سبی رنگ نیوز Sibi Rang News

سبی رنگ نیوز Sibi Rang News www.sibi rang.com
(1)

19/04/2023

لہڑی و جاموٹ قبائل کے درمیان ایک ماہ کے لئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔

1984ء میر عبدالصمد خان مرغزانی مرحوم  ماڈل سکول سبی  میں بحیثیت مہمان خصوصی کراٹے پروگرام میں اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کوجن...
10/04/2023

1984ء
میر عبدالصمد خان مرغزانی مرحوم ماڈل سکول سبی میں بحیثیت مہمان خصوصی کراٹے پروگرام میں

اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

بشکریہ : پروفیسر صاحب
کاپی سبی پہچان ہماری

سابقہ ڈپٹی کمشنر زاہد شاہ صاحب نے سبی میں جتنے بھی لکڑے کے ٹال تھے وہ 2 سال بند رکھے۔جس کی وجہ سے سبی میں خودرو کیکر کے ...
30/10/2022

سابقہ ڈپٹی کمشنر زاہد شاہ صاحب

نے سبی میں جتنے بھی لکڑے کے ٹال تھے وہ 2 سال بند رکھے۔
جس کی وجہ سے سبی میں خودرو کیکر کے درختوں کی کٹائی کافی حد تک رک گئی تھی۔ مگر اب افغانی پٹھان لوگ پھر سے سبی آگے ہیں اور جگہ جگہ درجنوں لکڑی کے ٹال لگا کے سبی شہر اور آس پاس کے دیہاتوں میں خودرو کیکر کی کٹائی شروع کردی ہے سبی سے روزانہ درجنوں ٹرک لکڑی لے کر چمن کے راستے افغانستان جارہی ہے۔
کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر سبی سے گزارش ہے انھیں روکا جائے حالانکہ گورنمنٹ آف بلوچستان کی طرف سے بھی اس پر پابندی ہے۔

گیس پریشر تحریک کی طرف سے دی گئی کال پر آج سبی میں مکمل شٹر ڈاؤن کامیاب  ہڑتال *27.10.2022*
27/10/2022

گیس پریشر

تحریک کی طرف سے دی گئی کال پر آج سبی میں مکمل شٹر ڈاؤن کامیاب ہڑتال
*27.10.2022*

*مخیر حضرات سے اپیل*جامع مسجد واپڈا کالونی سبی اپنی مدد آپ کے تحت از سر نو زیر تعمیر ھے اور چھت کے مرحلے میں پہنچنے والی...
22/10/2022

*مخیر حضرات سے اپیل*

جامع مسجد واپڈا کالونی سبی اپنی مدد آپ کے تحت از سر نو زیر تعمیر ھے اور چھت کے مرحلے میں پہنچنے والی ھے۔ چھت کے لیے سریا اور سیمنٹ کی اشد ضرورت ھے۔
تمام مسلمان بھائی اس صدقہ جاریہ میں حصہ لے ۔
جزاک اللہ

رابطہ نمبر
محمد اسحاق بنگلزائی
03337887691

سبی سیول  اسپتال میں مریض کے لئے+ A پازیٹو خون ضرورت ہے رابطہ نمبر 03331390939
21/10/2022

سبی
سیول اسپتال میں مریض کے لئے+ A پازیٹو خون ضرورت ہے
رابطہ نمبر
03331390939

20/10/2022

اوتھل بی آر سی کالج میں واڑڈن کا طلباء پر شدید تشدد، طلباء کی حالت غیر۔
صوبائی حکومت بی آر سی اوتھل کالج کے انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف نوٹس لیں۔ زخمی طالب علم کے بھائی کا مطالبہ

20/10/2022
سید سمیع اللہ ڈی سی کچھی تعینات نوٹیفکیشن جاری
20/10/2022

سید سمیع اللہ ڈی سی کچھی تعینات نوٹیفکیشن جاری

المیہسوئی گیس سبیآج چھٹے روز بھی عوام کا احتجاج جاری بلوچستان کے مقام سوئی ڈیرہ بگٹی سبی ڈویژن سے نکلنے والی قدرتی گیس ب...
15/10/2022

المیہ
سوئی گیس سبی

آج چھٹے روز بھی عوام کا احتجاج جاری

بلوچستان کے مقام سوئی ڈیرہ بگٹی سبی ڈویژن سے نکلنے والی قدرتی گیس باقی بلوچستان تو ایک طرف سبی ڈویژن ہیڈکواٹر کو بھی نہیں مل رہی۔
سبی میں بدعنوان کرپٹ گیس آفیسران اور اسٹاف کا کہنا ہے کہ سبی کی عوام جتنا بل دیں گے اتنی گیس ملے گی جب کہ بلنگ کا یہ طریقہ کار ہے کہ جس نے گیس کم استعمال کی ہے اسے بھی ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجے جاتے ہیں۔ دنیا میں ایسا اور کہیں نہیں ہوتا کہ ایک چیز کم استعمال کریں تو اس پر بھاری جرمانہ لگادیا جائے کے کم کیوں استعمال کیا ہے۔
سوئی گیس کمپنی ہر سال گیس کی رائیلٹی ادا کرتی ہے جو بلوچستان کا حق بنتا ہے مگر اس کے بعد وہ پورا سال اوور بلنگ اور گیس پریشر کی کمی کے ذریعہ بلوچستان کی عوام کو اتنا ذلیل و خوار کیا جاتا ہے کہ جیسے بلوچستان کی عوام گیس خیرات میں مانگ رہئے ہوں۔
کئی سالوں سے سبی کی عوام کے ساتھ گیس کمپنی کی جاری اس ناانصافی کے خلاف گزشتہ ایک ہفتہ سے سبی کے عوام تمام سیاسی جماعتیں ، سوشل تنظیموں ، ہندو کمیونٹی ، وکلاء بارکونسل ، تاجروں ، کلرکس برادری سمیت پورے شہر کا احتجاج جارہی ہے۔
عوام کا مطالبہ ہےکہ سبی میں گیس پریشر مکمل بحال رکھا جائے۔
کرپٹ بدعنوان گیس آفس کے آفیسران و اسٹاف کا تبادلہ کیا جائے۔
ناجائز کم اوور بلنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔
سبی شہر کے مختلف علاقوں کے لئے منظور شدہ اسکیمات کو فوری طور مکمل کرکے عوام کو گیس کنکشن فراہم کئے جائیں۔
شہر کی تمام گنجان آبادیوں میں نئی گیس پائپ لائن ڈالی جائیں۔
سبی ملازم پیشہ غریب مزدور طبقہ کا شہرہے عوام کو بھاری بلنگ کی صورت میں مناسب قسط کی سہولت فراہم کی جائے۔

سبی رنگ نیوزخاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید ہوگئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس...
14/10/2022

سبی رنگ نیوز

خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید ہوگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) رخشان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

جامع مسجد واپڈا کالونی سبی اپنی مدد آپ کے تحت زیرتعمیر ھے۔جس میں اہل خیر سے مدد کی اپیل ھے حدیث پاک کا مفہوم ھے جس نے ال...
04/10/2022

جامع مسجد واپڈا کالونی سبی

اپنی مدد آپ کے تحت زیرتعمیر ھے۔جس میں اہل خیر سے مدد کی اپیل ھے

حدیث پاک کا مفہوم ھے
جس نے اللہ کی رضا کے لیے کوئی مسجدبنائی ۔اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر تیار کرتا ھے.
صحیح مسلم 523
مسجد کی تعمیر کے لیے سریا۔اور سیمنٹ کی اشد ضرورت ھے
اہل خیر سے بھر پور تعاون کی اپیل ھے
رابطہ نمبر 03337887691

