Voice of Publicوائس آف پبلک

Voice of Publicوائس آف پبلک We are the largest Social Media Group in Makran. We share Local News,Information vlogs Documentaries Voice Of Public
(1)

24/10/2023
24/10/2023

پنجگور / بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تاریخ کی پہلی انوکھی لوڈ شیڈنگ دس گھنٹے بہ یک وقت شام پانچ بجے سے لیکر رات کے ایک بجے تک مسلسل جاری رہتا ہے عوام نے اس غیر قانونی عمل کو اجتماعی سزا قرار دے دیا ہے جس سے شہر بھر میں سناٹا چھایا رہتا ہے کاروبار ہسپتال ایجوکیشن مساجد نماز گھریلو تمام معاملات روک سے گئے ہیں سیاسی سماجی و صارفین نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے پنجگور میں نئے ایس ڈی او کی تعیناتی ہوئی ہے انہوں نے آئین و قانون اخلاقی تمام زمہ داریوں کو پیروں تلے روند ڈالا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ سرکار کے قانون کو فالو کرنےکے بجائے پنجگور کے عوام سے اپنی پرانی دشمنی نبھا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل شریف شہریوں کو بلا جواز سرکار کار میں مداخلت کے نام پر ایف آئی آر کراکے بغیر کسی سرکاری چالان کے پچاس سے دو لاکھ روپے تک ہڑپ لئے اس سے جب ان کا دل نہیں بھرا تو انہوں نے مزید پنجگور کے صارفین یہاں کے نمازی اسٹوڈنٹس کاروباری لوگوں کو ستانے کیلئے فی فیڈر 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے دوران دس گھنٹے یک وقت مقرر کرکے واپڈا کی آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہے جو آج تک ملک کے کسی علاقے میں نہیں ہورہا ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے سیاست عوام کے مسائل سے زیادہ ٹھیکداری تک محدود ہوکر رہ گئی ہے کہ جس کی وجہ ڈسٹرکٹ آؤٹ آفسیر تعینات ہوکر پنجگور کو اپنے حصہ کا نقصان دے کر چلے جاتے ہیں انکی وجہ سے آج پنجگور کے عوام ہسپتال ایجوکیشن پانی کے ساتھ اب بجلی سے محروم ہیں انکی قوم پرستی صرف ووٹ نوٹ تک رہ گئی ہے وہ عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے صرف خاموش تماشائی کے رول ادا کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف کیسکو اسکا نوٹس لیں لوڈ شیڈنگ کا قانون فالو کریں لیکن اجتماعی اذیت یک وقت دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہے انکا نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کرکے ادارے کو تالا لگا دیں گے

Panjgur under 19 Team Group Photo  after winning the first Match against Turbat under 19 @ Khuzdar Cricket Ground
24/10/2023

Panjgur under 19 Team Group Photo after winning the first Match against Turbat under 19 @ Khuzdar Cricket Ground

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے رپورٹ  شائع کرنے کے بعد وائس آف پبلک پیج کو  بند کرنے کا وارننگ دی گئی ہے۔
24/10/2023

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے رپورٹ شائع کرنے کے بعد وائس آف پبلک پیج کو بند کرنے کا وارننگ دی گئی ہے۔

22/10/2023

بلوچستان کے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کی حفاظت کی خاطر میدان میں آنا چاہیے
ڈر و خوف کو ہمیشہ کے لیے دل سے نکال دیں

تحریر/ اعظم عمر ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر پنجگور سٹی کے فعال نامی گرامی سکولوں کا دورہ کررہے ہیں اور بچ...
19/10/2023

تحریر/ اعظم عمر
ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر پنجگور سٹی کے فعال نامی گرامی سکولوں کا دورہ کررہے ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ایک احسن اقدام ہے
لیکن
میری سوال ان ذمہ داروں سے کیا آپ لوگوں صرف خاص کر پنجگور سٹی کا چارج دیا گیا ہے یا پورے ڈسٹرک کا ؟ اگر پورے ڈسٹرک کا چارج دیا گیا تو پنجگور کے 3 تحصیــــــــــل میں ایجوکیشن سسٹم 85 فیصد تباہ برباد ناکارہ ہے پنجگور سٹی کے مضافات میں اکثر سکول بند ہیں
تو ہمت کریں دیہاتوں میں چکر لگایا کریں تو آپ لوگوں کو پتہ چلے تعلیم نظام اور تعلیمی بلڈنگز کا کیا حال ہے
پنجگور میں ایک ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر نے 3 سال کی مدت اور سابقہ 2 ڈپٹی کمشنر نے پنجگور کے دیہاتوں میں 0% تعلیم کیلئے کام نھیں کیا ہے دیہاتوں کے بچے دن رات بکریوں کے پیچھے جنگل گیاہبان میں اپنے مستقبل کو خاک میں ملا رہے ہیں لیکن افسوس ہمارے ذمہ دار اور غیر حاضر ٹیچر کو صرف اپنے بچوں کی مستقبل کا 100 فیصد فکر سوار ہے

ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر عزت مآب جناب واجہ محمد جان صاحب پنجگور آپکا اپنا گھر ہے کم از کم اپنے گھر کیلئے توڑا فکر سوچ کریں گھر کے 85 فیصد حصہ خاکستر ہو چکا ہے

19/10/2023

Mighty Balochistan
Panjgur Balochistan

پنجگور/   سابقہ دور حکومت میں کرپشن اور کمیشن کی تاریخ رقم کرکے پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں میرٹ اور شفافیت کی جو دھجیا...
19/10/2023

پنجگور/ سابقہ دور حکومت میں کرپشن اور کمیشن کی تاریخ رقم کرکے پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں میرٹ اور شفافیت کی جو دھجیاں بکھیری گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی جس طرح سول انتظامیہ نے بھتہ خوری اور کمیشن کے ذریعے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو بے روزگار کرکے ملازمتیں فروخت کی ہے اس کی تحقیقات کرکے حقداروں کو حق دیکر بلوچستان سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کو ممکن بنایا جاسکتا ہے پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق دور حکومت میں جس طرح پنجگور میں سابق صوبائی وزیر اور ضلعی انتظامی سربراہ نے بھتہ خوری کرتے ہوئے لیویز سمیت دیگر محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو حق سے محروم کرکے منظور نظر اور خرید و فروخت کے ذریعے لوگوں کو روزگا ردیتے ہوئے علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے جس کا خمیازہ آج عوام اور مذکورہ علاقوں کے مکین بھگت رہے ہیں۔ لیویز سمیت دیگر محکموں میں لوگوں سے پیسے وصول کرکے انہیں نوکریاں دی جارہی ہے اس کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں سابق صوبائی وزیر انتظامی آفیسر نے لوگوں کو روزگار کے نام اسٹیکر اور ٹوکن کے ذریعے کروڑوں روپے کماتے ہوئے لوگوں کی عزت نفس کو مجروع کیا۔ بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ پنجگور سمیت صوبہ بھر میں کرپشن، کمیشن اور ملازمتوں کی خرید و فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے صاف اور شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لاکر اس میں ملوث عناصر اور انتظامی سول آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو انصاف دیا جائے۔

18/10/2023

پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش جاری۔۔۔۔۔

NAB PTCL Pakistan Telecommunication Authority Ufone 4G Telenor Pakistan Jazz
18/10/2023

NAB PTCL Pakistan Telecommunication Authority Ufone 4G Telenor Pakistan Jazz

ٹیلیفون ہاؤس تسپ پنجگور کا پہلا اور بڑا (پی ٹی سی ایل ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا ادارہ ہے لیکن آج یہ بلڈنگ محکمے کی عدم توجہی کی وجہ سے بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
ایک زمانہ تھا اس ادارے سے پورے پنجگور کو انٹرنیٹ کی سہولتیں مہیا کی جاتی تھی۔
لیکن اب یہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بلکل لاوارث ادارہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
اس بلڈنگ میں اس وقت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی(پی ٹی سی ایل )کی جانب سے میڈیا ڈش سسٹم سے تسپ خدابادان و دیگر علاقوں کو زیر زمین کیبلز سسٹم سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بلڈنگ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دن کے وقت بھی رات کا سماں لگتا ہے۔
انٹرنیٹ کے جو سسٹم لگے ہیں انتہائی پرانے دور کے ہے۔ سسٹم پر لگے بیٹریاں بھی کم بیک اپ کے ہے۔ اور سسٹم کو موسم گرما میں ٹھنڈا رکھنے کیلئے ایک پنکھا تک نہیں ہے۔ روزانہ سسٹم ہیٹ اپ کی وجہ سے خراب ہوتا ہے۔
اس بلڈنگ میں ایک ای سی لگی ہے جسے کئ سال گزرنے والے ہیں خراب پڑا ہے۔
سالانہ کروڑوں روپے پنجگور میں پی ٹی سی ایل صارفین سے بلز کی مد میں لے رہا ہے لیکن یہاں سہولیات کا فقدان اب بھی جاری ہے۔
تسپ پی ٹی سی ایل ایکسچینج کو سہولیات فراہم کی جائے صارفین کا محکمے کے ذمہ داروں سے اپیل۔۔۔۔
Pakistan Telecommunication Authority PTCL Ufone 4G Telenor Pakistan Jazz Mian Shehbaz Sharif Geo News Urdu Geo News English Imran Khan Pakistan Telecommunication Authority

18/10/2023

ہمارے شہر لاوارث پنجگور میں چینی کی سپلائی پر پابندی ہے جبکہ منشیات کی اسمگلنگ زور و شور سے جاری ہے
*دو قومی نظریہ*

ٹیلیفون ہاؤس تسپ  پنجگور کا پہلا اور بڑا  (پی ٹی سی ایل ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا ادارہ ہے  لیکن آج  یہ  بلڈنگ ...
18/10/2023

ٹیلیفون ہاؤس تسپ پنجگور کا پہلا اور بڑا (پی ٹی سی ایل ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا ادارہ ہے لیکن آج یہ بلڈنگ محکمے کی عدم توجہی کی وجہ سے بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
ایک زمانہ تھا اس ادارے سے پورے پنجگور کو انٹرنیٹ کی سہولتیں مہیا کی جاتی تھی۔
لیکن اب یہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بلکل لاوارث ادارہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
اس بلڈنگ میں اس وقت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی(پی ٹی سی ایل )کی جانب سے میڈیا ڈش سسٹم سے تسپ خدابادان و دیگر علاقوں کو زیر زمین کیبلز سسٹم سے انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بلڈنگ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دن کے وقت بھی رات کا سماں لگتا ہے۔
انٹرنیٹ کے جو سسٹم لگے ہیں انتہائی پرانے دور کے ہے۔ سسٹم پر لگے بیٹریاں بھی کم بیک اپ کے ہے۔ اور سسٹم کو موسم گرما میں ٹھنڈا رکھنے کیلئے ایک پنکھا تک نہیں ہے۔ روزانہ سسٹم ہیٹ اپ کی وجہ سے خراب ہوتا ہے۔
اس بلڈنگ میں ایک ای سی لگی ہے جسے کئ سال گزرنے والے ہیں خراب پڑا ہے۔
سالانہ کروڑوں روپے پنجگور میں پی ٹی سی ایل صارفین سے بلز کی مد میں لے رہا ہے لیکن یہاں سہولیات کا فقدان اب بھی جاری ہے۔
تسپ پی ٹی سی ایل ایکسچینج کو سہولیات فراہم کی جائے صارفین کا محکمے کے ذمہ داروں سے اپیل۔۔۔۔
Pakistan Telecommunication Authority PTCL Ufone 4G Telenor Pakistan Jazz Mian Shehbaz Sharif Geo News Urdu Geo News English Imran Khan Pakistan Telecommunication Authority

اپنے گزشتہ دور اقتدار میں پانچ سالوں تک  میرٹ کی پامالی کرنے والے  سابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور وزیر زراعت اسداللہ ...
17/10/2023

اپنے گزشتہ دور اقتدار میں پانچ سالوں تک میرٹ کی پامالی کرنے والے سابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور وزیر زراعت اسداللہ سدوزئی کو اب میرٹ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
اب جب اقتدار ختم ہوا تو یاد آیا کہ لیویز فورس میں بھرتیوں میں میرٹ ہونا چاہیے۔
پنجگور کے تعلیم یافتہ نوجوان یہ بھول نہیں سکتے کہ کس طرح تمھاری عوامی پارٹی کے لوگوں کو سٹیکرز بندربانٹ کئے گئے۔
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پولیس و لیویز، اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں جس طرح نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی کئی اور اپنے پارٹی کے نا اہل لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔

    بڑا اپ سیٹ ،، کرکٹ ورلڈ کپ میں کمزور سمجھے جانی والی ٹیم *نیدر لینڈ* نے  سب سے بہترین ٹیم *ساوتھ افریقا* کو شکست دیک...
17/10/2023


بڑا اپ سیٹ ،، کرکٹ ورلڈ کپ میں کمزور سمجھے جانی والی ٹیم *نیدر لینڈ* نے سب سے بہترین ٹیم *ساوتھ افریقا* کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

    پنجگور/پہلا آل پنجگور شہید مولانا عبدالحئ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ زیر نگرانی پرنس شہید عابد شاہ  تارآفس۔زیر سرپرستی ڈسٹرک...
14/10/2023


پنجگور/پہلا آل پنجگور شہید مولانا عبدالحئ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ زیر نگرانی پرنس شہید عابد شاہ تارآفس۔زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پنجگور کا شاندار آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف قبائلی شخصیت اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما سردار ظفراللہ خان گچکی نے کی۔ اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ۔جنرل سیکریٹری حاجی عبدالعزیز بلوچ۔ شیخ مولانا عبدالغفار ۔جمیعت کے مرکزی شوری کے رکن مولانا عبدالحلیم ۔ قاری محمد صالح۔مولانا جمیل احمد۔ مولانا ولی ساسولی۔ میر محمود خان گچکی۔محمد اکرم راہی۔ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔پنجگور کے مایہ ناز کرکٹر اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے آرگنائزر طارق عزیز بلوچ۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پنجگور کے صدر آصف اسد۔ جنرل سیکریٹری حسیب جاوید۔ اکبر رحیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی سردار ظفراللہ خان گچکی نے کریز میں شاٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار ظفراللہ خان گچکی نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہتر معاشرے کے قیام میں کھیل اور کھلاڑیوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارے مستقبل ہیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرکے اپنی بساط کے مطابق تعاون کریں گے۔۔ مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ٹورنامنٹ کمیٹی اور کھلاڑیوں نے سردار ظفراللہ خان گچکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبات کو سراہا۔۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پنجگور کے کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

*حکومتی ڈیڈ لائن، فورسز کی بھاری نفری کی وڈھ آمد,فریقین کےمورچوں سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا**خضدارحکومت کی ڈیڈ لائن کے اع...
13/10/2023

*حکومتی ڈیڈ لائن، فورسز کی بھاری نفری کی وڈھ آمد,فریقین کےمورچوں سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا*

*خضدارحکومت کی ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد فورسز کے بھاری نفری کی وڈھ آمد تفصیلات کے مطابق فورسز کے وڈھ آمد کے بعد وڈھ میں دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے گزشتہ روز لیکر تاحال کسی قسم کے فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے گزشتہ روز فورسز نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائز لیا تھاتاہم دونوں فریقین بدستور اپنے اپنے مورچوں میں موجود ہیںوڈھ قومی شاہراہ پر جاری ٹریفک میں کل سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے البتہ وڈھ بازار سمیت تمام تعلیمی ادارے مکمل بند ہیںجبکہ مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی تاحال بحال نہیں ہوسکی ہیں۔وڈھ تنازع کے خاتمے کے لیے گزشتہ روز صوبائی حکومت کی طرف سے فریقین کو چار روز کا مہلت دیا گیا تھاکہ وہ اپنے اپنے پوزیشنوں پر واپس ہوجائے بصورت دیگر سرکاران کے خلاف کاروائی کرے گی وڈھ مسلے کے پرامن حل کے لیے مولنا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں ثالثین وفد تاحال خضدار میں موجود ہے یاد رہے اسی سال پندرہ جون کے بعد دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے تھے سرکاری طور پر اور قبائلی نوابوں سرداراں نے مسلے کے حل کے لیے اپنی طرف سے بہت کوششیں کئے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے پندرہ اگست کے بعد سے مسئلہ نے شدت اختیار کرلی نواب غوث بخش رئیسانی کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فریقین ایک دوسرے کے اوپر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیااور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا اس دوران دونوں فریقین کے ساتھ ساتھ درمیان میں کئی لوگوں کی جانیں گئی اور کئی زخمی ہوئے بھی ہوئے دونوں فریقین کے درمیان جاری جنگ سے وڈھ سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی جو تاحال دیگر علاقوں میں اپنے گھروں سے دور بیٹھے ہیںاس دوران زمینداروں کے اربوں روپے کے فصلات کے نقصانات سمیت علاقہ میں کاروباری لوگوں کی کاروبار شدید متاثر ہے جاری شورش سے وڈھ سے دیگر علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔*

13/10/2023

13/10/2023

گزشتہ 6 گھنٹوں سے سی پیک روڈ سرسانڈ دازی کے مقام پر بند سرکار انتظامیہ کی طرف سے کوٸی نہیں پہنچا ہیں تربت کراچی روڈ ڈی بلوچ پر بند ہیں تربت کراچی کی بسیں پنجگور سے آرہے ہیں وہ بھی سرسانڈ ہڑتال میں پھسے ہوٸے ہیں بسوں میں بچے عورتیں مریض بھی ہیں سب تکلیف ہیں یہاں سرکار نام کی کوٸی چیز نہیں ان کا کہنا ھے واپڈا ہمارا ٹرانسفارم دے دیں ہم روڈ کھول دیں گے

12/10/2023

پنجگور میں واپڈا والوں کی بجلی چوروں کی خلاف کریک ڈاؤن خوش آئند عمل ہے۔

*لبنان کی مشہور تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر زبردست یلغار کی ہے* شمالی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ داغے گئے ہیں اور شہروں می...
11/10/2023

*لبنان کی مشہور تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر زبردست یلغار کی ہے*

شمالی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ داغے گئے ہیں اور شہروں میں ہنگامی صورتحال ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں پیراگلائڈرز لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو رہے ہیں۔

‏"جنگ صہونیت کے قلب میں داخل ہو چکی ہے"۔فلسطینی مزاحمت نے چند منٹوں کے اندر اندر دشمن کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئ...
09/10/2023

‏"جنگ صہونیت کے قلب میں داخل ہو چکی ہے"۔

فلسطینی مزاحمت نے چند منٹوں کے اندر اندر دشمن کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے طاقت کا توازن پاش پاش کردیا۔ آج اسرائیل، امریکہ اور اور مغربی حامیوں کی امداد کا منتظر ہے۔

اسرائیلی دشمن مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدسات کے خلاف ایک خطرناک چال چل رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہے۔

حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔ ہم اس وقت ایک عظیم کامیابی کے قریب ہیں۔

- اسماعیل ہنیہ، رہنما حماس

PTCL Pakistan Telecommunication Authority
08/10/2023

PTCL Pakistan Telecommunication Authority

Geo News Urdu NAB BBC PTCL Pakistan Telecommunication Authority Samaa TV Ufone 4G Telenor Pakistan Jazz
08/10/2023

