Amir Mazhar Gopang official

Amir Mazhar Gopang official Connect with Amir Mazhar Gopang

28/08/2024

سرائیکی قوم کو پنجاب کے بجائے
سرائیکستان کے شناختی کارڈ جاری کیئے جائیں

آپ کے پیدا ہونے کے پانچ منٹ بعد وہ آپ کے نام، قومیت اور مذہب کا فیصلہ کریں گے اور آپ اپنی باقی زندگی خاموشی سے ان چیزوں ...
16/08/2024

آپ کے پیدا ہونے کے پانچ منٹ بعد وہ آپ کے نام، قومیت اور مذہب کا فیصلہ کریں گے اور آپ اپنی باقی زندگی خاموشی سے ان چیزوں کا دفاع کرتے ہوئے گزاریں گے جو آپ نے نہیں چُنیں۔

- آرتھر شوپن ہاور

یہ بھی تاریخ کا ایک مجسمہ ہے جو سانس نہیں لیتا پاکستانی عوام کو سیلوٹ مارتا ہے۔۔۔۔
08/08/2024

یہ بھی تاریخ کا ایک مجسمہ ہے جو سانس نہیں لیتا پاکستانی عوام کو سیلوٹ مارتا ہے۔۔۔۔

آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی!آزادی کے لیے یکجا ہوکر مسلسل جدجہد کرنی پڑتی ہے.
06/08/2024

آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی!
آزادی کے لیے یکجا ہوکر مسلسل جدجہد کرنی پڑتی ہے.

بلوچ خاتون کے ہاتھ میں پکڑی گولی کا خ*ل اور خ*ل میں سجی پھول کی ٹہنی ۔۔۔۔۔گویا یہ اعلان ھے کہ آگ (بندوق/پستول کی گولی ) ...
04/08/2024

بلوچ خاتون کے ہاتھ میں پکڑی گولی کا خ*ل اور خ*ل میں سجی پھول کی ٹہنی ۔۔۔۔۔
گویا یہ اعلان ھے کہ آگ (بندوق/پستول کی گولی ) میں پھول کھلانے والوں کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
A bullet shell held in the hand of a Baloch woman and a flower branch decorated in the shell.
It is as if it is declared that those who feed flowers in fire (gun/pistol bullet) can never be defeated.

آپ کے خیال میں ایک درخت کس قدر مہنگا بک سکتا ہے؟ ایک کروڑ  روپے؟ دس کروڑ  روپے؟بنکاک کے ایک مندر میں ایسا درخت موجود ہے ...
21/07/2024

آپ کے خیال میں ایک درخت کس قدر مہنگا بک سکتا ہے؟ ایک کروڑ روپے؟ دس کروڑ روپے؟

بنکاک کے ایک مندر میں ایسا درخت موجود ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز لگ چکی ہے۔ بلاشبہ یہ دنیا کا قیمتی ترین درخت ہے جسے عربی میں "عود" اور انگریزی میں "Agerwood" کہتے ہیں۔

عود کی سب سے نایاب قسم "کینام" ہے جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 9 ملین ڈالرز فی کلو ہے۔کچھ عرصہ قبل شنگھائی میں کینام کا دو کلو کا ٹکڑا ۱ کروڑ 80 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا۔ عام طور پر عود کی قیمت اس میں موجود عرق کی مقدار پر منحصر ہوتی ہے جو 80 ہزار ڈالر فی لیٹر بکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی چھال دو سو ڈالر سے پانچ ہزار ڈالر فی کلو تک فروخت ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس درخت میں ایسا کیا ہے جس کیلئے جاپانی سرمایہ کار اتنی قیمت دینے کیلئے تیار ہیں؟
عود کا شمار دنیا کے مہنگے ترین پرفیومز میں کیا جاتا ہے، جسے صرف عرب شہزادے اور امیر لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس درخت کے طبی فوائد کا ذکر کریں تو اس کی تاثیر خواب آور ہے۔ جوڑوں کے درد، جلدی امراض، ہاضمے کی خرابی اور کینسر میں فائدہ دیتا ہے۔ جو لوگ مراقبہ یا اسی قسم کی ذہنی مشقیں کرتے ہیں ان کے لئے عود کے بخارات موثر ہیں۔

عود کی مانگ میں عالمی سطح پر دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر اس کی مارکیٹ ۳۲ ارب ڈالرز کی ہے، جو اگلے آٹھ سال میں دگنی ہوجائے گی۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اتنے فوائد کے باوجود اس درخت کی مانگ پوری نہیں ہورہی؟ سادہ الفاظ میں اس کی وجہ عود کی محدود پیداوار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا موسم عود لگانے کے لیے ساز گار ہے تین سال میں عود سایہ دار درخت بن جاتا ہے اور آٹھ سے دس سال بعد آپ اسے فروخت کر سکتے ہیں
عود کے پودے پاکستان کے تمام نرسری فارم پر گملوں میں دستیاب ہوتے ہیں اور نرسری فارم والے فی پودہ آٹھ سو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں

‏وہ سانحے بھی ہوئے شام ،، آشیانوں کو !!پلٹ کے آئے پرندے تو پیڑ تھے ہی نہیں
20/07/2024

‏وہ سانحے بھی ہوئے شام ،، آشیانوں کو !!
پلٹ کے آئے پرندے تو پیڑ تھے ہی نہیں

حبیب بینک لمیٹڈ کا ہیڈ آفس ہے۔  یہ کبھی ایشیا کی سب سے اونچی عمارت تھی، ایسا ٹائٹل جو جنوبی ایشیا میں کسی اور عمارت کے پ...
20/06/2024

حبیب بینک لمیٹڈ کا ہیڈ آفس ہے۔ یہ کبھی ایشیا کی سب سے اونچی عمارت تھی، ایسا ٹائٹل جو جنوبی ایشیا میں کسی اور عمارت کے پاس نہیں تھا، اور یہ اعزاز مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا سے باہر رکھنے والے صرف تین میں سے ایک تھا، جب کہ 1963 اور 1968 کے درمیان زیر تعمیر تھی۔ یہ 1972 تک جنوبی ایشیا کی سب سے اونچی عمارت تھی، جسے ایکسپریس ٹاورز نے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ یہ چار دہائیوں تک پاکستان کی سب سے اونچی عمارت رہی جب تک کہ 29 منزلہ اور 116 میٹر اونچا MCB ٹاور تعمیر نہیں ہوا۔
پلازہ کا افتتاح بینک کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پرہوا. اور اس نے 4 ستمبر 1971 کو اپنا کام شروع کیا. رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کے لیے اجلاس بلانے کے لیے کئی سالوں سے باقاعدگی سے عمارت کا استعمال کیا ہے۔ 2021 تک، اس میں 1,770 سے زیادہ ملازمین تھے۔.

"ایک دفعہ میں پیرس کے ادبی میلے میں شریک ہوا تو وہاں میری آمد کی خبر سن کر ایک مصور مجھ سے ملنے آیا اور کہا:میں بھی داغس...
20/06/2024

"ایک دفعہ میں پیرس کے ادبی میلے میں شریک ہوا تو وہاں میری آمد کی خبر سن کر ایک مصور مجھ سے ملنے آیا اور کہا:
میں بھی داغستانی ہوں، فلاں گاؤں کا رہنے والا ہوں لیکن تیس برس سے یہاں فرانس میں ہوں۔"
داغستان واپسی پر میں نے اس کے عزیزوں اور ماں کو تلاش کیا۔ اس مصور کے بارے میں اس کے خاندان کو یقین تھا کہ وہ مر چکا ہے۔ مصور کی ماں یہ خبر سن کر بہت حیران ہوئی۔ اس ماں کو علم ہی نہ تھا کہ اس کا بیٹا ابھی تک زندہ ہے۔
میں نے مصور کی ماں کو یقین دلاتے ہوئے کہا: "آپ کا بیٹا واقعی زندہ ہے اور فرانس میں خوش و خرم ہے۔"
یہ سن کر اس کی ماں بہت روئی۔
اس دوران مصور کے رشتہ داروں نے اس کے وطن چھوڑنے کا قصور معاف کر دیا تھا کیونکہ انہیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ ان کا کھویا ہوا عزیز ابھی زندہ ہے مصور کی ماں نے مجھ سے پوچھا:
"بتاؤ ... اس کے بالوں کی رنگت کیسی ہے ؟ اس کے رخسار پر جو تِل تھا کیا اب بھی ہے ؟ اس کے بچے کتنے ہیں ؟"
اور پھر دفعتاً مصور کی ماں نے پوچھا :
’’رسول ! تم نے میرے بیٹے کے ساتھ کتنا وقت گزارا؟‘‘
میں نے کہا: "ہم بہت دیر بیٹھے رہے اور داغستان کی باتیں کرتے رہے۔"
پھر اُس کی ماں نے مجھ سے ایک اور سوال کیا : ’’اُس نے تم سے بات چیت تو اپنی مادری زبان میں کی ہوگی نا؟‘‘
’’نہیں۔۔۔ہم نے ترجمان کے ذریعے بات چیت کی۔ میں ازبک بول رہا تھا اور وہ فرانسیسی۔ ‏
وہ اپنی مادری زبان بھول چکا ہے۔" مصور کی بوڑھی ماں نے یہ سنا اور سر پر بندھے سیاہ رومال کو کھول کر اپنے چہرے کو چھپا لیا جیسے پہاڑی علاقوں کی ماںُیں اپنے بیٹے کی موت کی خبر سن کر اپنے چہروں کو ڈھک لیتی ہیں۔ اس وقت اوپر چھت پر بڑی بڑی بوندیں گر رہی تھیں، ہم داغستان میں تھے پھر ایک طویل خاموشی کے بعد ماں نے کہا : ’’رسول ! تم سے غلطی ہوئی۔ میرے بیٹے کو مرے ہوئے ایک مدت بیت گئی۔ جس سے تم ملے وہ میرا بیٹا نہیں ‛ کوئی اور ہو گا کیونکہ میرا بیٹا اس زبان کو کس طرح بھلا سکتا ہے جو میں نے اسے سکھائی تھی۔"

