دکھ درداور بیماریوں کاعلاج

دکھ درداور بیماریوں کاعلاج روحانی علاج

11/12/2023

خود کو قرآن مجید میں ڈھونڈیں. انتہائی​ دلچسپ اور سبق آموز
ميں قرآن ميں کہاں ہوں ؟
-------
ایک درویش صفت مومن ايک دن کہیں بيٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے يہ آيت پڑھی
لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (سورۃ انبياء 10)
(ترجمہ) ”ہم نے تمہاری طرف ايسی کتاب نازل کی جس ميں تمہارا تذکرہ ہے، کيا تم نہيں سمجھتے ہو“۔
وہ چونک پڑے اور کہا کہ ذرا قرآن مجيد تو لاؤ۔ اس ميں، ميں اپنا تذکرہ تلاش کروں، اور ديکھوں کہ ميں کن لوگوں کے ساتھ ہوں، اور کن سے مجھے مشابہت ہے؟
انہوں نے قرآن مجيد کھولا، کچھ لوگوں کے پاس سے ان کا گزر ہوا، جن کی تعريف يہ کی گئی تھی
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ o وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ o وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ِ (الذريٰت-17،18،19)
(ترجمہ) ”رات کے تھوڑے حصے ميں سوتے تھے، اور اوقات سحر ميں بخشش مانگا کرتے تھے، اور ان کے مال ميں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا“۔
کچھ اور لوگ نظر آئے جن کا حال يہ تھا،
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (السجدہ۔ 16)
(ترجمہ) ”ان کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہيں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُميد سے پکارتے ہيں۔ اور جو (مال) ہم نے ان کو ديا ہے، اس ميں سے خرچ کرتے ہيں“۔
کچھ اور لوگ نظر آئے جن کا حال يہ تھا،
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا (الفرقان۔ 64)
(ترجمہ) ”اور جو اپنے پروردگار کے آگے سجدہ کرکے اور (عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتيں بسر کرتے ہيں“۔
اور کچھ لوگ نظر آئے جن کا تذکرہ اِن الفاظ ميں ہے،
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاء وَالضَّرَّاء وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (اٰل عمران۔ 134)
(ترجمہ) ”جو آسودگی اور تنگی ميں (اپنا مال خدا کي راہ ميں) خرچ کرتے ہيں، اور غصہ کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہيں، اور خدا نيکو کاروں کو دوست رکھتا ہے“۔
اور کچھ لوگ ملے جن کی حالت يہ تھی،
وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (الحشر۔ 9)
(ترجمہ) ”(اور) دوسروں کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہيں خواہ ان کو خود احتياج ہی ہو، اور جو شخص حرص نفس سے بچا ليا گيا تو ايسے ہی لوگ مُراد پانے والے ہوتے ہيں“۔
اور کچھ لوگوں کی زيارت ہوئی جن کے اخلاق يہ تھے،
وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ (الشوريٰ۔ 37)
(ترجمہ) ”اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حيائی کی باتوں سے پرہيز کرتے ہيں، اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کر ديتے ہيں“۔
اور کچھ کا ذکر یوں تھا،
وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (الشوريٰ۔ 38)
(ترجمہ) ”اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں، اور اپنے کام آپس کے مشورہ سے کرتے ہيں اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں“۔
وہ يہاں پہنچ کر ٹھٹک کر رہ گئے، اور کہا : اے اللہ ميں اپنے حال سے واقف ہوں، ميں تو ان لوگوں ميں کہیں نظر نہيں آتا!
پھر انہوں نے ايک دوسرا راستہ ليا، اب ان کو کچھ لوگ نظر آئے، جن کا حال يہ تھا،
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ o وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوا آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ (سورہ صافات۔ 35،36)
(ترجمہ) ”ان کا يہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئي معبود نہيں تو غرور کرتے تھے، اور کہتے تھے، کہ بھلا ہم ايک شاعر کے کہنے سے کہيں اپنے معبودوں کو چھوڑ دينے والے ہيں؟
پھر اُن لوگوں کا سامنا ہوا جن کی حالت يہ تھی،
وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ (الزمر۔45)
(ترجمہ) ”اور جب تنہا خدا کا ذکر کيا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ايمان نہيں رکھتے انکے دل منقبض ہو جاتے ہيں، اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کيا جاتا ہے تو اُن کے چہرے کھل اُٹھتے ہيں“۔
کچھ اور لوگوں کے پاس سے گزر ہوا جن سے جب پوچھا گيا،
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ o قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ o وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ o وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ oوَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ o حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ (المدثر۔ 47-42)
(ترجمہ) ”کہ تم دوزخ ميں کيوں پڑے؟ وہ جواب ديں گے کہ ہم نماز نہيں پڑھتے تھے اور نہ فقيروں کو کھانا کھلاتے تھے اور ہم جھوٹ سچ باتيں بنانے والوں کے ساتھ باتيں بنايا کرتے اور روز جزا کو جھوٹ قرار ديتے تھے، يہاں تک کہ ہميں اس يقيني چيز سے سابقہ پيش آگيا“۔
يہاں بھی پہنچ کر وہ تھوڑی دير کے لئے دم بخود کھڑے رہے۔ پھر کانوں پر ہاتھ رکھ کر کہا: اے اللہ! ان لوگوں سے تيری پناہ! ميں ان لوگوں سےبری ہوں۔
اب وہ قرآن مجيد کے اوراق کو ا لٹ رہے تھے، اور اپنا تذکرہ تلاش کر رہے تھے، يہاں تک کہ اس آيت پر جا کر ٹھہرے:
وَآخَرُونَ اعْتَرَفُواْ بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُواْ عَمَلاً صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَى اللّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (التوبہ۔ 102)
(ترجمہ) ”اور کچھ اور لوگ ہيں جن کو اپنے گناہوں کا (صاف) اقرار ہے، انہوں نے اچھے اور برے عملوں کو ملا جلا ديا تھا قريب ہے کہ خدا ان پرمہربانی سے توجہ فرمائے، بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے“۔
اس موقع پر اُن کی زبان سے بے ساختہ نکلا، ہاں ہاں! يہ بے شک ميرا حال ہے !!
تو ہم کن لوگوں میں سے ہیں..؟؟؟
سوچئے گا !!
الله پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آسانی عافیت استقامت کے ساتھ ۔ آمین ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

08/12/2023

السلام علیکم
اپنے پوشیدہ امراض کے علاج کے لیے آج رات 10 بجے تک کیلئے رابطہ انباکس کر سکتے ہیں

ٹوٹکےویسے تو آج کل سب کو بہت گھریلو ٹوٹکا علم ہوتا ہے لیکن کچھ خواتین آج بھی سیکھنے کے عمل کو نہیں چھوڑنا چاہتی اور وہ...
06/12/2023

