحالی کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں ہمارے شہداء کی قربانیاں جذبہ پولیس بڑھانے میں اکسیجن فراہم کرنے کا کردار ادا کرتی ہیں جس پر مجھ سمیت پورے محکمہ پولیس کو ناز ہے، ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ

سکھر: ڈی آئی جی نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے انچارچ وومن ویلفیئر ڈیسک کو شہداء پولیس سمیت انتقال کر جانے والے ہر رینک کے تمام پولیس افسران کی فیملیز کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی ہدایات دی

25/05/2024

سکھر۔ایس ایس پی امجد شیخ کی ہدایت پر پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کی کریک ڈائون۔

سکھر۔خواتین پولیس افسران و اہلکار ان ایکشن ۔

سکھر۔خواتین نے پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں کہ چیکنگ کی اور کالے شیشے اتار دیئے۔

سکھر۔بندر روڈ اور شکارپور سمیت کئی علاقوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی ناکہ بندی۔

سکھر۔کالے شیشے فیشن نمبر پلیٹ اور پولیس لائٹس کیخلاف کاروائی کی جارہی ہیں۔ انچارج 15 ملک عباس۔

سکھر۔پولیس مددگار 15 کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے۔ انچارج 15 ملک عباس۔

سکھر۔کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مختلف مقامات پر چیکنگ کا عمل بھی سخت کیا گیا ہے۔انچارج 15 ملک عباس

24/05/2024

پنوعاقل گاؤں سالیانی کے رہائشی قاضی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کا بااثر شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور پولیس کی ناانصافیوں کے خلاف منصور احمد قاضی کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی آغا خان اسپتال کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ...
24/05/2024

میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی آغا خان اسپتال کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے اور اپنے حقیقی مالک سے جا ملے۔۔

21/05/2024

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف سکھر پریس کلب پر سیاھ پرچم لہرا دیئے گئے

سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی، شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ،معروف اینکر پرسن اقرالحسن پر قاتلانہ حملے سمیت گھوٹکی کے صحافی نصر اللہ گڈانی پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پنوعاقل میں تاجر کے گھر سے ڈکیتی کے دوران اغوا کمسن بچہ حسین آرائیں بازیاب
20/05/2024

پنوعاقل میں تاجر کے گھر سے ڈکیتی کے دوران اغوا کمسن بچہ حسین آرائیں بازیاب

19/05/2024

سکھر کے علاقے میونسپل برج کے قریب ڈکیتی کی واردات

سکھر:تین مسلح ڈاکو تاجر سے تیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

سکھر: واقعے کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

سکھر: ڈاکو اپنی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہوگئے،ایس ایچ او منصور حطار

سکھر: تاجر سباش کمار کی رپورٹ درج کرنے کے بعد ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی کوشش جاری ہے،ایس ایچ او منصور حطار

سکھر:

19/05/2024

حسين آرائين منهنجي پٽ جيان آهي، ڏوهاري گينگ تائين پهچي چڪا آهيون، جلد ٻارڙو بازياب ٿيندو ۽ ڏوهارين خلاف بي رحم ڪارروائي ٿيندي،

ايس ايس پي سکر امجد شيخ چارج سنڀاليندي ئي پنوعاقل پهچي ويو، پهريون ئي هاءِ پروفائيل ڪيس معصوم ٻالڪ محمد حسين آرائين جي گهر پھتو،

19/05/2024

شدید گرمی کی لہر کے باعث سکھر بورڈ کی جانب سے فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحان ملتوی،

21 مئی سے ہونے والے امتحان اب 28 مئی سے شروع ہونگے

18/05/2024

‏سندھ حکومت کی جانب سے سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کردیا۔۔!!

پیر محمد شاہ ڈی آئی جی سکھر تعیناتعبدالحمید کھوسو کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
17/05/2024

پیر محمد شاہ ڈی آئی جی سکھر تعینات
عبدالحمید کھوسو کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش،
16/05/2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش،

16/05/2024

سکھر باگڑ جی کی رہائشی جتوئی برادری سے تعلق رکھنے والی کچھ روز قبل قتل کی جانے والی مسمات کامل خاتون کی بیٹیاں کریمہ جتوئی انصاف کے حصول اور والدہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے لیے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ،

مسمات کامل خاتون بھی اسی طرح سکھر پریس کلب میں اپنے بیٹے کے قاتلوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے خلاف پریس کلب پہنچ کر تحفظ کی اپیل کی تھی مگر نہ تو انصاف بلکہ قاتلوں نے انکو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اب انکی بیٹیاں انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب پہنچ گئی ہیں دیکھتے ہیں قانون انکے ساتھ کس طرح انصاف فراہم کرتا ہے؟؟؟

