Rajab Production

Rajab Production Yah Page Azadari Kaliye He
YouTube
https://youtube.com/?feature=shared

16/04/2024
سلام یا حسین ابنِ علی علیہ السلام ❤️
13/04/2024

سلام یا حسین ابنِ علی علیہ السلام ❤️

06/04/2024

امام بارگاہ کاظمیہ ٹوبہ 2024

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے. جو امریکہ کی ناجائز اولاد ہے. قدس ریلی سے مقررین کا خطاب. (رپورٹ مسرت کاظمی. ...
05/04/2024

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے. جو امریکہ کی ناجائز اولاد ہے. قدس ریلی سے مقررین کا خطاب. (رپورٹ مسرت کاظمی. سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ تحصیل پنڈدادن )

پوری دنیا کی طرح آج ٹوبہ ضلع جہلم میں بھی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا. انجمن کاظمیہ ٹوبہ کے زیر اہتمام مسجد کاظمیہ سے نماز جمعہ کے بعد مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گرد ملک اسرائیل کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی. جس کی قیادت مولانا حسن ربانی، مولانا شکیل حسنی اور مولانا سجاد قمی نے کی. بعد ازاں سروبہ، بھیلوال، اتھر، ملیار،منڈاھر اور کوٹلہ سیداں کی ریلیوں نے اس مرکزی ریلی میں شرکت کی. مقررین نے یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن فلسطینی عوام کو بھی ایک پیغام دیتا ہے کہ دنیا ان کے ساتھ ہے ، دنیا کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور غاصب صیہونیوں کو بھی یہ دن ایک پیغام دیتاہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ظلم سے حکومت قائم تو کی جاسکتی ہے لیکن باقی نہیں رہ سکتی ۔
عالمی یوم قدس کے جلوس ميں شریک آج عوام نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں نیز اسلامی کانفرنس تنظیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فرسودہ اور غیر موثر موقف کو ترک کرکے جعلی صہیونی حکومت کے حکام کو جنگی مجرم کی حیثیت سے سزا دیئے جانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں. اور غزہ میں فورآ جنگ بندی کی جائے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اہل اسلام کو مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اسرائیل کو تباہ برباد کر دیں.
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے، فلسطینیوں کی حمایت اور مسلم امہ کے درمیان بیت المقدس آزادی کا جذبہ بیدار کرنے کی غرض سے ماہ رمضان کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہرسال اس دن دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے.

ابن ملجم کون تھا؟ 👉حضرت علی علیہ سلام کی ظاہری خلافت کا زمانہ آیا تو حضرت علی نے یمن میں اپنے عامل نمایندے کو خط لکھا۔ ا...
30/03/2024

ابن ملجم کون تھا؟ 👉

حضرت علی علیہ سلام کی ظاہری خلافت کا زمانہ آیا تو حضرت علی نے یمن میں اپنے عامل نمایندے کو خط لکھا۔ اور اس سے درخواست کی کہ لوگوں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آۓ۔
اور آخر میں اس سے چاہا کہ دس لائق ترین اپنے معتمد افراد کو ایک خاص کام کےلیے حضرت علیؑ کے پاس بھیجے۔

اور اس نے سو افراد کو منتخب کیا۔ اور پھر ان میں دس لوگوں جو سبھی سے افضل اور اچھے تھے انتخاب کیا۔

ان دس لوگوں میں سے ابن ملجم مرادی بھی شامل تھا۔
جب یہ لوگ حضرت علیؑ کے پاس پہنچے۔
ابن ملجم شجاع فصیح و بلیغ تھا۔اس کو ان لوگوں نے اپنا سخن گو بنایا۔ تا کہ حضرت سے گفتگو کرے۔
اور مدح میں جو اس نے خود اشعار لکھے تھے وہ پڑھے۔
اس کی تمام باتوں میں ایک بات یہ تھی کہ ہم فخر کرتے ہیں۔ آپ فرمان دیں۔
ہم سب غلامی کریں۔
اور ہماری تلواریں آپ کے دشمن کےلیے آمادہ ہیں۔