رسول حمزہ توف
میرا داغستان
انتخاب: ساگر فلپوٹو

درخت لگائیں ، گرمی بھگائیں یہ بلوط کے درخت کا بیج ہے جہاں 40,50,° سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے وہاں لگائیں 10،10 فٹ کے فاصلے...
19/06/2024

درخت لگائیں ، گرمی بھگائیں
یہ بلوط کے درخت کا بیج ہے جہاں 40,50,° سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے وہاں لگائیں 10،10 فٹ کے فاصلے پر تقریبا ایک سو درخت لگائیں یقین کریں 500 میٹر کے دائرے میں 20-22° سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہے گا۔
یہ درخت پانی کا ساتھی ہے جہاں بھی ہو پانی برسانا ہے ان درختوں کی وجہ سے کوئی خاص خیال نہیں
5،10 سال میں آپ کا علاقہ ہمالیہ کی ٹھنڈی وادی جیسا بن جائے گا۔

تلخ حقیقتبارڈر کھول کر دیکھیں انسان کیا اس ملک سے جانور بھی ہجرت کر جائیں گے ۔سانگھڑ واقعہ پر دل بھت رنجیدہ ھےکہیں پر ظل...
16/06/2024

تلخ حقیقت
بارڈر کھول کر دیکھیں انسان کیا اس ملک سے جانور بھی ہجرت کر جائیں گے ۔
سانگھڑ واقعہ پر دل بھت رنجیدہ ھے

کہیں پر ظلم کے شعلے کہیں پر خود پرستی ہ
چمن کی آبرو خطرے میں ہے یہ بات سچی ہے

09/06/2024
سونامی کیسے بنتے ہیں؟جو لہریں سونامی بناتی ہیں، وہ عام طور پر انسانی آنکھ کے لیے اس وقت تک قابل توجہ نہیں ہوتیں، جب تک ک...
06/05/2024

سونامی کیسے بنتے ہیں؟

جو لہریں سونامی بناتی ہیں، وہ عام طور پر انسانی آنکھ کے لیے اس وقت تک قابل توجہ نہیں ہوتیں، جب تک کہ وہ ساحل کے قریب نہ ہوں۔ وہ ایک قطار میں متعدد لہروں کے ایک سلسلے کے طور پر زمین پر ظاہر ہوتی ہیں اور پانی کی بڑی بڑی دیواروں کی شکل اختیار کرتے ہوئے لوگوں، عمارتوں، کاروں اور درختوں کو بہا لے جا سکتی ہیں۔

25/03/2024

یہ دنیا ایک سٹیج ہے اور ہر کوئ اپنا کردار ادا کر کے جا رہا ہے

24/03/2024

صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ

24/03/2024

یا اللّٰه مسجد اقصٰی
اور فلسطین کے مسلمانوں کی غیبی
مدد فرما ... آمین

     #  perform # Makkah  # Saudi Arabia  #
24/03/2024

# perform # Makkah # Saudi Arabia #

01/02/2024

‏فرعون کا دریائے نیل میں ڈوبنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا
مگر ڈوبنا پڑا

