24 News Hd Sibi

24 News Hd Sibi 24 Hours

25/06/2021
25/06/2021

At least five soldiers of Frontier Corps (FC) were martyred in Balochistan's Sibi district on Friday after terrorists attacked a patrol of the security forces, said a statement issued by the Inter-Services Public Relations (ISPR)

"During the exchange of fire heavy losses were inflicted on to the terrorists in men and materials," the military's media wing stated. "During the process, 5 brave soldiers of FC Balochistan also embraced shahadat [martyrdom]."

According to the ISPR, the martyrs have been identified as Havildar Zafar Ali Khan; resident of Lakki Marvat, Lance Naik Hidayatullah; resident of Lakki Marvat, Lance Naik Nasir Abbas; resident of Bhakkar, Lance Naik Basheer Ahmed; resident of Naseerabad and Sepoy Noor Ullah; resident of Lakki Marvat.

For more: https://tribune.com.pk/story/2307196/1

23/06/2021
15/06/2021

سبی// پولیس ناکام ہوگئی

سبی// سبی پولیس امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے

سبی// بازار میں ڈکیٹیاں روز کی معمول بن چکی ہے ،تاجر برادری عدم تحفظ کے شکار ہوگئے ہیں

سبی// چار مسلح ڈاکووں نے آج پھر نشتر روڈ پر شاپ لوٹ لیا

سبی// واردات کے بعد ڈاکو اطمینان کے ساتھ فرار ہوگئے

سبی// مسلح ڈاکووں نے ویگن اسٹاپ پر اسلحے کے زور پر ایزی پیشہ و پی سی او کی دکان سے تین لاکھ روپے نقد ۔دس موبائل اور 80 ہزار کا لوڈ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

سبی// پولیس حسب روایت موقع پر پہنچ گئی اور وقوعہ کا معائنہ کیا

سبی// شہر بھر میں پولیس گشت ۔ایگل گشت ۔115 فورس اور جگہ بہ جگہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی باوجود وارداتیں سبی پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے

سبی// شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ شہر میں لیویز فورس کو تعنیات کیا اور تاجر برادری سمیت عام شہری کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ

عمر بن عبدالعزیز نے اپنے ایک قاصد کو شاہ روم کے پاس کسی کام سے بھیجا قاصد پیغام پہنچانے کے بعد محل سے نکلا اور ٹہلنے لگا...
18/05/2021

عمر بن عبدالعزیز نے اپنے ایک قاصد کو شاہ روم کے پاس کسی کام سے بھیجا قاصد پیغام پہنچانے کے بعد محل سے نکلا اور ٹہلنے لگا ٹہلتے ٹہلتے اسکو ایک جگہ سے تلاوت کلام پاک سنائی دی آواز کی جانب گیا تو کیا منظر دیکھا کہ ایک نابینا شخص چکی پیس رہا ہے اور ساتھ میں تلاوت بھی کر رہا ہے آگے بڑھ کے سلام کیا جواب نہیں ملا دوبارہ سلام کیا جواب نہیں ملا تیسری بار سلام کیا نابینا شخص نے سر اٹھا کر کہا شاہ روم کے دربار میں سلام کیسے قاصد نے کہا پہلے یہ بتا کہ شاہ روم کے دربار میں خدا کا کلام کیسے،اس نے بتایا کہ کہ وہ یہاں کا مسلمان ہے بادشاہ نے مجبور کیا کہ اسلام چھوڑ دے انکار پے سزا کے طور پے دونوں آنکھیں نکال دی گئ اور چکی پیسنے پے لگا دیا
معاملات طے کرنے کے بعد قاصد واپس آیا تو عمر بن عبد العزیز کے سامنے اس قیدی کی بات بھی رکھ دی ،
"کیا لوگ تھے وہ بھی "عمر بن عبد العزیز نے کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا ،پانچ یا دس منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا حکم نہیں دیا اجلاس نہیں بلایا،،بلکہ کاغذ قلم لیا اور یہ تحریر شاہ روم کولکھ بھیجی،، *اے شاہ روم میں نے سنا ہےکہ تیرے پاس ایک مسلمان قید ہے اور تو اس پے ظلم روا رکھتا ہے میری یہ تحریر تیرے پاس پہنچنے کے بعد تو نے اس قیدی کی رہائی کا پروانہ جاری نہیں کیا تو پھر ایسے لشکر جرار کا سامنا کرنا جسکا پہلا فرد تیرے محل میں ہوگا اور آخری میرے دربار میں*،،،،،سوال یہ ہےکہ ایک اسلامی مملکت کے سربراہ نےاتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا ایک شخص کے لئے جو اسکےملک کا باشندہ بھی نہیں اپنی سالمیت خطرے میں ڈال دی پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ اگر ایک مسلمان کی حرمت خانہ کعبہ سے بڑھ کر ہےتو جغرافائی حدود سے بھی بڑھکر ہے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام نے صرف ایک صحابی حضرت عثمان بن عفان کے لئے پندرہ سو صحابہ کرام سے موت پہ بیعت لی تھی،،انہیں معلوم تھا کہ ہادی عالم یہ فرما گئے ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے،ایک حصے پے تکلیف ہوتی ہے تو تمام جسم تڑپتا ہے انہیں معلوم تھا کہ نحن الامہ ہم ایک امت ہے ،،اور جب سے یہ نظریہ ہم سے اٹھا ہے ذلیل و رسواء ہورہے ہے،آج باوجود اسکے کی دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمان موجود ہے لیکن شامی بچی آخری ہچکیاں لیتی ہوئی کہتی ہے میں رب کو جا کر سب کچھ بتاؤنگی،عراق جنگ میں ایک لڑکی جان بچانے کے لئے بھاگتے ہوئے صحافی سے فریاد کرتی ہے کہ انکل میری تصویر نہیں لینا میں بے حجاب ہوں،ایک فلسطینی بچہ بھوک کی شدت سے نڈھال فریاد کر رہا ہے کہ اے اللہ مجھے جنت بیھج دے مجھے بہت بھوک لگی ہے صرف چند لاکھ آبادی کا حامل ایک ملعون ملک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے یہ سب کیوں ہورہا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے ہم میں سے کوئی ہاکستانی ہے کوئی ہندوستانی کوئی سعودی اماراتی اور کوئی ملائیشن ،،،مسلمان ہوتے تو ایک دوسرے کے لئے تڑپ ہوتی ،،،
اور مقابلے میں کفر نیٹوں کی صورت متحد ہے
اور حد تو یہ ہے کہ اسلامی مملکت کے سر براہان کہتے ہے کہ ہم نیٹو کے فرنٹ لائن اتحادی ہیں صرف عشق کی نہیں ذلت کی بھی انتہاء نہیں ہوتی،،،،
"کیف العراقی"

15/05/2021

سبی ۔۔ لونی روڈ پر حیدر بگٹی سابق ڈی آئی جی سبی کے بنگلے پر دستی بم حملہ

سبی ۔۔ دھماکے کے باعث بنگلے میں موجود ایک ملازم شوکت ولد بارام خان شدید زخمی۔

سبی ۔۔۔ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

سبی ۔۔۔ بنگلے میں دستی بم پھینک کر مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب۔

سبی ۔۔۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے
ایدھی ذرائع

سبی //الحمد اللہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی صحت بہتر ہے تمام دوست احباب کی دعاوں سے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ  روز...
10/05/2021

سبی //الحمد اللہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی صحت بہتر ہے تمام دوست احباب کی دعاوں سے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ روز بروز صحت یاب ہوتے جارہے اللہ تعالی شاہ صاحب کو سلامت رکھے آمین ۔

09/05/2021

افسوسناک خبر
انجیرہ ٹریفک حادثے میں تین سگے بھائی شہید ہوچکے ہیں
بلوچستان کو روڈ دو

بولان// حادثہ سبی// ڈھاڈر کے قریب درخان کے مقام پر پک اپ گاڑی حادثے کا شکارسبی//ایک مزدور جانبحق ، 14 افراد زخمی ہوگئے س...
08/05/2021

بولان// حادثہ

سبی// ڈھاڈر کے قریب درخان کے مقام پر پک اپ گاڑی حادثے کا شکار

سبی//ایک مزدور جانبحق ، 14 افراد زخمی ہوگئے

سبی// گاڑی میں مزدور سوار تھے جو مشکاف سے سبی جارہے تھے۔

سبی// زخمیوں کو سول ہسپتال سبی اور ڈھاڈر منتقل کیا جارہا ہے پولیس ذرائع

سبی // زخمی ہونے والے افراد میں کرم خان، ارشد علی، منیر دین و دیگر شامل ہیں

05/05/2021

سریاب روڈ واقعہ کے خلاف لواحقین نے سریاب روڈ کو سدا بہار ٹرمینل کے سامنے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا

05/05/2021

‏سریاب روڈ پر مبینہ طور پولیس کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی ہلاکت اور اسکے ساتھی کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ پر بہت افسوس ہوا
پولیس کے اعلی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

سبی،شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش سبی میں پچھلے چند روز سے پڑنے والی شدید گرمی جس سے روزہ داروں کو...
05/05/2021

سبی،شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش سبی میں پچھلے چند روز سے پڑنے والی شدید گرمی جس سے روزہ داروں کو سخت موسم کاسامناتھا،عصر کی نمازکےساتھ ہی سبی شہر اور گردو نواح میں ابرِ کرم کھل کربرس پڑی جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیااور روزہ دار خوشی سے کِھل اٹھے۔جس سےموسم انتہاٸی خوشگوار ھے۔۔۔

04/05/2021
عوام اور میڈیا کے تعاون سے ہی کورونا کی روک تھام ممکن ہے۔اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ثناء ماہ جبین عمرانیاسسٹنٹ کمشنر سبی محترمہ...
26/04/2021

عوام اور میڈیا کے تعاون سے ہی کورونا کی روک تھام ممکن ہے۔اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ثناء ماہ جبین عمرانی
اسسٹنٹ کمشنر سبی محترمہ ثناء ماہ جبین عمرانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کو انتہائی سنجیدگی سے لیکر احتیاطی تدابیر پر فوری طور پر عملدراآمد کرنا چاہیے ہماری تھوڑی سی احتیاط سے نہ صرف ہم خود بلکہ اپنے اہل و عیال کو بھی اس خطرناک وائرس سے بچا سکتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سبی محترمہ ثناء ماہ جبین عمرانی نے کہا کہ کرونا کیسز میں بیتحاشہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے جو اس بات کی غماز ہے کہ لوگوں نے اسے غیر سنجیدگی سے لیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعین کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوے ماسک کا استعمال ضرور کریں اور رش والی جگہوں میں جانے سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو صورت حال ہے ہم نہیں چاہتے کہ ویسے حالات یہاں ہو جائیں پیار محبت یگانگت کے ساتھ عوام ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں اور ماسک پہنیں اگر عوام ایس اوپیز پر عمل نہیں کرتی تو قانون کے مطابق سخت فیصلے کرنے پڑیں گے عوام اور میڈیا کے تعاون سے ہی کورونا کی روک تھام ممکن ہے۔

کوئٹہ دھماکے میں گولڈن کلرکی 2005ماڈل کی کار استعمال کی گئی،پولیسکوئٹہ: پولیس نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے خودکش دھماکے ک...
24/04/2021

کوئٹہ دھماکے میں گولڈن کلرکی 2005ماڈل کی کار استعمال کی گئی،پولیس

کوئٹہ: پولیس نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گولڈن کلر کی 2005ماڈل کی کار استعمال کی گئی ساٹھ کلو سے زائد دھماکہ خیز موادکار کے مختلف حصوں میں فٹ کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مقام سے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے کچھ حصے ملے ہیںجو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرنزاک لیب اور نادرا کو بھجوا دئیے ہیں دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی معلومات کیلئے محکمہ ایکسائز سے بھی رابطہ کرلیا گیا ۔