حضرت علیؑ نے بعد میں اس کو اپنے پاس بلایا۔ اور فرمایا۔

تمھارا نام کیا ھے۔

اس نے کہا عبدالرحمن۔

حضرت نے کہا تمھارے باپ کا کیا نام ھے۔

اس نے کہا ملجم۔

حضرت نے کہا کس قبیلے سے ھو۔ اس نے کہا مراد سے۔

پھر حضرت نے اس سے تین مرتبہ کہا۔

کیا تم مرادی ھو۔
کیا تم مرادی ھو۔
کیا تم مرادی ھو۔

ابن ملجم نے جی ہاں یا امیرالمومینین ۔

اس وقت حضرت علیؑ نے زبان پر کلمہ استرجاع جاری کیا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔

ھم خدا ھی کے ھیں اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ھیں۔

حضرت نے اس سے پوچھا کیا تمھاری دایہ یہودی عورت تھی۔

کہا جی ہاں۔ جو عورت مجھے دودھ پلاتی تھی ایک یہودی عورت تھی۔

حضرت نے فرمایا جب تم روتے تھے تو تمھاری دایہ کہتی تھی۔

اے قاتل شترصالح سے بد تر۔

ابن ملجم نے کہا جی ہاں ایسا ھی تھا۔
حضرت خاموش ھو گیے۔اور حکم دیا کہ اس کی مہمان نوازی کریں۔ کچھ دنوں بعد ابن ملجم بیمار ھوا۔ کیونکہ وہاں اس کا کوئ نہ تھا۔ تو حضرت خود اس کی عیادت اور خدمت کیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ صحیح ھو گیا۔
ابن ملجم اس قدر حضرت کی محبت کا شیفتہ ھو گیا۔

عرض کیا۔ کہ میں اپ کے پاس سے نہیں جاوں گا۔ اور اب یہی رھوں گا۔
حضرت نے فرمایا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔

ابن ملجم نے کہا اس آیت کے پڑھنے سے آپ کی کیا مراد ھے؟

حضرت نے فرمایا تم میرے قاتل ھو۔ ابن ملجم کو اس بات سے تعجب ھوا۔ اور سوچ رہا تھا کہ حضرت کا دوست و محب ھوں۔ لیکن یہ نہی جانتا تھا کہ خدا وند عالم سبھی انسانوں کا امتحان لیتا ھے۔ جو شخص محبت کا دعوی کرتا ھے۔ اس کے اوپر ہزاروں امتحان ھوتے ھیں۔

ابن ملجم نے اپنا سر پیٹ لیا۔اور کہا امیرالمومینین ابھی اسی وقت مجھے قتل کر دیں تا کہ ایسا حادثہ پیش نہ آے۔
حضرت نے فرمایا تم نے ابھی کوئی ایسا کام انجام نہیں دیا میں کیسے جرم سے پہلے قصاص لوں۔

ابن ملجم صفین و نہروان کی جنگوں میں حضرت علیؑ کے قافلے کے ساتھ ساتھ تھا۔

جب لشکر اسلام نے خوارج پر غلبہ حاصل کیا۔ تو ابن ملجم نے کہا مولا اجازت دیں۔ میں اپ سے پہلے کوفہ جا کر اپ کی فتح و کامیابی کی کی خوشخبری کوفہ والوں کو دوں۔

حضرت نے کہا تمھارا مقصد اس کام سے کیا ھے۔

اس نے کہا میں چاہتا ھوں خدا مجھ سے راضی ھو جاۓ۔ کہ حضرت علی کی کامیابی سے لوگوں کو خوشحال کروں۔

حضرت علی نے اجازت دی۔ اس نے ایک جھنڈا ہاتھ میں لیا کوفہ کی طرف گیا۔ شہر میں داخل ھوا اور بشارت بشارت کی فریاد شہر میں گونجی اسی طرح وہ گلیوں سے گزر رہا تھا۔ کہ قطامہ کے گھر کے پاس پہونچا یہ بہت خوبصورت حسین و جمیل اور دولت مند عورت تھی۔ لیکن بدکار اور فحاشہ عورت تھی۔ جب اس نے فتح کی خبر سنی ابن ملجم کو پکارا تاکہ وہ اپنے باپ اور بھائی کے بارے پوچھے۔

قطامہ اسے اپنے گھر لے گئ۔ عزت و احترام کیا مہمان نوازی کی۔

ابن ملجم پہلی ھی نگاہ میں اس کا عاشق ھو گیا۔ اور اپنے دین و ایمان کو اس کے ہاتھوں میں بیچ دیا۔ قطامہ نے اپنے باپ اور بھائی کے بارے میں پوچھا جو سپہ خوارج میں سے تھے۔ ابن ملجم نے کہا وہ سب جنگ میں ہلاک ھو گئے ۔

یہ خبر سنتے ھی وہ رونے لگی۔ ابن ملجم اس خبر کو دینے پر پشمان ھوا۔

قطامہ تھوڑی دیر بعد اٹھی اور دوسرے کمرے میں گئی ۔ اپنے اپ کو آرائش و زینت سے سنوارا۔ اور واپس آئی ۔ اس کو دیکھتے ھی ابن ملجم کا دل لرز گیا۔

ابن ملجم شہوت نفسانی میں اسیر اور اپنے اختیار کو اپنے ہاتھ سے دے بیھٹا تھا۔ قطامہ سے خواستگاری کی قطامہ نے کہا اگر مجھے چاھتے ھو تو میرا مہر بہت زیادہ ھے۔

ابن ملجم نے کہا جتنا بھی ھوگا دوں گا۔ قبول کروں گا۔ قطامہ نے کہا زیادہ ھے۔

کچھ پیسے ٫ جواہرات ٫ مشک ٫ عنبر ٫ عطر وغیرہ ابن ملجم نے کہا اور کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قطامہ نے کہا بہت کچھ۔

پھر وہ اٹھی اور کمرے سے گیئ۔ اور اپنے اپ کو دوسرے طریقے سے اراستہ کیا۔ اور واپس ائ۔

ابن ملجم جو جنون کی حد تک پہنچ گیا تھا کہا اور کیا چاھتی ھو۔ قطامہ نے کہا۔

حضرت علی کا قتل۔

ابن ملجم ایک دم لرزہ۔ اور پریشان ھوا۔ تھوڑی دیر بعد کہا۔

مشکل ھے۔

ابھی چھوڑو چند دنوں بعد اس کے بارے فکر کروں گا۔
دوسرے دن ایک قاصد یمن سے ابن ملجم کے پاس آیا ۔ اور کہا۔ تمھارا باپ اور چچا مر گئے ھیں۔ اور تم ان سب کے وارث ھو۔ جاو اپنے اموال کو جمع کرو۔ ابن ملجم بہت خوش ھوا۔ دل میں سوچ رہا تھا کہ پیسے لے کر قطامہ پر نثار کروں گا۔ اس وجہ سے حضرت علی کے پاس گیا۔ اور کہا۔ میرے باپ اور چچا کایمن میں انتقال ھو گیا ھے۔ چاھتا ھوں کہ اپنے قبیلے کے پاس چلا جاوں۔ اپ اپنے عامل کے پاس یمن میں خط لکھ دیں اور سفارش کریں کہ میراث کے اموال میں جمع اوری میں مدد کرے۔

ابن ملجم یمن کی طرف چلا۔ راستے میں رات ھو گئی ۔ دور سے آگ کا شعلا دیکھا اپنے دل میں سوچا کہ نزدیک جائے ۔ اور رات کو آگ کے پاس جا کر رھے۔

جب آگ کے نزدیک ھوا تو اچانک جناتوں نے فریاد کی۔

اسد اللہ کا قاتل آگیا۔

ابن ملجم ڈرا اور کانپنے لگا۔ جناتوں نے اس پر سنگ باری شروع کردی۔ وہ وہاں نہ رہ سکا کہ ارام کرے۔ تھکا ماندہ وہاں سے بھاگا اور زحمت سہتا ھوا یمن پونچا۔ اور خط یمن کے حاکم کو دیا۔

حاکم نے دستخط حضرت علی کو بوسہ دیا اور انکھوں سے لگایا۔ اور جلد از جلد اس کے کام کو پورا کیا۔ ابن ملجم نے اپنے تمام اموال لیے اور خوشی خوشی کوفہ کی طرف چلا۔ لیکن راستے میں ڈاکووں راہزنوں نے اس کو روکا۔ اور اس کے لباس اور سواری کے علاوہ تمام اموال لوٹ لیا۔

ابن ملجم جنگل میں سرگرداں تھا۔ لیکن تھوڑی دیر کے بعد ایک قافلے سے جا ملا۔ ان کے ساتھ ھم سفر ھو گیا۔ قافلا میں وہ دو شخص کا دوست ھو گیا۔ ان دونوں کا تعلق خوارج سے تھا۔ ان لوگوں نے کہا ھم نے عہد کیا ھے کہ حضرت علی ٫ معاویہ ٫ عمرو عاص کو قتل کریں گے۔

ان لوگوں کا نظریہ تھا کہ تینوں لوگ مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا سبب ھیں۔ وہ دونوں خارجی معمور ھوے کہ معاویہ اور عمرو عاص کو قتل کریں گے۔

چناچہ عبدالرحمن نے قبول کیا کہ وہ حضرت علیؑ کو شہید کرے۔

وہ کوفہ پونچا اور سیدھا قطامہ کے گھر گیا۔ یہ فحاشہ اور خود فروش عورت اس کے لیے شراب لای اور ابن ملجم مست ھوا۔اور قطامہ کے پاوں پر گرا۔ اور اس کے وصال کی خوائش کی۔ لیکن قطامہ نے کہا۔

جب تک حضرت علی کو شہید نہیں کرو گے تب تک ایسا نہیں ھو سکتا۔

ابن ملجم جو مجنوں پاگل ھو چکا تھا اس نے کہا کہ ابھی جاتا ھوں اور حضرت علی کو قتل کرتا ھوں۔

قطامہ نے کہا کہ اس طرح نہیں۔ بلکہ قتل کے لیے مقدمات ضروری ھیں۔ اس نے ابن ملجم کی تلوار کی دھار تیز کروانے کے لیے ھزار درھم دییے۔

اور ھزار درھم تلوار زھر آلود کرنے کے لییے دییے۔

اس رات بد نصیب و بے حیا شقی القلب نے مہراب مسجد کوفہ میں حضرت علی علیہ السلام پر وار کیا۔ اور تلوار سے ایسا زخم لگایا جس کے اثر سے دو روز بعد جانشین رسول خدا وصی مصطفی شہید ھو گئے ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔

کتاب مولائ داستانیں
صفحہ 34
مصنف: شہید محراب آیت اللہ دستغیب شیرازی۔
بشکریہ
قبلہء محترم Naeem Abbas Najafi صاحب

30/03/2024

ماتم داری بسلسلہ شہادت امام علی علیہ السلام شبِ داری امام بارگاہ کاظمیہ ٹوبہ

Inshaallah ashra muharram 2024
01/03/2024

Inshaallah ashra muharram 2024

28/02/2024

رمضان المبارک coming soon انشاء اللہ
2024

27/02/2024

جے رب نوں منا ونڑا ئیتہ علی علی ❤️

25/02/2024

‏15 شعبان المعظم
جشنِ ولادت باسعادت بقیۃ اللّہ، یوسفِ زھراؑ، قائمِ آلِ محمدﷺ، حجتہ اللّہ امام مھدیؑ آخر الزمان ع تمام اہلِ اسلام کو بہت بہت مبارک ہو...❤

🎂🎂🎂🎂🎂🎂🎂
🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁
🎈🎈🎈🎈🎈🎈🎈
🥳🥳🥳🥳🥳🥳🥳
🎉🎉🎉🎉🎉🎉🎉
💐💐💐💐💐💐💐

21/02/2024

11 Shuban jashan shahzada ali Akbar as b maqam muntzir imam turabi 2024

Inshallah 💕
13/02/2024

Inshallah 💕

02/02/2024

دو بیبیاں ہن دربار گیاں ہک ماں ہایی تے ہک دھی اے

31/01/2024

27/01/2024

15 رجب المرجب بسلسلہ شہادت بی بی زینب سلام اللہ علیہا بمقام مختار حیدر جعفری اعوان ٹوبھہ 2024

کل انشاء اللہ 12 بجے ہمارے گھر پروگرام ہوگا
26/01/2024

کل انشاء اللہ 12 بجے ہمارے گھر پروگرام ہوگا

24/01/2024

21/01/2024

08/01/2024

Zakir Waseem Abbas bloch of lalian

03/01/2024

20 jamdi u sani Jashan Bibi Fatima as 2024 | mukhtar jaffery Toba

Address

Husania Chok
Pind Dadan Khan
49030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rajab Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rajab Production:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Digital creator in Pind Dadan Khan

Show All