شداد اگلے سینکڑوں سال اپنی جنت میں عیاشیاں کرنا چاہتا تھا
مگر دروازے پر پہنچ کر مر گیا

نمرود کی پلاننگ تو کئی صدیاں اور حکومت کرنے کی تھی
مگر ایک مچھر نے مار ڈالا

یزید نے حضرت امام حسین رض کو شہید کر کے اپنے لیے لمبا عرصہ کی بادشاہت کا انتظام کیا تھا
یزید مگر تین سال بعد ہی عبرتناک موت مر گیا۔اور آگے اس کی نسل بھی مٹ گئی

ہٹلر کے ارادے اور بھی خطرناک تھےمگر حالات ایسے پلٹے کہ خودکشی پر مجبور ہوا،

دُنیا کے ہر ظالم کو ایک مدت تک ہی وقت ملتا ہے

جب اللہ کی جب پکڑ آتی ہے
تو کچھ کام نہیں آتا
سارا غرور ، گھمنڈ، تکبر یہیں پڑا رہ جاتا ہے
منقول

1: ہڈیوں کی تعداد: 206 2: پٹھوں کی تعداد: 639 3: گردے کی تعداد: 2 4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20 5: پسلیوں کی تعداد: 24 ...
24/07/2023

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)

21/07/2023

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ میرے نبی ﷺ
کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا ۔

ڈکھاں دے سارے سفر یاد رکھیں
20/07/2023

ڈکھاں دے سارے سفر یاد رکھیں

آئس  ( شیشہ) کیا ہے ؟آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹرآئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان...
20/07/2023

آئس ( شیشہ) کیا ہے ؟
آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹر
آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔
آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔
پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔
کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوٸ ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی جیب میں موجود کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر ....... .  (حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا)کا مطلب کیا...
12/07/2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی جیب میں موجود کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر ....... . (حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا)
کا مطلب کیا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آپکو بتاتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حکومت آپ کے مطالبے پر اٍس نوٹ کے برابر سونا ادا کرنے کا پابند ہے۔ نوٹ خواہ 1 روپے کا ہو یا 1000 کا اگر آج ہی پاکستان کی کل آبادی سٹیٹ بینک کو نوٹ واپس کر کے سونا لینا شروع کر دے تو صرف 20 فیصد نوٹ قابل استعمال ہوں گے۔ باقی 80 فیصد نوٹوں کی قیمت ردی کاغز کے حساب سے 13 روپے فی کلو ہے۔ کیوں کہ باقی نوٹوں کا سونا موجود ہی نہیں اٍس لیۓ اٍن کی قیمت وہی ہے جو ردی کوڑے کی ہوتی ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے لوگ لکڑی کی جگہ کرنسی نوٹ جلاتے تھے۔ کیوں کہ لکڑی کی قیمت کرنسی سے زیادہ ہو گٸ تھی۔
مہنگاٸی بڑھنے کی شرح جسے انفلیشن یا افراط زر کہتے ہیں کا کانسیپٹ صرف 100 سال پرانا ہے۔ پچھلے صرف 100 سالوں کے دوران کاغذی کرنسی کی قیمت کٸ سو گنا گر چکی ہے۔
انفلیشن دراصل ایک ٹیکس ہے جو امیر اور غریب بغیر کسی تفریق کے برابر ادا کرتے ہیں۔
آج غربت اور افلاس کی سب سے بڑی وجہ ہی پیپر کرنسی اور اٍس پر دیا جانے والا سود ہے۔
جب ہم آٸی ایم ایف یا کسی دوسرے عالمی ادارے سے ڈالرز میں قرضہ لیتے ہیں تو اصل میں ڈالرز ہمارے پاس منتقل نہیں ہوتے۔ بلکہ امریکہ میں ہی کسی بینک میں موجود ایک اکاٶنٹ میں صرف کمپیوٹر کے ذریعے ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔ اُس اکاٶنٹ میں بھی ڈالرز منتقل نہیں ہوتے۔
آج تک دنیا میں موجود ڈالرز کا صرف 3 فیصد چھاپا گیا ہے۔ باقی 97 فیصد ڈالرز صرف کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس میں محفوظ ہیں۔
آٸی ایم ایف کے چارٹر میں یہ بات تحریر ہے کہ کوٸی ملک سونے اور چاندی کے سکے جاری نہیں کر سکتا۔جیسے پہلے وقتوں میں ہوتے تھے۔
اگر کرے گا تو آٸی ایم ایف یا ورلڈ بینک ایسے ملک کو قرضہ نہیں دیں گے۔
امریکہ سمیت دنیا میں کٸ سربراہ مملکت اٍس بات پر قتل ہو چکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی کرنسی یا سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی کوشش کی تھی...
اس ملک کی حکومت وزیر خزانہ اور سیکرٹری فاٸنانس آٸی ایم ایف کی اجازت کے بغیر نہیں لگا سکتی۔
آٸی ایم ایف قرضہ دیتے ہوۓ سب سے پہلی شرط پراٸیویٹاٸزیشن یعنی نجکاری کی رکھتا ہے اور اُس کے بعد قرض دیا جاتا ہے۔کبھی غور کیجیۓ گا کہ ایسا کیوں ہے۔؟
نجکاری کا مطلب ہے کہ حکومت اہم سرکاری ادارے فروخت کر دے
سعودی عرب اور ایران سمیت تمام تیل بیچنے والے ملک اٍس بات کے پابند ہیں۔ کہ تیل صرف ڈالرز کے بدلے بیچا جاۓ گا۔ نہ کہ بیچنے یا خریدنے والے ملک کی کرنسی میں...
انسانی تاریخ میں کبھی بھی اٍتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکا۔ یہ انسان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔
اٍس تحریر کا مقصد نوجوان نسل کو آگاہی دینا ہے تاکہ وہ دن اور رات کے فرق کو محسوس کر سکے۔

فورٹ منرو کے بعد سرائیکی وسیب کا ایک اور  صحت افزاء مقام!ماڑی وسیب کے ضلع راجن پور کا صحت افزا اور پہاڑی مقام ہے یہ راجن...
10/07/2023

فورٹ منرو کے بعد سرائیکی وسیب کا ایک اور صحت افزاء مقام!
ماڑی وسیب کے ضلع راجن پور کا صحت افزا اور پہاڑی مقام ہے یہ راجن پور سے 50 کلو میٹر مغرب کی طرف بلوچستان کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے 5500 فٹ سے لے کر 7 ہزار فٹ تک بلند ہے.
یہ نہایت پسمانده لیکن قدرتی حسن سے مالا مال انتہائی خوبصورت مقام ہے جہاں ہر سال گرمیوں میں ہزاروں سیاح آتے ہیں خاص کر ماه رمضان میں بہت سے لوگ میدانی علاقوں سے ماڑی کارخ کرتے ہیں جہاں میدانی علاقوں کی نسبت پندره سے بیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت کم ہوتا ہے یہاں کی راتیں بہت سردہوتی ہیں ـ
موسم سرما میں برفباری بھی ہوتی رہتی ہے.
حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ اس کو پاکستان میں نئے سیاحتی مقام کا درجہ دیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے.

لوگوں  کو قتل کرو، چوری کرو، دل کھول کر شراب پیو،مظلوموں پر ظلم کرو،نا حق زمینوں پر قبضے کرو،سود کھاؤ، یتیم مسکین کا حق ...
08/07/2023

لوگوں کو قتل کرو، چوری کرو، دل کھول کر شراب پیو،مظلوموں پر ظلم کرو،نا حق زمینوں پر قبضے کرو،
سود کھاؤ، یتیم مسکین کا حق کھا کر بنگلے بناؤ، منافقت کرو، جھوٹ بولو، جانوروں کو بے دردی کے ساتھ مارو۔ لوگو پر کالے علم کرو، ان کے گھروں میں جھگڑے ڈالو، زنا کرو ،باقی سارے گناہ کرو۔
پر اصلی گھر یہی ہے اور یاد رکھنا جو سزا یہاں ملے گی تم سوچ بھی نہیں سکتے۔😥
اس لئے اب بھی موقع ہے باز آ جاؤں اور سچی توبہ کرو، ورنہ انجام بہت برا ہوگا.
اللہ پاک سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

‏آئین صرف آزاد اور با اختیار قوموں کیلئے ہوتے ہیں غلاموں کے لئے بندوق، فوج اور مذہب ہوتا ہےکامریڈ چی گویرا
07/07/2023

‏آئین صرف آزاد اور با اختیار قوموں کیلئے ہوتے ہیں
غلاموں کے لئے بندوق، فوج اور مذہب ہوتا ہے

کامریڈ چی گویرا

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amir Mazhar Gopang official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Social Media Agencies in Rahimyar Khan

Show All