B.F.M information

B.F.M information About Top News

ضروری اطلاع:رحیم یار خان پولیس میں بھرتی کیلیے انٹرویو کیلیے کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواران نوٹ فرما لیں کہ مورخہ 30...
29/04/2024

ضروری اطلاع:
رحیم یار خان پولیس میں بھرتی کیلیے انٹرویو کیلیے کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواران نوٹ فرما لیں کہ مورخہ 30 اپریل کے انٹرویوز کی جو لسٹ جاری کی گئی ہیں وہ صرف پہلے دن کے انٹرویوز کیلیے ہیں۔ فائنل لسٹ میں کوالیفائی کرنے والے باقی تمام امیدواران کو انٹرویوز کیلیے یکم مئی بدھ اور 2 مئی جمعرات کو بلایا جائے گا جن کی لسٹیں کل مورخہ 30 اپریل کو جاری کی جائینگی۔

رحیم یار خان پولیس

16/04/2024
چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد) پاور شو کوٹ قطب کی تاریخ کا ریکارڈ جلسہآج تک کوئی سیاسی پارٹی اتنا کامیاب جلسہ ن...
02/02/2024

چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد)

پاور شو
کوٹ قطب کی تاریخ کا ریکارڈ جلسہ
آج تک کوئی سیاسی پارٹی اتنا کامیاب جلسہ نہ کرا سکی
نوجوان قیادت کا چوہدری آصف اسلم پر اعتماد
نیک خواہشات

چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد) نوجوان قیادت کے ساتھ پاور شو کوٹ قطب کی تاریخ کا ریکارڈ جلسہآج تک کوئی سیاسی پار...
02/02/2024

چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد)

نوجوان قیادت کے ساتھ پاور شو
کوٹ قطب کی تاریخ کا ریکارڈ جلسہ
آج تک کوئی سیاسی پارٹی اتنا کامیاب جلسہ نہ کرا سکی
نوجوان قیادت کا چوہدری آصف اسلم پر اعتماد

28/01/2024

چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد)
نے آج مخدوم ہاشم جاوید بخت
مخدوم افکار
کے لیے نوجوان قیادت کے ساتھ پاور شو
کوٹ قطب کی تاریخ کا ریکارڈ جلسہ
آج تک کوئی سیاسی پارٹی اتنا کامیاب جلسہ نہ کرا سکی
نوجوان قیادت کا چوہدری آصف اسلم پر اعتماد

چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد)نے آج مخدوم ہاشم جاوید بختمخدوم افکار کے لیے نوجوان قیادت کے ساتھ پاور شو کوٹ قطب...
28/01/2024

چوہدری آصف اسلم (زمیندار بستی فتح محمد)
نے آج مخدوم ہاشم جاوید بخت
مخدوم افکار
کے لیے نوجوان قیادت کے ساتھ پاور شو
کوٹ قطب کی تاریخ کا ریکارڈ جلسہ
آج تک کوئی سیاسی پارٹی اتنا کامیاب جلسہ نہ کرا سکی
نوجوان قیادت کا چوہدری آصف اسلم پر اعتماد

رحیم یارخان ( ) تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے اغواء اور واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، بلال احمد ن...
23/01/2024

رحیم یارخان ( ) تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے اغواء اور واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، بلال احمد نامی نوجوان نے پولیس کو کار سواروں کی جانب سے اغواء کے بعد نقدی چھیننے کی اطلاع پکار 15 پر کی تھی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی طاہر سلیم گشت و پڑتال دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مجود تھے کہ اسی دوران پولیس ایمرجنسی پکار 15 کی جانب سے اطلاع ملی کہ بلال احمد نامی شہری نے اطلاع دی ہے کہ تین کارسوار ملزمان نے اسے اغواء کیا اور بعد از نقدی و دیگر سامان لوٹ کر اسے اتار دیا ہے، وہ فوری طور پر کالرکے پاس تھلی چوک پہنچے اور کالر بلال احمد سے رابطہ کیا اور حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی گئی واردات کی جگہ کے قرب و جوار سے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا لیکن اس قسم کو کوئی وقوعہ روپذیر ہونا سامنے نہ آیا جس پر کالر نے تحقیقات پر غلطی تسلیم کر لی، پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شیر جیسی زندگی ہونی چاہیئے بس صبح اٹھے ۔۔۔ نہ دانت صاف کیئے نہ منہ دھویا   ہرن کے پیچھے پانچ منٹ بھاگے ۔۔۔ اسے پکڑا ۔۔۔۔...
17/01/2024

