BNN News بی این این نیوز

BNN News بی این این نیوز News

05/06/2022
07/07/2021

We are looking Female News Anchor for Our Social Media and Web News Channel.
Salary will be depend on skills. Interested Womens can contact.

چلتی بس میں نکاحلاہور ﺳﮯ آیبٹ آبادﺑﺲ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﺑﺲ ﺳﭩﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺮﻧﭧ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﺟﻮ بہت ﺍﭼﻬﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨ...
22/06/2021

چلتی بس میں نکاح
لاہور ﺳﮯ آیبٹ آبادﺑﺲ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺐ ﺑﺲ ﺳﭩﯿﺸﻦ ﺳﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﻓﺮﻧﭧ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮒ ﺟﻮ بہت ﺍﭼﻬﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﺎ ﮐﻬﮍے ﮨﻮ گئے ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ " ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻬﺎﺋﯿﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻨﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻬﮑﺎﺭﯼ ﯾﺎ ﮔﺪﺍﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻣﺠﻬﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺯﯼ ﻣﺮﺽ ﺳﮯ اللہ کو پیاری ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮐﭽﻬﮧ ﺩﻥ ﮔﺰﺭے اور ﻣﯿﺮﯼ ﻓﯿﮑﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺁﻣﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ..
ﻣﯿﺮﺍ ﺗﯿﺎﺭ ﺷﺪﮦ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺟﻞ ﮐﺮ ﺧﺎﮐﺴﺘﺮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ پھر ﮐﭽﻬﮧ ﻣﺪﺕ ﮔﺬﺭﯼ ﮐﮧ ﻣﺠﻬﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﭘﮍﺍ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭﻭﮞ نے ﺟﺐ ﯾﮧ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺮﮮ ﺩﻥ ﺁﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻨﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻣﻨﻘﻄﻊ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﮐﻢ ﮨﯽ ﺩﯼ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﻥ ﺑﯿﭩﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺍﺭﺙ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻋﺼﻤﺖ ﮐﻮ ﺗﺎﺭ ﺗﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ ﯾﮩﯽ ﻏﻢ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﻬﺎﺋﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﮨﭽﮑﯽ ﺑﻨﺪﻫﮧ ﮔﺌﯽ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﻥ ﺳﺎﻝ ﻟﮍﮐﯽ ﺟﻮ ﭘﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﻬﯽ ﺗﻬﯽ ﺍٹھی ﺍﻭﺭ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ سہارا دے ﮐﺮ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺩﯾﺎ...
ﺑﺲ ﮐﯽ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺳﯿﭧ ﺳﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻬﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ.. " ﻣﯿﺮﮮ 2 ﺑﯿﭩﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﺑﯿﭩﻬﺎ ﮨﻮﺍ ہے، ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ لیے ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ . ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺑﺰﺭﮒ ﺳﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺱ ﺑﯿﭩﮯ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺩﮮ ﻣﯿﮟ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﻭﮞ گا.. " لڑکا کھڑا ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﺷﺘﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﮯ..
بس میں موجود ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻬﮍﮮ ﮨﻮﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ " ﯾﮧ ﺳﻔﺮ بہت ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺳﻔﺮ ﮨﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﺟﯿﺴﺎ ﻣﻘﺪﺱ ﻋﻤﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ وہ بھی سفر میں اس سے اچھی بات کیا ہو گی؟؟ اگر ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﺎﺡ ﭘﮍﻫا دوں " ﺳﺐ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ .'" ﻣﺎﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ . ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ . ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻭﻏﯿﺮﮦ " ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﭘﮍﻫا دیا..
ﺍﯾﮏ اور ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻬﮍﮮ ﮨﻮ گئے ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ.. " ﻣﯿﮟ ﭼﻬﭩﯽ ﭘﮧ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻬﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ لیے ﻟﮉﻭ لے کر مگر ﺍﺱ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﻬﮧ ﮐﺮ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ کہ لڈو ادھر ہی تقسیم کر دیں اس نے دولہن کے باپ سے مخاطب ہوتے ہوے کہا..
دولہن کے باپ نے ڈرائیور سے کہا ڈرئیور میاں 5 منٹ کسی جگہ بس روک دینا تاکہ سب مل کر منہ میٹھا کر لیں، ڈرائیور نے کہا ٹھیک ہے بابا جی... ﻣﻐﺮﺏ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺍﻧﺪﻫﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺳﮯ ﺑﺲ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ..
ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﻣﺴﺎﻓﺮ مل کر لڈو کھانے لگے، ﻟﮉﻭ ﮐﻬﺎﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺐ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺳﻮ ﮔﺌﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﮐﻨﮉﯾﮑﭩﺮ ﺟﺐ ﻧﯿﻨﺪ سے ﺟﺎگے ﺗﻮ ﺍﮔﻠﯽ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ8 ﺑﺠﮯ ﺗﻬﮯ ﻣﮕﺮ ﺩﻟﮩﻦ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﻟﮩﺎ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﺎﭖ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﺭ ﻟﮉﻭ ﺑﺎﻧﭩﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﺲ ﺳﮯ ﻏﺎﺋﺐ ﺗﻬﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮧ ﮔﻬﮍﯼ ﻧﮧ ﭼﯿﻦ ﻧﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﭽﻬﮧ ﺑﻬﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺍﻥ ﮐﻮ ﯾﮧ 6 ﻣﻤﺒﺮﺯ ﮐﺎ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻟﻮﭦ ﭼﮑﺎ ﺗﻬﺎ.😅😅😂

