News Aspire

News Aspire Stay updated about latest news.

18/02/2018
6 persons killed due to bridge collapse in Kohat

کوہاٹ میں زیر تعمیر پل گرنے سے چھ افراد ہلاک، تفصیلات کے مطابق جب پل گری تو مزدور آپ پاس کام میں مصروف تھے۔ اس واقعہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں جنرل ہسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔
http://boyatwork.cf/posts/?post=18

Due to collapse of a bridge in kohat, 6 persons go killed. According to news bridge was under construction and it collapsed when workers were around the construction site. This incident killed 6 perso

18/02/2018
Pakistan Rejects loan offer by Japan

پاکستان نے جاپان کی قرضہ کی پیشکش یہ کہ کر ٹھکرا دی کہ ہم پر پہلے ہی بہت قرضہ ہے۔
http://boyatwork.cf/posts/?post=16

Pakistan has rejected a smart loan offer by Japan, This loan was offered on low interest ration as compared to China offering at Pakistan economic corridor. But Pakistani officials denied saying that

18/02/2018

ایران کا طیارہ زیگروز پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ چھیاسٹھ افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی

13/11/2017

تحریک لبیک یا رسول اللہ کا قادیانیوں کو ڈھیل دینے کے خلاف اور حکومت کی اس شق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کو کوریج نہ دے کر میڈیا اور حکومت نے اپنا گھٹیا پن ظاہر کر دیا۔
بجائے جائز بات کو ماننے کے، الٹا پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ امریکن جمہوریہ پاکستان کی اسلامی حکومت۔

09/10/2017

غلاف کعبہ ، دروازہ اور قرآن مجید کے کچھ قدیم نسخہ جات سینٹورس اسلام آباد میں ذیارت کی غرض سے لائے گئے ہیں۔ ان کی سعودی عرب واپسی بروز جمعہ ہو گی۔ اہل ایمان زیارت کے لئے تشریف لا سکتے ہیں۔

06/10/2017

سرکاری اداروں کے نظام فرسودہ اور سست کیوں ہوتے ہیں۔

06/10/2017

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب کی پابندی ہے مگر مری بروری میں حکومت شراب بنانے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ فیکٹری آرمی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہے اور اس کی حفاظت پر افسران بھی مامور ہیں۔

02/09/2017

عیسائیوں کے رہنما کو غیرت محسوس ہو گئی مگر امام کعبہ سمیت سب مسلمان رہنما بے غیرت کے چپ سادھے ہوئے ہیں.

31/08/2017

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلمانوں کے سربراہان کی خاموشی ایسے ہی ہے جیسے ہمسائے کے گھر میں لگی آگ پر،
وقت دور نہیں جب یہ آگ ہمارے اپنے گھروں تک پہنچ جائے گی،

واللہ اسلام کا دشمن تمہارا دوست کبھی نہیں ہو سکتا اس لیے آنکھوں سے پٹی ہٹا کر دیکھو یا اپنا اسلام سے منکر ہونے کا اعلان کرو،

5 دن میں سوکلومیٹر تک مسلم آبادی کامکمل خاتمہ،
8ہزار شہید 12ہزار زخمی،
90ہزار جنگلوں میں پناہ گزین
بشکریہ محمد بلال خاں

31/08/2017

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر پولیس نے مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

31/08/2017

Punjab Board of technical education ney DAE 3rd year 2nd annual 2017 ka result announce kar diya hai.

31/08/2017

ٹوکیو: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ”گوگل “ نے جاپان کے 50 سے زائد صارفین کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے گزشتہ جمعے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیاجس کے نتیجے میں جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے ۔ گوگل کی معمولی سی غلطی کا اثر اتنا بڑا تھا کہ جاپان کی داخلی امور اور کمیونیکشن کی وزارت نے اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔بعدازاں انٹرنیٹ صارفین کے لیے آن لائن کنکٹیویٹی ایک گھنٹے کے اندر بحال کردی گئی مگر انٹرنیٹ اسپیڈ کئی دن تک سست روی کا شکار رہی۔رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی اور ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 'ہم نے نیٹ ورک میں غلط معلومات کا اندراج کردیا، جس کے نتیجے میں یہ مسئلہ پیدا ہوا'۔جاپانی وزارت کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گوگل حادثاتی طور پر ایک مقامی انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے لیے ٹرانزٹ پروائیڈر بن گیا، جس کا اثر تمام نیٹ ورکس پر مرتب ہوا۔

31/08/2017

ینگون (بی بی سی+ اے ایف پی + اے پی پی) پناہ گزینوں کی عالمی ایجنسی آئی او ایم کا کہنا ہے کہ میانمار کے مسلم اکثریتی علاقے رخائن میں پرتشدد واقعات کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں 18 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان علاقے سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔امدادی کارکنوں کے مطابق نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں انھیں پناہ اور خوراک مہیا کی جا رہی ہے جبکہ کیمپ میں آنے والے تقریباً ایک درجن کے قریب پناہ گزین گولیوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہزاروں کے قریب روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرنے کے منتظر ہیں۔ رخائن ریاست سے مصدقہ اطلاعات حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ صرف چند ایک صحافیوں کو علاقے میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق کیمپ میں آنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔آئی او ایم کے ترجمان پیپی صادق نے بتایا کہ ابھی تک ہزاروں افراد سرحد پر موجود ہیں جن تک ہماری رسائی نہیں ہے۔ کیمپ میں نئے آنے والے پناہ گزینوں میں سے بعض کے پاس کپڑے تھے جبکہ بعض کے پاس کھانے پینے کے برتن بھی تھے تاہم بڑی تعداد اپنا سب کچھ پیچھے ہی چھوڑ آئی ہے اور انھیں فوری پناہ اور خوراک کی ضرورت ہے۔ گزشتہ اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ روہنگیا مسلمان نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں بلاکھلی کے علاقے میں قائم عارضی کیمپ میں آنے والے روہنگیا اپنے ساتھ دل دہلا دینے والی کہانیاں لائے ہیں۔ 70 سالہ محمد ظفر کے دو بیٹوں کو مسلح انتہا پسند بودھوں نے ہلاک کیا۔ انہوں نے اتنے قریب سے فائرنگ کی کہ اب مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا۔ وہ سلاخوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے اور ہمیں سرحد کی جانب دھکیل رہے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے میانمار کے صوبہ آراکان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران شہریوں کو ہلاک کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند شہریوں کی مدد اور ان کا تحفظ میانمار حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی تیار کردہ رپورٹ کی تجاویز کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اظہار کیا اور میانمار حکومت سے ان تجاویز کے مو©ثر اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔گوئٹرس نے سالوں سے میانمار سے نکلنے والے مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک بنگلہ دیش کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش میں پناہ لینے کی اجازت دے۔ادھر انڈونیشیا میں روہنگیا کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ شرکاءنے تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا۔ برطانیہ نے آراکان میں پیش آنے والے غیر انسانی واقعات پر بحث کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ مستقل نمائندے ماتھیو رک روفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ انہوں نے آراکان کے مسلمانوں کی صورتحال پر غور کرنے کے زیر مقصد اس اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم میانمار میں تمام تر طرفین سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔میانمار فوج نے رخائن میں روہنگیا کے مزید دیہات جلا دیئے‘ اس علاقے میں فوج آپریشن کررہی ہے‘ نقل مکانی جاری ہے‘ بنگلہ دیشی سرحد پر دریا سے خاتون اور 2بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔

31/08/2017

پاکستان کی پارلیمان نے ایک متفقہ قرارداد میں امریکی صدر کی حالیہ تقریر اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایوان بالا یعنی سینیٹ میں پالیسی گائیڈ لائینز بھی متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ یہ قرارداد قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پیش کی تھی۔

ہماری نامہ نگار فرحت جاوید کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر کے الزامات اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کے بیانات دھمکی آمیز ہیں اور پاکستان جنرل جان نکلسن کا طالبان شوریٰ کی کوئٹہ اور پشاور میں موجودگی کا دعویٰ مسترد کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 'امریکہ کی طرف سے انڈیا کو افغانستان میں بالادست بنانے سے خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوگا۔

31/08/2017

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اس وقت گیارہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ مزید چار ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔

31/08/2017

ذہنی غلامی کی اعلی مثال دیکھیں کہ آج بھی ہمارے بینک مغرب سے کنٹرول ہوتے ہیں۔

31/08/2017

چالیس مسلم ممالک کا فوجی اتحاد کس مرض کی دوا ہے ؟؟؟
😢😢😢

مسلمانوں کا سوال !