Geo News Urdu NAB BBC PTCL Pakistan Telecommunication Authority Samaa TV Ufone 4G Telenor Pakistan Jazz

08/10/2023

حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن میں 250 اسرائیلی ہلاک، متعدد اسرائیلی شہری اور فوجی یرغمال بنا لیے گئے

گزشتہ روز تسپ جلسے میں بی این پی عوامی کے صدر اسداللہ سدوزئی کے نازیبا الفاظ و بداخلاقی کے  ساتھ دوسرے سیاسی جماعتوں کے ...
07/10/2023

گزشتہ روز تسپ جلسے میں بی این پی عوامی کے صدر اسداللہ سدوزئی کے نازیبا الفاظ و بداخلاقی کے ساتھ دوسرے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر غلط الفاظ نکالنے پر ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
لیڈر کا اخلاق یہ ہے تو ہم عام وركر سے کیا گلہ کریں اسد صاحب ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن الفاظ کا چناؤ غلط ہے اور قابل مذمت ہے۔

07/10/2023

مکران میں سب سے زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ پنجگور میں کی جا رہی ہے
روزانہ 14 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

اپنے آپ کو کبھی رھشون کبھی حاجی کہتے ہوئے شرمندگی محسوس نہیں کررہا ہے یہ اسداللہ سدوزئی کے اس وقت کی تصویریں ہیں جب ان ل...
07/10/2023

اپنے آپ کو کبھی رھشون کبھی حاجی کہتے ہوئے شرمندگی محسوس نہیں کررہا ہے
یہ اسداللہ سدوزئی کے اس وقت کی تصویریں ہیں جب ان لوگوں نے اپنی وزارت کے دوران بلوچستان کی معدنیاتی ذخائر ریکوڈک کو فروخت کرنے کے بعد لندن میں اپنے کمیشن حاصل کرنے کیلئے گئے تھے۔

پنجگور/ وائس آف پبلک/ اعلان استعفیٰ  خدابادان بارس ہائوس میں ایک عظیم الشان اجلاس میں خدابادان و پنجگور کے دیگر اہم شہرو...
07/10/2023

پنجگور/ وائس آف پبلک/ اعلان استعفیٰ
خدابادان بارس ہائوس میں ایک عظیم الشان اجلاس میں خدابادان و پنجگور کے دیگر اہم شہروں سے معززین، شرفدار اشخاص جو کہ پچھلے الیکشن میں اسد سدوزئی کو نہ صرف ووٹ دیا تھا بلکہ اس کے لئے ہر ممکن قربانی بھی دی تھی۔
مگر آج اس کی نا انصافی، متکبرانہ اور فرعونیت کو دیکھ کر یہ شرفدار اور معززین اسکو آئندہ الیکشن میں اللاعلان کہتے ہیں کہ اس کو نہ صرف ووٹ نہیں دینگے بلکہ اس کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بلال احمد صاحب بھی موجود تھے
علیحدہ ہونے والوں کی تفصیل درجہ ذیل ہے
خدابادان سے اسد سدوزئی کے ہمسائے و بہت قریبی ساتھی
انجینئر صادق نصرت بمعہ خاندان
میر عبدالحمید قلندرانی بمعہ خاندان
عبدالحکیم بمعہ خاندان
عبدالحکیم مینگل بمعہ خاندان
مستری محمد عارف بمعہ خاندان
ناکو محمد علی بمعہ خاندان
ٹھیکدار محمد عظیم بمعہ خاندان
فیصل بابو بمعہ خاندان
تسپ سے تعلق رکھنے والے
واجہ ارباب محمد حسین بمعہ خاندان
واجہ محمد یاسین بمعہ خاندان
خدارحم درویش بلوچ بمعہ خاندان
محمد حسن بمعہ خاندان
جمیل احمد بمعہ خاندان
ملا عبد الوحید بمعہ خاندان
پنچھی سے تعلق رکھنے والے
فرہاد بمعہ خاندان
سامر بمعہ خاندان
عتیق بمعہ خاندان
کلگ سے تعلق رکھنے والے
محمد اسلام سنجرانی بمعہ خاندان
محمد یحیی بمعہ خاندان
سردار مہراب خان بمعہ خاندان
شبیر احمد بمعہ خاندان
محمد حسین بمعہ خاندان
نواب خان بمعہ خاندان
روتک و دیگر دیہی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے
ملا مراد جان و لال جان و واجہ حسین بخش کی سربراہی میں 200 افراد
گرمکان سے تعلق رکھنے والے
ماسٹر سجاد حمید بمعہ خاندان
ناصر علی عبدالغفور بمعہ خاندان
شہزاد بلوچ ۔ داد جان ۔ عبداللہ و دیگر
شاپاتان سے تعلق رکھنے والے
نعیم جان، محمد یونس، سنیل، ساجد بمعہ خاندان
سریکوران سے تعلق رکھنے والے
استاد کلیم اللہ کی سربراہی میں۔ 25افراد
سوردو سے تعلق رکھنے والے
مستری عبدالستار
عبد الجبار اور ارشاد احمد کی سربراہی میں 23 افراد
پروم سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط سنجرانی ، الیاس سنجرانی و دیگر دوستوں کے ساتھ سینکڑھوں ساتھیوں نے اپنی راہیں بی این پی سدوزئی سے الگ کی ہیں، اور آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے

پنجگور۔۔وائس آف پبلک/ بی این پی عوامی چتکان کے دیرینہ ساتھی اقبال حلیم۔عارف حلیم۔اورآصف حلیم نے بی این پی عوامی سے مستعف...
07/10/2023

پنجگور۔۔وائس آف پبلک/ بی این پی عوامی چتکان کے دیرینہ ساتھی اقبال حلیم۔عارف حلیم۔اورآصف حلیم نے بی این پی عوامی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عرصہ دراز سے اپنے فیملی سمیت بی این پی عوامی سے وابستہ رہے اور پارٹی کے ہر کال پر لبیک کیا اور اپنی بساط کے مطابق پارٹی کیلئے قربانیاں دی لیکن ہر دور اقتدار میں بی این پی عوامی نے ہمیں نظرانداز کیا اس پارٹی میں ہمیں مایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں ملا۔اس لئے ہم اپنے عزیز واقارب اور دوستوں کے ساتھ بی این پی عوامی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔اور سیاسی کمیٹی کے سربراہ حاجی آصف مجید پینل کی مشاورت سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل طے کریں گے اور جو حاجی آصف مجید اور ان کے ساتھیوں کا فیصلہ ہوگا ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔۔

06/10/2023

پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ نہیں۔۔۔۔۔
بحال کئے جائے

پنجگور میں  سیاسی ہلچل سیاسی گرما گرمی ورکر کی ایک دوسرے کیساتھ تحریری وار ایک دوسرے کو لب لہجے سے گولِیوں کی برسات معذر...
06/10/2023

