17/12/2023
گورنمٹ مڈل سکول ہلال آباد اور پرائمری سکول ہلال آباد ملبروق میں سالانہ امتحان کے نتائج و تقسیم انعامات کے حوالے ایک پر وقار تقریب منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات ، والدین اور کمیونٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
ہیڈ ماسٹر مڈل گرلز سکول ہلال آباد سر عابد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
سال کے شروع سے ہی بہتر اور معیاری تعلیم کے لیے کوشاں رہی ہے جبکہ بار بار ٹیچرز پوسٹنگ کی وجہ سے تسلسل میں کمی آئی لیکن کمیونٹی کے ذریعے بھرپور تعاون کیا اور تعلیمی تسلسل کو احسن طریقے سے جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور مجموعی طور پر سکول ہذا کی رزلٹ 100 فیصد رہی۔
ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکول محترم انقلابی صاحب نے کہا کہ مڈل سکول اور پرائمری سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے سکول میں معیاری تعلم کی بحالی اور ترویج کے لیے کوشاں رہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ سب سے زیادہ بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔ تمام پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی۔۔
امام جمعہ والجماعت قبلہ حجتہ الاسلام والمسلمین سید علی الموسوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات کے اندر سب سے زیادہ فکری صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور تربیتی و اخلاقی پہلو کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔
اس سال سکول کی کارکردگی کافی حد تک بہتر رہی ہے جس پر ھیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بہترین تجربہ کار اساتذہ کرام موجود ہیں، ساتھ ہی کمیونٹی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھاتے رہے۔
لہٰذا ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے حصے کی خدمات انجام دیتے رہیں تاکہ بہتر اور مثبت معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکے۔
ڈاکٹر شجاعت حسین میثم صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف استاتذہ کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ جب تک والدین کی طرف سے یہ ذمہ داری پوری نہیں ہوگی اس وقت تک معاشرے میں ترقی نہیں آئیں گے ۔ سکول انتظامیہ نے بہترین رزلٹ پیش کیا ہے ۔ آخری میں تمام پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی اور نقد انعامات دیا۔
غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے محترم سخاوت حسین نے اس دفعہ تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
آخر میں تمام طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