Pind Dadan khan News

Pind Dadan khan News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pind Dadan khan News, Media/News Company, pind Dadan khan, Pind Dadan Khan.
(2)

19/10/2024
19/10/2024

سانحہ ایجوکیٹر سکول پنڈدادن خان

ایجوکیٹر سکول پنڈدادن خان میں طلباء وطالبات کے والدین سکول میں شرمناک واقعہ کے بعد سخت اذیت کا شکار ہے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سخت پریشان ہیں ایجوکیٹر سکول پنڈدادن خان کیمپس میں معصوم بچی کے ساتھ شرمناک فعل کے بعد سکول تاحال بند ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں طلباء وطالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے میری تمام والدین سے گذارش ہے کہ وہ اس سکول کے ڈسپلن اور اس کیس سے متعلق جو بھی معلومات ہوں وہ ہمارے ساتھ یا پولیس کے ساتھ شئیر کریں اور اپنے بچوں کو سختی سے اس بات کا پابند کریں کہ وہ اس سکول یا تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ہونے والے چھوٹے یا بڑے واقعات کو بلاجھجک اپنے والدین اور ٹیچرز حضرات کے ساتھ ڈسکس کریں کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ دین بھی ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم کی بھی ترغیب دیتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کا بتائیں لہذا میری تمام والدین سے گذارش ہے کہ اس سکول میں اس واقعے یا اس سے پہلے ہونے والے تمام چھوٹے بڑے رونما ہونے والے واقعات سے ہمیں یا پھر پولیس کو آگاہ کریں
اللہ تعالیٰ ہم سب کے بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقر...
18/10/2024

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب اور شاندار عشائیے کا اہتمام،

الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ،سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم حسن مجتبٰی اور جملہ ڈی ایس پیز کی شرکت ،

تقریب میں اے ڈی سی جی مس صباء سحر ، اے ڈی سی آر حسان طارق سمیت مختلف ادارہ جات کے سربراہان بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے،

جہلم پولیس کے افسران نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے سیدہ رملہ علی کی تعیناتی کو ضلع جہلم کا سنہرا دور قرار دیا ،

جہلم کی عوام نے جو پیار دیا وہ تاحیات یاد رہے گا،
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ صاحب کی قیادت میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ لائق تتحسین ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ جہلم کی عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کا مشن جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر

سیدہ رملہ علی صاحبہ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے، جہلم کی تاریخ میں آپ کا دور سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے ، ترقیاتی کام، صفائی ستھرائی ، جہلم کی تزئین و آرائش ، محکمہ صحت و تعلیم غرض ہر شعبے میں آپ نے مثالی کام کیا ہے، ڈی پی او جہلم

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور دیگر شرکائے تقریب نے ڈپٹی کمشنر کوتحائف اور پھول پیش کئے اور ان کے بہتر مستقبل کی نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا،

نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں پنڈدادن خان شہر میں نوسرباز متحرک تین سے چار لوگ کار میں۔ متعدد محلہ کے چکر لگا رہے ہیں محلہ ک...
18/10/2024

نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں
پنڈدادن خان شہر میں نوسرباز متحرک تین سے چار لوگ کار میں۔ متعدد محلہ کے چکر لگا رہے ہیں محلہ کوٹ کلاں میں متعدد گھروں میں عورتوں کو لوٹ لیا جہیز کے سامان کے نام پر 5500 روپے کا کارڈ بنا کر استری اور ایک صابن یا سستا سامان دے کر رفو چکر ہوگے اصل قرعہ اندازی بعد میں ہوگی 5500 روپے میں ایک ہزار یا پندرہ سو مالیت کی چائنہ استری اور ایک صابن دے کر عوام کو بیوقوف بنا جا رہا ہے اس لیے عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان کے جھانسے میں نہ آئے اور ہوشیار رہیں

18/10/2024

کچھ واقعات حالات کی سنگینی کا بتا رہے ہوتے ہیں خدارا سب کچھ بھول کر ملک خدا داد پاکستان کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ مل کر آ گے بھڑنے کا وقت ہے ورنہ اگر اسی طرح انا کی جنگ لڑتے رہے تو فرق نہیں پڑے گا کہ کون جیتا کون ہارا مگر بہت کچھ ہاتھ سے نکل چکا ہو گا جس کی تلافی بھی شاہد ممکن نہ رہے
Bilawal Bhutto Zardari PML(N) Pakistan Tehreek-e-Insaf Hamid Mir

عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری. یکم نومبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک سول اور سیشن عدالتوں کے اوقات کار ...
17/10/2024

عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری.

یکم نومبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک سول اور سیشن عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے دن عدالتیں صبح 9 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلی رہیں گی، جبکہ جمعہ کے روز عدالت کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہو گا۔

میثم عباس ڈپٹی کمشنر جہلم تعنیات
17/10/2024

میثم عباس ڈپٹی کمشنر جہلم تعنیات

*طلبہ کا احتجاج روکنے کی تیاریاں، پنجاب بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد**پنجاب بھر می...
17/10/2024

*طلبہ کا احتجاج روکنے کی تیاریاں، پنجاب بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد*

*پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے دو روز تک بند رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری*

*حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے آئندہ دو روز کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری*

حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

دفعہ 144 کے تحت صوبہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

17/10/2024

للہ جہلم روڈ
دو دن قبل ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے للہ جہلم روڈ کو سنگل کرنے کی بڑی خبر دی اج انکی ٹرانسفر کر دی گئی

17/10/2024

*محکمہ اوقاف کے مُطابق پاکستان میں 30,000 سے زیادہ بڑے بڑے مزارات ھیں، چھوٹے مزارات کا تو شمار ھی نہیں.!*
*جبکہ*

ھَائر ایجوکیشن کمیشن کے مُطابق 202 یونیورسٹیاں ھیں۔*

*یعنی ہر 8,000 افراد کے لیئے ایک مزار جبکہ 12,37,626 افراد کے لیئے ایک یونیورسٹی..!*

*جہاں سائنس دانوں سے زیادہ ملَنگ تیار کیئے جاتے ھوں, وہاں ترقی اور شعور کی اُمید کیسے کی جاسکتی ھے....؟؟؟*

*ذَرا نہیں پُورا سَوچیئے۔*

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کیا گی...
15/10/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل
پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا ہے ،
وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری

15/10/2024

پنڈدادنخان، ایجوکیٹر سکول میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی

تفصیلات کے مطابق ایجوکیٹر سکول پنڈدادنخان میں سکول کی کینٹین ملازم کی 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈی ایس پی ۔ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے زرائع ، مزید کاروائی شروع کر دی گئی

Address

Pind Dadan Khan
Pind Dadan Khan
49040

Telephone

+923413842472

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pind Dadan khan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pind Dadan khan News:

Videos

Share

Nearby media companies