ذرائع سبی ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوۃ و عشر۔زاہد مشرف۔پچھلے ایک مہینے سے تقریبا چار لاکھ روپے کےفنڈ سے ۔بچھو سانپ کے کاٹنے کے ان...
03/10/2022

ذرائع
سبی ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوۃ و عشر۔
زاہد مشرف۔

پچھلے ایک مہینے سے تقریبا چار لاکھ روپے کےفنڈ سے

۔بچھو سانپ کے کاٹنے کے انجکشن۔
اور کتے کے کاٹنے کے انجکشن۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سبی ہاسپٹل میں زکوۃ فنڈ سے مہیا کر دیے گئے ہیں

۔تمام لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے۔تمام غریب تمام مستحق افراد ضرورت پڑنے پر سبی ہاسپٹل جاکر مفت لگوا لیں

۔۔یہ زکوۃ فنڈ سے مہیا کیے گئے ہیں۔

پیٹرول 12 روپے 63۔ پیسے سستا ڈیزل 12 روپے 13 پیسے سستاوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس
01/10/2022

پیٹرول 12 روپے 63۔ پیسے سستا

ڈیزل 12 روپے 13 پیسے سستا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

30/09/2022

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی

30/09/2022

سبی شہر یوٹیلیٹی اسٹور

غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے دوکان دار کو اور خود کو فائدہ دینے کے چکر میں ہے

سبی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نوٹس لیا جائے ۔

اولاد کے چلے جانے کا غم تو صرف والدین ہی جانتے ہیں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کوئٹہ کے ہسپتال میں بیٹوں کے المناک موت پر غم سے نڈ...
27/09/2022

اولاد کے چلے جانے کا غم تو صرف والدین ہی جانتے ہیں
ڈاکٹر ناصر اچکزئی کوئٹہ کے ہسپتال میں بیٹوں کے المناک موت پر غم سے نڈھال 😓
اللہ تعالی دلی صبر و جمیل عطا فرمائے ۔😓😓

کوئٹہ گزشتہ شب جوائنٹ روڈ پر شہید ہونے والے تین نوجوانوں کا قاتل انکا اپنا بھائی نکلا سی ائی اے کوئٹہ نے رپورٹ جاری کردی...
27/09/2022

کوئٹہ گزشتہ شب جوائنٹ روڈ پر شہید ہونے والے تین نوجوانوں کا قاتل انکا اپنا بھائی نکلا سی ائی اے کوئٹہ نے رپورٹ جاری کردیا..!

*پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید*پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہ...
26/09/2022

*پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید*

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کا 1 ہیلی کاپٹر گزشتہ شب بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شامل ہیں۔

کون ہو تم لوگ۔۔۔۔!! سبی میں ہر کرپٹ ، راشی دونمبر بندہ تم لوگوں کا ہردلعزیز ہے اگر تم لوگوں کے مفادات کو غریب عوام کی خا...
25/09/2022