سرگودہا:ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے شہید کنسٹیبل عامر اعجاز کے والد کو انکے نئے گھر کی چابیاں حوالے کیںسرگودھا:شہید کی جو م...
21/06/2021

سرگودہا:ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے شہید کنسٹیبل عامر اعجاز کے والد کو انکے نئے گھر کی چابیاں حوالے کیں
سرگودھا:شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، کوئی چیز بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی لیکن شہدا کی فیملز کو ایک محفوظ چھت فراہم کرنا بھی ضروری ہے حکومت پنجاب کی طرف سے شہدا پیکچ میں شامل شہدا کے لواحقین کے لئے مکان بھی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد نے سرگودھا پولیس کے شہید کنسٹیبل عامر اعجاز کے والد اعجاز احمد کو نئے مکان کی چابیاں حوالے کرتے ہوئے کیا ۔ شہید کنسٹیبل عامراعجاز 02.03.1992کو پیدا ہوئے B.Comکرنے کے بعد 2014میں سرگودہا پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہوئے آپ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ مورخہ 13.06.2019کو تھانہ شاہ پورصدر کے علاقہ میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے وطن پر اپنی جان قربان کی۔ اس وقت آپ کی عمر 27 برس تھی۔ آپ اپنے مثبت رویہ اور دیانتداری سے فرائض کی ادائیگی میں اپنے حلقہ احباب میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

20/06/2021

اہم الرٹ
لاہور روڈ پر حادثات کی بڑی وجہ ٹرک ہیں۔ آپس میں ریسیں لگاتے ہیں برابر رکھ ٹرک چلاتے ہیں۔ پیچھے والی گاڑیوں کو راستہ نہیں دیتے کراسنگ کرنے کے چکر میں پیچھے والی گاڑی رانگ سائیڈ سے آنے والی گاڑیوں میں لگ جاتی ہیں جسکی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔

کھوکھر قوم کا فخر ایس ایس پی ملک ساجد حسین کھوکھر صاحب  کو DPO  منڈی بہاوالدین تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. DPO...
20/06/2021

کھوکھر قوم کا فخر ایس ایس پی ملک ساجد حسین کھوکھر صاحب کو DPO منڈی بہاوالدین تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.
DPO Sajid Hussain Khokhar.

سرگودھا اینٹی کرپشن نے سپریڈنٹ جیل سرگودھا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیاOffice of the Spokesperson to Anti-Corrupti...
15/06/2021

سرگودھا اینٹی کرپشن نے سپریڈنٹ جیل سرگودھا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا

Office of the Spokesperson to Anti-Corruption Establishment , Punjab
12 June ,2021

*محکمہ جیل خانہ جات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی منظر عام پر*

*اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کرپشن کابڑا سکینڈل بے نقاب*

*سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اپنے پیٹی بھائیوں کےساتھ ملکر قیدی سابق مئیر سرگودھا نوید اسلم سے 10 لاکھ روپے اورساڑھے آٹھ مرلہ کا پلاٹ لے اُڑا*

*سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا جاوید اقبال کھچی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا*

*ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا عمران بٹ، ثمر عباس ڈسپینسر ، شان علی اردلی سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج*

*مرکزی ملزم سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا جاوید اقبال کھچی گرفتار کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب*

ایف آئی آر میں نامزد باقی چار افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

سابق مئیر سرگودھا نوید اسلم کو مقدمہ نمبر 15/2020 میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے گرفتار کیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

ملزم نوید اسلم سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے اور سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں 18 نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھیجا گیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ملکر ملزم نوید اسلم کو بھاری کرپشن کے عوض جیل میں غیر قانونی سہولیات مہیا کیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

انکوائری میں ثابت ہوا ہے ملزمان نے سابق مئیر نوید اسلم سے دس لاکھ روپے اور 60 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ بطور رشوت وصول کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

بھاری رشوت کے عوض سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ملزم نوید اسلم کو گھر کا کھانا اور لینڈ لائن نمبر کی سہولت فراہم کر رکھی تھی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا نے ملزم کو بیرک کی بجائے جیل کے ہسپتال میں رکھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم نوید اسلم کو گھریلو ملازم تک رسائی اور دیگر ملاقاتوں کے لئے جیل کے کیمرے بند کر دیتے تھے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن

مرکزی ملزم سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کی گرفتار کے بعد باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

15/06/2021

اسلام و علیکم۔
بھاگٹانوالہ کے ایک نیوز چینل کے لیے رپورٹرز اور فی میل اینکرز کی ضرورت ہے۔۔۔
صحافت سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات رابطہ کریں۔۔۔

08/06/2021

بریکنگ نیوز
ضلعی صدر مہر انصر ہرل کی کوشش سے دو خاندانوں خان برادری اور ہرل برادری میں صلح،

جاوید اختر خان چک 22 جنوبی نے اپنے بھتیجے کا قتل اللہ کی رضا کے لیے ہرل برادری کو معاف کر دیا،

08/06/2021

مڈھ رانجھا: کھنمب نو میں 30 سالہ شیخ امتیاز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی

08/06/2021

*بریکنگ نیوز*
*پنجاب میں پولیس گردی کا ایک اور واقع*

سلانوالی. سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں پولیس کے تشدد سے 14 سالہ لڑکا جابحق

سلانوالی.
*لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج*

سلانوالی. ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

سلانوالی. لواحقین کے مطابق جھگڑے پر مخالفین پولیس کی مدد سے بچے کو اٹھا کر تھانے لے گئے تھے

مزید جانتے ہیں سلانوالی سے اپنے نمائندے سید مبشر شاہ سے جی آگاہ کیجئے گا

جی بالکل پنجاب میں پولیس گردی تھم نہ سکی سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں پولیس تشدد سے 14 سالہ لڑکا جابحق ہوگیا لواحقین کا لاش صادق ہسپتال کے سامنے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ورثاء کا کہنا تھا کہ معمولی جھگڑے پر مخالفین پولیس کی مدد سے بچے کو اٹھا کر تھانے لے آئے اور تشدد کیا جس بچے کے پٹھے مکمل طور پر ڈیمج ہوگئے اور بچہ جابحق ہوگیا ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا .

07/06/2021

*مظفرگڑھ، تھانہ سول لائن پولیس کی بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، 75 کلو گرام چرس برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،*

*بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والی چرس کی 1 من اور 35 کلو گرام کی بڑی سپلائی ناکام بنا کر بین الصوبائی ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل، ایس ایچ او تھانہ سول لائن خرم ریاض کھر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سب انسپکٹر سجاد کشک کے ہمراہ منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو کرولا کار سمیت گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم بخت نصر خان نے ضلع بھر کی بڑی کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا*

05/06/2021

سرگودھا
ماہر چور چالو بجلی کے دوران
رفیع پر سے بجلی کا ٹرانسفارمر
چرالکرلے گئےجس سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،