ٹوٹکے

ویسے تو آج کل سب کو بہت گھریلو ٹوٹکا علم ہوتا ہے لیکن کچھ خواتین آج بھی سیکھنے کے عمل کو نہیں چھوڑنا چاہتی اور وہ اپنے گھر بار کو دوسرو ں سے بہتر چلانے کی جستجو میں رہتی ہیں بس انہی خواتین کے لیے میں نے یہ گھریلو ٹوٹکے اکٹھے کیے ہیں۔ یہ گھریلو ٹوکے آپ کے لیے بہت مفید اور کارآمد ثابت ہو ں گے۔
بند گوبھی جب بھی پکائیں، تو دھو کر کاٹیں، کیوں کہ کاٹ کر دھونے سے تمام وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں۔

بینگن کاٹ کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، تو ان کی رنگت سیاہ پڑجاتی ہے۔ اگر انھیں کاٹنے کے بعد نمک ملے پانی میں بھگودیا جائے، تو رنگت تبدیل نہیں ہوگی۔
مٹر، ابلتے ہوئے پانی میںاس کے چند چھلکے ڈالنے سے رنگت اور مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملاکر سبزی پر چھڑک دیا جائے توسبزی ایک ہفتے تک تازہ رہے گی۔
ہاتھوں سے لہسن، دھنیے، پیاز اور مرچوں کی بو دور کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر مل کر دھولیں۔

تھکے ہوئے پیروں کو آرام دینے کے لیے نیم گرم پانی میںلیموںکے چند قطرے شامل کرکے اس میں پاؤں ڈبو دیں۔
اگر ہچکی آرہی ہو، تو لونگ کھالیں یا پھر ایک گلاس پانی پی لیں۔
گلدان کے پانی میں میں اگر صابن کے کچھ ٹکڑے ڈال دئیے جائیں تو پھول دیر تک ترو تازہ رہتے ہیں۔

اگر لیموں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے ہوں، تو ہر لیموں پر موم کا ایک قطرہ ٹپکاکے فریز کردیں۔
اکثر آلو میٹھے ہونے کی وجہ سے سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ میٹھے آلو کاٹ کر پکانے سے قبل لہسن، نمک اور سرکہ لگا کر 45منٹ کےلیے رکھ دیں ۔پکنے کے بعد ذائقہ باکل ٹھیک ہوگا۔
ساگ پکانے سے قبل اگر اسے کھولتے پانی میں ابال لیا جائے، تو لذت بڑھ جاتی ہے۔
تندوری روٹیوں کو تازہ کرنے کے لیے ان پر پانی لگائیں اور گرم توے پر بالکل ہلکی آنچ پر پتیلے سے ڈھک کر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد روٹیاں تازہ ہوجائیں گی۔
سنک کی نالی بند ہوجائے، تو گرم پانی میں کپڑے دھونے کا سوڈا شامل کر کے سنک میں ڈال دیں۔
پھٹکری باریک پیس کر کچن کے کیبنٹس میں رکھیں، تو کیڑے پیدا نہیں ہوتے۔

سرکہ ملے پانی میں سفید ململ کا کپڑا نچوڑ کر گوشت پر پھیلا دینے سے مکھیاں گوشت کے قریب نہیں آتیں۔
صابن کے چند ٹکڑے، سرسوں کے تیل میں گرم کرنے کے بعد لکڑی کے دروازوں اور چارپائیوں کے جوڑوں پر ڈالنے سے چرچراہٹ ختم ہوجاتی ہے۔
الماری، فریج، صندوق کھسکانے کے لیے اس کے اطراف تھوڑا سا ٹالکم پائوڈر فرش پر چھڑک دیں۔
مچھروں سے محفوظ رہنے کے لیے ایک کپ میں تھوڑا سا پانی لیں اور اس میں کافور کے چند ٹکڑے ڈال کر اپنے سرہانے رکھ کر آرام سے سوجائیں۔

اگر سرکہ اور پانی ہم وزن ملاکر اس میں کاٹن بھگو کر سفید فرنیچر صاف کیا جائے، تو داغ دھبے دُور ہوجاتے ہیں۔
کسی بیگ کی زِپ (ZIP) درمیان میں پھنس جائے، تو اس پر موم بتی رگڑیں، زپ ٹھیک ہوکر رواں ہوجائے گی۔
شدید کھانسی، خاص طور پر رات سوتے وقت اورصُبح اٹھنے کے بعد ہو، تو رات سوتے وقت ایک یا دو چٹکی اجوائن منہ میں رکھ کر سوجائیں، پانی بالکل نہ پئیں، اس کا رس یا لعاب باہر نکالیں۔ تین چار دن کے استعمال سے کھانسی سے نجات مل جائے۔
دست وپیچش میں صُبح ناشتے کی جگہ ایک کیلے پر اسپغول چھڑک کر یا تقریباً دو پائو دہی میں ملاکر کھالیں۔ دونوں صورتوں میں اوپر سے پانی نہ پئیں اور نہ ہی دن بھر کھانا کھائیں۔ اگر بھوک تنگ کرے، تو ایک یا دو اچھی کوالٹی کے کینو یا کیلے کھالیں، رات کو ہلکا پھلکا کھانا کھائیں۔ دو تین دن میں افاقہ ہوجائے گا۔
پھٹی ایڑیوں سے نجات کے لیے کینو کے سوکھے ہوئے ایک پائو چھلکوں کو اچھی طرح گرائنڈ کر کے سفوف بنالیں،پھر تقریباً آدھا پائو زیتون یا ناریل کا تیل ملاکر پیسٹ بنا کے کسی ڈبیا میںرکھ لیں۔ رات اور صُبح کو پائوں دھو کرخشک کریں اوریہ پیسٹ لگاکرموزے پہن لیں، تاکہ پاؤںمٹّی سے محفوظ رہیں۔ ہفتہ بھر استعمال سے ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
آٹے اور چینی کو سُرخ چیونٹیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جار میں چند لونگ رکھ دیں۔
مٹّی کی ہانڈی میں اگر سب سے پہلے گُڑ کے چاول پکائے جائیں، تو اس میں نہ صرف لائنیں نہیں پڑیں گی، بلکہ پائیداری کی مدت بھی بڑھ جائے گی۔
پائے صاف کرنے کے لیے ایک کھلے منہ والی دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ دیگچی بھر جائے۔ پانی کو اچھی طرح سے اُبال کر چولھے سے اُتارلیں اور پھر اس میں پائے ڈال دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد دیگچی سے پائے نکال کر چھری کی مدد سے صاف کرلیں۔
پھلوں پر اگر لیموں کا رس چھڑک دیا جائے، تو وہ دیرتک تازہ رہتے ہیں۔
چائے کے داغ پر اسپرٹ لگائیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی اورسرف سے دھولیں۔

