پھالیہ ( شجاع بھٹی )سب انسپکٹر شاہد محمود تارڑ کی والدہ محترمہ، ڈپٹی ڈی او تحصیل پھالیہ حافظ اکرام اللہ تارڑ کی پھوپھو جان قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کی تقریب مکھنانوالی میں ادا کی گئی، دعائیہ تقریب میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ماسٹر محمد اشرف تارڑ کی اہلیہ ، ماسٹر محمد عنایت تارڑ کی ہمشیرہ ، شاہد محمود تارڑ سب انسپکٹر تھانہ پھالیہ کی والدہ محترمہ اور حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ ڈپٹی ڈی او تحصیل پھالیہ کی پھپھوجان جو کہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب جامع مسجد فاروقیہ مکھنانوالی میں منعقد ہوئی ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا ، جس کے بعد قاری عبد الرحمٰن سمیت دیگر علمائے کرام نے ماسٹر محمد اشرف تارڑ اور ان کی اہلیہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کی اپنی اولاد کی مثالی تربیت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی نیک گواہی بیان کی اور مرحومہ اور ختم قل میں شرکت کرنے والوں کے مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کی، اس موقع پر ضلع بھر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ، مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران ، وکلاء برادری ، تاجر برادری