انتہائی ماہر چوروں نے انتہائی تکنیک سے بجلی بند کرکے رفیع پارک کے کھمبوں سے واپڈا کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چرالیااور گاڈی میں ڈال کر رفو چکر ہوگئے،اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع واپڈا حکام کو دینے کے لئے واپڈا دفتر میں۔فون کالیں کی تو واپڈاکے ایمرجںسی کال سنٹر پر 45,منٹ بعد کال اٹینڈ ہوئی,واقعہ کی اطلاع پر آدھے گھنٹے بعد ایس ڈی او سٹیلائٹ ٹاون ڈویژن فیسکو جائے وقوعہ پر پہنچےاور ،اہل علاقہ کو یہ کہہ کر چلتے بنے کہ چوری شدہ ٹرانسفارمر تلاش کرنا پولیس کا کام ہے اسلئے وہ پولیس کو اطلاع دے رہے ہیں،اندراج مقدمہ کے بعد ایف آئی آر حکام بالا کو پیش کرکے سٹور سے ٹرانسفارمر حاصل کرکے نصب کرکے برقی رو بحال کردیں گے ،اہل علاقہ نے واپڈا افسر کے رویہ کے خلاف
دن گیارہ واپڈا دفتر کے سامنے دہرنا دینے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے،

04/06/2021

سرگودھا،
لک موڈ کے قریب نامعلوم افراد کی پرائیویٹ ہسپتال پر فائرنگ

سرگودھا،
فائر نگ سے ہسپتال کے شیشے ٹوٹ گئے،فائرہسپتال کے اندر فاروڈ کی دیوار پربھی لگے،

سرگودھا،
حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی ،ہسپتال میں داخل
مریضوں اور لواحقین میں خوف ہراس پھیل گیا،

سرگودھا،
ایک روز قبل بھی ہسپتال کے سامنے دو گروپس میں فائرنگ سے ہسپتال کو نقصان پہنچا تھا،

سرگودھا،
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ملزم فرار ہوگئے،

سرگودھا،
دو دن میں دو فائرنگ کے واقعات پر علاقہ میں خوف ہراس کی فضا،

سرگودھا،
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی روانہ کردی ہے ،پولیس زرائع

03/06/2021

*سرگودھا:پولیس کی مئی 2021کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، اشتہاریوں سمیت 534 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ہیروئن،افیون، چرس، شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد*
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمد کی سربراہی میں سرگودھاپولیس نے مئی 2021میں 167 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے ہیروئن3کلوگرام،ایک کلو گرام سے زائد افیون ، چرس51کلوگرام اورآٹھ چالوبھٹیوں سمیت 8496لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران218ملزمان سے06کلاشنکوف،25رائفلیں،43 بندوقیں 12بور،4ریوالور32بور،141پسٹل30بور ، 7کاربین اور1594 گولیاں /کارتوس برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل134مجرمان اشتہاری گرفتارکیے گئے جن میں سے قتل، ڈکیتی اور رہزنی کے23اشتہاری مجرمان شامل تھے کو بھی گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے علاوہ ازیں ضلع کے مختلف علاقوں میں تمام ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں 50سے زائد سر چ آپریشن کیے گئے جن میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا ان سرچ آپریشنز میں سینکڑوں گھروں، دوکانات، پلازوں، ہوٹلز، سرائے وغیرہ کی تلاشی لی گئی جبکہ ہزاروں افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کروائی گئی۔اس کے علاوہ راہزنی، موٹرسائیکل چوری اور مویشی چوری میں ملوث 6گینگز کے سرغنہ سمیت 15ارکان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ کل مالیت13لاکھ 21ہزار700 روپے برآمد کرواکربعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

02/06/2021

گاڑی حادثہ

ملک لقمان 27چک
لیاقت علی چوکی بھاگٹانوالہ
ان دونوں کو زیادہ زخم آئے ہیں
اک کے سر پر کافی چوٹ ائ ہے
اور اک کی بازو ٹوٹ گئی
اور تمام زخمی پنڈی بھٹیاں
D H Q
میں ہیں
اللّٰہ پاک صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین

تلاش گمشدہ اپنا نام علی حسن بتا سکتا ہے کل دوپہر سے بھاگٹانوالہ  سے لا پتہ ہے اگر کسی شخص نے اسے دیکھا ہو برائے مہربانی ...
02/06/2021

تلاش گمشدہ
اپنا نام علی حسن بتا سکتا ہے کل دوپہر سے بھاگٹانوالہ سے لا پتہ ہے اگر کسی شخص نے اسے دیکھا ہو برائے مہربانی فرما کر شُکریہ کا موقع دیں رابطہ نمبر
0346 1416421
03225400924