*بازاری آئل سے جان چھڑایں*اپنا آئل خود بناہیں۔تیل سرسوں 2 کلو میں ادرک 100 گرام جلا لیں۔جب ادرک جل کر سیاہی ماٸل ہونے لگ...
02/12/2023

*بازاری آئل سے جان چھڑایں*
اپنا آئل خود بناہیں۔
تیل سرسوں 2 کلو میں ادرک 100 گرام جلا لیں۔جب ادرک جل کر سیاہی ماٸل ہونے لگے تو اتار لیں۔ادرک کی لمبی قاشیں بنا کر ڈالیں جب تیل جوش کھانے لگے۔یہ تیل کھانے پکانے میں استعمال کریں۔اعضاۓ رٸیسہ کیلٸے بہترین ٹانک ہے۔۔
تیل سرسوں ایک کلو میں دہی ایک پاٶ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔جب دہی کی پُھٹیاں ہلکی سرخی ماٸل ہونے لگیں ،تو اتار لیں۔تیار ہے۔تیل کی جھاگ اور بُو سب ختم ہو جاۓ گی۔یہ تیل بناسپتی گھی سے ہزار درجے بہتر ہے۔ڈالڈا گھی فقط کیمیکل ہے۔بلکہ یہ صابن کا فارمولہ ہے۔صرف چند کیمیکلز کا فرق ہے۔تجربہ کر لیں۔اگر یہ بات غلط ہے تو یہ بتاٸیں کہ ہر صابن والی فیکٹری گھی کیوں بناتی ہے؟اور ہر گھی والی فیکٹری صابن کیوں بناتی ہے؟
کیونکہ میٹیریل ملتا جلتا ہے۔اس لٸے بقیہ مواد کو ضاٸع نہیں کرتے۔
یہ بنا ہوا تیل کھانے میں استعمال کرنے سے ہزاروں بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔اور کھانے کا ٹیسٹ اور کرارا پن کافی دیر تک قاٸم رہتا ہے۔اعضاۓ رٸیسہ کو طاقت دیتا ہے۔جگر کیلٸیے اکسیر ہے۔۔

*سینے کی بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ*سینے کی بلغم زیادہ تر کھانسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ کھانسی عام طور پر پھیپھڑو...
01/12/2023

*سینے کی بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ*
سینے کی بلغم زیادہ تر کھانسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ کھانسی عام طور پر پھیپھڑوں میں نزلے کی رطوبت کے گرنے کی وجہ سے ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ جمع ہوتی رہتی ہے اور اس میں جراثیم بننے لگتے ہیں جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں، کھانسی جب شدت اختیار کر جائے تویہ رطوبت پھیپھڑوں کی جھلی اور نالیوں میں چلی جاتی ہے اور پھرشدید کھانسی کے ساتھ ساتھ بلغم کا اخراج بھی ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ گردوغبار اور خراچ دار اشیاء کا سانس کی نالیوں میں پہنچنا بھی اس کا سبب بنتا ہے۔
ایسا شخص جو بلغم کے مرض میں مبتلا ہو وہ لوگوں سے کھچاؤ محسوس کرتا ہے۔ ہر وقت کی بلغم کا اخراج اسے اکیلارہنے کا مجبور کر دیتا ہے ۔ بار بار بلغم آنے پر تھوکنے کی وجہ سے اس کے اردگرد رہنے والے افراد اس سے کتراتے ہیں، کیونکہ اس عمل سے ایک کراہت سی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں بلغم کا مسئلی عام رہتا ہو ان کے لیے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ اس کے استعمال سے شدید سے شدید بلغم کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ یہ ہے۔
بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ
ھوالشافی ،۔،
منقہ : پانچ دانے
کالی مرچ ثابت : سات عدد ( حسب ضرورت)
*ترکیب اور طریقہ استعما ل*
بازار سے اچھی قسم کا منقہ خریدیں کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گا، منقہ بڑے انگوروں کو خشک کرکے بنتا ہے۔ منقہ کے دانے کو درمیان سے کھول لیں اور اس میں موجود بیج نکا ل لیں۔ منقی سے اگر ایک بیج نکلے تو اس میں ایک ثابت کالی مرچ رکھ کو بند کر دیں اور اگر دو بیج نکلیں تو اس میں دو ثابت کالی مرچیں رکھ کر بند کر دیں اورزیادہ بیج نکلنے کی صورت میں صرف دو ثابت کالی مرچیں رکھیں۔ اب منقہ کو توے پر گرم کریں اور گرم گرم چبا کر کھا لیں۔ اس کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی وغیرہ کا استعمال نہ کریں ۔۔ بہتر نتائج کے لئے منقہ کا استعمال رات کو سونے سے پہلے کریں ۔۔ اس کے ایک ہفتہ کے استعمال سے ہی ہر قسم کی بلغم اور کھانسی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔۔ انشاءاللہ

شاہی کھیراجزائے ترکیبی:اُبلے چاول ایک کپ چینی : ایک کپ پستہ : ایک کھانے کا چمچ بادام : ایک کھانے کا چمچ کیوڑہ ایسنسکھویا...
29/11/2023

شاہی کھیر

اجزائے ترکیبی:
اُبلے چاول ایک کپ چینی : ایک کپ پستہ : ایک کھانے کا چمچ بادام : ایک کھانے کا چمچ کیوڑہ ایسنس
کھویا: ایک کپ
سبز الا ٸچی پاؤڈر : ایک کپ سوکھا دودھ : ایک کلو دودھ
شاہی کھیر بنانے کا طریقہ: ا۔ سب سے پہلے ایک برتن میں ایک کلو دودھ شامل کر کے ابال لیں پھر اس میں ایک کپ چینی اور ایک کپ ابلے ہوئے چاول شامل کر کے چمچ سے ملائیں۔
۲۔ اب اس میں ایک چائے کا چمچ سبز الا ٸچی پاؤڈر شامل کر کے پھر چمچ سے ملائیں اور 10 منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ باریک کٹے بادام اور ایک کھانے کا چمچ باریک کٹا پستہ شامل کر کے اس میں ایک کپ سوکھا دودھ پاؤڈر شامل کریں اور اچھے سے ملائیں۔
۔ اب ایک کپ کھویا شامل کر کے اچھی طرح سے ملائیں اور درمیانی سے ہلکی آنچ پر ۱۰ منٹ کے لیے پکائیں۔ ۴۔ آخر میں چند قطرے کیوڑہ ایسنس شامل کریں اور آپ کی شاہی کھیر تیار ہے۔

24/11/2023

السلام علیکم
اپنے نام کا اسم اعظم جاننے کے لیے رابطہ کریں یاکومنٹس میں اپنا نام لکھیں۔۔۔۔۔۔
اپنا پورا نام لکھیں