ہمارا جواب۔۔۔
بھائی لوگ۔۔۔ ہم پہلے منتشر ہو کر امریکہ کی غلامی کرتے تھے اب ہم متحد ہو کر امریکہ کی غلامی کریں گے۔ ہمارا اتحاد صرف مغرب کے ڈالر کی خاطر ہے۔

31/08/2017

برما میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے خلاف پاکستانی حکمرانوں نے کچھ بھی نہیں بولا۔ انہیں اس وقت صرف ترمپ کی بیان بازی کی فکر ہے کہ کہیں ڈالر بند نہ ہو جائیں لہذا یقین دلا لو ہم تو ابھی تک بھی غلام ہیں۔
اس وقت تمام حکومتی نمائندے امریکہ کو یہی کہ رہے کہ ہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں حتی کہ عزت نفس تک قربان کر ڈالی۔
مگر یہ بے غیرت برما کے مسلمانوں کے حق میں دلاسہ بھی بول سکے۔
لعنت ہے ایسے تمام نمائندوں پر اور ان کے سپورٹرز پر

30/08/2017

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے ڈوکلام سے بھارتی فوج کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوجی دستے ڈوکلام میں گشت جاری رکھیں گے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا کے مطابق چینی حکومت نے تصدیق کی کہ بھارت نے ڈوکلام سے اپنی فوج واپس بلالی ہے جس کے نتیجے میں 2 ماہ سے جاری سرحدی تنازع ختم ہوگیا اور نئے فیصلے کے حساب سے تعیناتیاں اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

30/08/2017

ینگون: میانمار میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میانمار میں بدھ مت کے پیروکار اکثریت میں ہیں لیکن وہاں کی شمالی ریاست راکھین میں تقریباً 10 لاکھ آبادی روہنگیا مسلمانوں کی بھی ہے۔ میانمار کی حکومت ان لوگوں کو اقلیت کی حیثیت دینے کےلیے تیار نہیں اور نہ ہی وہ قانونی طور پر میانمار کے شہری تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے میانمار حکومت کی جانب سے راکھین میں آئے دن مسلمانوں کے قتلِ عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ البتہ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ سمیت ساری دنیا کا ردِعمل زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔

خبروں سے پتا چلتا ہے میانمار میں خانہ جنگی کا یہ نیا سلسلہ جمعہ 25 اگست سے شروع ہوا ہے جس کے بارے میں میانمار حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی حصے میں بنگلا دیشی سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر روہنگیا عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا تھا لیکن میانمار کی فوج نے ان میں سے بیشتر حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔

30/08/2017

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیان کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی افواج نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ کیا اور قربانیاں دیں، حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کم ہوئی،امریکی جنگ سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ، امریکی صدر ٹرمپ اور جنرل نکلسن کے بیان دھمکی آمیز ہیں، قومی اسمبلی 21 اگست کی امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی مسترد کرتی ہے، ایوان کوئٹہ اور پشاور میں طالبان کی موجودگی کادعوی بھی مسترد کرتا ہے۔ جنوبی ایشیاپر نئی امریکی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ پوری قوم اس وقت ایک پیج پر ہے۔

30/08/2017

تہران نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں، جن کے چہرے پر تل، مہاسے، دانے یا پھر دیگر جلدی امراض کے نشانات ہوں تدریسی میدان میں آنے سے گریز کریں، اس کے علاوہ کلاس روم میں موجود اساتذہ کے چہرے پر کسی قسم کے جلنے کا بھی نشان نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فہرست میں ایسی خواتین اساتذہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جن کے چہرے پر بال موجود ہیں اس کے علاوہ ایسی بیماریاں جو واضح طور پر نظر نہیں آسکتیں جن میں مثانے کی پتھری، کلر بلائنڈ اور بانجھ خواتین پر بھی پڑھانے پر پابندی ہوگی۔

30/08/2017

پیرس: فرانسیسی صدر ایمینوئل ماکروں کا کہنا ہے کہ ’’اسلامی دہشت گردی‘‘ سے نمٹنا ان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں 200 سے زائد سفراء کے اجلاس سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ غیر مستحکم اور تیزی سے منقسم ہوتی دنیا میں فرانس کو ابھرتی ہوئی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اسلامی دہشت گردی‘‘ کے خلاف جنگ ان کی اولین ترجیح ہے جب کہ فرانس میں مذہب کے ٹھیکے داروں اور ان کے خوف کی کوئی جگہ نہیں۔ فرانسیسی صدر نے اپنے خطاب میں صرف دہشت گردی کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے بار بار اسلامی دہشت گردی کا لفظ استعمال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرانسیسیوں کو شدید ذہنی بیماری لگ چکی ہے۔ انہیں شاید خواب میں بھی طالبان ہی نظر آتے ہوں
گے۔

30/08/2017

ریمارکس ۔۔۔۔۔ !! جب سپریم کورٹ سے طبی بنیادوں پر ڈاکٹر عاصم کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی گئی تو معزز ججز نے مندرجہ ذیل ریمارکس دئیے تھے۔ "اس بیماری کے نام پر جو بھی باہر جائے واپس نہیں آتا" ۔۔۔ جسٹس دوست محمد "باہر جا کر ایک مریض ہر ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دے رہا ہے"۔۔۔۔۔۔ جسٹس دوست محمد "گرفتاری سے پہلے ڈاکٹر عاصم بالکل ٹھیک تھے۔ نیب جس کو پکڑتا ہے وہ شدید بیمار پڑ جاتا ہے۔ گناہ یہ لوگ کرتے ہیں مصیبت میں ہم پڑ جاتے ہیں" ۔۔۔۔ جسٹس دوست محمد "ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملی لیکن میڈیکل ہسٹری بتاتی ہے ڈاکٹر عاصم نے اسپرین کی گولی نہیں کھائی" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جسٹس دوست محمد "جب ڈاکٹر عاصم وزیر تھے تو چھٹی کرکے علاج کے لیے کیوں نہیں گئے؟" ۔۔۔۔۔۔ جسٹس دوست محمد اس کے بعد سپریم کورٹ نے 479 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت محض 60 لاکھ روپے کے عوض منظور کر لی۔ ڈاکٹر عاصم کی اپیل کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عاصم کا پاسپورٹ واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ معززعدالت نے یہ بھی فرمایا ہے کہ وطن واپسی پر ڈاکٹر عاصم کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کردیا جائے۔۔۔۔۔ :) کیا واقعی عدالت کو یقین ہے کہ ڈاکٹر عاصم واپس آجائیگا؟؟ کیا واقعی سپریم کورٹ کے خدشات دور ہوگئے تھے؟؟ یا زرداری کو سپریم کورٹ سے ایک اور این آر او مل گیا ہے؟؟ خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم پر صرف کرپشن کے الزمات نہیں ہیں بلکہ انہوں نے دہشت گردوں کی معاؤنت بھی کی تھی۔ تحریر شاہدخان

30/08/2017

ناسا نے ہاروے کے بارے میں مزید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جبکہ ہاروے اور اس کے ارد گرد سیلاب پہلے ہی کافی تباہی مچا چکا ہے۔

30/08/2017

چائنہ کے وزیر وانگ یائی نے کہا ہے کہ
امید کے کہ بھارت اس واقعہ سے کچھ سیکھے گا اور آئندہ ایسا نہیں کرے گا۔ وانگ نے مزید کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے باہمی کوشش سے بارڈر پر امن کی فضا قائم کر سکیں گے۔

30/08/2017

نارتھ کوریا نے چند میزائل تجربات کئے جن کی امریکا نے تنقید کی۔ بہرحال کوئی عمل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی عجیب بات ہے کہ ان کے علاوہ کوئی بھی ایٹمی تجربات کرے تو وہ دہشتگرد ہو جاتا ہے۔

30/08/2017

بھارتی سکھ گرو کو زنا کے جرم میں بیس سال کی سزا سنا دی گئی۔

27/08/2017

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی بھارتی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پراکسی وارچھیڑ رکھی ہے۔

Side effects of alcohol

27/08/2017

افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جان نکلسن نے کہا کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے، افغانستان سے باہر طالبان کی پناہ گاہوں کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا اور پاکستان کی حکومتیں اس مسئلے پر دو طرفہ مذاکرات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئٹہ شوریٰ اور پشاور شوریٰ کا پتہ چل چکا ہے، افغان طالبان کی قیادت پاکستانی شہروں میں موجود ہے، دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی حمایت کو روکنا ہوگا۔

No doubt American military is terrorist

22/05/2017

مبارک ہو ،ٹرمپ کا خطاب سننے سے کسی کا نکاح نہیں ٹوٹا

رپورٹ مجاہد فاروق

آج اس لحاظ سے تاریخ اسلام کا بدترین دن تھا کہ سر زمین حرم پر جہاں ہمارے نبی اکرم ﷺ پر وحی نازل ہوتی تھی وہاں مسلمان رہنماوں نے اسلام کے بدترین دشمن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے مسلمان رہنماوں کو امریکہ کے وفادار اور تابعدار مسلمان بننے کی تاکید کی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے ممالک کا زکر کرتے ہوئے اپنے فرنٹ لائن کے اتحادی ، پاکستان کا نام نہ لے کر پاکستانی حکمرانوں کو ان کی اوقات میں رکھا، یاد رہے کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان بھی تشریف فرما تھے اور ظاہر ہے کہ پاکستان کو نظر انداز کرنے سے ان کی بھی سبکی ہوئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں کے علمائے کرام جو ایک دوسرے مسلک کے جلسے جلوس میں چلے جانے پر نکاح کے ٹوٹ جانے کا فتوی دے دیتے ہیں ان میں سے کسی نے بھی سرزمین حرم پر ٹرمپ کے جلسے میں شرکت کرنے پر نکاح کے ٹوٹنے کا فتوی نہیں دیا۔

دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی نے بھی طیّبہ کی مقدس فضاوں میں ٹرمپ کی گونجتی ہوئی آواز کو توہین مذہب یا مقدس مقامات کی بے حرمتی بھی نہیں کہا۔

آج تیسرا اور غور طلب منظر یہ تھا کہ مسلمانوں کو ان کے نبی ﷺ کے مقدس مزار اور تبرکات کو چومنے کو شرک کہنے والے لوگ آج پورا دن ٹرمپ اور اس کے عملے کو بار بار چومتے رہے اور یہ مناظر میڈیا نے کئی مرتبہ دکھائے ، اس پر بھی کسی نے کوئی فتوی جاری نہیں کیا۔

موضوعات مرتبط: Top News
برچسب‌ها: مبارک ہو , ٹرمپ کا خطاب سننے سے کسی کا نکاح نہیں ٹوٹا

تاريخ : 2017/5/21 | 23:43 | نوی

31/03/2017

Timeline Photos

21/02/2017

پیمرا کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کی شب 9 سے 10 بجے ہم ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی کتنی گرہیں باقی ہیں کی مذکورہ قسط میں ہم جنس پرستی کے موضوع پر مبنی مواد شامل تھا جو پاکستان کی سماجی، اخلاقی اور معاشرتی اقتدار کے خلاف ہے اور تفریح کے نام پر ایسے ناپسندیدہ اور متنازعہ موضوعات کو ناظرین کی کثیر تعداد نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔


پوچھا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامہ ، چینل کے اپنے مالی وسائل سے مرتب کیا گیا یا اس کی تشکیل اور نشریات میں غیر ملکی فنڈنگ بھی شامل ہے۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ مذکورہ تحریر اور منظر کشی کا نشر ہونا چینل کی ادارہ جاتی نگران کمیٹی کی غیر سنجیدگی، پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روح گردانی کی عکاس ہیں۔ لہذا چینل اپنے جواب میں واضح کرے کہ اس کی پالیسی کیا ہے جس کے تحت ڈرامہ کا سکرپٹ ڈائرکشن اور موضوعات کا چناؤ کیا جاتا ہے، جواب میں ان کی منظوری کے عمل کا بھی تفصیلی ذکر ہو۔

07/01/2017

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں اوباش ہندو نے مسلمان لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے بعد زبان کاٹ دی اور فرار ہوگیا۔

بھارتی شہر بنگلور میں نیو ائیر نائٹ پر خواتین پر ہونے والے جنسی حملے کا طوفان تھما نہ تھا کہ ایک اور دل خراش واقعہ پیش آگیا مگر اس بار نشانہ بنی ایک مسلم خاتون جسے گھر جاتے ہوئے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی خاتون کی چیخ و پکار کے آواز شاید وہاں کے رہائشیوں کو نہ سنائی دی ہو لیکن گلی میں گھومنے والے آوارہ کتوں نے صورت حال کو دیکھ کر ان درندہ صفت ہندووں پر بھونکنا شروع کردیا جس کے باعث وہ مذکورہ خاتون کی زبان کاٹ کر فرار ہوگئے۔

