MaryamTariq

MaryamTariq Digital Marketing

13/10/2023

*بے شک گُناہ کرنے سے دل کالا ہو جاتا ہے اور دل کی سیاہی کی علامت اور پہچان یہ ہےکہ گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی اطاعت کی سعادت نہیں ملتی اور نصیحت اَثر نہیں کرتی..!!*

جب تک الفاظ تحریروں سے نکل کر عمل میں شامل نہیں ہوں گے نہ دل بدلے گا اور نہ دل کی دنیا..!!

Jumma mubarik ❣️
06/10/2023

Jumma mubarik ❣️

05/10/2023

🥀 _*میرے الفاظ*_ 🥀

زیادہ سوچنا انسان کو ختم کر دیتا ہے بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو جو اتنی بڑی کائنات کو رنگوں سے بھر سکتا ہے تو کیا اسے تم نظر نہیں آتے؟
کیا اسے تمہاری بے بسی نظر نہیں آتی؟
تمہیں کیا ایسا لگتا ہے کہ وہ تمہیں بے یارو مددگار چھوڑ دے گا کیا وہ تمہاری زندگی ایسے ہی بے رنگ رہنے دے گا؟
بس اپنے رب العالمین پر یقین رکھو بلکہ یقین کامل رکھو ان شاءاللّٰہ وہ تمہاری زندگی بھی تمہارے پسندیدہ رنگوں سے بھر دے گا وہ تمہاری ہر دعا پر کُن فرما دے گا....۔۔۔۔۔آمین

انشاء اللہ ۔۔

سلامت رہیں ۔۔

04/10/2023

I've received 2,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

دعائیں کیسے اکٹھی ہوتی ہیں۔چپکے چپکے کسی کے کام آنامحبت جتاناکسی کو جگہ دیناحوصلہ دینامصیبت میں کسی کے پاس ہونااپنی خواہ...
02/10/2023

دعائیں کیسے اکٹھی ہوتی ہیں۔
چپکے چپکے کسی کے کام آنا
محبت جتانا
کسی کو جگہ دینا
حوصلہ دینا
مصیبت میں کسی کے پاس ہونا
اپنی خواہش چھوڑ کر دوسروں کی پوری کرنا،
یہ چھوٹی چھوٹی باتیں انسان کے لیے بہت سی دعائیں اکٹھی کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔۔۔
کر بھلا، ہو بھلا

صلی اللہ علیہ وسلم❤️صلی اللہ علیہ وسلم❤️
29/09/2023

صلی اللہ علیہ وسلم❤️صلی اللہ علیہ وسلم❤️

28/09/2023

Don't forget to set alarms and stay organized! Prioritize your tasks and have a productive day. 💪

Read yourself not people ....💫💞اپنے آپ کو پڑھنا شروع کر دیں ۔۔۔۔ لوگوں کو نہیں ۔۔۔ جس دن ہم یہ بات سمجھ گئے ہماری آدھی پ...
27/09/2023

Read yourself not people ....💫💞

اپنے آپ کو پڑھنا شروع کر دیں ۔۔۔۔ لوگوں کو نہیں ۔۔۔

جس دن ہم یہ بات سمجھ گئے ہماری آدھی پریشانیاں دور ہو جائیں گی ۔۔۔

ہم لوگوں پر تو انگلی اٹھا رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ کیا کبھی ہم نے خود کے بارے میں سوچنا چاہا یا نہیں ،؟؟

اسلئے پہلے خود کو پڑھنا سیکھیں ۔۔۔۔ خود کو پڑھنا آگیا تو لوگوں کو پڑھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔۔۔

سلامت رہیں ۔۔

خوش رہیں ،،خوشیاں بانٹیں ۔۔

مریم طارق ۔۔

26/09/2023

ڈیجیٹل مارکیٹر کام کرنے کے لیے سیڑھی کیوں لایا؟

کیونکہ انہوں نے سنا ہے کہ اعلیٰ CTR تک پہنچنے کا بہترین طریقہ (کلِک تھرو ریٹ) صفوں پر چڑھنا تھا! 😄📈