Contact 0301-2844020
02/06/2021

Contact 0301-2844020

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء کو انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے والد کا نام عبدالغفور تھا۔1947ء م...
28/05/2021

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء کو انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے والد کا نام عبدالغفور تھا۔
1947ء میں جب پاکستان اور بھارت کی علیحدگی ہوئی تو ان کی فیملی انڈیا سے پاکستان میں آگئی اور پاکستان کے
شہر کراچی میں رہائش اختیار کر لی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی اعلیٰ تعلیم مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی،
ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیم کی یونیورسٹی آف لیوئون میں حاصل کی ۔اس دوران تقریبآ 15 سال آپ
یورپ میں رہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1976ء میں اپنے وطن پاکستان واپس لوٹ آئے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز
آف سائنس کی سند حاصل کی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1976ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو
سے ملکر “انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز” میں پاکستانی ایٹمی پروگرام کے لیے شمولیت اختیارکی۔
بعد میں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے 1مئی 1981ء کو تبدیل کر کے
“ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز “رکھ دیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نومبر 2000میں ککسٹ درسگاہ کی
بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر ہالینڈ کی حکومت نے اہم معلومات چرانے کا الزام میں مقدمہ دائر کردیا
تھا لیکن بعد میں ہالینڈ ،بیلجئیم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسروں نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا تو
انہوں نے عبدالقدیر خان کو بری کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ۔جن معلومات
کو چرانے کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ تمام تر معلومات عام کتابوں میں موجود ہے ۔جس کے بعد
ہالینڈ کی عدالت نے ان کو با عزت بری کر دیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے وہ عظیم سائنس دان ہیں جنھوں نے 8 سال کے انتہائی کم عرصہ میں
انتھک محنت و لگن کیساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کر کے دنیا کے نامور سائنس دانوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
مئی 1998ء میں عبدالقدیر خان نے بھارتی ایٹمی تجربوں کے مقابلے میں چاغی کے مقام پر 6کامیاب ایٹمی دھماکے کیے اور جس سے پورے عالم کو پیغام دیا کہ ہم
نے پاکستان کا دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا۔ یوں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری دنیا میں مشہور ہوئے
اور اس وقت سعودی کے ولی عہد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مسلم ممالک کو ہیرو کرار دیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں جن کو کبھی بھی بھلایا
نہیں جا سکتا۔

27/05/2021

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان نے تھانہ سٹی ضلع بھکر کی فارمل انسپکشن برائے سال2020 کی۔
انسپکشن کے دوران فرنٹ ڈیسک، محرر روم اور حوالات کا معائنہ کیا۔
تھانہ میں شہری مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں ان کی ہر ممکن داد رسی یقینی بنائی جائے۔
عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
تفتیش کے معیار میں بہتری لائیں،انصاف او ر ایمانداری کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان نے تھانہ سٹی ضلع بھکر کی فارمل انسپکشن برائے سال 2020 کی۔
آ ر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے تھانہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔وزٹ کے دوران فرنٹ ڈیسک آپریٹرز سے آن لائن ریکارڈ کے متعلق دریافت کیا اور انہیں ہدایت کی کہ آنے والے تمام شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں۔ آن لائن ریکارڈ خصوصاً ایف آئی آرز کی بر وقت تکمیل یقینی بنائیں۔ تھانہ کی حوالات کو غیر قانونی حراست کے حوالے سے چیک کیا۔ تھانہ کی حوالات میں موجودقیدی سے اس کی گرفتاری کے متعلق استفسار کیااور تھانہ کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر قانونی حراست، تشدداوردوران حراست ہلاکت یا مفروری پر سخت محکمانہ و قانونی کاروائی کی جائے گی۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات ہر وقت درست حالت میں ہونے چاہئیں۔
آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے کہا کہ تھانہ میں شہری مسائل کے حل کے لیے آتے ہیں ان کی داد رسی یقینی بنائی جائے۔ان کے مسائل کا حل دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر کریں۔ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے شائستہ رویہ رکھیں۔

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا

Address

BHAGTANWALA
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNN News بی این این نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies