92 News Sukkur Bureau

92 News Sukkur Bureau News and Reviews

سکھر کے سینیئر صحافی 24 نیوز کے بیورو چیف اور سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار کے دونوں بیٹوں پر حملے کی سخت لفظ...
17/07/2023

سکھر کے سینیئر صحافی 24 نیوز کے بیورو چیف اور سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار کے دونوں بیٹوں پر حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور ضلعی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نوٹس لے کر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے......

22/09/2022

پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو سیاستدان ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہ سیاسی تھا نہ ہے اور نہ ہی آئندہ سیاست میں اس کا کوئی کردار ہے وہ ایشو بیس سیاست کررہا۔ہے جو بلبلے کی طرح ختم ہوجاتی ہے....

16/09/2022

محکمہ صحت کی سنگین غفلت ضلع سکھر میں گیسٹرو وبائی صورت اختیار کرنے لگا،،،،،،،،پنوعاقل کے نواحی علاقے ٹھکراٹو میں گیسٹرو سے متاثر دو بہن بھائی مناسب علاج او ر ادویات نہ ملنے کے باعث جانبحق ہوگئے،،،،،،،،،جانبحق ہونے والوں میں ایک سالہ چاندنی اور تین سالہ ساگر کمار شامل ہیں جبکہ محنت کش کے مزید چار بچے بھی گیسٹرو اور ملیریا میں مبتلا ہیں،،،،،،،،،محکمہ صحت نے صورتحال سے مکمل طور پر کنرہ کشی اختیار کررکھی ہے جس کے باعث ضلع سکھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں آئے روز گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے.........

15/09/2022

سیلاب نے سندھ اور پنجاب کے درمیان ریلوے آپریشن کو شدید متاثر کردیا ہے، پنجاب سے روہڑی ریلوے اسٹیشن تک دن میں صرف دو مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں جبکہ روہڑی سے کراچی اور بلوچستان تک ٹرین آپریشن مکمل طور پر بند ہے........

30/08/2022

سندھ میں سیلابی صورتحال

سیلاب نے صوبے بھر میں دادو ضلع کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے،،،،،،،،،،تحصیل جوہی مکمل طور پر سیلابی پانی کی نظر ہوگیا ہے،،،،،،،،،سینکڑوں افراد کے گھر سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں

30/08/2022

سیلاب نے ضلع دادو میں بھی تباہی مچا دی ہے، سیلاب کے باعث دادو کی تحصیل جوہی سب سے زیادہ متاثر ہے،،،،،،،،،،،، سینکڑوں گھر زیر آب اگئے ہیں، متاثرین بے یارومددگار حکومت امداد کے منتظر ہیں،،،،،،سندھ حکومت اور دادو کے منتخب نمائندگان کی جانب سے سیلاب متاثرین کو کسی بھی طرح کی امداد یا معالی معاونت نہیں کی جارہی ہے.........

وزیر اعظم شہباز شریف سکھر پہنچ گیے،،،،،،،،،بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،،،،،،،،،وزیر...
26/08/2022

وزیر اعظم شہباز شریف سکھر پہنچ گیے،،،،،،،،،بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،،،،،،،،،وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ کیمپس اور سکھر شہر کا دورہ کریں گے،،،،،،،،چیف انجینیر سکھر بیراج اور چیف سیکریٹری سندھ وزیر اعظم کو بیراج اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے

25/08/2022

پہلے سے ہی بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے سکھر شہر میں مون سون کے چھٹے اسپیل نے مزید تباہی مچا دی ہے، سڑکوں گلی محلوں میں 5 سے 6 فٹ پانی کھڑا ہے،،،،،،،،،،شہری گھروں میں محصور ہیں،،،،،،،،،،،متاثرین کے گھروں میں نہ کھانے پینے کی اشیاء ہیں اور نہ ہی ادویات،،،،،،،سندھ حکومت کی جانب سے بھی اب تک کوئی بھی نمائندہ متاثرین کو امداد کا ان کی داد رسی کرنے نہیں پہنچا ہے........

22/08/2022

مون سون کے پانچویں اسپیل نے سکھر شہر کو مکمل طور پر ڈبو دیا ہے، آج چھٹے روز بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر پہلے سے جمع ہونے والے بارش کے پانی میں مزید اضافہ ہورہا ہے،،،،،،،،،،متعلقہ محکمے اور منتخب نمائندگان بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،،،،،،،،،وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا سکھر کا دورہ بھی بارش کے پانی کی نکاسی کرانے میں کام نہیں آسکا...........

22/08/2022

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو

22/08/2022

سکھر کے نواحی علاقے کندھرا میں افسوسناک واقعہ

اقبال احمد برڑو نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک گر گئی،،،،،،،،،،،،چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چاربچے جاں بحق،،،،،،،،،،،فوت ہونے والوں میں 10 سالہ علی معاویہ ،11 سالہ عالم حسین ،16 سالہ فیض محمد اور 7 سالہ منیرہ شامل ہیں

21/08/2022

مون سون کے پانچویں اسپیل کے تحت سکھر میں آج پانچویں روز بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے.... بارش نے جہاں شہر بھر کو ڈبو دیا ہے وہیں سرکاری آفسز میں بھی پانی بھر گیا ہے، انتظامیہ مکمل طور پر غائب ہے...........

19/08/2022

سکھر شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے..... بارش کے باعث مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،،،،،،،،میونسپل عملہ اور منتخب نمائندگان اپنی بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر شہر کا صرف اور صرف نمائشی دورہ کرنے میں مصروف ہیں،،،،،،،،شہر بھر سے اس وقت بارش کے پانی کی نکاسی آب کا عمل شروع نہیں کیا گیا ہے.........

19/08/2022

سکھر میں مون سون کے پانچویں اسپیل نے پورے شہر کو ڈبو دیا ہے،،،،،،،،،،شہر اور گردونواح میں کل سے جاری بارش کے باعث شہر کی تمام شاہراہیں، گلی محلے اور چوک چوراہے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،،،،،،،،شہری اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب کل دوپہر سے ہی سیپکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے تھے جو تاحال بحال نہیں کییے جاسکے ہیں.........

18/08/2022

سکھر شہر اور گردونواح میں آج الصبح وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،،،،،،،،،،موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں،،،،،،،،،شہر بھر کی سڑکیں، چوک چوراہے اور گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ سیپکو کے 200 سے زائد فیڈرز بھی بارش کی وجہ سے ٹرپ ہوگئے ہیں

17/08/2022

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ

اب سندھ میں کسی تعلیمی ادارے کے سامنے احتجاج یا دھرنا نہیں ہوگا ،سندھ ہائی کورٹ بینچ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،،،،،،،،،صوبے بھر میں اب کسک بھی تعلیمی ادارے کے سامنے احتجاج کرنے والوں کے خلاف پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں تعلیم پہلے تباہ ہے مزید تباہ نہیں ہونے دیں گے.....

16/08/2022

روہڑی میں افسوسناک واقعہ

آج صبح پیالہ ہوٹل کے قریب مسافر بس حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی........ ایدھی کے مطابق 32 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیئے سکھر سول اسپتال اور روہڑی تعلقہ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے،،،،،،،،،سوات سے کراچی جانے والی بس میں جانبحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سوات سے ہے........

16/08/2022

روہڑی کےقریب افسوسناک واقعہ

سوات سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،،،،،،،،،،حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جانبحق ،20 سے زائد زخمی،،،،،،،،،،،متعدد زخمیوں کی حالت نازک،،،،،،،،،تعلقہ اسپتال روہڑی میں ایمرجنسی نافذ........

09/08/2022

ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے... بات کرتے ہیں،،،،،،،،آج ضلع سکھر میں 44 چھوتے برے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے،،،،،،،،،مرکزی جلوس انجمن امام بارگاہ غریب آباد سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوگا.....

09/08/2022

روہڑی کا قدیمی کربلا معلی کا نوڈھالہ تعزیئے کا ماتمی جلوس آج میدان کربلا سے ایک بار پھر برآمد ہوگا،،،،،،،،،،ہزاروں کی تعداد میں عزاداران حسین علیہ سلام روہڑی پہنچنا شروع........

08/08/2022

روہڑی کا قدیمی کربلا معلیٰ کا نو ڈھالہ ماتمی جلوس اپنے دوسرے پڑاؤ کے لیئے منڈو کھبڑ سے برآمد ہوگیا، شدید گرمی اور حبس کے باوجود ہزاروں کی تعداد تعزییے کو پرسہ دینے کے کوششوں میں مصروف ہیں،،،،،،،،،قدیمی ماتمی جلوس آج رات کربلا کے میدان میں قیام پذیر ہوگا

08/08/2022

شہدائے کربلا کی یاد میں روہڑی سے آج الصبح نکلنے والا قدیمی کربلا معلیٰ کا نو ڈھالہ تعزیئے کا ماتمی جلوس نے اپنا پہلا پڑاؤ منڈو کھبڑ پر کیا ہے،،،،،،،،،ہزاروں کی تعداد میں عزاداران حسین کی جانب سے تعزیئے کی زیارت کا سلسلہ جاری ہے........

08/08/2022

روہڑی کا تاریخی ضریح القدس کربلا معلیٰ کا نو ڈھالہ ماتمی جلوس اب سے کچھ دیربعد امام بارگاہ شاہ عراق روہڑی سےبرآمد ہوگا، ماتمی جلوس میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران حسین علیہ سلام روہڑی پہنچ گئے ہیں،،،،،،،،،قدیمی ماتمی جلوس آج اپنا پہلا پڑاؤمنڈوکھبڑ کے مقام پر کرے گا........

06/08/2022

محرم الحرام میں کربلا کے شہداء کی یاد تازہ ہوجاتی ہے، ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کربلا کے پیاسوں کی یاد میں شہر آوروں میں دودھ، شربت، چائے اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جہاں عزاداران حسین کے ساتھ ساتھ راہ گیروں کی پیاس کو بجھانے کے لیئے بھی خصوصی اہتمام کیئے گئے ہیں....

05/08/2022

نواسہ رسول امام عالی مقام سیدنا حسین ابن علی اور ان کے رفقاء کی جانب سے دین اسلام کے لئے دی جانیوالی لازوال قربانیوں کی یاد میں ماتمی جلوس و مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،،،،،،،،،، کربلا کے غازی حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں علم پاک کی تیاری، سجاوٹ، تزئین و آرائش کا کام بھی عروج پر پہنچ گیا ہے....

28/07/2022

ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث پہلے گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال تھی جبکہ اب سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ڈیکلیئر کردیا گیا ہے،،،،،،،،،،بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہورہا ہے......

25/07/2022

بلدیہ عظمیٰ اور میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی سڑکیں بنا بارش کے ہی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، تباہ حال ڈرینیج سسٹم کے نظام کے باعث اہم تجارتی مراکزوں سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونا معمول بن گیا ہے......

16/07/2022

ہندوستان میں برٹش راج کے دور میں تعمیر ہونیوالی شاہکار عمارتیں آج بھی اپنی مثال آپ ہے، پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر اور روہڑی کو ملانے کے لئے دریائے سندھ پر تعمیر ہونیوالا لینس ڈاؤن برج بھی 19 ویں صدی کے فن تعمیرات کا شاہکار ہے جسے اب 133 سال مکمل ہوچکے ہیں، اسی کیساتھ ایوب خان کے دور میں بغیر پلرز کے تعمیر ہونیوالا آسٹریلیا کے ہاربر برج کی طرز پر بننے والے ہینگنگ برج بھی فن تعمیرات کے عجائبات کا مظہر ہے جسے اب 60 سال پورے ہوگئے ہیں، لیکن افسوس کہ ضلعی اور ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باوجود یہ شاہکار برج خستہ حالی کی تصویر بنتے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

12/07/2022

سکھر کی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عید الضحٰی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،،،،،،،،،شہر کے مختلف چوک چوراہوں، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں پر عید کے تینوں روز قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات پڑے رہے،،،،،،،،،،آلائشوں کے باعث شہر بھر کا ماحول تعفن زدہ ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.........

12/07/2022

سکھر میں عید الضحٰی کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری رہا

12/07/2022
12/07/2022
12/07/2022

Address

Bunglow No C-4 Hamdard Society Airport Road Near Nadra Office
Sukkur
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 92 News Sukkur Bureau posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 92 News Sukkur Bureau:

Videos

Share