ڈیجیٹل مارکیٹرز اس کو اچھے سے سمجھ سکتے ہیں ۔۔😅

26/09/2023

*💖حسن ظن*

🌀آج کل مصروفیت کے باعث کئی باتیں ذہن سے محو ہو جاتی ہیں۔
فلاں سے تعزیت کرنی تھی، فلاں کو پوچھنا تھا ۔
کوئی تذکرہ کر دے تو اچانک یاد آ جاتا ہے۔

🍂مجھے خیال گزرا اسی طرح ہم کئ بار کسی سے خفا ہو جاتے ہیں کہ اس نے ہمارا خیال نہیں کیا
*🔸لیکن ہو سکتا ہے وہ بھی ایسے کسی مصروفیت کا شکار ہو۔*
*🔸یا کسی مسئلے میں الجھ کے چیزوں کو بھول جاتا ہو۔*

💝🩵اسی لیے حسن ظن بہت پیاری چیز ہے یہ بندے کے دل کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور تعلقات بہتر کرتی ہے۔

مریم طارق

25/09/2023

کچھ بھی لکھیے!✍️

کوئی جملہ ، اپنی کوئی عادت، کوئی حماقت ، کوئی واقعہ ، کچھ اچھا ، کچھ مثبت ، کوئی شعر یا جو کچھ کاپی کیا ہوا
پیسٹ کردیں۔۔۔۔۔ 🥰❤️
آجائیں سب احباب پوسٹ پر

24/09/2023
کونٹینٹ کو وائرل کرنا کچھ مشقت اور ذہانت مطلب کرتا ہے. ذیادہ تر افراد اپنا کونٹینٹ وائرل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں. یہاں ک...
23/09/2023

کونٹینٹ کو وائرل کرنا کچھ مشقت اور ذہانت مطلب کرتا ہے. ذیادہ تر افراد اپنا کونٹینٹ وائرل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں. یہاں کچھ طریقے ہیں جن کا آپ استعمال کرکے اپنے کونٹینٹ کو وائرل کرسکتے ہیں:

1. **اچھا کونٹینٹ بنائیں:** پہلے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اچھی اور متاثر کن کونٹینٹ تخلیق کریں. مواد معیاری اور دلچسپ ہونا چاہئے.

2. **اپنے نشریاتی میڈیا پر شیئر کریں:** اپنے کونٹینٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں. یہ اپنے دوستوں اور پیاروں تک پہنچانے کا ایک طریقہ ہوتا ہے.

3. **ہیش ٹیگس استعمال کریں:** اپنے کونٹینٹ کے ساتھ مناسب ہیش ٹیگس استعمال کریں تاکہ وہ زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے.

4. **کونٹینٹ کو شئیر کرنے کے لئے دوسروں کو متاثر کریں:** اپنے دوستوں اور پیاروں سے کہیں کہ وہ آپ کے کونٹینٹ کو شئیر کریں اور اس کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے میں آپ کی مدد کریں.

5. **ٹرینڈز کا ساتھ دیں:** موجودہ ٹرینڈز کے ساتھ جا کر کونٹینٹ تخلیق کریں، جس سے آپ کے کونٹینٹ کی وائرلیٹی میں اضافہ ہو سکتا ہے.

6. **یوٹیوب، ٹویٹر، انسٹاگرام، اور دیگر پلیٹفارمز پر شیئر کریں:** اپنے کونٹینٹ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹفارمز پر شیئر کریں تاکہ زیادہ لوگ اسے دیکھ سکیں.

7. **معلوماتی اور تفریحی گروپس میں شیئر کریں:** مناسب گروپس میں اپنے کونٹینٹ کو شیئر کریں تاکہ وہ انتہائی دلچسپ لوگوں تک پہنچے.

8. **وائرل مارکیٹنگ کا استعمال کریں:** وائرل مارکیٹنگ کی گسترش کے لئے مخصوص ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز کا استعمال کریں.

یاد رہے کہ وائرل ہونا ایک ایسی چیز ہوتی ہے جو کچھ کچھ وقت اور قسمت کی بات ہوتی ہے. آپکے کونٹینٹ کو وائرل کرنے کی کوشش کرتے وقت توجہ، قابلیت، اور استقلال پسندی کام آتی ہے.

اس پوسٹ کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ آپکی وجہ سے ان ک بھی فائدہ ہو ۔۔

سلامت رہیں ۔۔

مریم طارق

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔ ❤️
22/09/2023

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔ ❤️

آپ نے کبھی جھانواں استعمال کیا ہے پنجابی میں "چانواں" اور اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔یہ پتھ...
21/09/2023

آپ نے کبھی جھانواں استعمال کیا ہے پنجابی میں "چانواں" اور اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔
یہ پتھر پاؤں کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتا ہے۔

ہمارے ہاں فارغ اور بےوقوف شخص کو بھی جھانواں بولا جاتا ہے۔جھانواں بہت ہی کم قیمت چیز ہے۔ پچاس یا سو روپے میں اچھا خاصا بڑا جھانواں مل جاتا ہے۔

جھانواں کھردرا پتھر ہے۔ یہ تراش خراش یعنی grooming کے عمل سے نہیں گزرا۔ اگر اس کی گرومنگ ہوئی ہوتی تو یہ 50 روپے کا نہ بکتا۔
یہ لوگوں کے پاؤں کی میل اتارنے کیلیے استعمال نہ ہوتا۔ اور اس کا مقام واش روم نہ ہوتا۔
جو لوگ grooming کے عمل سے نہیں گزرتے اور وقت کے ساتھ اپنے آپ کو polish نہیں کرتے وہ بھی جھانوے کی طرح بہت سستے بکتے ہیں۔ معاشرے میں انکی کوئی قدر نہیں ہوتی۔
اپنے آپ کو groom کریں ہر لمحے اپنے ہنر کو پالش کریں۔ نئے ہنر سیکھیں۔ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کریں





اسلام علیکم ۔۔صبح بخیر 💫❤️
21/09/2023

اسلام علیکم ۔۔
صبح بخیر 💫❤️

❤️
20/09/2023

❤️

19/09/2023

اسلام علیکم

اکثر لوگوں کا مارکیٹرز سے پوچھا جانے والا سوال "روزانہ پوسٹس تو ہم بھی اپلوڈ کرسکتے ہیں اور پوسٹ بوسٹ بھی کرسکتے ہیں تو انہیں مارکیٹر کی کیا ضرورت" ؟

پہلی بات آپ روزانہ پوسٹس اپلوڈ کر بھی لیں تو کیا آپ کو یہ پتہ ہے آپ کے بزنس کے مطابق کونسا کانٹینٹ آپ نے اپلوڈ کرنا ہے؟؟ کیا آپ کو یہ پتہ ہے آپ کو اپنی آیڈئینس کیسے انگیج رکھنی ہے یا آپ کے پیج/ پروفائل پر پوسٹس اپلوڈ کرنے سے آپ کو کتنا فائیدہ ہو رہا ہے؟

یہ ساری چیزیں صرف ایک مارکیٹر کو پتہ ہوتی ہیں کونسا اور کس بزنس کےلئے کونسا کانٹینٹ اپلوڈ کرنا ہے کیسے آپ کی آڈئینس کو آپ کے ہیج سے جوڑ کے رکھنا ہے اور کونسے کانٹینٹ کو اپلوڈ کرنے سے آپ کے پیج کی ریچ میں اضافہ ہوگا اور نئے لوگ آپ کے کاروبار سے جڑیں گے صرف یہی نہیں کب سٹریٹجی بدلنی ہے اور کونسی استعمال کرنی ہے یہ ایک مارکیٹر کو پتہ ہوتا ہے

جہاں تک بات ہے ایڈز کی آپ پوسٹ بوسٹ کرلیں لیکن اس کے لئے کونسی آڈئینس سلیکٹ کرنی ہے کتنا بجٹ لگانا ہے یہ ایک مارکیٹر کو پتہ ہوتا ہے ۔

ایڈز چلانے کا پروفیشنل طریقہ ایڈز مینیجر سے جو کہ صرف ایک مارکیٹر جانتا ہے۔

📝مقدس فاطمہ
Muqaddas Fatima

19/09/2023

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو صبح کے اجالے اور رات کے اندھیرے کا بنانے والا ہے۔
صبح بخیر

18/09/2023

جب تک آپ خود کو چیلنج نہیں کرتے، بات نہیں بننے والی

آپکو سمجھنا ہے کہ،

- آپکو زمہ داری ُاٹھانی ہے
- آپ نے ہنر سیکھنا ہے
- آپ نے سیکھنے کے بعد ُاس کام میں ماہر بننا ہے
- انگریزی کی کہاوت ہے “practice makes one perfect”
- کامیابی راتوں رات نہیں ملتی
- صبر کا پھل میٹھا
- اپنے competition کو مکمل study کریں
- نیت اچھی رکھیں، دوسروں کی کامیابی میں خوش ہوں
- صدقہ، خیرات دینے کی عادت ڈال لیں، ایسے جیسے آپکو کھانا کھانے، سونے کی عادت ہے
- والدین کی، لوگوں کی دعائیں لیں
- آمدنی کے مختلف طریقے ڈھونڈیں
- کامیاب لوگوں کی صحبت اختیار کریں
- نماز پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت کیا کریں
- ﷲ سے ایسے مانگیں، جیسے مانگنے کا حق ہے

ﷲ ہم سب کو کامیاب کریں
آمین

انشاء اللّہ
Post Credit Hisham Sarwar

Whatsapp ki new update..
18/09/2023

Whatsapp ki new update..

18/09/2023

سورج مکھی وفا کا پیکر ہے، اپنے محبوب کی محبت میں اسقدر مبتلا ہے کہ اگر محبوب سے منہ موڑا تو زندگی ختم اور یہی کامل ایمان کی سب بڑی نشانی ہے.
‏" اختر لقلبِـك ما يليـق بحُسنِـه "
اسی بات کا درس قرآن مجید نے سورت التعلیم اور سورت السوال یعنی سورہ فاتحہ میں دیا "ایاک نعبد وایاک نستعین"
رب کی اطاعت میں جو گزرے یہی زندگی ہے ,🌻 جیسےسورج مکھی کا پھول سورج کے تابع رہتا ہے ویسے ہی یہ دل تیری اطاعت کا پابند رہے ۔ آمین یا رب العالمین.

*بخیرزندگی بخیرایمان*

15/09/2023

اسلام علیکم

آج کچھ باتیں اپنے پلے باندھ لیں۔
آپکے ماں باپ کے علاوہ آپکا کوئ مخلص نہیں ہے۔ کوئ گرم توے پر بیٹھ کر قسم کھائے، نہ مانیں۔
اپنی success شئیر نا کریں، اور کردیں تو اتنا جِگرا رکھیں کہ دس نامور لوگوں کے پاس آپکا ساتھ دینے کے علاوہ کوئ چارہ نہ ہو۔
تب تک "خیر ہے، کوئ بات نہیں" مت کہیں جب تک اگلا بندہ مانتا نہیں ہے کہ اسنے غلطی کی۔
سچ کا ساتھ اسلیے نہ دیں کہ reach ملے گی اور اسلیے نہ چُپ کریں ، کہ بعد میں یہ آپکو دھر لیں گے، کوئ آپکا کُچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
اپنی territory کے شیر بنیں، نا کہ گیدڑ۔ منہ سے نکلوائیں کہ غلطی ہوئ ہے ہم سے۔
کسی نامور کو اپنی سٹوری جا جا کر مت بتائیں، آپ کامیاب ہیں، یہ آپکو پتہ ہے، لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا پے، لوگ بتا دیں گے۔
اپنے آپ پر فخر محسوس کریں کہ آپ حق کے ساتھ ہیں۔
مینٹورز کی کامیابیوں سے انسپائر ہونا چھوڑ دیں، اور انکو والد صاب، مرشد بنانا بند کریں۔
ایوینٹس پر ایوارڈز دینے اور ملنے والوں کو خلائ مخلوق سمجھنا چھوڑ دیں۔ ان سے بڑے لوگ بہت خاموشی سے بڑے کام کر رہے ہیں۔
خود کو ڈیمیج مت ہونے دے کسی کی آلودہ باتوں سے، آپ اپنے لیے ہیں، کسی نے بنایا نہیں ہے تو کسی کی وجہ سے ٹوٹنے مت دیں، تھوڑا لڑکھڑائے ہیں تو وہیں لیٹ جائیں، آنکھیں بند کرلیں، اور پھر شیر کی طرح اٹھیں۔
آپ حالات کے مُخالف ہیں تو اظہار کرتے وقت اپنے الفاظ اور تربیت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
اپنی رائے کی اہمیت جانیں، کیونکہ فرق پڑتا ہے۔
اپنے مخلص لوگوں کو پہچانیں ، انکو ہر رگ سے واقف کریں، لیکن اپنی دُکھتی رگ کا پتہ کسی کو نہ دیں۔
اس بات پہ بیوقوف بننا چھوڑ دیں کہ آپکی کامیابی سے ساری دنیا خوش ہی ہورہی ہے۔
شاٹ آؤٹ ملنے کے بعد بھی اگر پرسن آپکو اس قابل نہیں لگ رہا کہ اسے فالو کریں، تو مت کریں خُدارا۔
اپنے کہے پر فخر کریں اور ڈٹے رہیں۔
ساتھ دیں
Copied

15/09/2023

دعاؤوں کا رنگ نہیں ہوتا لیکن جب یہ رنگ لاتی ہیں تو زندگی میں رنگ بھر جاتے ہیں ۔

میرے لیے دعا ہی کرتے جائیے ۔۔!!
اللہ تعالیٰ سب کی جائز خواہشات پوری فرمائے آمین ثم آمین۔۔ ❣️

14/09/2023

تھوڑی سی تکلیف دے دیں خود کو، بڑی تکلیفوں سے بچ جائیں گے،
آج سے سیکھنے کی ٹھان لیں، اللہ کرے سی چنگیاں،مک ویسن تنگیاں ۔۔۔ 😂

13/09/2023

آپ کے گھر میں دعوت تھی۔ مہمان بچہ دوڑتا ہوا آیا اور اس نے آپ کا بہترین گلدان اٹھا لیا۔ اسے وہ بہت پسند آیا تھا۔ اگلے ہی لمحے ڈیڑھ فٹ کا گلدان اس سے ہاتھ سے چھوٹ کر چکنا چور ہو چکا تھا۔ آپ کا بھی ضبط کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا،
"ارے! یہ کیا کیا؟ آرام سے نہیں بیٹھ سکتے تھے؟" فرش پہ سفید پتھر بکھرے پڑے تھے اور آپ کے دل کے ذرے بھی۔
امتحان کا وقت ختم ہو چکا تھا۔ استاد نے جھٹ پہلی قطار میں بیٹھے طالبعلم سے پرچہ کھینچا۔
"سر! ایک منٹ۔" وہ خطا ہوتے اوسان کے ساتھ بولا۔
"کس قسم کے انسان ہو؟ ذرا اوقاتِ کار کا نہیں پتہ؟ چھوڑ دو! تمہیں لکھ کر بھی کچھ نہیں مل جانا!"
آپ ساس ہیں اور نئی نویلی بہو بہت شوق سے کچھ بنا کے لائی ہے۔ پہلے لقمے پہ ہی آپ کی پیشانی شکن آلود ہو چکی ہے، "اتنی مرچیں ڈالتی ہو؟ یہی سکھا کے بھیجا گیا ہے؟"

ہم لوگوں کے لیے یہ کہہ دینا کس قدر آسان ہے کہ "میں تو دل کی بہت صاف ہوں۔ کچھ بھی اندر نہیں رکھتی، سب منہ پہ کہہ دیتی ہوں۔ سب کو سمجھنا ہو گا، میں تو ایسی ہی ہوں۔"
کاش کہ آپ کو معلوم ہوتا کہ آپ خود کو صاف رکھنے کے لیے اندر کا جو زہر دوسروں پہ پھینکتے ہیں وہ کس طرح عفریت بن کر دوسروں کے پیچھے لگ جاتا ہے۔ وہ ننھا بچہ عمر بھر یہی سمجھتا رہے گا کہ اس کی وقعت ایک گلدان سے بھی کم ہے۔ وہ ہمیشہ نقصان اور ماں باپ کی شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔
وہ طالبعلم آپ کے الفاظ کا خنجر اپنے سینے میں ہمیشہ گھونپا ہوا محسوس کرے گا۔ نہ جانے کتنے ہی بہتے ہوئے آنسوؤں نے کتنے ہی خوابوں کا عکس دھندلا دیا ہو گا۔
کاش کہ آپ کو معلوم ہوتا کہ آپ نے کس نرم و نازک رشتے کو فقط وقتی ذائقے کی خاطر یوں سفاکیت سے پٹخ کر دے مارا ہے۔ ایک پھول مسلا ہے کس کی کسک شاید کبھی زائل نہ ہو۔

موسیٰ علیه السلام کو یوشع بن نون بتانا بھول گئے تھے کہ مچھلی پیچھے کہیں کھو گئی ہے۔ انہیں کتنی ہی دیر مزید آگے چلنا پڑا تھا۔ انہیں ہر ممکن حق تھا کہ معلوم ہونے پہ ساتھی پہ برستے، اندر کا غبار نکال کر "دل صاف کر لیتے۔" مگر انہوں نے کہا تو بس اتنا ہی،
"اسی کی تو ہمیں تلاش تھی!"
پھر الٹے قدموں لوٹ گئے۔

ابھرتے ہوئے سورج کو ڈرا دینا، پھوٹتی ہوئی کونپل کو دہلا دینا اور بارش کے پہلے ہی قطرے پہ برس پڑنا ___ یہ جرم ہے۔ مجھ سے پوچھیے تو کسی شاہین کے پَر کتر لینا اور کسی نونہال کی آنکھ سے مستقبل چُرا لینا سب سے بڑا ظلم ہے، سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ کبھی سوچا بھی ہے کہ آپ بڑے اگر ہو گئے ہیں، اس میں چھوٹوں کا کیا قصور ہے؟ نجانے ملت کے کتنے ہی شاہین، کتنے ہی شیر جوان، کتنے ہی سائنس دان اور کتنے ہی مسیحا آپ کے الفاظ کی بھینٹ چڑھ کے بننے سے پہلے ہی معدوم ہو گئے۔ امت کو کتنے ہی اماموں کی ضرورت تھی مگر آپ نے پنگھوڑوں میں دم لے لیا ان کا۔
ہر ننھا بچہ چلنے کی کوشش میں سو بار لڑکھڑاتا ہے۔ ہر عقاب پہلی پہلی اڑان میں ڈولتا ہے، ڈگمگاتا ہے۔ ہر ننھا طالبعلم بھولتا ہے، جھجھکتا ہے۔ زندگی کے ہر نئے موڑ پہ ہر فرد بےشمار غلطیاں کرتا ہے۔ آپ کو اسے ڈانٹنے کا حق دیا تو کس نے؟
مجھے آج تک اپنی ہسپتال میں ہاؤس جاب کا وہ واقعہ نہیں بھولتا۔ ایک مریض کے پاؤں کا ناخن انفیکشن کی وجہ سے نکانا ضروری تھا۔ میں مائنر آپریشن تھیٹر کے اسسٹنٹ سے طریقہ سیکھنے آئی تھی مگر وہ مجھے زبانی طریقہ بتا کر کام سے چلا گیا۔ میں نے اپنی سی کوشش کی مگر نکل نہ پایا۔ مارے پشیمانی کے پیشانی بارہا ٹپکی۔ دل شرمندگی میں ڈوب گیا کہ مریض کیا سمجھے گا ڈاکٹر کو آتا ہی نہیں۔ کچھ دیر بعد اسسٹنٹ آیا اور جھٹ سے ناخن نکال دیا۔
مریض بولا، "اب تو بہت آرام سے نکل گیا ہے۔"
اس کے والد صاحب فوراً کہنے لگے، "کوئی بات نہیں بیٹا۔ آپی کا بھی دل ہے، اسے بھی درد ہوتا ہے۔"
میرا دل آج تک اس ایک جملے کے احسان کا بار نہیں اٹھا سکا۔ آج بھی ہاتھوں میں جو اعتماد ہے اس میں اس جملے کا بہت حصہ ہے۔

کتنا ہی اچھا ہو کہ ہر کوئی یونہی سوچے۔ کیا ہو کہ ہم بھی فرعون کی بجائے موسیٰ بن کے جی سکیں!

ڈاکٹر مریم خالد
ٰ_علیه_السلام (6)
#طائرِحرم

Way of life 🧬
12/09/2023

Way of life 🧬

Caption dain ?? 🥰
10/09/2023

Caption dain ?? 🥰


07/09/2023

زندگی گزارنے کے لیے بڑا حوصلہ،
بڑا دل اور اعلیٰ ظرف چاہیے
تا کہ جب کوئی ہمارے سامنے ہمارے
خوابوں کو جی رہا ہو تو ہمارے پاس انہیں
سراہنےکے لیے لفظ کم نہ پڑ جائیں
کسی کو وہ دعا دینے سے دل نہ گھبرائے
جو دعائیں ہمارے حق میں قبول نہیں ہوئیں...!!

06/09/2023

آجکل جو حالات چل رہے ہیں ؟؟

میری تمام مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ اپنے گھر کے مردوں سے خواتین اور خواتین سے مرد حضرات بلا وجہ نہ الجھیں ۔۔

بے جا فرمائش کو ختم کر دیں جمنے والوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں کہ وہ کچھ غلط کرنے پر مجبور ہو جاۓ ۔۔

کم کھائیں ،سادہ پہنیں اوڑھیں ،،

کمپرومائز کریں اور خوشحال رہیں ،،انہیں زہنی مریض نہ بنائیں ،،

اللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔۔❣️

مریم طارق

Salute to those who sacrifice their life's for our safe future.Happy Defence Day 🇵🇰
06/09/2023

Salute to those who sacrifice their life's for our safe future.
Happy Defence Day 🇵🇰

05/09/2023

آج کی خوبصورت بات

:"زندگی کے ہر رنگ کو اپنے دل میں سموا لیں اور ہر لمحے کو خوشی سے گزاریں۔

خوابوں کی پیروی کریں اور خود کو اپنے اہداف کی طرف قدم بڑھانے کا وعدہ کریں۔

آج کو خوبصورتی سے گزاریں اور کل کی روشنی کا انتظار کریں۔ 🌟"

مریم طارق

04/09/2023

"ہر سو موار ایک نئی شروعات ہے۔

🌟 پچھلے ہفتے کی پریشانیوں اور شکوک و شبہات کو پیچھے چھوڑ دیں۔

آج اپنے خوابوں پر توجہ مرکوز کریں اور ان کے قریب ایک قدم بڑھائیں۔

آپ کو یہ موقع مل گیا ہے! 💪


03/09/2023

Good morning!

It's Sunday, a perfect day to relax, recharge, and enjoy some leisure time.

Whether you're spending it with family, pursuing a hobby, or simply taking it easy, make the most of this day. 😊



02/09/2023

مثبت رہیں زندگی آسان۔ ہوجاۓ گی ۔۔۔🌹

01/09/2023

🕌 الحمدللہ! برکت والا جمعہ آیا ہے، جس کی محبت اور سکون کا احساس ہمیں ہر بار نئی امیدیں دیتا ہے۔ یہ روز عبادت، تفکر، اور دوسروں کی مدد کا وقت ہوتا ہے۔

🤲 آپ اپنی دعاؤں میں خوشیاں منگیں اور دنیا اور آخرت کی برکتوں کی پرواہ کریں۔
🌄 جمعہ کا دن تخصیصی طور پر معنوی طور پر ترقی کرنے اور دل کی پیس اور سکون کی تلاش کرنے کا وقت ہے۔
🤝 دوسروں کے ساتھ محبت اور احترام کا اظہار کریں، اور ان کی مشکلات میں مدد کریں۔

آپ کے لئے جمعہ کی دعاؤں کے ساتھ، یہ دن برکت، امن، اور ایمان سے بھرا ہوا ہے۔ اللہ سے برکتوں کی دعاؤ کریں اور امید کریں کہ وہ آپ کی دعاؤں کو قبول کریں۔

#عبادت #محبت #دعاؤ #سکون #الحمدللہ

زندگی 10% ہے جو ہمارے ساتھ ہوتا ہے اور 90% ہم اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔... Goood morning 😍🌹Sargodha 10:08AMThursday
31/08/2023

زندگی 10% ہے جو ہمارے ساتھ ہوتا ہے اور 90% ہم اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔... Goood morning 😍🌹

Sargodha
10:08AM
Thursday

Goood morning 😍🌹.
30/08/2023

Goood morning 😍🌹.


Address

Sargodha
40100

Telephone

+923107834026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MaryamTariq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MaryamTariq:

Videos

Share


Other Digital creators in Sargodha

Show All