22/10/2023
رحیم یار خان () جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حافظ ناصر علیم بھٹی اور ضلعی نائب امیر مولانا انیس الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ ختم نبوت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں قتل عام روکنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کرکے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے اپنا تسلط ختم کرے اور مسلمانوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ ختم کرے۔ انہوں نے فلسطینی بھائیوں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں