خبر شامل کرتے ہیں جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان سے نمائندہ اے بی سی نیوز یوسف ندیم راجہ کی رپورٹ کے مطابق جہلم ڈیول کیرج منصوبہ میں تاخیر اور عوامی مسائل پر مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی کی زیر سرپرستی دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان میں اہم پریس کانفرنس ہوئی، علماء کا کہنا تھا کہ ایک اہم منصوبہ مقامی رہنماوں کی نااہلی زاتی مفادات اور باہمی چپقلش کی نذر ہو گیا، مولانا پیر محمد انور قریشی کا دوران پریس کانفرنس کہا للہ جہلم ڈیول کیرج وے ایک اچھا منصوبہ تھا، یہ روڈ ضلع جہلم کا واحد روڈ ہے جو پورے ضلع کو ملاتا ہے، روزانہ اس روڈ پر ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، نمک، کوئلہ، سیمنٹ، سوڈا کی اس روڈ کے ذریعے سے پورے ملک میں ترسیل ہوتی ہے، کھیوڑہ نمک کی کان ملک کا ایک اہم ترین سیاحتی مرکز ہے جہاں پر ہر سال لاکھوں ملکی وغیر ملکی سیاح اس روڈ سے گزر کر آتے ہیں، تین سال قبل اس روڈ کی از سرنو ڈبل روڈ کے طور پرتعمیر کا آغاز کیا گیا جو بدقسمتی سے اکھیٹرے جانے کے بعد پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا اب روڈ کی صورتحال انتہائی خستہ اور تباہ کن ہے لہذا متعلقہ افسران و احکام کو حوش کے ناخن لینے کی اشد ضرورت ہے۔