کون ہو تم لوگ۔۔۔۔!!
سبی میں ہر کرپٹ ، راشی دونمبر بندہ تم لوگوں کا ہردلعزیز ہے اگر تم لوگوں کے مفادات کو غریب عوام کی خاطر کوئی چیلنج کرے تو تم لوگ آپے سے باہر ہوکر پہلا الزام بلیک میلنگ کا لگاتے ہو۔
غریب مریضوں کے لئے اسپتال سے میڈیسن طلب کرنے پر حبیب رند پر اگر بلیک میلنگ کا الزام لگایا جاسکتا ہے تو چند باتیں یاد رکھنے کی ہیں یہ وہی حبیب رند ہے جو دن رات دور دراز سے آئے مریضوں کو اور ان کے تیمارداروں کو سول اسپتال میں کھانا مہیا کرتا ہے۔
یہ وہی حبیب رند ہے جو ہر امیر غریب کے لئے ایمرجنسی کی صورت لوگوں کو منت سماجت سے بلڈ ڈونیشن پر راضی کرکے مریضوں کی جان بچاتا ہے۔
یہ وہی حبیب رند ہے جو لاوارث لاشوں کے کفن دفن کا انتظام کرتا ہے اور اپنے ایک دو رضاکاروں کے ساتھ مل کر قبر کی کھودائی کرکے دو تین بندے نماز جنازہ پڑھ کے لاوارث لاشوں کو دفن کرتے ہیں۔
یہ وہی حبیب رند ہے جب گلی سڑی لاشیں جن کو اسپتال کا عملہ بھی ہاتھ نہیں لگاتا اللہ کی رضاکے لئے ان لاشوں کے کفن دفن کا بیڑا بھی حبیب رند اٹھاتا ہے۔
یہ وہی حبیب رند ہے جو غریب مریضوں کو فری ایمبولنس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ وہی حبیب رند ہے جسے چند ماہ قبل ایک گلی سڑی لاش کو غسل دینے کے دوران لباس سے 2 لاکھ 28 ہزار روپے ملے وہ چاہتا تو ان پیسوں کو اپنے لئے رکھ سکتا تھا مگر اس نے ورثہ کو تلاش کرکے امانت ان کے حوالے کردی۔
حبیب رند اگر بلیک میلر ہوتا تو یہ دو لاکھ کوئی معمولی رقم نہیں تھی سبی کی عوام حبیب رند کی موٹرسائیکل بھی دیکھتے ہیں وہ چاہتا تو ان پیسوں سے اپنے لئے نئی سواری خریدتا مگر اس نے اپنا ایمان نہیں بیچا۔

حبیب رند پر بلیک میلنگ کا الزام لگانے والے پہلے اپنے کردار پر نظر ڈالیں۔

اقوام متحدہ کی اعزازی مشیر معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی خدمت خلق کے لیئے سندھ پہنچ گئیں۔ یاد رہے کہ انجلینا جولی فل...
25/09/2022

اقوام متحدہ کی اعزازی مشیر معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی خدمت خلق کے لیئے سندھ پہنچ گئیں۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی فلموں میں اداکاری کے لیئے 3 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔۔

تصویریں بولتی ہیں ،جب خدمت کا جذبہ ہو تو انسان کوئ بھی ہو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گا۔

لیکن اگر خدمت کا جذبہ مر ہی جائے تو پھر کتنا ہی بڑا رہنما ، ہمدرد ،پیر مرشد ، کامل عامل ، میر وڈیرہ ہو کچھ بھی احساس اثر نہیں ہوگا۔

23/09/2022

پشتو ایک قوم نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے دنیا میں بسنے والے تمام پشتون قبائل کو پشتون کلچر ڈے بہت بہت مبارک ہو

بلوچستان کی صوبائی حکومت صوبہ کے لاکھوں بیروزگاروں کو روزگار دینے کی بجائے سرکاری ملازمت میں حکومت کی طرف سے دی گئی رعای...
20/09/2022

بلوچستان کی صوبائی حکومت صوبہ کے لاکھوں بیروزگاروں کو روزگار دینے کی بجائے سرکاری ملازمت میں حکومت کی طرف سے دی گئی رعایت بھی ختم کردی ہے جس سے بیروزگار نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

سینکڑوں بیروزگار نوجوان سرکاری ملازمت ناملے کی وجہ سے اس خوف میں مبتلا ہیں کہ کہیں وہ اوور ایج نا ہوجائیں۔
سبی کا ایسا ہی ایک بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوان جہانگیر خان مرغزانی بھی ہے جو اپنا گھر چلانے کیلئے اینٹوں کے بھٹے پر محنت مزدوری کرتا ہے سرکاری ملازمت کیلئے ہر صوبائی محکموں کے دھکے کھا چکا ہے مگر کہیں بھی بنا پیسے اور سفارش کے ایسے غریب نوجوانوں کو نوکر نہیں ملتی۔