شیر جیسی زندگی ہونی چاہیئے بس صبح اٹھے ۔۔۔ نہ دانت صاف کیئے نہ منہ دھویا ہرن کے پیچھے پانچ منٹ بھاگے ۔۔۔ اسے پکڑا ۔۔۔۔ کھایا ۔۔۔۔۔ پانی پیا ۔۔۔۔ ڈکار مارا اور پھر سارا دن کسی درخت کی چھاؤں میں بیٹھ کر سستاتے رہے رات کو سو گئے ۔ نہ گھر کے کرایہ کی ٹینشن نہ بجلی کے بل کی نہ ہرن پکانے کے لیئے گھی ‏یا تیل خریدنا پڑا نہ نمک نہ مرچ نہ ٹوتھ پسیٹ کا خرچہ نہ صابن یا شیمپو کا ۔۔۔۔۔۔ پٹرول 500 روپے لیٹر ہو جائے شیر کی جانے جوتی نہ بچوں کو اسکول چھوڑنے جانا ہے نہ لینے ۔ نہ اسکول کی فیسوں کی ٹینشن نہ بچوں کی تعلیم کی بچے بڑے ہونے لگے تو انہیں بس اتنا سکھا دیا کہ ہرن کیسے پکڑنا ہے ‏بس تعلیم مکمل ۔۔۔۔!!!! کپڑوں کا بھی کوئی خرچہ نہیں نہ عید پر نہ کسی شادی پر۔ بس جو کپڑے اللہ نے ایک بار پہنا کر بھیج دیئے انہی کے ساتھ پوری زندگی گزار لی ۔ ان کے ہاں شادیاں بھی نہیں ہوتیں نہ اپنے بچوں کی شادی پر لاکھوں کا خرچہ نہ کسی اور کی شادی پر سلامی دینے کا جھنجٹ۔ ‏copy

14/01/2024

میرے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے یہ کہ دوران ناکہ بندی یا سرچنگ کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھیں

‏کیا آپ نے دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد گھر آبکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے...
13/01/2024

‏کیا آپ نے دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد
گھر آبکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔

کیا کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد
آپ نے فیس بک پر سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ہے کہ آج آلو، بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؟

کیا کبھی آپ نے بس میں سفر کر کے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پرشگاف نعروں سے لرزا دیا ہے کہ ہم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔

یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔
اگر میں پوچھوں کیوں؟

تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ دوکاندار نےکونسا ہمیں فری کا راشن دیا ہے،ہر چیز حتی کہ ماچس تک کے پیسے دیے ہیں ہم نے۔

سبزی والے نے ہم پر احسان نہیں کیا ہے،ہر چیز کی رقم وصول کیا ہے،اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ہم؟
بس والے کا ہم کیوں جے جے کار کریں،کرایہ دیا ہے ان کو ہم نے۔

بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ یہی بہترین جواب ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف

آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے ، سینیٹر ، وزیر ، کیا یہ فی سبیل اللہ آپ کے علاقے میں کام کرتے ہیں؟
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ہیں؟
کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنتالفردوس میں اعلی مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ہیں؟
یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ہوگا ۔

تو کیا وجہ ہے کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کریں،
کیا وجہ ہے کہ ایک ٹیوب ویل لگانے پر ہم ان کو اپنا مسیحا سمجھیں ؟

توکیا وجہ ہے کہ روڈ کی مرمت پر ہم ان کی دست بوسی کیلئے مر رہے ہوتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ بجلی پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ہم کی مدح و ثناء میں دنیا جہاں کی ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ہوتے ہیں؟

کیا انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے؟
تنخواہ لیتے ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کرواتے ہیں۔
اپنے بچوں کو بڑے بڑے بڑے اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ہیں۔

دبئی اور یورپ کے تفریحی سفر ہمارے پیسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔
بڑے بڑے محلات،گاڑیاں،گارڈز،سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ہیں۔

ان کا پیٹرول ڈیزل فری،ٹیلیفون کالز فری،ملکی سفر فری،علاج معالجہ فری ۔
فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رہے ہیں۔

اور عوام کی یہ حالت ہے کہ روڈ بننے پر ناچ رہی ہے،نالی بننے پر ایم پی ایم این کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کررہےہیں۔

سمجھو اپنی اہمیت کو.....

یہ غلامانہ سوچ چمچہ گیری ختم کرو کوئی تعریفی پوسٹ یا تحریر ان کے حق میں لکھنے کی بجاۓ اپنے حقوق ان کے سامنے رکھو اور اپنا حق ان سے اس طرح مانگو جس طرح یہ ووٹ آپ سے مانگتے

08/01/2024

*زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں*

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمع بندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گرداوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔

اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔

مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ
ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔

23/12/2023

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کے کرسمس کے تہوار کے 75 پروگرامز کے لیے پولیس سکیورٹی انتظامات مکمل

رحیم یارخان ( ) پولیس سکیورٹی انتظامات مکمل ضلع بھر میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے75 پروگرامز کا انعقاد ہو گا 1 ہزار پولیس اہلکار تعینات، پولیس میثاق سینٹر میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء الحق نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا مبارک باد دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ضلع رحیم یارخان میں 25 دسمبر کے روز مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ضلع بھر میں کرسمس کے سلسلہ میں 75 پروگرام منعقد ہوں کے جن کی سکیورٹی کے لیے پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، کوئک رسپانس فورس، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت پولیس کے تمام ونگز فرائض سر انجام دیں گے، 75 پروگرامز میں سے اے کیٹگری کے نو، بی کیٹگری کے آٹھ اور سی کیٹگری کے 58 پروگرامز شامل ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے 1 ہزار پولیس افسران و جوان تعینات ہوں گے،

عوام کیلئے خوشخبری یونین کونسل میں سرٹیفیکیٹ کی  فیسوں میں کمی کر دی گئی اندراج کی مدت بڑھا دی گئی۔برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ س...
19/12/2023

عوام کیلئے خوشخبری یونین کونسل میں سرٹیفیکیٹ کی فیسوں میں کمی کر دی گئی
اندراج کی مدت بڑھا دی گئی۔
برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، کمپیوٹرائزڈ نکاح سرٹیفکیٹ، کمپیوٹرائزڈ طلاق سرٹیفکیٹ کی نئی فیس 200 روپے۔
بچے کی پیدائش کا لیٹ اندراج 2 ماہ سے 7 سال تک نئی فیس 200 روپے۔
بچے کی پیدائش کا لیٹ اندراج 7 سال گزرنے کے بعد نئی فیس 300 روپے۔
موت کا لیٹ اندراج نئی فیس 1000 روپے۔
کسی بھی اندراج کی درستگی یا تبدیلی کی نئی فیس 500 روپے۔
بیرون ملک پیدا ہونے والے پاکستانی کا اندراج نئی فیس 1000 روپے۔
غیر ملکی شہری کی پیدائش کا اندراج نئی فیس 2000 روپے۔