پنجگور میں سیاسی ہلچل سیاسی گرما گرمی ورکر کی ایک دوسرے کیساتھ تحریری وار ایک دوسرے کو لب لہجے سے گولِیوں کی برسات
معذرت کیساتھ یہ سیاست جو پنجگور میں ہو رہا ہے یہ سیاست نھیں انتہائی بد اخلاقی بد تہذیبی اور بے شعوری کے اعلی درجہ ہے
اور دوسری طرف وہ بے شعور ورکر جو ان سیاسی لوگوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے کے لئے تیار ہیں کیا آپکو کوئی مصیبت پیش آتا ہے یا کوئی عزیز کوئی دوست فوت ہوجاتا ہے کیا انکے کفن دفن قبر کی بندوبست آپکے سیاسی قائدین کرینگے؟ نھیں
بلکہ آپکے وہ غریب مسکین ہمسائے کرتے ہیں جو انہی کرسی پرستوں کی وجہ سے ہم اپنے ہمسائے اور قریبی دوستوں سے ناراضگی علیحدگی اختیار کر رہے ہیں
اور یہ کرسی پرست سال دو سال کے بعد صرف فوٹو سیشن کیلئے آتے ہیں
یہ یا کہاں کا سیاست ہے یار ایک اسٹیج پہ چڑھ کے صالح کمپنی یہ کیا ہے دوسرا چڑھ سدوزئی کمپنی نے یہ کیا ہے
اور نیچے بیٹھے ہوئے لوگ انکے باتوں پہ گونجتے چلاتے تالیاں پیٹتے ہیں اگر حال یہی رہا تو ہمارا حال یہی ہوگا جو آج کل ہے ڈسٹرک کے سب سے بڑے ہسپتال ٹیچنگ ہسپتــــــــال پنجـــــگور میں آپکو ایک ٹیبلٹ بھی نھیں ملے گا بجائے کے ہم تالیاں پیٹیں ان سے پوچھیں اتنے بڑے ہسپتال جو انکے بنگلے حساب نھیں ہوسکتے ہیں ایک پیناڈول کی گولی کیلئے لوگ کیوں در پہ در ہیں
اگر کسی نے اپنے وزارت میں کچھ کام کیئے ہیں اپنے باپ کی جائداد میراث سے نھیں کیئے ہیں بلکہ یہ عوام کا اپنا حق ہے اس میں طعنہ دینے کی کوئی ضرورت نھیں
تحریر / اعظم عمر

06/10/2023

(وائس آف پبلک/ دنیائےمعلومات)دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز "آئیکن آف دی سیز" جنوری 2024 میں روانہ ہونے والا ہے۔ رائل کیریب...
06/10/2023

(وائس آف پبلک/ دنیائےمعلومات)
دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز "آئیکن آف دی سیز" جنوری 2024 میں روانہ ہونے والا ہے۔ رائل کیریبین انٹرنیشنل نامی جہاز بنانے والی کمپنی کی جانب سے فن لینڈ میں تیار کردہ اس جہاز پر 5610 مسافر اور عملے کے 2350 افراد سوار ہوں گے۔ آئکن آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا اور بھاری ہے جس کا وزن 250,800 ٹن ہے جبکہ ٹائٹینک کا وزن 50,210 ٹن ہے۔ اس کے پہلے مسافروں میں شامل ہونے کے لیے ہزاروں لوگوں نے ٹکٹ بک کروا لی ہے.

نیشنل پارٹی کے دور میں پروم کے نام پر اربوں روپے خُرد بُرد کئے گئے ۔نیشنل پارٹی پروم کے کچھ لوگ مالا مال ہوئے تھے ۔آج وہ...
04/10/2023

نیشنل پارٹی کے دور میں پروم کے نام پر اربوں روپے خُرد بُرد کئے گئے ۔
نیشنل پارٹی پروم کے کچھ لوگ مالا مال ہوئے تھے ۔
آج وہی لوگ پر سے پر تول رہے ہیں اگلے الیکشن میں پر سے یہ ٹولہ ہم پر مسلط ہوں گے۔
اوراور بینک بیلنس بڑھائیں گے ۔

04/10/2023

04/10/2023

کیا پنجگور کے بنیادی مساہل سارے حل ہوگئے ہیں کہ عوام کو شمولیتی ڈراموں کے ذریعے نیشنل پارٹی اور عوامی والے بےوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

حق دو تحریک بلوچستان کے زیر اہتمام ٹرالرز مافیا کے خلافجیونی میں احتجاجی ریلیکل 5 اکتوبر بروز جمعرات شام 5 بجے مڈل اسکول...
04/10/2023

حق دو تحریک بلوچستان کے زیر اہتمام ٹرالرز مافیا کے خلاف

جیونی میں احتجاجی ریلی

کل 5 اکتوبر بروز جمعرات شام 5 بجے مڈل اسکول رئیسانی بازار سے شہدائے جیونی چوک جیونی تک

عوام الناس سے شرکت کی اپیل ہے

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Publicوائس آف پبلک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Quetta media companies

Show All

You may also like