صوبائی حکومت بیشک سرکاری ملازمت میں دی جانے والی رعایت ختم کرے مگر جہانگیر مرغزانی جیسے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمت دی جائے اس سے پہلے کے یہ نوجوان بھی اوور ایج ہوکر دربدر کی ٹھوکریں کھاکے منشیات اور دیگر جرائیم کی طرف راغب ہونا شروع ہوں۔

سبی رنگ نیوز صحبت سرائے روڈ کام کے سلسلے میں ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سکولوں کالجوں کے بچوں کو چھٹی کے وق...
20/09/2022

سبی رنگ نیوز

صحبت سرائے روڈ کام کے سلسلے میں ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سکولوں کالجوں کے بچوں کو چھٹی کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صحبت سرائے اہم شاہرہ ہونے کی وجہ سے دن بھر ٹریفک کا رش رہتا ہے۔ ایسے میں راستہ بند کرکے سست روی سے کام کرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سبی سے اپیل ہے کہ فوری طور پر سڑک کو آمد رفت کیلئے بحال کرایا جائے اور ٹھیکدارکو رات کو کام کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نا ہوں۔

بولان نیوز پنجرہ پل کے نزدیک حادثہ۔حادثے میں 2 افراد زخمی۔۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ کار اور مزدہ ٹرک میں تصادم سے پیش ...
20/09/2022

بولان نیوز
پنجرہ پل کے نزدیک حادثہ۔
حادثے میں 2 افراد زخمی۔
۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ کار اور مزدہ ٹرک میں تصادم سے پیش آیا
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سبی پولیس صدر کی بہترین اقدام  ایس ایچ او صدر نواز جتک صاحبایڈیشنل غلام علی ابڑو صاحب کامیاب کاروائی کچھ دن پہلے چوری شد...
19/09/2022

سبی پولیس صدر

کی بہترین اقدام ایس ایچ او صدر نواز جتک صاحب
ایڈیشنل غلام علی ابڑو صاحب کامیاب کاروائی

کچھ دن پہلے چوری شدہ سامان اور ملزمان گرفتار مقدمہ نمبر 22 /16 زیر دفعہ 34,,/380 گرفتار ملزم محمد افضل کے قبضے سے مال مسروقہ 8 کٹے گندم مالیت 32000 ہزارسولر پلیٹ 2 عددمالیت 20000 ہزار ایک کٹہ چینی مالیت 5000 ہزار ٹوٹل رقم 57000 مزید تفتیش صدر پولیس کر رہی ہے

ناڑی ندی پر سبی انتظامیہ کی غفلت اور کریش پلانٹ کی طرف سے بند کی بجری چوری کرنے کے خلاف علاقہ کے زمینداروں کا اجلاس گلوش...
18/09/2022

ناڑی ندی پر سبی انتظامیہ کی غفلت اور کریش پلانٹ کی طرف سے بند کی بجری چوری کرنے کے خلاف علاقہ کے زمینداروں کا اجلاس گلوشہر بگٹی ہاوس میں منعقد ہوا۔

علاقہ کے زمیندارو کا موقف ہے کہ ناڑی ندی کے صدیوں سے قدرتی بند کی بجری انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے کریش پلانٹ کی نظر ہوگئی جس کی وجہ سے ناڑی ندی میں آنے والا سیلابی پانی کریش پلانٹ کی جگہ سے سبی شہر کی طرف رخ کیا جس سے علاقہ کے زمینداروں اور آس پاس کی کچی آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

علاقہ کے زمینداروں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کریشن پلانٹ ناڑی ندی سے ختم کیئے جائیں اور ناڑی ندی پر پختہ حفاظتی بند بنایا جائے تاکہ ناڑی ندی میں آنے والا سیلابی پانی آبادی کی طرف نقصان نا کرے۔

اس حوالے سے علاقہ کے زمینداروں اور عوام کا اگلہ اجلاس جلد منعقد ہوگا جس میں انتظامیہ کی غفلت اور کریش پلانٹ کے غیر قانونی بند کو ختم کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

Address

Sibi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سبی رنگ نیوز Sibi Rang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share