18/12/2023

**ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ*
*بدعنوان کون* ؟
*کرپٹ ترین کون ؟**
۔۔۔۔
* میں ایک پولیس والا ھوں اور اگر میں کرپٹ ترین ھوں تو *میری کرپشن کا پیسہ کہاں ھے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟*
* میرے پاس میری سیلری کے علاوہ میرا بینک بیلنس زیرو ہے بلکہ میرا اکاؤنٹ بھی سیلری اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کوئی دیگر اکاؤنٹ بھی موجود نہ ہے *لیکن پھر بھی مجھے سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا گیا*
* 20 سال نوکری کرنے کے بعد میرے پاس کوئی جائیداد ' گھر ' گاڑی ' بنگلہ یہاں تک کہ موٹر سائیکل بھی نہ ہے *لیکن پھر بھی مجھے سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا گیا*
* میں 24 گھنٹے کا ملازم ہوں اور مجھے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت چیک کیا جا سکتا ہے اور حاضری لی جا سکتی ہے۔
سپیشل ڈیوٹیز ' مردم شماری' الیکشن 'محرم ' ربیع الاول' جلسے جلوس' میلاد ' غمی ' خوشی ' ھڑتالیں ' رولے رپے ' ھر جگہ میں بلا معاوضہ پہنچتا ہوں اور ڈیوٹی سر انجام دیتا ہوں تنخواہ کے علاوہ مجھے کسی قسم کا کوئی اضافی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جاتا سپیشل ڈیوٹیز پہ کھانا' رھائش' ٹرانسپورٹ ' سب میں اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں جبکہ دیگر محکموں کو کسی بھی سپیشل ڈیوٹی کا بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے *لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*
* میرے ھم پلہ سکیلز کے دیگر محکموں کے ملازمین واپڈا ' لینڈ ریکارڈ ' عدلیہ ' فوج ' وفاقی دارے ہر قسم کی سہولت سے مستفید ہوتے ہیں ۔ میرا اور دیگر کا لائف سٹائل آپ دیکھ لیں بچوں کی تعلیم ' گاڑی ' بینک بیلنس ' رھائش' کھانا پینا بوٹڈ سوٹڈ کیا یہ سب کچھ تنخواہ میں ممکن ہے
*لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*
* میرے ادارے کا سپریم لیڈر *IG* تک دوران سروس یا بعد از ریٹائرمنٹ کسی قسم کے سپیشل عہدوں پرٹوکولز ھٹو بچو کے نعروں ' اندرون ملک و بیرون ملک جائیدادوں ' بینک بیلنس سے مستفید نہیں ہوتا وہ عام آدمی کی زندگی گزارتا ھے جبکہ اسکے ھم پلہ دیگر محکموں کے افسران کونسی عیاشی سے مستفید نہیں ھوتے ؟؟؟
*لیکن پھر بھی مجھے سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا گیا*
* میری کوئی یونٹس ۔ ٹرانسپورٹ واوچرز ۔ رھائش ۔کھانا فری نہیں ھیں میں بجلی ' گیس' پانی' رھائش ' ٹرانسپورٹ کرایہ سب کچھ اپنی جیب سے ادا کرتا ھوں **لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*
* مجھے اور میرے خاندان کو دوران سروس و بعد از ریٹائرمنٹ سی قسم کی میڈیکل سہولیات میسر نہ ھیں سب علاج معالجہ میں جیب سے کراتا ھوں
*لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*
* میرے بچے سرکاری سکول میں پڑھتے ھیں کسی قسم کی سپیشل پبلک سکول و کالجز پیکجز نہیں ھیں یہاں تک کہ میں اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا بھی افورڈ نہیں کر سکتا
* ملازمت کے علاوہ نہ میرا کوئی بزنس نہ سرکار مجھے کوئی بزنس کرنے کی اجازت دیتی ھے
*لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*
* قانون توڑنے کے بعد مجھے دوران ڈیوٹی ھر محکمہ اپنا تعارف بڑے فخریہ انداز سے کرواتا ہے کہ میں واپڈا کا ملازم ہوں' میں فوج کا ملازم ھوں' میں پٹواری ہوں' میں صحافی ہوں میں وکیل ہوں ' میں فلاں سیاسی کا بندہ ھوں' میں گدی نشین ھوں' وغیرہ وغیرہ مجھے ذھنی ٹارچر کر کے دباؤ ڈالا جاتا ھے جبکہ دیگر جگہ میرا تعارف مجھے کام نہیں آتا
*لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*
* میں اندرون ملک سب کی حفاظت کا ضامن ھوں کہیں کچھ سیاسی بدامنی ھو مذھبی ھلچل ھو خاندانی رنجش ھو ۔دھشت گردی ھو ۔ چوری ڈکیتی لڑائی جھگڑا ۔ کوئی ایکسیڈنٹ ھو یا انسیڈنٹ ھو سب جگہ پہنچنا اور سب کی حفاظت میرے ذمہ یہاں تک کہ امریکن فوج و کمانڈوز کی حفاظت کا ذمہ مجھے سونپا گیا لیکن میری حفاظت میری حیثیت کا ذمہ دار کوئی نہیں وہ صرف میں ھوں
*لیکن پھر بھی سب سے زیادہ کرپٹ مجھے قرار دیا گیا*

