Sargodha news

Sargodha news اس پیج سے سرگودھا سے متعلق کوئی بھی نیوز حاصل کر سکتے ہیں۔

[8/28, 9:02 PM] +92 300 6072311: جی اب رخ کرتے ہیں خوشاب کا جہاں تاجروں نے  بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج...
28/08/2023

[8/28, 9:02 PM] +92 300 6072311: جی اب رخ کرتے ہیں خوشاب کا جہاں تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں تاجران نے بھر پور شرکت کی اور حکوت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس ختم کیا جائے اور افسران کو دی جانے والی فری یونٹ بند کی جائے مزید جانتے محمد معاویہ سے
[8/28, 11:03 PM] +92 310 2100812: سرگودھا: کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں قائم 38 ہاوسنگ سکیمز کو 40 ڈویژن کو غیر قانونی قرار دیدیا

سرگودھا:کالونیوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، ریونیو کو مراسلہ جاری

سرگودھا: روز ویلی، آئیڈیل گارڈن، الفجر ہومز، بسم اللہ ہومز، آرائیں کالونی ، عبد اللہ سٹی سمیت دیگر شامل ہیں

سرگودھا: سیل کالونیوں میں سابق مئیر اسلم نوید کی خیابان نوید ، پیراگون ویلی ، ڈریم لینڈ ، رضا گارڈن،غوث گارڈن شامل

سرگودھا: قرطبہ فیز 11، رائل آرچرڈ ، شاہین انکلو، شادمان سٹی، گرین ہومز ، شالیمار سمارٹ سٹی وغیرہ شامل ہیں

سرگودھا: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی ہاوسنگ سکیمز میں تعمیر مکانات، گرانے کا فیصلہ

سرگودھا: ہاوسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں سی ای او میٹرو پولیٹن کاورپوریشن

*سرگودھا۔۔بجلی کے بلوں پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے دونوں گروپ ملکر احتجاج کرینگے، اعلانیہ مشترکہ اعلامیہ ...
28/08/2023

*سرگودھا۔۔بجلی کے بلوں پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے دونوں گروپ ملکر احتجاج کرینگے، اعلانیہ مشترکہ اعلامیہ جاری*

*سرگودھا۔۔ملکر اجتحاج کرنے کیلئے بیکو لائٹ کے راہنما شیخ محمد آصف وہرہ اور نذیر ڈوگر نے اہم کردار ادا کیا ، شیخ نعیم کپور *

*سرگودھا۔۔ مزرا محمد سلیمان مغل اور مختار مرزا نے بلوں پر مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا ، *

سرگودھا(آن لائن )پاکستان کے سرکاری محکمہ ماہانہ 34 کروڑ بجلی کے یونٹس بے دریخ استعمال کرتے ہیں جس کا بوجھ پاکستانی عوام ...
28/08/2023

سرگودھا(آن لائن )پاکستان کے سرکاری محکمہ ماہانہ 34 کروڑ بجلی کے یونٹس بے دریخ استعمال کرتے ہیں جس کا بوجھ پاکستانی عوام کو اٹھانے پڑتے ہیں ،اشرافیہ کے بجلی اور پیڑول اخراجات فوری بند کئے جائے،پیٹرول، بجلی کے بعد موٹروے ٹول ٹیکس میں بجائے اضافہ سے پاکستان عوام پریشان ہوگئی ہیں ،ڈالر کے بڑھتے اور روپے گرنے کے باعث ہم دنیا میں مقابلہ نہیں کر سکتا ، ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ ، صدر سمال چیمبر امیتاز ڈوگر،صدر ڈسڑکٹ بار رانا ظفر یاسین ،صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ، جنرل سیکرٹری شیخ نعیم کپور ، چیرمین فاونڈر گروپ میاں طارق یعقوب اور جنرل سیکرٹری مرزا فضل الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ نے کہا کہ بجلی کی موجودہ قیمت میں بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، موجودہ حالات میں کاروبار کرنا ناممکن ہے، بلوں میں 13 ہوشربا ٹیکس لگائے گئے ہیں ان کے بارے میں علم نہیں، لوگ دکانیں اور کاروبار بند کر رہے ہیں، رانا ظفر یاسین ، امیتاز ڈوگر،شیخ ندیم خاور ، شیخ نعیم کپور، میاں طارق یعقوب اور مرزا فضل الرحمن نے کہا کہ جب سے نگران حکومت آئی ڈالر کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے،نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے ملاقات کرنی چایئے، جن اداروں کو ماہانہ مفت بجلی اور پٹرول مل رہا ہے اسے بند کیا جائے، لوگ بجلی کے بل جلا پر مجبور ہوگئے ہیں، سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ،سمال چیمبر، شہر کی دونوں مرکزی انجمن تاجران سرگودھا ڈسڑکٹ بار کے صدرو ملکر آج احتجاجی ریلی میں بھرپور شریک کریں گئے، تاجروں کے کی جانب سے آج پرامن ریلی منعقد ہوگئی،اگر حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو 2 ستمبر کو ہڑتال کی جائے گئی،مرکزی انجمن تاجران کے دونوں گروپ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ ریلی میں شریک ہونگے، بیکولائٹ یونین کے راہنما شیخ محمد آصف وہرہ اور نزیر ڈوگر کی کوششوں سے ملکر دونوں مرکزی انجمن تاجران کے گروپ کو بجلی کے بلوں پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اہم کردار ادا کیا