سی ٹی ایس پی نے لائیو سٹاک ایند ڈیری ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے رزلٹ کا اعلان کردیا، امیدواراں اپنا رزلٹ چیک کرنے کے ...
21/04/2021

سی ٹی ایس پی نے لائیو سٹاک ایند ڈیری ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے رزلٹ کا اعلان کردیا، امیدواراں اپنا رزلٹ چیک کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں

http://web.ctsp.com.pk:85/candidates/Result?pid=20

18/04/2021

‎‏ *لَبَّیڪ لَبَّیڪ لَبَّیڪ یَارسُول اَللّٰهﷺ
‎ *تاجــــــدارِ ختمِ نبُوّت
ﷺزندہ آباد❤️

سکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہ اور عام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ملاحظہ ہو
11/04/2021

سکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہ اور عام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ملاحظہ ہو

09/04/2021
06/04/2021
ٹکرز / ٹریفک حادثہ سبی : کوٹ باروزئی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم ۔۔۔۔سبی : تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب...
03/04/2021

ٹکرز / ٹریفک حادثہ
سبی : کوٹ باروزئی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم ۔۔۔۔

سبی : تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔۔۔۔۔ ایدھی ایمبولینس زرائع

سبی : واقع کی اطلاع ملنے کے بعد ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا ۔۔۔۔۔۔ ایدھی ایمبولینس زرائع

سبی : حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حیر بیار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی ہے ۔۔۔۔۔

‏جو صوبہ 75 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کرسکتا ہےتو 15 ارب ملازمین کو دینا کون سا مشکل کام ہے ماشاءاللہ خزانہ محفوظ ہاتھوں...
30/03/2021

‏جو صوبہ 75 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کرسکتا ہےتو 15 ارب ملازمین کو دینا کون سا مشکل کام ہے ماشاءاللہ خزانہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔جان بلیدی

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کوئٹہ: بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی صوبے میں ...
30/03/2021

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

کوئٹہ: بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی صوبے میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ان علاقوں میں درجہ حرارت 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

30/03/2021

گوادر کو جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت کا درجہ دیدیا گیا

گوادر: گوادر کو جنوبی بلوچستان کی دارالحکومت کا درجہ مل گیا، جنوبی بلوچستان کے سیول سیکریٹریٹ کے لیے صوبائی حکومت نے سرکاری جگہ کرایہ پر حاصل کرلیا ،جگہ کی تزائین و آرائش کے لیے بھاری رقم مختص، بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ حکومتی کوششوں کے نتائج پر گوادر کو باقاعدہ جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔جس کے لیے حکومتِ بلوچستان نے میرین ڈرائیو پر واقع گوادر پورٹ اتھارٹی کی ریسٹ ہاؤس ھاؤس کو سیول سکریٹریٹ کا درجہ دیا ھے۔ حکومت بلوچستان اور گوادر پورٹ اتھارٹی کی حکام کے درمیان کرایہ اور طریقہ کار طے ہوا ہے جس کے لیے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کردیئے گئیے۔ حکومتِ بلوچستان نے گوادر پورٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کے عوض جی پی اے ریسٹ ہاؤس کو کرایہ پر حاصل کرلیا۔جبکہ حکومتِ بلوچستان نے سیول سکریٹریٹ کی تزائین و آرائیش کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے ھیں اور اِس پر باقاعدہ کام کا آغازہوچکا ہے۔ اسوقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومتِ بلوچستان کا ایک ٹیم گوادر میں موجود ہے اور جنوبی بلوچستان کی دارالحکومت گوادر سیول سکریٹریٹ کیلئے ملازمین کی بھرتیوں میں مصروفِ عمل ھے۔واضح رہے کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گوادر کو سرمائی دارالخلافہ کا درجہ دیا تھا۔لیکن اْس پر باقاعدہ طور پر عمل درآمد نہ ہوسکا تھا۔ اْس وقت بھی صوبائی حکومت نے جی پی اے کے موجودہ ہیڈ آفیس کو کرایہ پر حاصل کرلیا تھا اور اس کے لیے بھاری رقم خرچ کرکے فرنیچر و دیگر بنْیادی ضروری چیزیں خریدی گئی تھیں۔جسے بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم کردیا گیا تھا۔ جبکہ رئیسانی حکومت نے کروڑوں روپوں کے لاگت سے گوادر میں وسیع و عریض رقبے پر مشتمل سیول سیکریٹریٹ کے لیے جدید سہولیات سے مزیّن دو نئے بلڈنگز بھی تعمیر کرائے تھے۔

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ملاقات۔ اسپیکر نےمحکمہ سی اینڈ  ڈبلیو کے بر...
26/03/2021

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ملاقات۔

اسپیکر نےمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے برطرف 361 اور بی ڈی اے کے ملازمین کے حوالے سے چیف سیکرٹری سے گفتگو کی۔

اسپیکر نے چیف سیکرٹری سے استدا کی کہ برطرف ملازمین کی بحالی کے لئے کو ئی راستہ نکالا جائے ۔

ملازمین کی عمریں اپنی بالائی حد کو پہنچ چکی ہے ۔ اب یہ کئی اور کام نہیں کر سکتے۔ اسپیکر ،

اگر ملازمین کی خاطر نہیں تو کم از کم انکے بچوں کی خاطر انھیں بحال کیا جائے

ان ملازمین نے محکمہ میں دس سال اپنی خدمات سرانجام دی ہے لہذا دس سال کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کو بحال کیا جائے۔

ہم چاہتے ہیں کہ بطور چیف سیکرٹری آپ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انکے بحالی کے لئے کوئی راستہ نکالے۔ اسپیکر

اب جب گلوبل پارٹنرشپ کے اساتذہ کو بحال ہی کرنا تھا تو انکو احتجاج کرنے پر کیوں مجبور کیا گیا ۔ اسپیکر

ہم لوگوں کے نمائندہ ہیں ہمیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے ۔ اسپیکر

اسپیکر نے کہا کہ وفاق کا بلوچستان پر احسان ہو گا اگر بلوچستان کے روڈ دو رویہ ہو۔

مین شاہراہوں پر اسپیڈ بریکرز سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔ اسپیکر

مین شاہراہوں پر لیویز اور ایف سی کی اگر چیک پوسٹ نہیں ہے تو ان پر بنے ہوئے اسپیڈ بریکرز کو ختم کیا جائے۔ اسپیکر

مین شاہراہوں پر ٹریکٹر اور اس جیسی دیگر گاڑیوں کے بیک لائٹس نہیں ہوتے۔ اسپیکر

بطور چیف سیکرٹری آپ اس جانب بھی توجہ دیں ۔ اسپیکر ۔

چیف سیکرٹری نے اسپیکر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز کو بلا کر اس مسلے پر بات کرونگا ۔

24/03/2021

یومِ پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل زیر اہتمام زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد ایاز داجلی،بیڈ منٹن چیمپیئن شپ 2021 ۔ شاندار فائنل میچ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کھلاڑی اور آفیشلز میں سونئرز و انعامات تقسیم کررہے۔۔

23/03/2021

سبی,یومِ پاکستان کی مناسبت سے انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا محکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور تقاریر کے زریعہ دو قومی نظریٸے اور قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔

محکمہ جنگلات بلوچستان کی آسامیوں کے لئے جن امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں وہ نیچے دیئے گئے لنک سے اپنا شناختی کا...
23/03/2021

محکمہ جنگلات بلوچستان کی آسامیوں کے لئے جن امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں وہ نیچے دیئے گئے لنک سے اپنا شناختی کارڈ انٹر کرکے اپنی رول نمبر سلپ ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔ اگر آپکی سلپ سرچ میں نہیں آرہی تو ریجکیٹ لسٹ نیچے دیئے گئے لنک میں موجود ہے وہاں سے آپ ریجیکٹ لسٹ میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں۔

https://thoroughtestingservice.org.pk/slipClick.php?ref=Forest%20and%20Wildlife%20Department,%20GoB

سبی,یومِ پاکستان کی مناسبت سے انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا محکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام جرگہ ہ...
23/03/2021

سبی,یومِ پاکستان کی مناسبت سے انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا محکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور تقاریر کے زریعہ دو قومی نظریٸے اور قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی

بارشوں کا ایک طاقتور سلسلہ مارچ 2021 کا سب سے طاقتور سسٹم 20 یا 21 مارچ سے پاکستان کے طول و عرض کو متاثر کرنے جا رہا ہے-...
19/03/2021

بارشوں کا ایک طاقتور سلسلہ
مارچ 2021 کا سب سے طاقتور سسٹم 20 یا 21 مارچ سے پاکستان کے طول و عرض کو متاثر کرنے جا رہا ہے-

مغربی بارش کے اس سسٹم کی شدت کافی طاقت ور لگ رہی ہے- بارش کا یہ سسٹم 20 مارچ یا 21 سے شروع ہو کر 24 مارچ تک جاری رہے گا-
بارش کا یہ سسٹم 2 حصوں پر مشتمل ہو گا- ایک حصہ 21-22 کو جبکہ دوسرا حصہ 23-25 جے درمیان متاثر کرے گا- بارش کے اس سسٹم کی شدت شمالی و مغربی علاقوں میں موسلادھار - پنجاب معتدل سے تیز اور سندھ بلوچستان معتدل ہو گی-
موجودہ انے والے بارش کے سسٹم کے زیر اثر پنجاب سندھ بلوچستان خیبر پختون خواہ کشمیر اسلام اباد جگہ جگہ گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش شدید اندھی اور کئ مقامات پر ژالہ باری ممکن ہے- گندم کو شدید خطرہ ہو گا-

#بلوچستان :-

صوبہ کے شمالی علاقوں کوئٹہ چمن پشین دالبدین سبی ژوب قلعہ سیف اللہ بارکھان سوئ ڈیرہ بگٹی لورالائ خصداد زیارت چمن مستونگ سمیت شمالی اور مغربی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے- بارش کی شدت معتدل سے تیز ہو گی-
زیارت پشین قلعہ سیف اللہ ڈیرہ بگٹی بارکھان سوئ جعفر آباد نصیر آباد خصدار واشک خاران ژوب بارش کا امکان ہے-
مقدار 5 تا 15 ملی میٹر تک ہو گی-
بارش 20 تا 24 مارچ تک ہو گی-

13/03/2021

سبی//قبائلی شخصیت میر صلاح الدین ڈومکی کے رہائش گاہ پر نامعلوم موٹر سائیکل افراد کی فائرنگ،حملہ آور فرار ہو گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

09/03/2021

ٹکرز / ٹریفک حادثہ اپڈیٹ ۔۔۔۔
سبی : بختیار آباد کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم جبکہ تین لاشوں میں اعجاز احمد کے نام کے شخص کی شناخت ہوئی ہے

میلہ مویشیاں و پاسباں کی اختتامی تقریب کے تصویری جھلکیاں
08/03/2021

میلہ مویشیاں و پاسباں کی اختتامی تقریب کے تصویری جھلکیاں

02/03/2021

سبی:یومِ بلوچ ثقافت کی مناسبت سے جرگہ حال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

سبی:تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی سکاٶٹس شاہدندیم لاشاری تھے

سبی:تقریب کے منتظیمین نے کمانڈنٹ سبی سکاٶٹس کی دستاربندی کی

سبی:تقریب میں شریک افراد نے بلوچ ثقافتی لباس زیب تن کٸے ہوٸے تھے

سبی:تقریب میں بلوچوں کے علاوہ دیگر برادریوں نے شرکت کرکہ بلوچ بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کی

02/03/2021

,سبی بلوچ کلچر ڈے 24 نیوز پر ہیڈلائن

Address

Sibi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 24 News Hd Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share