*آخر کیوں ؟؟؟؟؟؟*
*میری بدعنوانی و کرپشن کا پیسہ کہاں ھے ؟؟؟؟؟؟*

*ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کس درجے کی ھے ؟؟؟ اسکی رپورٹ اسی درجے کی ھے جس درجے میں ان لوگوں کو عراق میں کیمیائی ہتھیار نظر آۓ ۔*
*ان عالمی نظام کے کرپٹ و مفاد پرست ٹھیکیداروں کو کشمیر ۔ فلسطین ۔ برما ۔ شام کے بچوں پہ کی گئی بدعنوانی نظر نہیں آتی نظر آئی تو پاکستان پولیس* ۔
*انکو باقی ادارے گھسنے نہیں دیتے یا وسیع تر مفاد میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی*

17/12/2023

*لاہور تھانہ باغبانپورہ الخالد بینکوئٹ ہال راجباہ روڈ مہندی کی تقریب سے فارغ ہو کر نکلنے والی فیملی پر فائرنگ کے نتیجہ میں 04 افراد جاں بحق جبکہ 03 شدید زخمی ہوئے*
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں عبداللہ ولد محبوب سکنہ ایڈن گارڈن فیصل آباد بعمر 22/23 سال (منہ پر فائر)،محبوب ولد صدیق سکنہ ایڈن گارڈن فیصل آباد بعمر 50/55 سال (چھاتی پر فائر)،طیبہ ولد محبوب سکنہ ایڈن گارڈن فیصل آباد بعمر 18/20 سال، کرن زوجہ سلمان سکنہ ایڈن گارڈن فیصل آباد بعمر 23/24 سال،زخمی افراد میں تاج بی بی زوجہ محبوب سکنہ ایڈن گارڈن فیصل آباد بعمر 50/55 سال (دائیں ٹانگ پر فائر) ،حورین دختر سلمان سکنہ ایڈن گارڈن فیصل آباد بعمر بعمر 4/5 سال (کمر پر فائر)،فرح بی بی زوجہ میاں وحید بعمر 34/35 سال (کمر پر فائر)،زخمی افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ مقتولہ کرن کے خاوند سلمان نامی شخص نے کی ہے جس کی اپنی بیوی کرن سے طلاق ہوچکی ہے اور اس معاملہ پر مقتولہ کرن کی فیملی سے سلمان کا تنازعہ چل رہا تھا۔

*انتخابی شیڈول ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان
16/12/2023

*انتخابی شیڈول ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان

16/12/2023

اہم نیوز الرٹ!!!

تاجر کے مطابق 18 کروڑ روپے کا سونا اس کے پاس تھا جو ڈاکوئوں نے چھین لیااور انہیں زخمی کرکے چکے گئے*

*تاجر کے مطابق 6 ڈاکو موٹر سائیکلوں پر جدید اسلحہ سے لیس ہو کر آئے

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B.F.M information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B.F.M information:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Rahimyar Khan

Show All