01/01/2017

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کامسافر جوڑے سے کرایہ مانگنا جرم بن گیا، مرد اور خاتون نے مل کر ٹیکسی ڈرائیو رکو گاڑی سے نکال کر مارپیٹ کا نشانہ بنایاجبکہ قریب کھڑے افراد تماشا دیکھتے اوروڈیو بناتے رہے۔

یہ واقع برطانوی کاؤنٹی ڈربی شائر کے علاقے نارمینٹن میں پیش آیا، ٹیکسی ڈرائیور شاہد اقبال کے مطابق جب سے اس نے جوڑے سے7 پاؤنڈ کرایہ طلب کیا تو خاتون غصے میں آگئی ۔

اس نے پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو خاتون نے اس کے ہاتھ پر کاٹا اور فون چھین لیا، جس کے بعد دونوں نے انہیں ٹیکسی سے اتار کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اس دوران قریب میں موجود افرادتماشا دیکھتے رہے ، قہقہے لگاتے رہے اور وڈیو بناتے رہے ۔

22/12/2016

لندن (قدرت روزنامہ22دسمبر2016)برطانیہ کی ایک عدالت نے پاکستانی میڈیا کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ دیدیااور نجی ٹی وی چینل ’اے آروائے نیوز‘ کو اسی کیخلاف آنیوالافیصلے کا متن دن میں تین بار نشر کرنے کا حکم دیدیا، یہ فیصلہ جمعہ کو شام چھ بجے، پھر 10بجے اور پھر رات تین بجے نشر کرنے کا حکم دیاگیا. انگریزی جریدے ’ڈان‘ کے مطابق ’بدھ کو جج ڈیوڈ ایڈے نے یہ فیصلہ مقررہ وقت پر ہر گھنٹے کے پہلے پانچ منٹس میں نشر کرنے کا حکم دیاگیا، ایسے الفا ظ کیساتھ فیصلے کا متن سکرین پر نشر کرنے کا حکم دیاگیاجو پڑھے جاسکیں. رپورٹ کے مطابق اے آروائے کو یہ فیصلہ اردومیں کچھ اس طرح نشر کرنا ہوگاکہ ’دو دسمبر 2016ءکو ہائیکورٹ آف جسٹس نے برطانیہ میں اے آرواءنیوز کے براڈ کاسٹر کو حکم دیاکہ پروگرام 24میں بے بنیاد سنگین ہتک آمیز الزامات لگانے پر جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو ایک لاکھ 85ہزار پاﺅنڈ اداکیے جائیں ،الزامات کی کوئی بنیاد نہیں.عدالت نے قراردیاہے کہ الزامات شدید تھے اور اس کی وجہ سے میرشکیل الرحمان کیخلاف پاکستانی معاشرے کی نفرت میں اضافہ ہوا‘. اے آروائے کو اس بات کا بھی پابندکیاگیاکہ اسے یہ بھی نشرکرنا ہوگاکہ دعوے کے حق میں کوئی شواہد نہیں تھے اور مقدمے کی سماعت کے دوران اے آروائے نیٹ ورک نے واضح کیاکہ وہ اس بات کی تائید نہیں کرتے کہ کوئی بھی الزام درست تھا. رپورٹ کے مطابق اے آر وائے نے فیصلے کیخلاف اپیل کردی ہے تاہم آخری اطلاعات تک اس اپیل کا فیصلہ معلوم نہیں ہوسکا، اپیل کی وجہ سے فیصلہ نشر کرنے کی تاریخوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے . فیصلہ آنے کے بعد میرشکیل الرحمان کاکہناتھاکہ ’ مجھے خوشی ہے کہ بالآخرا ے آروائے ہمارے متعلق کوئی سچی کہانی نشر کرے گا، اسی طرح جواب دینے کی بجائے ہم نے قانون کی حکمرانی کا راستہ اپنا یا اوراے آروائے کیخلاف 15مقدمات پاکستان اور ایک برطانیہ میں کیا, یہ رقم چار جنوری کو اداکی جانی ہے جبکہ مقدمے کے اخراجات ڈال کر مجموعی طورپر اے آروائے کو یہ مقدمہ تقریباً 30 لاکھ پاؤنڈ میں پڑے گا، بقایا رقم 11 جنوری کواداکی جائے گی .

Address

Street No1
Rawalpindi
46600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Aspire posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Nearby media companies


Other Newspapers in Rawalpindi

Show All

You may also like