28/08/2023

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،مردان، لوئر دیر ،پشاور اور باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

28/08/2023

انجمن تاجران پاکستان نے کل 29 اگست بروز منگل کو ملک بھر میں احتجاج اور 2 ستمبر بروز ہفتہ کراچی سے خیبر تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔عوام بجلی۔سوئی گیس۔بے روزگاری۔مہنگائی پر أحتجاج ریکارڈ کروائے

28/08/2023

عمران خان کو اٹک جیل میں دی جانے والی خوارک کی رپورٹ تیار نیا شیڈول بنا دیا گیا
اٹک جیل حکام کی طرف سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔

28/08/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ

شہریار آفریدی نے بہاولپور کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

شہریار آفریدی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی

میں اڈیالہ جیل میں قید تھا میرے خلاف بدنیتی کی بنا پر مقدمہ بنایا گیا ، درخواست

خطرہ ہے کہ اس جھوٹے مقدمے میں بھی مجھے گرفتار کر لیا جائے ، درخواست

بہاولپور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، استدعا

درخواست میں ڈی پی او بہاولپور و دیگر فریق

28/08/2023

*اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی*

ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

پراسیکیوٹر راجا نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، انہوں نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے، اور نعرے لگائے کہ یہ جو دہشتگری ہے اس کے پیچھے وردی ہے

ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی ابھی آنی ہے

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

27/08/2023

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کی نوید سنا دی

لاہور، اسلام آباد :
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی توقع ہے۔بالائی علاقوں خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش ہوئی اور ملک کے کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، چند علاقوں میں بارش اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس رہنے کا امکان ہے۔

27/08/2023

سرگودھا میں ڈگری کالج روڈ کے تاجر اور شہری بجلی کے بلوں میں ٹیکسز۔ اضافی یونٹس اور مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔ پہلے آٹا۔ چینی۔ گھی اور ادویات نہیں لے پا رہے تھے اب بجلی کے بھاری بھر کم بل کہاں سے جمع کرائیں۔

27/08/2023

*موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بری خبر*
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروےکےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

لاہورسے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 11سو روپے ادا کرنا ہوں گے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3روپے 7 پیسے وصول کرے گی

موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2590 روپے وصول کئے جائیں گے

مسافر بسوں کو 10 روپے 29 پیسے فی کلومیٹرکے حساب سے 3690 روپے دینا ہوں گے

سامان کی ترسیل کےلیے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17روپے22پیسے فی کلومیٹر وصول کرے گی

ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ ہوگیا، کلیکشن بوتھ کے باہر بینرز آویزں کر دیےگئے

27/08/2023

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی بجلی کے بلوں۔میں ظالمانہ ٹیکسوں میں اضافے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا شہریوں کا حکومت کے خلاف احتجاج بجلی بل نذر آتش حکومت مخالف سخت نعرے بازی کی گئی مزید جانتے ہیں نمائندہ روز نیوز سرگودھا تصور ملیانہ کی اس رپورٹ میں