24/11/2023

اسم اعظم

اپنے نام کا اسم اعظم جانئے۔
علم جفر کا انتہائ پر تاثیر اور مجرب قاعدہ!
خزاں رسیدہ زندگی میں بہار!
مستقل ناکامیوں کے شاکی افراد کے لئے تحفہ خاص!
پہلے یہ پڑھ لیجئے:

(اس مضمون میں نام کے اعداد نکالنے کا طریقہ مفصل اور مثالوں کے ساتھ بتادیا گیا ہے۔ اگر آپ سمجھ کر خود اپنا اسم اعظم نکال سکتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے ورنہ کسی علم جفر کے ماہر یا عالم کی مدد حاصل کیجئے۔ براہ کرم ان بکس زحمت نہ کیجئے کہ نام کے اعداد اور اس کے مطابق اسمائے الہی نکالنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ میرے لئے ممکن نہیں کہ ہر ایک کے نام کا اسم اعظم نکال سکوں کہ بہرحال وقت بہت چاہئے۔ عامل و جفار حضرات پہلی بات تو یہ کہ اس علم کو عام نہیں کرتے اور اسی نام کےعدد اور اسم اعظم بتانے کی بھاری فیس وصول کرتے ہیں۔
سیکھنے کی کوشش کیجئے۔ معمولہ شد بد رکھنے والا فرد بھی اس مضمون کو پڑھ کر اپنے نام کا اسم اعظم حاصل کرسکتا ہے۔ شکریہ)
-----------

ڈاکٹر غلام جیلانی برق اپنی کتاب "من کی دنیا"میں اپنی زندگی کا ایک واقعہ یوں بیان کیا ہے کہ میں 40 سال تک ایک ناکام زندگی گزارتے گزاتے سخت پریشان تها کہ ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی،انهوں پوچها کہ تم کب پیدا ہوئے تهے ؟جب انهیں معلوم ہوا کہ مییں ہفتے کے روز پیدا ہوا تها تو بولے کہ تم پر وقت کی سختی ہے،پهر مشورہ دیا کہ اپنے نام کے اعداد معلوم کرو اور اللہ کے ایسے نام منتخب کرو جن کے اعداد تمهارے نام کے اعداد کے برابر ہوں،میں نے اس مشورے پر عمل کیا اور پهر میرے حالات بدلنے لگے اللہ نے بہت نوازا.
واضح رہے کہ وہ بعد میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ کر ریٹائر ہوئے تهے.
اب یہ نام کے اعداد کے مطابق اللہ تعالی کے اسما کیسے حاصل کئے جائیں؟
‎ کسی نام کا اسم اعظم کیسے بنتا ہے؟
‎ اللہ کریم نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے میرے پسندیدہ ناموں سے پکارو میں تمہاری پکار سنتا ہوں۔ اگر کوئی اسمائے الٰہی کو اپنے نام کے اعداد کے موافق کر کے پڑھے تو اس کا ایک خاص اثر پڑھنے والے کی ذات پر پڑتا ہے اور ایسا ناممکن ہے کہ اس کا اثر خالی جائے یہی تو اسلام کی حقانیت ہے کہ یہ مذہب زندہ و جاوید اور جاری و ساری ہے۔ اس کی کوئی بھی چیز عقائد ، اعمال ، معاملات تاثیر سے خالی نہیں ہیں۔ جس کے دل اور روح کو یہ تاثیر چھو جائے وہی جانتا ہے کہ اس پر کیا گزری
‎ الٰہی غم عشق کیا بلا ہے ہر شخص کا تجربہ نیا ہے

‎کائنات میں دو ہی قوتیں سرگرم عمل ہیں ایک رد کی قوت یعنی
Reject)
اور دوسری قبول کی طاقت یعنی ( accept)۔ کائنات میں بہت ساری اشیاء ، عناصر، طبیعتیں اور معاملات وغیرہ ایکدوسرے کی ضد ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو (reject) کرتے ہیں۔ ایسی متضاد قوتوں کا ملاپ بسا اوقات خطرناک نتائج پیدا کرتا ہے۔ آپ کو بہت سے لوگ ایسے ملیں گے جو یہ شکوہ کرتے نظر آئیں گے کہ میں نے فلاں وظیفہ پڑھا لیکن مجھے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بعض لوگ تو وظائف پڑھنے پر الٹا نقصان کی شکایت کرتے ملیںگے۔ اصل میں یہ حضرات کوئی ایسا وظیفہ منتخب کر بیٹھتے ہیں جو ان کی کیمسٹری کی ضد ہوتا ہے۔ اس طرح دو متضاد قوتوں کا تصادم ہو جاتا ہے جس میں بے چارے وظیفہ پڑھنے والے لا علمی کی وجہ سے پس جاتے ہیں۔ کائناتی نظام میں توازن کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ایٹم سے لیکر نظام شمسی تک اور نظام شمسی سے لیکر کہکشاﺅں تک ساری کائنات اللہ کے قائم کردہ توازن پر کھڑی ہے اور توازن کا نام ہی زندگی ہے۔ اپنے ذاتی نام کا اسم اعظم چونکہ ایک متوازن وظیفہ ہے اس لیے یہ پڑھنے والے کے تمام معاملات کو متوازن کرکے اسے ایک کامیاب اور مطمئن انسان بنا دیتا ہے۔
‎ جس نام کا اسم اعظم نکالنا مقصود ہو اس کے اعداد بحساب ابجد نکالیں۔ اعداد نکالنے کا مفصل طریقہ آگے درج ہے۔ علماءنے ہر حرف کی ایک عددی قیمت مقرر کر رکھی ہے جو صدیوں سے رائج اور ہر میزان پر پوری اترتی ہے۔ نام میں جتنے حروف تہجی ہوں ان سب کے اعداد کو آپس میں جمع کرلیں جو بھی مجموعہ بر آمد ہو اللہ کے جمالی ناموں میں سے دیکھیں کہ کسی اسمائے الٰہی کے اعداد کا مجموعہ اتنا بنتا ہے جتنا نام کے اعداد کا مجموعہ نکلا ہے۔ اگر ایک اسم الٰہی مل جائے تو کیا کہنے یہی اس نام کے حامل کیلئے اسم اعظم ہے۔ اگر نہیں تو اللہ کے جمالی ناموں میں سے دو ایسے نام ڈھونڈیں جن کے اعداد کا مجموعہ نام کے اعداد کے مطابق ہو۔ ان دو اسمائے الٰہی کو ملا کر پڑھنا اس شخص کیلئے اسم اعظم بن جائے گا۔
‎ اس کا آسان سا کلیہ یہ ہے کہ نام کے اعداد کو سامنے رکھیں اور اللہ کے جمالی ناموں میں سے کوئی ایسا نام لیں جس کے اعداد نام کے اعداد سے کم ہوں پھر ان کم اعداد کو نام کے اعداد میں سے کم کر دیں جو اعداد باقی بچیں پھر اس کے مطابق اللہ کا جمالی نام ڈھونڈیں اگر نہ ملے تو باقی بچنے والے اعداد میں سے پھر کم اعداد نفی کردیں اور تیری مرتبہ باقی بچنے والی میزان کے مطابق اللہ کا نام تلاش کریں اس طرح متعدد مرتبہ جوڑنے توڑنے سے امید ہے کہ آپ نام کے اعداد کی میزان اللہ کے ناموں سے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بس یہی اسماءاس شخص کیلئے اسم اعظم ہو نگے۔ یہ جتنے بھی اسمائے الٰہی ہوں ان کو ترتیب دیں لیں ان سب کو ملا کر پڑھنا ایک مرتبہ شمار ہوگا۔ اب نام کے اعداد میں اسمائے الٰہی کے اعداد ملا دیں یعنی نام کے اعدا کو دوگنا کردیں یہ وظیفے کی پڑھائی کی تعداد نکل آئے گی۔
‎مثال۔۔
‎محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم
‎م ح م د ا ر ش د
597=4+300+200+1+4+40+8+40
‎اس طرح ہمارے پاس محمد ارشد کے اعداد آ گئے جو کہ597 ہیں اب ہم اللہ کے جمالی ناموں میں سے دیکھیں گے کہ کس اسم پاک کے اعداد597بنتے ہیں چونکہ ایسا کوئی اسم اعظم نہیں جس کے اعداد597بنتے ہوں اس لیے ہم اسمائے جمالی میں سے ایسا نام منتخب کرینںگے جس کے عدد597سے کم بنتے ہوں اسے محمد ارشد کے اعداد سے منفی کردیں گے مثلاً فتاح کے اعداد489بنتے ہیں ان اعداد کو محمد ارشد کے اعداد597سے منفی کیا تو باقی 108بچ گئے یہ اعداد اللہ کے نام پاک حق کے بنتے ہیں۔ 108اور489کو آپس میں جمع کردیں تو محمد ارشد کے نام کے اعداد597کی میزان پوری ہو جاتی ہے اب ہمیں محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم معلوم ہوگیا جو کہ یا حق یا فتاح ہے۔ چونکہ محمد ارشد کے نام کا پہلا حرف میم آتشی ہے اور فتاح کا پہلا حرف ف بھی آتشی ہے لہٰذا فتاح کو پہلے کریں گے اور حق کو بعد میں یوں یہ اسم اعظم اس طرح پڑھا جائے گا یا فتاح یا حق۔
‎دوسری مثال۔۔ بابر شاہین
‎ب ا ب ر ش ا ہ ی ن
571=50+10+5+1+300+200+2+1+2
‎اب چونکہ571اللہ کے کسی جمالی نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے اس سے کم اعداد اس میں سے نفی کریں گے فتاح کے اعداد489کو571میں سے نفی کیا تو باقی بچے82چونکہیہ بھی کسی اللہ کے نام کے اعداد نہیں بنتے اس لیے اس میں سے 68نفی کیے جو اللہ کے نام حکم کے اعداد ہیں باقی بچے 14یہ وہاب کے عدد ہیں اس طرح بابر شاہین کے نام کا اسم اعظم بن گیا یا وہاب یا فتاح یا حکم ۔ان تینوں اسمائے پاک کے اعداد کو اگر جمع کیا جائے تو بابر شاہین کے نام کے اعداد571کا مجموعہ بر آمد ہوتا ہے
‎ اسم اعظم سے متعلق ایک اور اصول
‎جس نام کا اسم اعظم نکالنا ہو اسے دیکھیں کہ اس کا پہلا حرف کون سے عنصر سے متعلق ہے پھراللہ کے ناموں کو اس طرح ترتیب دیں کہ پہلے وہ اسم پاک آئے جس کا پہلا حرف نام کے پہلے حرف کے مطابق ہو یا موافق ہو مخالف نہ ہو ذیل میں حروف اور ان کے عناصر کی جدول اور عناصر کی دوستی دشمنی کا حال تحریر کیا جاتا ہے۔
‎آتشی حروف ا ہ ط م ف ش ذ
‎بادی حروف ب و ی ن ص ت ض
‎آبی حروف ج ز ک س ق ث ظ
‎خاکی حروف د ح ل ع ر خ غ
‎ عناصر کی دوستی اور دشمنی
‎ عنصر دوست موافق دشمن
‎ آتش ہوا خاک پانی
‎ ہوا آتش پانی خاک
‎ پانی خاک ہوا آتش
‎ خاک پانی آتش ہوا
‎اس قاعدے کو مندرجہ ذیل مثال سے سمجھیں طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم
‎ ط ا ر ق ع ز ی ز
404=7+10+7+70+100+200+1+9
‎ چونکہ 404کسی اللہ کے نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے ان اعداد میں سے اللہ کے نام کریم کے عدد نفی کیے جو کہ270ہیں باقی بچے 134یہ اللہ کے پاک نام صمد کے عدد ہیں لہٰذا اسم اعظم بنا یا کریم یا صمد چونکہ کریم کا پہلا حرف آبی ہے اور طارق کا پہلا حرف ط آتشی ہے پانی اور آگ کی مخالفت ضرب المثل ہے چونکہ صمد کا پہلا حرف بادی ہے اور ہوا اور آگ کی آپس میں دوستی ہے آگ ہوا سے گلے ملتے ہی یوں بھڑک اٹھتی ہے جیسے بچھڑے ہوئے ساتھی ملتے ہوں اس لیے یا صمد کو پہلے کریں گے اور یا کریم کو بعد میں اس طرح طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم متوازن ہو کر یوں ہو جائے گا یا صمد یا کریم۔
‎ حروف تہجی کے اعداد بلحاظ ابجد
‎ ا ب ج د ہ و ز ح
1 2 3 4 5 6 7 8
‎ ط ی ک ل م ن س
‎ 9 10 20 30 40 50 60 ع ف ص ق ر ش ت
70 80 90 100 200 300 400
‎ ث خ ذ ض ظ غ
500 600 700 800 900 1000
نوٹ: کسی بھی ورد یا وظیفے کو موثر ہونے کی پہلی شرط پانچ وقت نماز کی پابندی تلاوت قران اور حتی الامکان گناہوں سے اجتناب و رزق حلال ہے۔

‎کتاب”نام کا اسم اعظم“
‎مصنف۔طارق عزیز واقف قسط نمبر(8)

