Kingra Insider

Kingra Insider Kingra's biggest social media platform. News | Information | Fun | on one page
(44)

Yhan APP ko Milen Gi App ko kiNGra ki khobsorat pix oR iNFo ess K IlaWa Axhi axhi posts.PlZźz shere your piX in inbox

05/03/2024

ذمہ دار شہری اپنے اردگرد سنگین جرائم کی خفیہ اطلاع مکمل رازدادی کیساتھ کرائم سٹاپرز نمبر 033SAFECITY یعنی 03372332489 اور ہماری ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر دے سکتے ہیں!

17/01/2024

واہ استاد کیا آواز ہے تیری یار
تو آج کے دور کا مکیش ہے بھائی

پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے نئے فیس شیڈول کا اطلاق کردیا گیا
16/01/2024

پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے نئے فیس شیڈول کا اطلاق کردیا گیا

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہ...
23/12/2023

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔

10/09/2023
یہ پوسٹ ہر شہری کو اپنی اپنی فیس بک پر لگانی چاہیے
23/08/2023

یہ پوسٹ ہر شہری کو اپنی اپنی فیس بک پر لگانی چاہیے

🤣🤣🤣🤣
18/08/2023

🤣🤣🤣🤣

تلاش گمشدگیپسرور کے نواحی گاؤں کمال پور چشتیاں کے رہائشی اصغر مستری کے دو بچے بشارت علی اور حذیفہ کل 11اگست سے اپنے گاؤں...
12/08/2023

تلاش گمشدگی
پسرور کے نواحی گاؤں کمال پور چشتیاں کے رہائشی اصغر مستری کے دو بچے بشارت علی اور حذیفہ کل 11اگست سے اپنے گاؤں سے لاپتہ ہیں والدین بہت پریشان ہیں اگر کسی کو ان بچوں کے بارے میں کچھ پتہ چلے تو فوراً اطلاع دیں
03010075176
03007155903

میٹر ریڈرز کا شافی علاج۔۔۔۔۔آپ کے بجلی کے بل پر تاریخ ریڈنگ کے خانے میں تاریخ لکھی ھوتی ھے کہ جس تاریخ کو آپ کے میٹر کی ...
27/07/2023

میٹر ریڈرز کا شافی علاج۔۔۔۔۔
آپ کے بجلی کے بل پر تاریخ ریڈنگ کے خانے میں تاریخ لکھی ھوتی ھے کہ جس تاریخ کو آپ کے میٹر کی ریڈنگ لی گئی اور بل کے نیچے میٹر ریڈر نے آپ کی میٹر ریڈنگ کی جو تصویر لی ھوتی ھے وہ پرنٹ ھوتی ھے اور وہ تصویر بل پر لکھی گئی میٹر ریڈنگ کی تاریخ سے 10/15 دن ذائد یونٹس کی ھوتی ھے۔ عموماً ھر بل میں ریڈنگ کی ایک ھی تاریخ ھوتی ھے آپ نے کرنا یہ ھے کہ ریڈنگ والے دن اس تاریخ کا تازہ اخبار لینا ھے اور اس اخبار پر جہاں تاریخ لکھی ھوتی ھو اس اخبار کے حصے کو میٹر کے ساتھ لگا کر ایسے تصویر بنانی ھے کہ میٹر کی ریڈنگ اور اخبار کی تاریخ ایک ھی تصویر میں شو ھو سکیں۔ یا ایک ویڈیو بنانی ھے جس میں اپنی اور اہل محلہ کے 5/7 گھروں کی میٹر ریڈنگ لیکر اہل محلہ کو ساتھ کھڑا کرکے ان سے آج کی تاریخ اور ٹائم ریکارڈ کرلیں، اس کے بعد اس ثبوت کو محفوظ کرلیں جیسے ھی بجلی کا بل آئے جو لازمی اس تصویر یا ویڈیو والی ریڈنگ سے 100/150 یونٹ زیادہ کا ھوگا۔ اس بل کو لیکر اپنی قریب ترین عدالت سے رجوع کریں اور میٹر ریڈر پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردیں۔ آپ کی صرف ایک دن کی تکلیف اس پورے محکمہ کے میٹر ریڈروں کو تیر کی طرح سیدھا کردے گی اور آئندہ کے لئے آپ کے بجلی کے بل آدھی قیمت پر آجائیں گے۔ یاد رکھیں آپ کا حق آپ کو کبھی بھی بستر پر لیٹ کر نہیں ملے گا اسے لینے کے لئے آپ کو تھوڑی تکلیف ضرور اٹھانی پڑے گی ورنہ ساری زندگی حکومتوں کو گالیاں نکالتے گزر جائے گی

‏اے ضُعف! مَدد کر، درِ احمَد  ﷺ پہ گِرا دے‏دربان کہے ، اُٹھ !  کہوں ، "اُٹھا نہیں جاتا💚🌴
24/07/2023

‏اے ضُعف! مَدد کر، درِ احمَد ﷺ پہ گِرا دے
‏دربان کہے ، اُٹھ ! کہوں ، "اُٹھا نہیں جاتا💚🌴

‏عقل کی کروڑوں دلیلیں الله سے ایک گناہ بھی معاف نہیں کرا سکتیں،  لیکن ندامت کا ایک آنسو زندگی بھر کے گناہ معاف کرا سکتا ...
24/07/2023

‏عقل کی کروڑوں دلیلیں الله سے ایک گناہ بھی معاف نہیں کرا سکتیں، لیکن ندامت کا ایک آنسو زندگی بھر کے گناہ معاف کرا سکتا هے.

گردے خراب ہوں تو پانی ہضم نہیں ہوتا نسلیں خراب ہو تو عمر ؓ ہضم نہیں ہوتا🔥
21/07/2023

گردے خراب ہوں تو پانی ہضم نہیں ہوتا
نسلیں خراب ہو تو عمر ؓ ہضم نہیں ہوتا🔥

⭕ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں واپڈا کا محکمہ ٹرانسفارمر خود مرمت کرکے لگائے گا، واپڈا والوں کو کوئی پیسہ نہیں دے گا،...
18/07/2023

⭕ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں واپڈا کا محکمہ ٹرانسفارمر خود مرمت کرکے لگائے گا، واپڈا والوں کو کوئی پیسہ نہیں دے گا،
نوٹیفکیشن

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی قانون یہی تھا مگر آگاہی نہ ہونے کی صورت میں محکمہ کے کرپٹ عناصر، عوام بالخصوص کسانوں سے مرمت کے نام پر اچھے خاصے پیسے وصول کرتے تھے.
آگاہی کے لیے شیعر کر دیں۔

گاجر بُوٹی یا پارتھنیم دنیا کی 10 خطرناک جڑی بوٹیوں میں ایک ہے۔ بنیادی طور پر یہ امریکہ سے برآمد ہوکر افریقہ، اسٹریلیا، ...
16/07/2023

گاجر بُوٹی یا پارتھنیم دنیا کی 10 خطرناک جڑی بوٹیوں میں ایک ہے۔ بنیادی طور پر یہ امریکہ سے برآمد ہوکر افریقہ، اسٹریلیا، ایشیا اور باالاخر پاکستان میں پھیل گئی۔ یہ پاکستان کی زراعت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ یہ بوٹی فی پودہ 25 ہزار اور فی میٹر 2 لاکھ بیج جو کہ سات سال تک زندہ رہ سکتے ہیں، پیدا کرتی ہے۔
اس میں پایا جانے والا کیمیکل پارتھینن انسانوں اور جانوروں کے لئے نقصان دہ ہے۔ جانور اسکے کھانے سے ایک ہفتہ سے لیکر ایک ماہ میں مر سکتے ہیں۔ پھول نکلنے سے پہلے پہلے اسے زمین میں دبادیں۔ پھول بننے کے بعد اسکو جلا کر تلف کر دیں۔
ازراہِ کرم اپنے ارد گرد اس نقصان دہ جڑی بوٹی کی آگاہی بڑھائیں۔

اَلرِجِالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ"مرد عورتوں کے محافظ ہیں"❤️
07/06/2023

اَلرِجِالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ
"مرد عورتوں کے محافظ ہیں"❤️

❓❗‼یہ تصویر بارش کے بعد ایک قبرستان کی ہے۔سوچیں جو لوگ دوسروں کا حق مار کے دفن ہیں اُن کے معاملات کیا ہوں گے قبر کے اندر...
05/06/2023

❓❗‼یہ تصویر بارش کے بعد ایک قبرستان کی ہے۔سوچیں جو لوگ دوسروں کا حق مار کے دفن ہیں اُن کے معاملات کیا ہوں گے قبر کے اندر جس کا قرآن مجید میں واضح ذکر ہے ۔۔..❓⁉‼❗استغفراللہّٰ
انسان کی سب سے مشکل رات قبر کی پہلی رات ہوتی ہے❗
یا اللّٰہ پاک ہمیں قبر کے عذاب سے بچانا ۔ ۔💔آمین یارب العالمین

ہائے وہ وقت جو جا کر نہیں آیا اب تکہائے وہ شام جو ہر شام  چلی  آتی  ہے
04/06/2023

ہائے وہ وقت جو جا
کر نہیں آیا اب تک

ہائے وہ شام جو ہر
شام چلی آتی ہے

Impressive
03/06/2023

Impressive

Opening soon insha'Allah
01/06/2023

Opening soon insha'Allah

نبیﷺ کا فرمان
01/06/2023

نبیﷺ کا فرمان

گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے گاؤں میں اس طرح کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر چھٹیوں کا کام لکھا کرتے تھے ، یاروں کی محفل ہوتی تھی...
31/05/2023

گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے گاؤں میں اس طرح کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر چھٹیوں کا کام لکھا کرتے تھے ، یاروں کی محفل ہوتی تھی ، شروع کے 2،4 دن تو جوش و جزبے کے ساتھ کام لکھنے کی ابتدا کرتے پھر باقی کی چھٹیاں یہ کہتے گزر جاتی کہ ابھی بہت وقت پڑا ہے لیکن کام مکمل نہیں ہوتا تھا ،، پھر بس موج مستی ہوتی تھی

میرے خیال سے ہم کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ ۴۵ دن میں پیدا ہونے سے جوان ہونی والی مرغیا ں زیادہ زندہ بھی نہیں رہ سکتی ۔ باہیکاٹ
31/05/2023

میرے خیال سے ہم کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ ۴۵ دن میں پیدا ہونے سے جوان ہونی والی مرغیا ں زیادہ زندہ بھی نہیں رہ سکتی ۔
باہیکاٹ

سلوار سرکار کو کسی مجاہد نے آگ لگادی🔥سانگھڑ کےقریب کھڈرو کے علاقے میں سنتھڑں  (سلوار)  سرکار کے مزار پر نامعلوم شخص نے آ...
13/05/2023

سلوار سرکار کو کسی مجاہد نے آگ لگادی🔥
سانگھڑ کےقریب کھڈرو کے علاقے میں سنتھڑں (سلوار) سرکار کے مزار پر نامعلوم شخص نے آگ لگا دی جس سے سینکڑوں کی تعداد میں سنتھڑیں( سلواریں) جل کر راکھ ہو گئیں
واضع رہے کہ اس مزار پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی منتیں پوری ہونے کے لئے عقیدت مند اپنی سلواریں اتار کر پھینکتے ہوئے چلے جاتے تھے
ان سلواروں میں خواتین،بچوں بڑوں کی رنگ برنگی نئی اور پرانی سلواریں ایک درخت پر ٹنگی ہوئی تھیں
درخت کے علاوہ زمین اور مزار کے اندر بھی سلواریں پڑی ہوتی تھیں۔

فاختہ (گھوگی) گاؤں میں پایا جانےوالا ایک خوبصورت اور نہایت شریف پرندہ ہے جو پہلے اکثر غول کی شکل میں درختوں یا کھیتوں می...
29/04/2023

فاختہ (گھوگی) گاؤں میں پایا جانےوالا ایک خوبصورت اور نہایت شریف پرندہ ہے جو پہلے اکثر غول کی شکل میں درختوں یا کھیتوں میں لگے کھمبوں پر نظر آتا تھا اور جب گرمیوں کی دوپہر میں کسی درخت پر بیٹھ کر فاختہ اپنی مخصوص آواز میں بولتی تھی تو اسکی آواز بہت میٹھی لگتی تھی ، لیکن اب شاید یہ پرندہ بھی ہم سے روٹھ گیا ہے ، شکاریوں کے بےجا شکار نے اسکی نسل کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کہیں ایسا نا ہو ہم انسانی لالچ میں اس پرندے کو ہمیشہ کیلئے کھو دے

‏جس کی جیسی سوچ، وہ ویسی کہانی رکھتا ہےکوئی پرندوں کے لیے بندوق، تو کوئی پانی رکھتا ہے
28/04/2023

‏جس کی جیسی سوچ، وہ ویسی کہانی رکھتا ہے
کوئی پرندوں کے لیے بندوق، تو کوئی پانی رکھتا ہے

سنگیو تہاڈے علاقے وچ کی ریٹ چل ریا اے کنک دا اک مَن دا؟؟؟آپے علاقے دا نام وی دسو۔
27/04/2023

سنگیو تہاڈے علاقے وچ کی ریٹ چل ریا اے کنک دا اک مَن دا؟؟؟
آپے علاقے دا نام وی دسو۔

Address

Kingra
Sialkot
51451

Telephone

+923006477910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kingra Insider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kingra Insider:

Videos

Share

Join US

Whats App Group : https://goo.gl/yZj6Wc

Facebook Group : https://goo.gl/ATDDYD

Youtube Channel : https://goo.gl/dCpnoy

Instagram : https://goo.gl/fshbBW