27/08/2023

[8/27, 8:56 PM] +92 310 2100812: اگست کا ملک گیر احتجاج اور 2 ستمبر کی پہیہ جام ہڑتال پرامن ہوں گے،
ملک کے اثاثے ہمارے اثاثے ہیں، ان کی حفاظت کریں گے،کسی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے،
محمد کاشف چوہدری
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
[8/27, 9:43 PM] +92 300 7075742: پاکپتن میں دو بیٹوں نے اپنے والد کو تشدد کا نشانہ .جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ شوشل میڈیا کے مطابق پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرکے دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان۔بھی گرفتار کر لییے ہیں۔

27/08/2023

سرگودھا پولیس کی بڑی کامیابی

سرگودھا قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

سرگودھا ملزمان کو جدید و روایتی طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا

سرگودھا ملزمان نے دو الگ الگ مقامات پر یہ سنگین وقوعے کیے تھے

سرگودھا ایک پرامن شہر ہے کسی کو امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے ڈی پی او

سرگودھا وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے
ڈی پی او

سرگودھا تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او

سرگودھا کی عوام اور سول سوسائٹی کے تعاون سے امن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے
ڈی پی او

سرگودھا آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ڈی پی او

سرگودھا ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا
ڈی پی او محمد فیصل کامران

27/08/2023

سرگودھا: تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا ،

نور حیات کالونی کا رہائشی زین العابدین سبزی منڈی جا رہا تھا کہ راستہ میں ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے اسے ٹکر دے ماری جس سے جان کی بازی ہار گیا، زرائع

27/08/2023
27/08/2023

نگران وزیرِ اعظم نے اجلاس کو کل تک ملتوی کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اور پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی

جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، وزیرِ اعظم

ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے، وزیرِ اعظم

ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِاعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، وزیرِ اعظم

متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں وزیرِ اعظم

میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے، وزیرِ اعظم

اگر میرے کمرے کا ایئر کنڈیشنر بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں، وزیرِ اعظم

بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزراء اعلی کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی، وزیرِ اعظم*

تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں، وزیرِ اعظم

بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان جلد از جلد پیش کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

27/08/2023

*کوٹ مومن میں دفتر ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن فیسکو ڈویژن کا افتتاع کر دیا گیا..*
*جس میں چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان اور ممبر آف بورڈ فیسکو محمد علی رانجھا نے شرکت کی..*
*اس موقع پر انہوں نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا..*

*محمد اکرام رضا..*
*روز نیوز کوٹ مومن*

*سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بہت بڑی کارروائی*  *سرگودھا:25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد**سرگودھا 20...
17/05/2023

*سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بہت بڑی کارروائی*

*سرگودھا:25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد*

*سرگودھا 20 کلو ہیروئن اور افیون سمگلنگ کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر گرفتار*

*عالمی مارکیٹ میں ایک کلو ہیروئن کی مالیت تقریباً 88000 USD جبکہ افیون کی مالیت تقریباً 15000 USD بتائی جاتی ہے*

*سرگودھا ڈرگ ڈیلر علی سلمان اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا رہائشی ھے*

*سرگودھا گشت پر معمور ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشکوک گاڑی کو مخبر کی اطلاع پر روکا تو منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ھوئی*

*سرگودھا ڈرگ ڈیلر کے نیٹ ورک میں شامل ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپے جاری ہیں*

-----
ترجمان سرگودھا پولیس

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے زیر تعمیر سکوئش کمپلیکس کا کام بروقت مکمل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو 20 یوم کی ڈی...
17/05/2023

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے زیر تعمیر سکوئش کمپلیکس کا کام بروقت مکمل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو 20 یوم کی ڈیڈ لائن ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم سے ملحقہ زیر تعمیر سکوائش کمپلیکس کا اچانک معائنہ کیا تو وہاں تعمیراتی کام روکا ہوا تھا جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس طارق محمود اور ٹھیکیدار کو موقع پر طلب کیا۔ انہوں نے تمام کام مکمل کرنے تک ٹھیکیدار کو ہر قسم کر ادائیگی کو روکنے کے احکامات جاری کیے۔ انہیں بتایا گیا کہ سکوائش کمپلیکس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ صرف فرش اور شیشے کے دروازے لگانے کا کام باقی ہے۔ کمشنر نے سی او ایم سی طارق پرویا کو روانہ کی بنیاد پر ہونے والے کام کی رپورٹ نہیں دینے کی بھی ہدایت کی۔
# govt of the Punjab
# chief Secretary Punjab
# dgpr Punjab

17/05/2023

*سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے*

*سرگودھا: انعام اور سرٹیفکیٹ وصول کرنے والوں میں انسپکٹر راؤ عارف، سب انسپکٹر فاروق حسنات، سب انسپکٹر عنصر عباس، سب انسپکٹر آصف سلطان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عرفان شامل*

*سرگودھا:آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیشلز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ڈی پی او*

*سرگودھا:اچھی کارکردگی پر انعام دینا ایک اچھی روایت ہے جس سے فورس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ڈی پی او سرگودہا*

-----

ترجمان سرگودھا پولیس

17/05/2023

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے 5 سیکشن آفیسرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن

سیکشن آفیسر محکمہ ٹرانسپورٹ نشتر رحمان لودھی کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا

سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خالد محمود کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا

سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سیدہ زینب حسین کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ہیومن رائٹس تعینات کردیا گیا

سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ رابیلا شاہین کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیا

سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ محمد خالد یوسف کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا

09/05/2023

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب

پنجاب کے 6 ہسپتالوں کے نام تبدیل کردیئے گئے، نوٹیفیکیشن

ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کا نام تبدیل کرکے الائیڈ ہسپتال ٹو رکھ دیا گیا

گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد کا نام تبدیل کرکے فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا نام تبدیل کرکے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا نام تبدیل کرکے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ نا نام تبدیل کرکے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کا نام تبدیل کرکے راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا

09/05/2023

سرگودھا /
چئیر مین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل
سرگودھا ۔
کلب روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے احتجاج ۔
کارکن کلب روڈ پر جمع ہونا شروع ۔
سرگودھا ۔
کارکنوں کو کلب روڈ میں پہنچنے کی ہدایت ۔

09/05/2023

ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا رکھ دیا گیا

کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کا شہر بھر کادورہ ‘ شہریوں کا والہانہ استقبال ‘ پھولوں کی پتیاں نچھا...
08/05/2023

کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کا شہر بھر کادورہ ‘ شہریوں کا والہانہ استقبال ‘ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔کمشنر نے ڈیری روڈ ‘ واٹر سپلائی روڈ ‘ قربان چوک اور اسلام پورہ کے پیچ ورک کے حوالے سے موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد او رسی او ایم سی طار ق پرویا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر کو بتایاگیا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کے پیچ ورک کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں اور پیچ ورک دو روز میں شروع ہو جائیگا۔ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ اندرون شہر کی مصروف شاہراہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں ۔ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی سے شہریوں نے ملاقات کر کے ان سڑکوں کے پیچ ورک کی استدعا کی تھی جس پر کمشنر نے سی او ا یم سی او کو پیچ ورک فوری کروانے کے احکامات جاری کئے ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی جب ان سڑکوں کو موقع پر معائنہ کیلئے پہنچے تو علاقہ مکینوں او رخصوصا دکانداروں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نجھاور کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
# chief minister Punjab
# chief Secretary Punjab
# dgpr Punjab
٭٭٭٭٭

واٹر سپلائی روڈ پر مرمت وتعمٻر کاکام جاری۔
08/05/2023

واٹر سپلائی روڈ پر مرمت وتعمٻر کاکام جاری۔

08/05/2023

محکمہ سکول ایجوکیشن/ تقرروتبادلے

پنجاب کے 6 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن تبدیل کرنے کے احکامات جاری، نوٹیفیکیشن

محمد طاہر منصور کو سی ای او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا

سی ای او چینوٹ ظفر عباس کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر کو سی ای او ایجوکیشن چینوٹ تعینات کر دیا گیا

سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد افتخار خان کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

کاشف ضیاء کو سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

سی ای او ایجوکیشن قصور جاوید اقبال بابر کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

محمد انور ندیم کو سی ای او ایجوکیشن قصور تعینات کر دیا گیا

سی ای او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کوثر حسین شاہ بخاری کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

محمد ادریس کو سی ای او ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا

سی ای او ایجوکیشن گجرات محمد اورنگزیب کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

ڈاکٹر سیف اللہ سیفی کو سی ای او ایجوکیشن گجرات تعینات کر دیا گیا

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Sargodha

Show All