‎اسمائے جمالی معہ خواص
‎اسماءالحسنٰی اعداد معانی خواص
‎یا رحمٰن 66 بلا مزد رحمت کرنے والا رحمت ، تسخیر فتوحات
‎ یا رزاق 308 رزق دینے والا برائے توسیع رزق
‎ یا لطیف 129 پاکیزہ اور مہربان برائے دفع شدت و سختی
‎ یا حکیم 78 صاحب حکمت برائے تنگی معیشت ادائے قرض و غربت
‎ یا معطی 129 عطا کرنے والا برائے حصول مراد
‎ یا ماجد 48 بزرگی عطا کرنے والا برائے نور باطن
‎یا نور 256 روشن کرنے والا برائے نور قلب
‎ یا احد 13 خدائی میں تنہا برائے ظہور ملائکہ
‎ یا رحیم 258 رحمت سے اجر دینے والا برائے فلاح دارین
‎یا فتاح 489 ہر کار بستہ کھولنے والا برائے انشراح قلب و فتوح کارہا
‎یا غفور 1286 بخشنے والا برائے عفو گناہاںو دفع وسواس
‎ یا حلیم 88 بردبار برائے دفع غضب و جور وتسخیر خلق
‎ یا نافع 201 نفع پہنچانے والا برائے حصول منفعت
‎ یا صمد 134 پاک بے نیاز برائے وسعت رزق
‎ یا ہادی 20 راہ دکھانے والا برائے حصول حکمت
‎ یا نعیم 170 نعمت دینے والا برائے حصول دولت
‎ یا سلام 131 سلامت رکھنے والا برائے شفائے مریض و سلامتی
‎ یا باری 213 پیدا کرنے والا برا ئے سکون در قبر و طلب حقیقت
‎یا شکور 526 نیکوں کا شکر قبول کرنے والا برائے شفائے امراض
‎ یا ودود 20 نیکوں کا دوست برائے الفت و محبت
‎ یا رشید 514 رہنما یا عالم برائے فتوح امور کلیةً
‎ یا بر 202 نیکو کار برائے نجات آفات و حصول مراد ہر قسم
‎ یا باقی 113 ہمیشہ رہنے والا برائے بقائے ملکِ و محبوبیت
‎ یا ضار 1001 زیاں کرنے والا برائے دفع ضرر دشمن
‎ یا مہیمن 145 جمیع نہاں و آشکار کا شاہد برائے اطلاع و اسرار حقائق
‎ یا باسط ` 72 رزق کھولنے والا برائے وسعت رزق
‎یا کریم 270 کرم کرنے والا برائے بزرگی و وسعت رزق
‎ یا ولی 46 نیکوں کا دوست برائے فتوح غیبی
‎ یا حی 18 ہمیشہ زندہ رہنے والا برائے حصول شفا و تحفظ مرگ مفاجات
‎ یا عفو 156 گناہ معاف کرنے والا برائے عفو گناہاں
‎ یا واحد ` 14 یکتا وتنہا برائے مہمات و شفائے بیمار
‎یا وہاب 14 بے غرض بخشنے والا برائے توسیع رزق و حصول مقاصد
‎یا معز 117 عزت دینے والا برائے عزت و ہیبت
‎یا واسع 137 وسعت دینے والا برائے وسعت رزق و فتوح کارہا
‎یا غنی 1060بے پرواہ برائے حصول تمنا
‎ یا قیوم 156 ہمیشہ قائم برائے قبولیت دعا و حصول راحت
‎ یارﺅف 286 درگزر کرنے والا برائے لطف و مہربانی
‎یا وکیل 66 کام کرنے والا نگہبان مقاصد بزرگ و کفایت دشمناں
‎یا مومن 136 بے خوف کرنے والا برائے تحفط اشرار جن و انس
‎یا غفار 1281 بخشنے والا برائے عفو گناہاںو مغفرت
‎یا حفیظ 998 نگہبان برائے تحفظ آسیب جن و دشمناں
‎یا کفیل 140
‎یا محی 58 زندہ کرنے والا برائے توہم از سلطان و دفع ہموم
‎ یا تواب 409 توبہ قبول کرنےوالا برائے عفو گناہاں و تحفظ بلاہا
‎ یا صبور 298 عذاب نازل کرنے میں برد بار برائے حصول صبر
بشکریہ:
‎کتاب ”نام کا اسم اعظم“
‎مصنف۔۔طارق عزیز واقف۔۔۔ )

*گرم پانی اور شہد کے 7حیران کن فوائد*شہد کی افادیت و اہمیت سے کون واقف نہیں؟زمانہ قدیم سے اسے دوا اور غذا دونوں صورتوں م...
16/11/2023

*گرم پانی اور شہد کے 7حیران کن فوائد*

شہد کی افادیت و اہمیت سے کون واقف نہیں؟زمانہ قدیم سے اسے دوا اور غذا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ تاہم اکثر اسے گرم پانی کے ساتھ شامل کرکے نہار منہ پینے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح شہد کی غذائیت اور اس سے جسم کو حاصل ہونے والے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔شہد کے پانیسے آپ کو اپنی مجموعی صحت میں حیرت انگیز مثبت تبدیلیاں آتی نظر آئیں گی ۔ آئیے گرم پانی کے ساتھ شہد کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد پر نظر ڈالتے ہیں :

1۔ وزن کم ہوتا ہے،

وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اگر صبح اٹھ کر ایک گلاس گرم پانی میں شہد ڈال کر پئیں تو ان کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہو گا اور اس سے صحت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ عموماًڈائٹنگ کرنے والوں کو شہد کے ساتھ لیمبو کے چند قطرے بھی ڈالنے کے لیے کہا جاتا ہے جو اس سیال کی افادیت میں مزید اضافہ کردیتا ہے ۔ اس سے جسم کا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور چربی گھل جاتی ہے ۔ ساتھ ہی جسم کو توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے شہد کے پانی کو صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے لیا جا سکتا ہے ۔۔

2۔ کھانسی میں آرام آتا ہے،

کھانسی کی وجہ عام طور پر گلے میں ہونے والی خارش یا خشکی ہوتی ہے۔ شہد کے پانی سے سانس کی نالی صاف ہو جاتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ پانی سینے سے بلغم بھی صاف کرتا ہے ۔ کھانسی کے لیے شہد کے ساتھ لیمبو کے قطرے گرم پانی میں ڈالے جا سکتے ہیں ۔ اس ڈرنک کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کھانسی کی تکلیف میں راحت کا باعث بنیں گی ۔۔

3۔ نظام ہضم بہتر ہوتا ہے،

عموماًنظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے ۔ ان تمام صورتحال کے لیے شہد کا پانی بے حد فائدے مند اور کارآمد ہے ۔۔

4۔ الرجیز دور بھگاتا ہے،

شہد جلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔ اس کو پانی میں ڈال کر پینے سے جلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے ۔ جلد پر ہونے والی الرجی کو دور کرنے کے لیے شہد کا پانی بے حد فائدے مند ہے ۔ اس سے جلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اور خشکی بھی نہیں بن پاتی ۔۔

5۔ جسم کو طاقت ملتی ہے،

یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ جسم میں مناسب نمی بنی رہے تو وہ توانا اور تندرست رہتا ہے ۔ سارا دن چاق و چوبند رہنے کے لیے صبح اٹھ کے شہد کا پانی پینا مفید ہے ۔ جو لوگ دن بھر میں سست اور جھومتے رہتے ہوں وہ شہد کے پانی کو ضرور اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔۔

6۔ امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے،

شہد دل کو جوان اور تندرست رکھتا ہے ۔ شہد کے ساتھ اگر دارچینی بھی گرم پانی میں ڈال دی جائے تو اس پانی کے استعمال سے دل کی شریانیں کھل جاتی ہیں جس سے خون بہتر طریقے سے جسم میں دوڑ سکتا ہے ۔ اس مکسچر سے کولیسٹرول لیول بھی درست رہتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق شہد کے پانی کا باقائدگی سے استعمال کولیسٹرل کو دس فیصد تک کم کر سکتا ہے ۔ تھوڑے سے گرم پانی میں ایک سے دو چمچ شہد اور ایک تہائی دارچینی پاؤڈر ڈال کر پئیں ۔۔

7۔قوت مدافعت بہتر بنا تا ہے،

شہد طاقت کا خزانہ ہے ۔ اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے ۔ شہد کا پانی جراثیم اور بیکٹیریا کے خلاف کسی اینٹی بائیو ٹک کی طرح کام کرتا ہے ۔ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے شہد کا پانی باقائدگی سے پئیں ۔

مفت کی دوائی لیکن ہزاروں کا فائدہ مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں لیکن ...
16/11/2023

مفت کی دوائی
لیکن ہزاروں کا فائدہ
مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں لیکن پنجاب میں ،،، بھکھڑا ،،،کہتے ہیں
اسے پھچاننے کی علامت یہ ہے کہ وہ کپڑوں کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں
ترکیب۔۔۔ان بھرٹوں کا آدھا کلو لیکر ایک کلو پانی میں گرم کریں جب پانی ایک پاؤ بچ جائے تو اسے اتار کر محفوظ کر لیں
استعمال۔۔۔۔15 قطرے روزانہ ناشتے سے پھلے دھی کے ساتھ لیں
اللہ کے فضل سے بواسیر ،کتنی ہی خطرناک ہو بلکل ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔
سینکڑوں مریض اس قدرتی دوا سے شفاء یاب ھوچکے ھیں ۔۔۔۔طالب دعاء

لہسن کےتیل سے کمر درد کا علاج ھوالشافی لہسن کا تیل بنانے کے لئے ناریل, سرسوں تلوں کا تیل, تینوں ہم وزن لے لیں تقریبا آدھ...
15/11/2023

لہسن کےتیل سے کمر درد کا علاج
ھوالشافی
لہسن کا تیل بنانے کے لئے
ناریل, سرسوں تلوں کا تیل, تینوں ہم وزن لے لیں تقریبا آدھا کپ پھر اسے گرم کرلیں. پھر اس میں دس عدد لہسن کے جوئے شامل کر کے اس وقت تک فرائی کریں, جب تک براؤن نہ ہو جائیں. چولہا بند کرکے تیل نتھار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں. بعد ازاں بوتل میں بھر کر رکھ لیں. جب بھی کمر درد ہو تو اس تیل سے مساج کرکے کچھ دیر بعد حلقے نیم گرم پانی سے نہا لیں۔

اگر کسی کے گردے بالکل ختم ہو چکے ہوں یا قریب ہوں یا ابتدائی مرحلے پر ہوں توھوالشافی ///صبح کو 5 سے 7 پستےدوپہر کو 5 سے 7...
14/11/2023

اگر کسی کے گردے بالکل ختم ہو چکے ہوں یا قریب ہوں یا ابتدائی مرحلے پر ہوں تو
ھوالشافی ///
صبح کو 5 سے 7 پستے
دوپہر کو 5 سے 7 پستے
شام کو 5 سے 7 پستے
کھائیں
انشاء اللہ ۔۔۔ گلے ہوۓ گردے بھی صحیح ہو جائیں گے
دس دن کھا کر الٹرا ساؤنڈ کروائیں،
ان شاء اللّٰہ واضع فرق ہوگا ایک ماہ تک لازمی کھائیں گُردے ایک دم سے نئے ہو جائیں گے اللّٰہ کے فضل و کرم سے انتہائی مجرب اور ہے۔۔

13/11/2023

*✍️ نمازِ ‏تہجد کے متعلق حیرت انگیز تحریر*:

‏کیا آپ کو معلوم ہے؟ فرض نمازوں اور قیام اللیل میں کیا فرق ہے ؟
‏سب سے زیادہ تحقیق جو میں نے قیام اللیل کے متعلق کی ہے ، اس سے آپ کے تن بدن میں رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔
‏میری خواہش ہو گی کہ آپ سب اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں ۔
‏یہ *"دعوت کا کارڈ"* ہے
‏(رب العالمین) کی طرف سے۔
‏مجھے رات کے آخری حصے کی نماز (قیام اللیل) نے تعجب میں مبتلا کر دیا!
‏اور میں نے اس میں پایا کہ:
‏👈 فرض نمازوں کی ندا بشر ہی لگاتے ہیں ، جبکہ قیام اللیل کی ندا رب العالمین لگاتے ہیں ۔
‏👈 فرض نمازوں کی ندا ہر شخص سنتا ہے ، جبکہ قیام اللیل کی ندا بعض لوگ ہی محسوس کرتے ہیں ۔
‏👈 فرض نمازوں کی ندا
‏ (حي على الصلاة ،
حي على الفلاح) ہے ۔
‏جبکہ قیام اللیل کی ندا
*‏( ھل من سائل فأعطیہ ...)*
*❓‏ ہے کوئی سوال کرنے والا میں اسے عطاء کر دوں ؟*
‏👈 فرض نمازیں تمام مسلمانوں پر فرض ہیں ۔
‏جبکہ قیام اللیل صرف اللہ تعالیٰ کے چُنے ہوئے مؤمن ہی ادا کرتے ہیں ۔
‏👈 فرض نمازیں بعض لوگوں کی دکھاوے کی نظر ہو جاتی ہیں ۔
‏جبکہ قیام اللیل چھپ کر اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ادا کی جاتی ہے ۔
‏👈 فرض نمازوں کو ادا کرتے وقت مسلمان دنیاوی سوچوں میں مگن اور شیطانی وسوسوں میں مبتلا رہتا ہے ۔
‏جبکہ قیام اللیل میں مؤمن دنیا سے منقطع اور آخرت کی فکر میں مگن ہو جاتا ہے ۔
‏👈 فرض نمازوں میں مسلمان مسجد میں دوسروں سے ملاقات میں مشغول ہو جاتا ہے ،
‏جبکہ قیام اللیل میں مؤمن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف اور اس سے کلام اور سوال کا متلاشی رہتا ہے ۔
‏🤲فرض نمازوں میں دعاء قبول ہونے کا علم نہیں ۔
‏جبکہ قیام اللیل میں اللہ تعالیٰ نے خود اپنے بندوں سے دعاء کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے ۔
‏☑️ آخر میں
‏ قیام اللیل اس خوش نصیب کو حاصل ہوتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کلام کرنا چاہتا ہو، اور اس کے ھم وغم سننا چاہتا ہو ، کیونکہ وہ اپنے اس مؤمن بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔
‏پس خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے اللہ ذوالجلال والاکرام کی طرف سے بھیجا گیا *دعوت نامہ کارڈ* کی صورت میں حاصل کیا اور اس کے سامنے بیٹھ کر باتیں کیں اور اس سے
‏مناجات کی لذتیں حاصل کیں۔
‏جب آپ رات کے آخری پہر اندھیروں میں اپنے مالک الملک کے سامنے پیش ہوں تو بچوں والا اخلاق اپنائیں ۔
‏کہ جب بچہ کوئی چیز مانگتا ہے تو نہ ملنے پر وہ روتا ہے، یہاں تک کہ حاصل کر لیتا ہے۔ پس آپ بھی اپنے رب سے بچوں کی طرح مانگیں۔
‏اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ تاکہ دوسروں کے عمل کا آپ کو بھی پورا اجر ملے۔
کاپی

*سردی میں باجرہ کی روٹی کھائیں اور یہ فوائد حاصل کریں*باجرہ دنیا کا سب سے قدیم اناج میں سے ایک ہے۔تاریخ بتاتی ہے کی دنیا...
12/11/2023

*سردی میں باجرہ کی روٹی کھائیں اور یہ فوائد حاصل کریں*
باجرہ دنیا کا سب سے قدیم اناج میں سے ایک ہے۔تاریخ بتاتی ہے کی دنیامیں جب کھیتی باڑی کا آغاز ہو ا اور جن فصلوں کو ابتدا میں کاشت کیا گیا ان میں باجرہ بھی شامل تھا یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا چھٹا اہم ترین اناج تصور کیا جاتا ہے۔ اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے
پروٹین،چکنائی،کاربوہائیڈریٹ،فائبر،سوڈیم،فلوٹ،آئرن،میگنیشییم،فاسفورس،زنک اور وٹامن بی چھ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اسے مختلف کھانوں میں دالوں کی طرح استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسے پیس کر آٹاتیار کیا جاتا ہے اس آٹے سے روٹی،کیک اور کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں اس کا مزاج گرم ہوتا ہے اس لئے اسے سردی میں کھانا زیادہ فائدہ مند ہے یہی وجہ ہے سردی میں اس کی روٹی بناکر گڑ کے ساتھ کھائی جاتی ہے اور یہ روٹی کھانے سے آپ کئی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔جانتے ہیں اسے غذا میں شامل رکھنے سے کتنے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور
یہ جسم میں فری ریڈیکل سے خلیوں کو تحافظ دے کر نقصان سے بچاتا ہے، جو کئی طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔
پروٹین حاصل کرنے موئثر طریقہ
ایسے افراد جو گوشت نہیں کھاتے ان کے لئے باجرہ پروٹین حاصل کرنے بہترین ذریعہ ہے،کیونکہ اس میں پروٹین کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے۔
خون کی کمی دور کرنے میں معاون
آئرن سے بھر پور ہونے کی بناپر ایسی خواتین کے لئے بے حد موئثر ہے جو خون کی کمی کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مفید،
اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اور دیگر کھانوں کے مقابلے میں گلوکوز کو آہستہ آہستہ خارج کرتا ہے اس طرح خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسی لئے ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے یہ ایک بہترین غذا ہے۔
وزن میں کمی،
فائبر کی مقدار زیادہ ہو نے اور دیر سے ہضم ہونے کی بناپر پیٹ بھرا رہنے کا احساس رہتا ہے،اس طرح انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
اس میں فائٹو کیمیکل پایا جاتا ہے جسے فائٹک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے جو میٹابولزم کو تیز کرتا ہے یہ جسم میں کو لیسٹرول کی سطح کو بھی مستحکم کرتا ہے۔
ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔
باجرے میں دیر سے حل ہونے والا فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے،ساتھ ہی یہ بائل ایسڈ کی رطوبت کا اخراج میں بھی کمی لاتا ہے جو پتھری بننے کا سبب بنتی ہے۔اسے غذا میں شامل رکھنے سے قبض کی شکایت کو دور کیا جاسکتا ہے۔
سرطان سے تحفظ فراہم کرتا ہے،
باجرے میں سرطان سے بچاؤ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال خواتین میں مینوپاس سے پہلے چھاتی کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔
نیند کی کمی کا بہترین علاج،
اس کے باقاعدہ اور توازن میں استعمال سے جسم سکون کی حالت میں رہتا ہے،جو نیند کی کمی کی وجہ بنتا ہے،دن کے آغاز پر اسے ناشتہ میں شامل رکھنے سے سر درد کے بغیر اسٹریس سے پاک دن گزارنے میں مدد دیتا ہے۔
گلوٹین سے پاک،
ایسے افراد جنہیں گلوٹین سے الرجی ہے اور وہ گندم اور چاول کو اپنی غذا میں استعمال نہیں کر سکتے تو باجرہ ان کے لئے ایک صحت مند غذا ثابت ہوسکتی ہے اس طرح وہ الرجی کے بغیر تمام صحت بخش غذائی اجزاء کو حاصل کرسکتے ہیں جو جسم کے لئے نہایت ضروری ہے۔
دل کا محافظ،
یہ میگنیشییم سے بھرپور ہونے کی بنا پر اعصاب کو سکون کی حالت میں اور دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھتا ہے۔
فولک ایسڈ کا ماخذ،
اس میں موجود وٹامن بی نوجسم میں موجود خلیوں کی مرمت کرنے اور نئے خلیے خصوصی طور سرخ خلیات کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اور ساتھ ہی ڈی این اے میں تبدیلی کی روک تھام کرتا ہے۔
جلد کی حفاظت،
زنک کی موجودگی عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس طرح جلد جھریوں سے پاک جواں رہتی ہے۔

Address

1
Rawalpindi

Telephone

03341551101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دکھ درداور بیماریوں کاعلاج posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category