15/05/2024

سکھر۔ سیپکو سکھر ایس اے منظور سومرو کی قیادت میں پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

سکھر۔ ایس اے منظور سومرو، ایس او پرانا سکھر اعجاز عباسی اور عقیل دایو کی قیادت میں تھرمل، پیرزادہ روڈ، رائل روڈ، بکر چوک، شالیمار سمیت مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے محفوظ کام کا معائنہ کیا۔

سکھر۔ سیپکو نے کئی ڈائریکٹ کارنر کنکشن کاٹ کر بجلی کی تاروں پر قبضہ کر لیا ہے۔

سکھر۔ سیپکو کی حدود میں کسی کو بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیپکو کا کوئی عملہ بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس اے منظور سومرو

سکھر۔ سیپکو چیف سعید احمد داؤچ، ایس ای منظور سومرو کی ہدایات پر ہم بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ اعجاز عباسی، عقیل دایو

13/05/2024

پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری، چیف رپورٹر اے آر وائی سندھ لالا اسد پٹھان کا کراچی پریس کلب میں 13 مئی یوم عزم کے حوالے سے دھواں دار تقریر۔۔!!
Lala Asad Pathan

13/05/2024

ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پی ایف یو جے کی کال پر یوم عزم منایا گیا، سکھر پریس کلب میں 13 مئی یوم عزم کے طور پر آزادی اظہار رائے کے لیے جنگ لڑنے والے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد،

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 13 مئی کو یوم عزم منایا گیا، آزادی صحافت کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے سکھر پریس کلب میں صدر سکھر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی اور صدر ایس یو جے امداد بوزدار کی صدارت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافی ہر دور میں سچ بولنے کی قیمت چکاتے آئے ہیں، مارشل لاء ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے دور میں حق اور سچ بات کہنے والے قلم کے مزدوروں کو 13 مئی کو کوڑے مارے گئے لیکن آفرین ہے ان قلم کے مزدوروں کو جو کوڑے کھانے کے بعد بھی آزادی صحافت کے نعرے لگاتے ہوئے اٹھے۔ 13مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ھے جب ضیاء الحق آمریت میں قلم کے مزدوروں ناصر زیدی،خاورنعیم ھاشمی،اقبال جعفری،مسعوداللہ خان کوکوڑے مارے گئے مگر آزادی صحافت ان مجاہدوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ تقریب میں آزادی صحافت کے لیے لڑنے والے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ آزادی صحافت کے ایک اور مجاہد شہید جان محمد مہر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے کور ٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سلیم سہتو نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس ، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ، کیمرامین فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا جس میں ماضی میں صحافیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف نعریبازی کی گئی اور شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔

12/05/2024

آئی بی اے گریڈ 5 سے 15 ٹیسٹ پاس امیدوار سندھ گورنمنٹ کی متضاد پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ،

ٹیسٹ پاس امیدوار عاقب قریشی، اللہ ڈنو میرانی کپتان جاگیرانی کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،

انٹرویو کے بجائے ڈائریکٹ آرڈر دینے کا مطالبہ۔۔!!

وارثن کي مبارڪون اياز پٺاڻ ڌاڙيلن جي چنبي مان آزاد ٿي ويو..!✨
10/05/2024

وارثن کي مبارڪون اياز پٺاڻ ڌاڙيلن جي چنبي مان آزاد ٿي ويو..!✨

09/05/2024

پرانہ سکھر نمائش چوکی سے تعلق رکھنے والی ثریا شیخ اپنے بھائی رانو شیخ کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے سکھر پریس کلب پہنچ گئی،ثریا شیخ نے بتایا کہ میرا بھائی گزشتہ رات گھر کا سامان لینے گیا جو واپس گھر نہیں لوٹا حد تھانہ سی سیکشن پر بھی اطلاع دی ہے تاحال گمشدہ بھائی کا کوئی پتا نہیں خاتون نے پولیس کی اعلی حکام سے بھائی کی گمشدگی میں مدد کی اپیل کردی،

09/05/2024

سکھر میں بھی پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے، گوہر خان کھوسو اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالعزیز ابڑو کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے دیگر کارکنان کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ قیدی نمبر 804 کو رہا کرو،

تحریک انصاف کے کارکنان کے  خلاف سکھر پولیس کا کریک ڈاؤن ۔ پرانہ سکھر سمیت مختلف علاقوں سے   کے متعدد کارکنان گرفتار
08/05/2024

تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف سکھر پولیس کا کریک ڈاؤن ۔
پرانہ سکھر سمیت مختلف علاقوں سے کے متعدد کارکنان گرفتار

Address

Shalimar Street
Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times of Sukkur:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Sukkur

Show All